10/08/2024
🖋
آج مورخہ 10 اگست 2024 کو داماس یوتھ اور عوام دماس اور اصلاحی کمیٹی کی اہم میٹنگ نمبردار داماس کے زیر نگرانی منعقد ہوٸی۔
جسمیں مندرجہ زیل عنوانات پر تفصیلی مشاورت کے بعد کے یہ اعلان کرتی ہیں کہ
1۔۔ یہ کہ سال 2019 کے آخری مہنیوں میں گندم وصولی کیلٸے ڈی سی چوک گاہکوچ میں عوام داماس ، گاہکوچ پاٸین، گاہکوچ بالا، عیشی، درمدر، گمسنگ، اور مضافات کے عوام نے بھوک ہڑتال کیا تھا۔
جس پر دک غذر اور اے سی پونیال اشکومن کے ساتھ کامیاب مزاکرات پر عوام کو گندم اشو کیا گیا۔
جبکہ چند مہینے بعد ہی سول سپلاٸی زمہ داران نے پھر سے زبردستی عوام کو آٹا فراہم کرنا شروع کردیا۔
بحالت مجبوری عوام نے اس بابت سول کورٹ سے رجوع کیا جس پر فاضل عدالت کے جج جناب لقمان حکیم صاحب نے حکم دیا کہ عوام کو انکے مرضی سے روٹی کھانے کا اختیار ہے۔
2۔۔ بعد ازاں اس فیصلے کے خلاف ضلعی انتظامیہ ، اور سول سپلاٸی کے آفیسران نے چیف کورٹ گلگت میں اپیل داٸر کی۔
چند ہی پیشیوں کے بعد معزز عدالت نے کیس کو واپس گاہکوچ سول عدالت منتقل کیا ہے۔
جبکہ سول سپلاٸی افیسران نے اس کیس کے متعلق کوٸی چھان بین نہیں کی۔ اور نہ ہی کوٸی سمن جاری کیاگیا۔
3۔۔ سال 2018 کے بعد سے عوام کو اپنی مرضی سے مختلف ملوں میں پساٸی کرکے انتہاٸی غیر معیاری آٹا جو کھانے کے قابل نہیں ہے واپس کرانے پر بھی زبردستی کی جارہی ہے۔
4۔۔ یہ کہ عوام نے سول سپلاٸی کی پالیسیوں سے تنگ آکر حالیہ دنوں چیف سکریٹری جی بی سے وفدکی شکل میں ملاقات کرکے مطالبہ پیش کرنے پر چیف سیکرٹری صاحب نے DC غذر کو گندم فراہم کرنے کے زبانی احکامات دیے تھے
5۔۔ 09 اگست کو عوام داماس کا نماٸندہ وفد نے جناب سپیکر گلگت بلتستان نذیر احمد ایڈووکیٹ صاحب سے ملاقات کی۔ جس پر سپیکر صاحب نے سول سپلاٸی افیسر کو طلب کیا اور نماٸندہ وفد کی موجودگی میں عوام کو گندم فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
6۔۔ گزشتہ دنوں جی بی گورنمنٹ کی جانب سے ڈیجیٹل بائیو میٹرک سسٹم کو ایشو بنا کے ماہانہ گندم کوٹے میں کٹوتی کی گی ہےجو کہ وفاقی /صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی نوٹیفکیشن موجود نہیں ہے عوام اس فیصلے کومسترد کرتی ہیں اور اس سلسلے میں بھی عوام اپنا اگلا لائے عمل کا اعلان کرے گی۔
7۔۔ یہ کہ آج یہ ان تمام نکات پر تفصیلی مشاورت کے بعد عوام داماس اور داماس یوتھ یہ پریس ریلیز جاری کرتی ہیں کہ تمام اعلی حکام کے احکامات کے باوجود بھی سول سپلاٸی کی طرف سے اگر گندم اشو نہ کیا گیا تو عوام داماس اپنا اگلا لاٸحہ عمل کا اعلان بروز منگل 13 اگست کو کریگی۔