Hina Corner

Hina Corner I am an Artist and writer, love to help others. It's my passion to spread love among people

I have reached 500 followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉
26/03/2024

I have reached 500 followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉

14/01/2024

: موت سے بچنے کی کوششوں نے ہی انسان کو ہلاک کر دیا ہے ۔
: حاصل کی کوشش نے انسان کو محروم کر کے رکھ دیا ہے ۔
: خوشی کی تلاش ، غم تک لے آتی ہے ۔
: آرام کی تمنا میں انسان ، بےآرام ہے ۔
: سکون کی آرزو ہی ، اضطراب کا باعث ہے ۔

: انسان کیا کرے ۔ ابتلاء میں گھرا ہوا بے“ بس انسان ۔ ”

“ انسان کو ، اس کی خواہش نے قید کر رکھا ہے ۔ ”
“ نہ وہ خواہش چھوڑتا ہے ، نہ قید خانے سے رہائی ہوتی ہے ! ”

: کچھ لوگ گھروں میں قید ہیں اور خوش ہیں
کہ
“ ان کے فرائض ادا ہو رہے ہیں ۔
“ کچھ دکانوں میں قید ہیں ۔ ”

: سامان فروخت کرنے کی آرزو میں ، “ عمر بھی فروخت ہو رہی ہے ۔ ”
““ چھوٹی سی دکان میں ، بڑی زندگی کٹ جاتی ہے ! ”
اور
____ انسان خوش ہے کہ اس نے بہت کمایا ۔۔۔۔! ______
____ کیا کمایا اور کیا لُٹایا ، کسے خبر ہے ۔۔۔! ______

: کچھ لوگ دفتر میں مقیّد ہیں ۔
: وقت پر آنا اور وقت پر جانا
اور
: ہر وقت ایک خاص عمل میں مصروف رہنا اُن کی ابتلا ہے ۔ ”

:: افسری کی خواہش ایک مصیبت بن کر رہ گئی ہے ۔
:: افسر شاہی کی ابتلاء کیلئے ، کوئی راہِ نجات نہیں ۔

: اپنے آپ کو بلند سمجھنے کے خیال نے ہی انہیں “ پست قامتی عطا کی ہے ۔ ”

“““ انسان اور انسان کے درمیان جو خلیج حائل ہے ، وہی ابتلاء ہے۔ ””

: ایک مبتلا ، دوسرے مبتلا کی بات نہیں سمجھ سکتا ۔
: ہر آدمی اپنا رونا رو رہا ہے ۔
_____ اس لئے ، کوئی کسی کا پُرسانِ حال نہیں ۔ _____

14/01/2024

آئی ایم ایف سے سودی قرضے لو آپس میں بانٹو اور پھر غریب عوام پر قرضے واپس کرنے کے نام پر بھاری ٹیکس لگاو 75 سالوں کا نچوڑ

بات تو سچ ہے 🙄
13/01/2024

بات تو سچ ہے 🙄

06/01/2024

*سالہا سال تک پرانے ، چھوٹے اور آوٹ آف فیشن کپڑے سنبھال سنبھال کر رکھنے کا رواج صرف ایشیائی ملکوں خاص طور پر پاکستان اور انڈیا میں ہے ۔*
اضافی کپڑے گھر میں رکھنے کو جگہ ہے نہ الماریوں میں گنجائش ۔۔۔ لیکن پھر بھی صندوق اور الماریاں بھر رکھی ہیں ۔ ورنہ اصول تو یہ ہونا چاہیے کہ اگر آپ کے پاس پانچ گرم جوڑے ہیں اور اس سال آپ *تین مزید بنوانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پہلے اس اسٹاک سے دو عدد جوڑے نکال کر کسی کو دے دیجیے ۔*
خنکی آہستہ آہستہ اپنے پنجے گاڑ رہی ہے , اکثر گھروں میں گرم لباس نکال لیے گئے ہیں اور ہلکے کپڑے سنبھال کر رکھ دیے گئے ہیں ، لیکن گرمیوں کے ایسے کپڑے اور جوتے سنبھال کر نہ رکھیں جو آپ کے بچوں کو چھوٹے ہوچکے ہیں ، یا ایسے کپڑے جو آپ نے اس سال نہیں پہنے ( یقیناً اگلے سال بھی نہیں ) تو بہتر ہے ان کو دوبارہ الماری یاصندوق میں دبانے کی بجائے *اسی سال کسی ایسے گھرانے کے حوالے کردیں جہاں اگلے سال یہ استعمال ہو سکیں* ۔

