BOLTA PAKISTAn

  • Home
  • BOLTA PAKISTAn

BOLTA  PAKISTAn voice of Pakistan's people

قلعہ بجنوٹضلع رحیم یار خان وہ قلعہ جسے 1971 کی جنگ میں انڈیا نے بری طرح تباہ کر دیایہ قلعہ بہاولپور سے تقریباً 140 کلومی...
26/04/2023

قلعہ بجنوٹ
ضلع رحیم یار خان
وہ قلعہ جسے 1971 کی جنگ میں انڈیا نے بری طرح تباہ کر دیا
یہ قلعہ بہاولپور سے تقریباً 140 کلومیٹر کچے پکے راستے پہ واقع ہے اور چولستان کی جان دراوڑ قلعہ سے 90 کلومیٹر کے فاصلے پہ سراٸیکی وسیب کی شان چولستان جہاں اب چولستان جیپ ریلی منقد ہوتی ہے
یہ قلعہ نواں کوٹ قلعہ سے 45 سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس قلعہ کو بنانے میں چونے کا پتھر استعمال ہوا ہے، جو مقامی طور پر پایا جاتا ہے۔ یہ قلعہ گول شکل میں ہے، جو چاروں طرف 300 فٹ تک پھیلا ہوا ہے۔ شمال کی طرف 11 فٹ چوڑا داخلی دروازہ ہے، جس پر 3 کمرے بنے ہوئے ہیں۔ اس کی دیواریں 21 فٹ تک بلند ہیں۔
قلعہ بجنوٹ کا پرانا نام قلعہ ونجھروٹ تھا۔ اس قلعہ کو راجا ونجھہ یا بجا بھاٹیا نے 757ء میں تعمیر کروایا تھا۔
کہتے ہیں یہاں اس نے ایک دیوی کا مندر بھی تعمیر کروایا قلعہ بڑی مضبوط فصیل اور منفرد طرز تعمیر کا حامل تھا
وقت کے مختلف دور دیکھنے کے بعد 1178ء میں اس قلعہ کو شہاب الدین غوری نے مسمار کرا دیا تھا۔ یہ قلعہ مدتوں تک کھنڈر کی حالت میں پڑا رہا پھر 1757ء میں موریا داد پوترہ نے اس کی ازسر نوتعمیر کرائی۔ 1759ء میں علی مراد خان نے یہ قلعہ لے کر مرمت کرائی۔ دو سو سال تک یہ قلعہ مرمت کے بغیر پڑا رہا۔ریاست بہاولپور میں بھی اس کی طرف توجہ نا دی گٸ پھر انگریز دور میں بھی قلعہ ایسے ہی رہا قیام پاکستان کے بعد بھارت کے جنگی جنون نے اس قلعہ کو مسمار ہی کر دیا 1971 میں جہاں بھارت نے اپنا جنگی جنون اس خستہ حال قلعہ پہ پورا کیا۔
اب یہ قلعہ کھنڈر کی صورت میں موجود ہے، مگر پھر بھی یہ اپنی شاندار حالت کو بیان کرتا ہے۔ اور اس کے علاوہ یہاں کے مقامی لوگوں نے بھی اس قلعہ کی اینٹوں کو اکھاڑ اکھاڑ کر اپنے گھروں کی تعمیر میں استعمال کیا
اپنے پراٸیوں کی ستم ظریفوں کی داستان بیان کرتا یہ قلعہ آج اپنے بڑھاپے کی شکستگی و وحشت کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی طرف توجہ کسی نے نہیں دی
کاش ایسا ہو جاۓ ہمارے سراٸیکی وسیب جس کی شان کم و بیش 28 قلعے ہیں ان کی طرف نظر عنایت ہوجاۓ ان کی بحالی کا کام ہوجاۓ جس سے بہترین سیاحتی ثقافتی سرگرمیاں بحال ہو جاٸیں جیپ ریلی کے ساتھ ساتھ اس وسیب کی تاریخی حیثیت اور ثقافت کو بھی پوری دنیا کے سامنے لایا جاسکے
تحریر۔ تنویر حسین کسانہ گجر

26/04/2023
26/04/2023

Karachi and other parts of Sindh to receive rain from April 28

Karachi, rainfall, April 28
KARACHI: The MET Office has forecast rainfall in Karachi and other parts of Sindh from April 28, ARY News reported on Tuesday.

Chief Meteorologist Sardar Sarfaraz has said that a westerly wave system will enter in Balochistan from Oman. “A spell of light and heavy rainfall will likely begin on April 28 at noon,” weather official said.

Meanwhile, widespread rains will begin across the country on April 29 and this spell will likely to persist until May 10.

“The weather system will bring heavy rainfall in Balochistan, as well as in Tharparkar and Umarkot districts of Sindh,” according to the Met Office.

26/04/2023

Aslamualaikum have a good day proud to be a Pakistani hope our page will present all voices of Pakistan's people

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BOLTA PAKISTAn posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share