Mohbat rog jasi ha

  • Home
  • Mohbat rog jasi ha

Mohbat rog jasi ha Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mohbat rog jasi ha, Magazine, .

میں کسی شخص کے مرنے پہ بھی غمگین نہیں خاک اگر خاک میں ملتی ھے تو حیرانی کیا خط میں لکھتے ھو بہت دکھ ھے تمہیں ہجرت کا یار...
26/12/2023

میں کسی شخص کے مرنے پہ بھی غمگین نہیں
خاک اگر خاک میں ملتی ھے تو حیرانی کیا

خط میں لکھتے ھو بہت دکھ ھے تمہیں ہجرت کا
یار جب جا ھی چکے ھو ...تو پشیمانی کیا
🍁

‏اِس موڑ سے جاتے ہیں کچھ سُست قدم رستےکچھ تیز قدم راہیںیہ سوچ کہ بیٹھا ہوںاک راہ تو وہ ہوگیتم تک جو پہنچتی ہے۔۔۔گلزار
25/12/2023

‏اِس موڑ سے جاتے ہیں
کچھ سُست قدم رستے

کچھ تیز قدم راہیں

یہ سوچ کہ بیٹھا ہوں
اک راہ تو وہ ہوگی

تم تک جو پہنچتی ہے۔۔۔

گلزار

تم ایک چہرہ بھول سکتے ہو لیکن تم کسی کا دھیما لہجہ،کسی کی رحمدلی،کسی کے جزبات کی حرارت نہیں بھول سکتے۔۔!!! 🖤🖤
22/12/2023

تم ایک چہرہ بھول سکتے ہو لیکن تم کسی کا دھیما لہجہ،کسی کی رحمدلی،کسی کے جزبات کی حرارت نہیں بھول سکتے۔۔!!! 🖤🖤

سیانے کہتے ہیں ‏ہر دروازے پہ مِنت اور مَنت نہیں چلتی!!کچھ در بڑے مست ہوتے ہیں!!مرضی سے کُھلتے ہیں!!بس اُس در پہ اپنے نام...
22/12/2023

سیانے کہتے ہیں
‏ہر دروازے پہ مِنت اور مَنت نہیں چلتی!!
کچھ در بڑے مست ہوتے ہیں!!
مرضی سے کُھلتے ہیں!!
بس اُس در پہ اپنے نام کی عرضی لگا کے آ جاؤ
دَر والے کی نظر پڑی تو پُکار لے گا!!
مَن چاہا تو عنایت بھی کر دیگا
پڑے نہ رہنا!!
خود کو بھکاری نہ بنانا!!
بھیک سے پیٹ پلتا ہے دل نہیں.

اُس کی عادت وہی بات ادھُوری کرنااور پھر بات کا مفہوم بدلتے رہناآگ سے سیکھ لیا یہ قرینہ ہم نےبجھ بھی جانا تو بہت دیر سلگت...
21/12/2023

اُس کی عادت وہی بات ادھُوری کرنا
اور پھر بات کا مفہوم بدلتے رہنا

آگ سے سیکھ لیا یہ قرینہ ہم نے
بجھ بھی جانا تو بہت دیر سلگتے رہنا

جانے کس عمر میں جائے گی یہ عادت اپنی
روٹھنا اُس سے تو اوروں سے اُلجھتے رہنا

یہ کس گمان میں پکڑ لیا ہے ہاتھ میرا ؟آپ چھوڑ دیجیے ، آپ چھوڑ دیتے ہیں😔
21/12/2023

یہ کس گمان میں پکڑ لیا ہے ہاتھ میرا ؟
آپ چھوڑ دیجیے ، آپ چھوڑ دیتے ہیں
😔

21/12/2023

‏" أزهِرْ من جديد،
أثبِتْ لهُم أنّ الذّبولَ خُرافة".

میں دوبارہ کھِل جاؤنگا اور انہیں ثابت کرونگا کہ مرجھانا
محض ایک فضول کہانی ہوتی ہے۔

‏- شمس التبريزي -

#حیاۃ ♥🌸

میں تجھے چھوڑ کے آیا ہوں اسی حوصلے سے وہ کہ جس حوصلے سے جسم کو جاں چھوڑتی ہےآؤ دیکھو میرے چہرے کے خدو خال کو ابمان جاؤ گ...
20/12/2023

میں تجھے چھوڑ کے آیا ہوں اسی حوصلے سے
وہ کہ جس حوصلے سے جسم کو جاں چھوڑتی ہے

آؤ دیکھو میرے چہرے کے خدو خال کو اب
مان جاؤ گے محبت بھی نشاں چھوڑتی ہے ۔۔۔🍂🥀

اور اُســں کـی باتـیـں کئـی وضـیفــوں سے بالاتـر ہیـں 💗
20/12/2023

اور اُســں کـی باتـیـں کئـی وضـیفــوں سے بالاتـر ہیـں 💗

مل  جائیں گے جگہ جگہ فتنہ مزاج لوگ  کوفہ میں ہی فقط نہیں__ کوفہ مزاج لوگ  رسوائیوں کے خوف سے پیچھے نہیں ہٹے ہم  ہیں ذرا ...
18/12/2023