اسی کے ساتھ اب جو سردی کے کپڑے اور جوتے نکالے گئے ہیں اگر ان میں کچھ اضافی ہیں یا سائز میں فرق ہے تو سردی گزر جانے کے بعد کسی کو دینے کی بجائے *ابھی موسم کے آغاز میں کسی کو دے دیں تو سفید پوش گھرانے وہ استعمال کر سکیں* *گے* ۔

*بعض گھرانوں میں تو اپنے خاندان میں ہی کپڑوں کا لین دین چل جاتا ہے ، کسی بھائی یا بہن کے بچوں کے کپڑے دوسرے بہن/بھائی کی اولاد کے کام آ* *جاتے ہیں* ۔
چھوٹے بچوں کا قد چونکہ تیزی سے بڑھتا ہے تو ایک سیزن کے کپڑے دوسرے سیزن میں کام نہیں آتے ۔
ہر بار نئے خریدنے کی بجائے آپس میں ہی دے دلا کے کام چل جائے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔

اٹیچی کیس لبا لب اور الماریاں دبا دب بھرنے کی بجائے بہتر ہے ان میں چند اور ضروری جوڑے ہی رکھیں ۔ سنبھالنے میں بھی آسانی اور دھونے میں بھی اسانی رہے گی ۔ خاص طور پر *جرابوں کے جوڑے ، جرسیاں، ٹوپیاں ، اگر اضافی ہیں تو دھو کر ، پیک کرکے کسی سفید پوش گھرانے میں بھیج دیں* ، *آج کل اتنی مہنگائی ہے کہ جہاں کھانے کا راشن ہی پورا نہ ہوتا ہو وہاں موسمی لباس کا انتظام* *کیسے ہو* ؟

31/12/2023

H a p p Y
N e W
Y e a R
2 0 2 4 ❤️

27/12/2023
AVOID THIS TYPE OF RELATIONSHIPS 1. You should avoid a relationship that is based on s*x alone.It has no future. If all ...
24/12/2023

AVOID THIS TYPE OF RELATIONSHIPS

1. You should avoid a relationship that is based on s*x alone.
It has no future. If all you do is to sleep with each other
instead of discussing things that will benefit your life then that
relationship is a waste of time and destiny.
2. Avoid any relationship that has no direction, purpose or aim.
3. Avoid any relationship that doesn't add any positive impact
on your life.
4. Run away from any relationship that gives you more sorrows
than joy.
5. Run away from any relationship that makes you cry or gives
you more tears and cry than laughter.
6. Do not stay in a relationship where you love someone but
the person makes you unhappy many times.
7. When you see signs that a relationship can't work, there is
no need remaining into it. Flee from it. Don't keep managing.
8. Avoid any relationship where you find yourself struggling to
love your partner.
9. Avoid any relationship where you are caged or restricted
from your rights. No relationship should restrict you from your
rights.
10. Avoid any relationship that will keep you far away from
God.

22/12/2023

داتا دربار کے لاہور میں ہونے کے باوجود پنجاب حکومت نے مصنوعی بارش کے لیے متحدہ عرب امارات کی مدد لی اس سے آپ کو سمجھ جانا چاہیے

کہ درباروں پر جانے سے ہی اگر اولاد ہوتی تو آج سارا سعودیہ بے اولاد ہوتا کیونکہ وہاں نیلے پیلے رنگ برنگی ٹاکیوں والے دربار نہیں ہوتے یہ کمائی کی فیکٹریاں صرف پاکستان میں ہی ہیں

پیروں کی کرامات ہسپتالوں میں نہیں ہوتی کیونکہ وہاں منہ سے بلیڈ نکالنے والے ایکٹنگ کرتے نمونے نہیں ہوتے حقیقی مریض ہوتے ہیں

کہیں کرامتی دروازہ کہیں باب الحوائج کہیں حضور ﷺ کا پاؤں لگا کہیں علم کا عکس کہیں پاکیزہ چشمہ کنویں میں پیسے سات غسل ہر سالی مینڈا عرسوں کی ریل پیل یہ سب اپنا پیٹ بھرنے کے طریقے ہیں

