10/08/2022
ایبٹ آباد: صحافی سلطان ڈوگر قاتلانہ حملہ کیس کی بڑی پیش رفت ملزم فواد رفیق کی ضمانت خارج کر دی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج عمر فاروق نے ملزم فواد کی ضمانت خارج کرتے ہوئے مزید جیل میں بند رکھنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
ہزارہ کے مایہ ناز وکیل عاطف خان جدون نے جمع ثبوت دلائل دے کر مرکزی ملزم فواد کی ضمانت خارج کروا دی۔
صحافی سلطان محمود ڈوگر کے کیس کی پیروی عاطف خان جدون کر رہے ہیں عاطف خان جدون کا شمار سپریم کورٹ کے بہترین وکیلوں میں شمار ہوتا ہے۔
ملزم فواد کی جانب سے قانون دان ملک حیدر علی ایڈووکیٹ نے مقدمی کی پیروی کی جبکہ مشہور صحافی سلطان محمود ڈوگر کی جانب سے سپریم کورٹ کے وکیل عاطف خان جدون نے دلائل پیش کیے۔
پولیس زرائع کے مطابق تقریبا دو ماہ قبل لوئر جناح آباد جاوید شہید روڈ عثمانیہ سٹریٹ میں سینئر صحافی سلطان ڈوگر کو ملزمان فواد، نوشاد اور احتشام پسران محمد رفیق نے گھر سے نکلتے ہی راستے میں روک کر بزریعہ فائر شدید زخمی کر نے کا الزام تھا۔
جس پر تھانہ میرپور نےسینئر صحافی سلطان ڈوگر کی مدعیت میں مقدمہ علت 624 جرم 324 337Aii.15AAKPK/34PPC درج رجسٹرڈ کیا تھا اور پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔
جبکہ ملزم کے جانب سے ملک حیدر علی ایڈووکیٹ نے ملزمان کی جانب سے عدالت میں دلائل پیش کیے عدالت نے دونوں وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم فواد کی ضمانت خارج کر دی ۔