مل جائیں گے جگہ جگہ فتنہ مزاج لوگ
کوفہ میں ہی فقط نہیں__ کوفہ مزاج لوگ

رسوائیوں کے خوف سے پیچھے نہیں ہٹے
ہم ہیں ذرا ذرا سے ٫ زلیخا ، مزاج لوگ

گردشِ زمانہ سے گھبرا کر میں نے کئی بار تصور میں تیرے کندھے پر سر رکھا ہے♡
12/12/2023

گردشِ زمانہ سے گھبرا کر میں نے کئی بار
تصور میں تیرے کندھے پر سر رکھا ہے♡

وقت کے ساتھ چلو دور نکل جاؤبرف کا روپ بھرو اور پگھل جاؤمیں بتاؤں تمھیں دنیا میں چلنے کا طریقہساتھ چلو مطلب نکالو اور بدل...
01/12/2023

وقت کے ساتھ چلو دور نکل جاؤ
برف کا روپ بھرو اور پگھل جاؤ
میں بتاؤں تمھیں دنیا میں چلنے کا طریقہ
ساتھ چلو مطلب نکالو اور بدل جاؤ۔۔!!

دسترس! ترکِ تعلق کا سبب ٹھہرا.. اُسکو کافی نہ لگا میرا میسر ہونا..              😞
20/11/2023

دسترس! ترکِ تعلق کا سبب ٹھہرا..
اُسکو کافی نہ لگا میرا میسر ہونا..
😞

کبھی کہیں پرسنا ہے تم نے؟کہ کوئی اپنےپرانے کپڑے، کہیں غریبوں میں بانٹ دے اورپھر کبھی ان سے جا کہ پوچھے“کہ کس نے پہنا وہ ...
15/10/2023

کبھی کہیں پر
سنا ہے تم نے؟
کہ کوئی اپنےپرانے کپڑے، کہیں غریبوں میں بانٹ دے اور
پھر کبھی ان سے جا کہ پوچھے
“کہ کس نے پہنا وہ سرخ جوڑا
وہ سبز چادر کسے ملی تھی
کسے ملی میری نیلی جیکٹ؟”
نہیں سنا ناں؟
کسی کو فرصت نہیں ہے لڑکے
کہ خستہ کپڑوں کے روگ پالے
پرانی اشیاء پہ بین ڈالے
یا اپنی اترن کے بھید رکھے

کبھی کہیں پر
سنا ہے تم نے؟
کہ کوئی تھک کر کسی پیارے کو دور جنگل میں چھوڑ آئے
تو مڑ کے دیکھے؟
یا چند سالوں کے بعد واپس وہیں پہ لوٹے
وہ جس کو چھوڑا تھا لینے آئے؟
نہیں سنا ناں؟
کسی کو حاجت نہیں ہے لڑکے
کہ رفتگاں کا عذاب جھیلے
پرانی بازی کو پھر سے کھیلے
کسی کے ہونے کو اپنے جینے کی شرط کرلے

اسی لیے تو
مجھے یہ بالکل فکر نہیں ہے
کہاں پہ تمہاری عمر بیتی
یا کیسی حالت میں وقت کاٹا
بچھڑ کے مجھ سے کسے ملے تم
مجھے یہ بالکل فکر نہیں ہے
کہ میری اترن کو کس نے پہنا!!

مجھ کو معلوم نہ تھی ، ھجر کی یہ رَمز ، کہ تُوجب میرے پاس نہ ھو گا ، تو ھر سُو ھو گااِس توقّع پہ میں ، اب حشر کے دن گِنتا...
15/10/2023

مجھ کو معلوم نہ تھی ، ھجر کی یہ رَمز ، کہ تُو
جب میرے پاس نہ ھو گا ، تو ھر سُو ھو گا
اِس توقّع پہ میں ، اب حشر کے دن گِنتا ھُوں
حشر میں، اور کوئی ھو کہ نہ ھو ، تُو ھو گا ۔

احمّد ندیم قاسمی

عین ممکن ہے کہ حالات کی تلخی ہو کوئی‏سب کے سب عشق کے مارے تو نہیں ہوتے ناں__‏مسترد ہونے کو تم دِل پہ لیۓ بیٹھے ہو‏سب کے ...
26/09/2023

عین ممکن ہے کہ حالات کی تلخی ہو کوئی
‏سب کے سب عشق کے مارے تو نہیں ہوتے ناں__

‏مسترد ہونے کو تم دِل پہ لیۓ بیٹھے ہو
‏سب کے سب جان سے پیارے تو نہیں ہوتے ناں__
عکس

میں نے سنا ہے جانے والے کا ارادہ اٹل ہو تو چھوڑنے والے کا کوئی قصورنہیں ہوتا.اس نے سکہ اچھالا کہنے لگی ہیڈ یا ٹیل ۔۔۔۔۔۔...
01/12/2022

میں نے سنا ہے جانے والے کا ارادہ اٹل ہو تو چھوڑنے والے کا کوئی قصورنہیں ہوتا.