بزرگ اولیاء کا احترام ضرور کریں انکی قبروں کو حاجات مانگنے کا اڈہ نہ بنائیں خدا آپ کے محلے سے آپ کے گھر سے یہاں تک کہ آپ کی شہ رگ سے بھی دور نہیں ہے اس سے مانگنے کے لیے کرایہ بانٹ کر سوزوکی کروا کر کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے

22/12/2023

ہمارے ہاں دو غلط باتیں بہت عام ہے۔⚠️
نمبر1: بری عورتیں برے مردوں کے لیے اور برے مرد بری عورتوں کے لئے ہیں۔
نمبر2: زنا ایک قرض ہے جو آپکو گھر سے چکانا پڑے گا خاص کر بیٹی کی صورت میں۔
ہمارے ہاں "سورہ نور" کی آیت نمبر 26 کا ترجمہ سراسر غلط لیا جاتا ہے۔
ترجمہ: بدکار عورتیں بدکار مردوں کیلئے ہیں اور بدکار مرد بدکار عورتوں کے لئے۔💯
ایک بات یاد رکھیں:
قرآن مجید کی کسی بھی آیت کی تفسیر اسکے سیاق و سباق کے بغیر نہیں کی جاسکتی۔
او ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمیں آدھا سچ بتانے کی عادت ہے۔💔
اگر "سورہ نور" کی آیت کے آگے پیچھے کی آیت کو پڑھا جائے تو صاف پتا چلتا ہے کہ یہاں پر آخرت کی بات ہورہی ہے نہ کہ دنیا کی۔👍
آخرت میں بری عورتیں برے مردوں کے ساتھ جہنم میں ہونگی اور اچھی عورتیں اچھے مردوں کے ساتھ جنت میں۔
اگر دنیا کی بات کریں تو دنیا میں "فرعون" کی بیوی مسلمان تھی اور "نوح علیہ السلام" کی بیوی کافر تھی۔💯
لہذا اس آیت کا ترجمہ ٹھیک سے سمجھ لیں کہ یہاں آخرت کا ذکر ہو رہا ہے نہ کہ دنیا کا۔
اور دوسری بات کوئی کسی کے گناہ کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔
ہر کوئی اپنے کیے کا خود زمہ دار ہے۔♥️😊

11/12/2023

Amazing Fish Recipe No Oven No Oil
نمک کے اوپر مچھلی بغیر کوکنگ آئل
بغیر اون بنانے کا طریقہ

Smallest animals in the world
11/12/2023

Smallest animals in the world

10/12/2023

کہتا ہوں وہی بات سمجھتا ہو ں جسے حق !
۱۱۹۰ ڈالر کی فی کس آمدنی کے ساتھ ہم دنیا میں 181 ویں نمبر پر ہیں
ہمارے بیرونی قرضے 127 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں
اور ہمارے
Pakistan declined to 340.64 billion U.S. dollars in 2023.
کی معیشت کے کل حجم کو دیکھتے ہوۓ یہ بات بڑی آسانی سے سمجھ آ جانی چاہیے کہ ہم بیرونی قرض کے سود کی قسط بھی ادا کرنے کے قابل نہیں ہیں
ملکی آبادی کے لحاظ سے ہم دنیا کی پانچویں بڑی آبادی ہیں لیکن برآمدات کے لحاظ سے ہمارا نمبر 67 واں ہے
رواں سال پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری 00000 ملین ڈالر ہے اور سعودی عرب نے جو 3 ارب ڈالر 4 فیصد کی شرح سود پر ہمارے بینکوں میں رکھواۓ ہیں اس کی شرمناک تفصیل آپ کو تو پتہ ہو گی ہی ؟
اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پہلے تک ہم 50 ارب ڈالر کا نقصان اٹھا چکے ہیں
بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کا کریڈٹ ریٹ مائنس کر دیا ہے
چالیس سال قبل جب دنیا انڈسٹری میں انوسٹ کر رہی تھی تو اس وقت ہم لسانی اور فرقہ وارانہ تنظیموں پر انوسٹ کر رہے تھے
تو کیا اب بستر کی چادریں بیچ کر ہم اس صورتحال سے باہر نکلنے کے قابل ہیں ؟
جبکہ سیلیکون ویلی کی تمام آئ ٹی کمپنیوں کی سربراہی پر انڈین نژاد امریکن قبضہ کر چکے ہیں
امریکن ریٹیل چین سٹور لاکھوں کی تعداد میں بھارتی میڈیم اور جھوٹے کاروباری لوگوں کو ان کے ریٹیل سٹوروں تک رسائ کے لیئے اور سامان کی ترسیل کے طریقے سکھانے کے لیئے ان کی ریاستی حکومتوں سے معاہدے کر رہےہیں ؟
آئ ٹی پر بھارت نے چالیس سال پہلے سرمایہ کاری شروع کی تھی جس وقت ہم اپنے نوجوانوں کو مذہبی اور سیاسی جنون کے ٹیکے لگا رہے تھے
کیا ہمارے مذہبی لیڈران و صاحبانِ محراب ومنبر کو استعمال کرتے ہوۓ اب بھی نوجوانوں کے مذہبی اشتعال کو نہیں بھڑکا رہے ؟
کیا ہمارے سیاسی راہنما اب بھی طاقت کے بل بوتے پر رہائ پانے والوں کو قطار اندر قطار گلدستے دینے نہیں پہنچ رہے ؟
اس کا نتیجہ ہماری آنکھوں کے سامنے ہے ، معاشی بدحالی ، سیاسی انحطاط ، اور قومی و ملکی وقار کی بربادی !
تو آخر اس کا حل کیا ہے ؟
اس کا حل ایک سٹریٹیجک معاشی انقلاب میں پوشیدہ ہے بسترے کی چادریں ایکسپورٹ کرنے سے ملک نہیں چلتے یا قومیں ترقی نہیں کرتیں
نہ ہی معیشتیں خلا میں ترقی کرتی ہیں نہ بلند و بالا دعووں سے
اسکے لیئے ہمیں جیو اکنامکس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے
اسلیئے ہمیں اپنے معاشی مفادات کو مد نظر رکھ کر اپنی خارجہ پالیسی کوریفائن کرنے کی ضرورت ہے اس کے لیئے ہمیں مذہبی ، لسانی اور علاقائ اختلافات کو بھلا کر ایک قوم کی حیثیت سے معیشت ، سٹریٹیجک صنعتی ، زرعی ،پیداوار ، اس کے اندر ویلیو ایڈیشن ، ٹیکنیکل ایجوکیشن
اور تعلیم براۓ نوکری نہیں تعلیم براۓ علم کی ضرورت ہے
یہ سفر طویل تو ہو سکتا ہے لیکن اسی میں ہی ہماری ملکی اور قومی ترقی پوشیدہ ہے
نوجوانان پاکستان سے یہی گزارش ہے کہ کسی بھی مذہبی ، لسانی یا صوبائ تنظیموں یا گروہوں کا حصہ بننے کی بجاۓ اپنے لیئے ، اپنے خاندان اور معاشرے کے لیئے ، اپنے ملک اور اپنی قوم کی ترقی کے لیئے اپنے آپ کو وقف کر دیں
اور آپ یقین مانیں آپ کر سکتے ہیں
آپ لیٹ ضرور ہو چکے ہیں لیکن آپ اب بھی چھوٹی ہوئ گاڑی کو پکڑ سکتے ہیں
فی امان اللہ
اس پوسٹ سے کسی کی دل آزاری مقصد ہر گز نہیں
یہ ایک تجزیہ ہے
اگر ہو سکے تو میری پوسٹ کو کاپی پیسٹ کر لیا کریں یا اسے شیئر کر دیا کریں

10/12/2023

*اور میں نے جانا کہ ......آسانیاں بانٹنے والوں کی زندگی میں اللہ تعالیٰ کچھ دوسرے لوگ آسانی..... بانٹنے والے شامل کرتا ہے بھلائی جب پلٹتی ہے تو دگُنی ہو کر پلٹتی ہے*
*لہذا... آسانیاں دیجئے تاکہ ملنا شروع ہوں*

10/12/2023

1-کیلے دو کھانے چاہئیں ۔ ایک کیلا قبض کرتا ہے ۔

2- ایک آنکھ میں تکلیف ہو تو دوا دونوں آنکھوں میں ڈالیں کیونکہ دوسری آنکھ ریس کرتی ہے ۔