اس نے سکہ اچھالا کہنے لگی ہیڈ یا ٹیل ۔۔۔۔۔۔۔ میں نے کہا اگر بچھڑنے کا ارادہ کر چکے ہو

تو قسمت کا فیصلہ سکے سے ہی کیوں کیا جائے ؟ صاف کیوں نہیں کہہ دیتے کہ دل بھر گیا ہے ۔

وہ ہنسی اور بولی ھادی حیات ۔۔۔۔۔ میرا دل اور تم سے بھر جائے

ایسا ہو ہی نہیں سکتا ۔۔۔۔۔ بس اب کی بار پھر سے اجنبی بن جاتے ہیں ۔

کوئی وعدہ اور کوئی قرار نہیں کرتے ۔

وہی اہمیت دونوں کو دیتے ہیں جیسے شروع شروع میں دیا کرتے تھے

تم میرا انتظار کیا کرو اور میں تمہارا ۔۔۔۔۔ پتا ہے ھادی حیات

کوئی تعلق ہوتا ہے نا شروع شروع میں اس کواتنی اہمیت دی جاتی ہے کہ

انسان کو لگتا ہے کہ شاید وہ دنیا ہے خوش قسمت ترین شخص ہے ۔

ہاں میں خوش قسمت ہوں مجھے تم ملے ۔۔۔۔۔ یہ الفاظ پتا ہے ہر انسان ہی کسی نا کسی کو کہتا ہے

اچھا یہ بتائو ۔۔۔۔۔ ہیڈ یا ٹیل ۔۔۔۔۔ میں نے کہا اگر ہیڈ آیا تو

تو کیا ہوگا ؟ اور اگر ٹیل آیا تو ۔۔۔۔۔۔ ؟

یہ سن کر بولی ہیڈ آیا تو میں تمہاری اور اگر ٹیل آیا تو میں چلی جائوں گی ۔

یہ سن کر میں بولا ۔۔۔۔۔ ہاتھ تھامنے والے کبھی سکوں کے پانسے سے فیصلہ نہی

یہ کب کہا کہ آپ ابھی بات کیجئےجب دِل کرے جناب! تبھی بات کیجئےمصروف ہیں ہم آپ ہی کے انتظار میںہم گوش بر آواز، اجی! بات  ک...
10/09/2019

یہ کب کہا کہ آپ ابھی بات کیجئے
جب دِل کرے جناب! تبھی بات کیجئے

مصروف ہیں ہم آپ ہی کے انتظار میں
ہم گوش بر آواز، اجی! بات کیجئے

میرا کیا پوچھتے ہیں صنم؟ میری طرف سے
یہ لیجئے جناب! ابھی بات کیجئے

میرا وہی سوال ہے بس، "وصلِ محبت"
جب بن پڑے جواب، تبھی بات کیجئے

اشکوں کو چھوڑئیے کہ یہ آنکھوں کا حُسن ہیں
جو کر رہے ہیں آپ، وہی بات کیجئے

جو بھی ہے فیصلہ ہمیں منہ پر بتائیے!
مت ٹالیے جناب! صحیح بات کیجئے

مقبول ہو گی جب بھی کبھی میری محبت
وہ خود کہیں گے آج، بات کیجئے!

‏ﺑﯿﭩﮭﮯ ﮨﯿﮟ ﭼﯿﻦ ﺳﮯ، ﮐﮩﯿﮟ ﺟﺎﻧﺎ ﺗﻮ ﮨﮯ ﻧﮩﯿﮟ،ﮨﻢ ﺑﮯﮔﮭﺮﻭﮞ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﭨﮭﮑﺎﻧﺎ ﺗﻮ ﮨﮯ ﻧﮩﯿﮟ
08/09/2019

‏ﺑﯿﭩﮭﮯ ﮨﯿﮟ ﭼﯿﻦ ﺳﮯ، ﮐﮩﯿﮟ ﺟﺎﻧﺎ ﺗﻮ ﮨﮯ ﻧﮩﯿﮟ،

ﮨﻢ ﺑﮯﮔﮭﺮﻭﮞ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﭨﮭﮑﺎﻧﺎ ﺗﻮ ﮨﮯ ﻧﮩﯿﮟ

08/09/2019

متاعِ زیست ہے جاناں ___یہی غربت یہی دولت،،
کبھى کاسہ تیرا لہجہ___کبھى بخشش تیری باتیں..
Loser

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohbat rog jasi ha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share