3- دروازے میں سوئی کے برابر بھی سوراخ ہو تو رات بھر میں سوا من ٹھنڈی ہوا اندر داخل ہوتی ہے ۔
4- قینچی کٹ کٹ چلانے سے گھر میں لڑائی ہوتی ہے ۔

5-چارپائی پر بیٹھ کر ٹانگیں چلانے سے قرض چڑھتا ہے ۔

6- نمک گر جائے تو قیامت کے دن پلکوں سے چننا پڑے گا ۔
7- مرغی کا سر یتیم کھاتا ہے ، جو اکثر امی ہی کھاتی تھی ۔

8- چڑیاں قیامت کے دن اللہ سے شکایت کریں گی کہ آپ نے ہمیں مسلمانوں کے لئے حلال کیا تھا مگر لوگوں نے ہمیں کھایا نہیں ۔گوجرانوالہ کی مائیں

9- ہانڈی چاٹنے سے بارات والے دن بارش ہوتی ہے ۔

کسی کی ٹانگ کے نیچے سے نکلنے کی وجہ سے قد چھوٹا رہ جاتا ہے ۔

تلک عشرۃ کاملہ ۔۔

تیرھویں صدی کی سائنسدان مائیں سے اقتباس ۔

10/12/2023

ایک شخص کو لوگ ٹڈا کہا کرتے تھے۔ اپنی بیوی کو لیکر اپنے مقامی گاوں سے نکل کر دوسرے گاوں میں سیٹل ہوگیا۔ فیصلہ کیا اس نئے گاوں میں نئی شناخت پیدا کروں گا اب لوگ مجھے ٹڈا نہیں پیر صاحب کہیں گے۔ بیگم نے پوچھا وہ کیسے؟ جواب دیا اس گاوں کے چوہدری کی بہن کے پاس ایک قیمتی ہار ہے بس تم وہ ہار کسی طرح چرا کر لے آئو۔ پھر دیکھتی جائو۔

بیگم نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ہار کمال مہارت سے چرایا، اور لاکر ٹڈے کو دے دیا۔ دوسری جانب گاٗئوں میں ہنگامہ ہوگیا ہار کی چوری کی خبر جنگل میں درختوں کی طرح پھیل گئی۔ ٹڈے نے اپنی بیوی کو کہاں جائو جاکر چوہدری کی بہن کو بتا آئو کہ میرا خاوند بہت بڑا بزرگ ہے لوگوں کی گمشدہ چیزیں برآمد کرتا ہے۔ اس بات پر چوہدری اپنے گھرانے اور گائوں والوں کو ساتھ لیکر ٹڈے کے ہاں حاضر ہوگیا اور پیر صاحب سے کہا جی بتائے ہمارا ہار کہاں ہوسکتا ہے۔ ٹڈے نے راتوں رات ہار چوہدری کے گھر کی چھت پر پھینک دیا تھا، بتایا آپ کا ہار کسی نوکرانی نے چرایا تھا جس نے بعد میں خوفزدہ ہوکر آپ کی چھت پر پھینک دیا، جاکر اٹھا لو وہاں سے۔ ہار ملنے کے بعد اس ابتدائی کرامت پر سارا گائوں پیر صاحب کا مرید ہوگیا،مگر چوہدری جو اندھوں میں کانا راجہ تھا اسے پیر صاحب کھٹکنے لگا، گائوں والوں کو سمجھایا ، کہ یہ شخص مجھے فراڈ معلوم ہوتا ہے ۔ مگر گائوں والے انکار کرتے رہے چوہدری نے پیر صاحب کو ایک اور آزمائش میں ڈالا مگر خوش قسمتی سے وہ اس آزمائش میں بھی کامیاب ہوا۔ لوگوں نے چوہدری کو سمجھایا کہ اب بس کرو بزرگوں پر شک نہیں کیا جاتا، چوہدری پریشان ہوگیا، اور عہد کرلیا جو بھی ہو میں اس پیر کا بھانڈا پھوڑ کے ہی چھوڑں گا، آخر ایک دن چوہدری نے اعلان کیا کل کھلے میدان تمام گائوں کے لوگ اکٹھے ہونگے اگر پیر صاحب نے بتا دیا کہ میرے ہاتھ میں کیا ہے تو میں سب کے سامنے اس کے ہاتھ پر بیت ہوجاونگا.

سب لوگ پیر سمیت میدان میں پہنچ گئے چوہدری گھر سے نکلا تو سوچتا رہا ہاتھ میں کیا پکڑا جائے؟ اچانک اس کی نظر ایک ٹڈے پر پڑ گئی اس نے پکڑنے کے لئے ہاتھ بڑھایا تو وہ پھدک گیا ، پھر ہاتھ بڑھایا پھر پھدک گیا ، تیسری دفعہ میں پکڑا گیا۔ چوہدری مجمعے میں پہنچا اور سوال کیابتائو ” میری مٹی میں بند ہے کیا” اس سے پہلے کہ پیر صاحب جواب دیتا کہ ” ناز پان مسالہ”۔

ایک گہری سوچ میں پڑ گیا اسے اپنی شامت نظر آئی، دو بار تو جیسے تیسے بچ گیا تھا مگر اس بار بچنا ناممکن تھا لہذا مایوسی میں آسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور اپنے آپ کو کوستے ہوئے کہا۔ ہائے رے ٹڈے پہلی چھلانگ میں تو بچ گیا تھا، دوسری چھلانگ میں بھی بچ گیا مگر اب تیسری دفعہ تم گرفت میں اگئے۔ یہ سنتے ہی چوہدری ٹڈا المعروف پیر صاحب کے پائوں سے لپٹ گیا دھاڑے مار مار کر معافیاں مانگی، کہا کوئی مانے نہ مانے میں مانتا ہوں کہ تم پیر و مرشد ہو۔
(جے خوشی ہوٸی پڑھ کے تے تھلے کوٸی کمنٹ وی کر دے جانا تاکہ مینو وی خوشی ہووے۔۔۔)

09/12/2023

معدے کے زخم اور السر کالا جواب گھریلونسخہ بس اس چیز کو ذرا سا چوس لو اور کمال دیکھو معدہ نسخے کی تفصیل کے لئے پہلا کمنٹ دیکھیں

اکثر لوگوں کو قدر تب آتی ہے جب وہ لوگ جا چکے ہوتے ہیں۔
08/12/2023

اکثر لوگوں کو قدر تب آتی ہے جب وہ لوگ جا چکے ہوتے ہیں۔

فطرت آسان تھی،مگر انسان نے بناوٹ اور منافقت کے ساتھ رہنے کو ترجیح دیاِسی لیے انسان جی کر نہیں تھک کر مرتا ہے۔
07/12/2023

فطرت آسان تھی،مگر انسان نے بناوٹ اور منافقت کے ساتھ رہنے کو ترجیح دی
اِسی لیے انسان جی کر نہیں تھک کر مرتا ہے۔

07/12/2023

پاکستان میں جنم لینے سے زیادہ بدنصیبی اور کیا ہوسکتی ہے ۔ 😅

‏ایک صحتمند مرد کے عورت سے ج**ع کرنے کے بعد جو منی خارج ہوتی ہے اس میں 400 ملین سپرمز موجود ہوتے ہیں۔  لہذا ، منطق کے مط...
06/12/2023

‏ایک صحتمند مرد کے عورت سے ج**ع کرنے کے بعد جو منی خارج ہوتی ہے اس میں 400 ملین سپرمز موجود ہوتے ہیں۔ لہذا ، منطق کے مطابق، اگر اس مقدار میں نطفہ کو رحم میں جگہ مل جاتی ہے تو 400 ملین بچے پیدا ہوجاتے!
جبکہ یہ 400 ملین اسپرم ، ماں کی بچہ دانی کی طرف پاگلوں کی طرح بھاگتے ہیں، اور اس دوڑ میں صرف 300 یا 500 سپرمیے ہی بچ پاتے ہیں۔
اور باقی؟ وہ راستے میں ہی تھکن یا شکست سے مر جاتے ہیں۔ یہ 300-500 سپرمیے ہیں، جو بیضہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ ان میں سے صرف ایک، جی ہاں صرف ایک بہت ہی مضبوط سپرمیہ ہوتا ہے، جو بیضہ میں داخل ہوکر فرٹیلائز ہوتا ہے ، یا بیضہ میں پہنچ کر اپنی نشست بنالیتا ہے۔
کیاآپ جانتے ہیں وہ خوش نصیب، فاتح اور مضبوط ترین سپرمیہ کون ہے؟
وہ خوش نصیب سپرمیہ آپ، میں، یا ہم سب ہیں۔
کیا آپ نے کبھی اس عظیم جنگ کے بارے میں سوچا ہے؟
جب آپ بھاگے "تو آنکھیں، ہاتھ، پاؤں، سر نہیں تھے، پھر بھی آپ جیت گئے!
جب آپ بھاگے تو آپ کے پاس سرٹیفکیٹس نہیں تھے، آپ کے پاس دماغ نہیں تھا، لیکن آپ پھر بھی جیت گئے!
جب آپ بھاگے تو آپ تعلیم یافتہ نہیں تھے، کسی نے آپ کی مدد نہیں کی تھی لیکن آپ جیتے۔
آپ کے وجدان کی نظر میں صرف منزل تھی جب آپ بھاگے اور آپ ایک ہی ذہن کے ساتھ بھاگے تھے، آپ کا عزم صرف وہ منزل تھی اور آپ آخر میں جیت گئے۔

اس کے بعد ، بہت سے بچے ماں کے پیٹ میں کھو گئے۔ لیکن آپ موجود رہے ، آپ نے اپنے 9 مہینے پورے کیے۔
اور آج ......
آپ گھبراتے ہیں جب کچھ ہوتا ہے تو آپ مایوس ہوجاتے ہیں، لیکن کیوں؟ آپ کو کیوں لگتا ہے کہ آپ ہار گئے؟ آپ نے اعتماد کیوں کھو دیا ہے؟ اب آپ کے پاس دوست، بہن بھائی ، سرٹیفکیٹس، سب کچھ ہے۔ یہاں ہاتھ پاؤں ہیں، تعلیم ہے، منصوبہ بندی کرنے کے لیے بہترین دماغ ہے، مدد کرنے کے لئے لوگ موجود ہیں، پھر بھی آپ نے امید ختم کردی ہے۔
جب کچھ ہوتا ہے تو آپ کیوں ٹوٹ جاتے ہیں؟
آپ کیوں کہتے ہیں کہ میں زندہ نہیں رہنا چاہتا؟
آپ نے کیوں کہا کہ میں ہار گیا؟
ایسی ہزاروں چیزوں کو اجاگر کرنا ممکن ہے ، لیکن آپ مایوس کیوں ہوگئے؟
آپ فرسٹریٹ کیوں ہوئے؟ آپ شروع میں جیتے، آپ آخر میں جیتے، آپ بیچ میں جیت جاتے ہیں۔

😋
04/12/2023

😋

اللہ پاک ہم سب کی توبہ کو قبول کرے۔ آمین
03/12/2023

اللہ پاک ہم سب کی توبہ کو قبول کرے۔ آمین

🔥🔥Sale --- Sale -- Sale🔥🔥*Catalog Name*: 3D Crystal Bedding Collection Vol. 5 *Product Name*: Inspired By HS *Product De...
25/05/2022

🔥🔥Sale --- Sale -- Sale🔥🔥

*Catalog Name*: 3D Crystal Bedding Collection Vol. 5

*Product Name*: Inspired By HS

*Product Description*: 3 Pcs 3D Crystal Cotton Bedsheet

*Product Details*:

Fabric: Crystal Cotton
Double Bed Size: 1 x Sheet (89 x 95)
2 x Pipping Pillow Covers (19 x 29)
Guaranteed Color

Product Code: MZ3400326HSC

*Price 1050*

*Catalog Name*: 3D Crystal Bedding Collection Vol. 5 *Product Name*: Inspired By HS *Product Description*: 3 Pcs 3D Crys...
25/05/2022

*Catalog Name*: 3D Crystal Bedding Collection Vol. 5

*Product Name*: Inspired By HS

*Product Description*: 3 Pcs 3D Crystal Cotton Bedsheet

*Product Details*:

Fabric: Crystal Cotton
Double Bed Size: 1 x Sheet (89 x 95)
2 x Pipping Pillow Covers (19 x 29)
Guaranteed Color

Product Code: MZ3400326HSC

*Price 1050*

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hina Corner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hina Corner:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share