My blogs

My blogs Foody sincere

27/07/2022

*بسم الله الرحمن الرحيم*

📚 *ہر نئی صبح ایک حدیث کے ساتھ*

🍂 *پڑھیں، عمل کریں اور دعوت دیں*

٢٦ ذوالحجة ١٤٤٣ ھ
26 جولائی 2022، منگل

*نبی ﷺ کا طریقہ نماز، تکبیر تحریمہ سے سلام تک*
*The Prophet's method of prayer, from takbeer tahrimah to salaam*

*نماز کے بعد کے اذکار اور دعائیں*
*Remembrance and Supplications after prayers*

*اٹھارواں ذکر*
*Eighteenth Dhikr*

*اس ذکر کی فضیلت*
*Virtue of this Dhikr*

🍃 عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: مَنْ قَالَ دُبُرَ كُلِّ صَلاةٍ وَإِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ: اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا ، عَدَدَ الشَّفْعِ وَالْوِتْرِ، وَكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ، الطَّيِّبَاتِ الْمُبَارَكَاتِ ثَلاثًا، وَلا إلَهَ إِلاَّ اللَّهُ مِثْلُ ذَلِكَ، كُنَّ لَهُ فِي قَبْرِهِ نُورًا، وَعَلَى الْجِسْرِ نُورًا، وَعَلَى الصِّرَاطِ نُورًا حَتَّى يُدْخِلْنَهُ الْجَنَّةَ، أَوْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ. [مُصنف ابن أبي شيبة:29866]

🍃 ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جو شخص ہر نماز کے بعد اور اپنے بستر پر سونے سے پہلے تین بار کہے: *اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا، عَدَدَ الشَّفْعِ وَالْوِتْرِ، وَكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ، الطَّيِّبَاتِ الْمُبَارَكَاتِ،*
• اللہ سب سے بڑا ہے بہت بڑا جفت اور طاق کی گنتی کے برابر اور اللہ کے ان کلمات کے برابر جو مکمل، پاکیزہ اور بابرکت ہیں۔
• اور *لا إلَهَ إِلاَّ اللَّهُ* بھی اسی طرح کہے۔
• اس کے لیے یہ کلمات قبر میں نور
• اور پل پر نور
• اور(جہنم کےاوپر) پل صراط پر نور بن جائیں گے
• یہاں تک یہ کلمات اس کو جنت میں داخل کر دیں گے یا وہ خود جنت میں داخل ہو جائے گا۔

🍃 On the authority of Ibn Umar رضى الله عنه, he says that whoever says three times after every prayer and before going to sleep on his bed:
*اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا، عَدَدَ الشَّفْعِ وَالْوِتْرِ، وَكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ، الطَّيِّبَاتِ الْمُبَارَكَاتِ،*
*Allahu akbaru kabiran, 'adada-sh shafe' walwitri, wakalimatillah attaammaati, attayyibaati almubarakaati,*

• Allah is the greatest, equal to the counting of the even and the odd, and equal to the words of Allah which are complete, pure and blessed.
• And say *لا إلَهَ إِلاَّ اللَّهُ*
*La ilaha il-la-Allah* (There is none worthy of worship but Allah) in the same way.
• For him these words will become light in the grave
• And light on the bridge
• And the bridge Siraat (over Hell) will become light.
• Even these words will make him enter Paradise or he himself will enter Paradise.

🍃 *دعا کو پڑھنے کا طریقہ*
*Method to recite the dua*

• اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا ، عَدَدَ الشَّفْعِ وَالْوِتْرِ ، وَكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ ، الطَّيِّبَاتِ الْمُبَارَكَاتِ
• اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا ، عَدَدَ الشَّفْعِ وَالْوِتْرِ ، وَكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ ، الطَّيِّبَاتِ الْمُبَارَكَاتِ
• اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا ، عَدَدَ الشَّفْعِ وَالْوِتْرِ ، وَكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ ، الطَّيِّبَاتِ الْمُبَارَكَاتِ

• لا إلَهَ إِلاَّ اللَّهُ ، عَدَدَ الشَّفْعِ وَالْوِتْرِ ، وَكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ ، الطَّيِّبَاتِ الْمُبَارَكَاتِ
• لا إلَهَ إِلاَّ اللَّهُ ، عَدَدَ الشَّفْعِ وَالْوِتْرِ ، وَكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ ، الطَّيِّبَاتِ الْمُبَارَكَاتِ
• لا إلَهَ إِلاَّ اللَّهُ ، عَدَدَ الشَّفْعِ وَالْوِتْرِ ، وَكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ ، الطَّيِّبَاتِ الْمُبَارَكَاتِ .

Ameen
29/05/2022

Ameen

07/04/2022

والدین کے لئے 💕💫🍁
آپ اپنی اولاد کیلئے ان مبارک دنوں میں دعا کریئے اور اس میسیج کو ہر ماں باپ تک پہنچا دیں یہانتکہ وہ اپنی اولاد کیلئے دعا کریں اور آپ اجر کمائیں۔۔۔
آپ روزانہ اپنی اولاد کیلئے دعا کریں سُستی مت کیجیئے اس حال میں کہ آپ پر یہ برکت والے ایام گزر جائیں ، بےشک ہم اور آپ اور ہر ماں باپ حاجتمند ہیں ۔۔۔

اے الله میں تیرے صمد نام کے ساتھ ، تیرے عظمت والے نام کیساتھ دعا کرتی ہوں کہ اے رب کریم میری اولاد کے احوال کو درست فرما کر مجھ پر احسان فرما 💕
اے الله ! انکی عمر میں صحت و عافیت اور اپنی اطاعت و رضا کیساتھ برکت پیدا فرما دے ۔۔۔💕
اے الله! ا انکے ضعف اور مرض کو قوة اور شفا میں بدل دے،
انکے بدن و کان و آنکھ و جان و اعضاء میں عافیت پیدا فرما 💕
اور اپنی رحمت سے انکی ہر بلا ، گناہ ، گمراہی اور غلطیوں سے حفاظت فرما
اے الله ! انکو اپنا فرمانبردار بنا 💕
اے الله ! انکی تربیت کرنے میں،انکی نیکی میں اور انکو مؤَدب بنانے میں میری مدد فرما💕
اے الله انکو میرے لئے خیر بنا دے
اے الله ! میں اپنی اولاد کو تیری ضمانت و امانت میں دیتی ہوں، اے وہ عظیم ذات کہ جو أمانت کو ضائع نہیں کرتا،💕
میں ہر آفت و ہر بری بیماری اور رات و دن کے شر اور ہر حاسد کی آنکھ کے شر سے حفاظت کا سوال کرتی ہوں 💕
اے الله ! انکی حفاظت فرما سامنے سے ، پیچھے سے،دائیں سے، بائیں سے اور اوپر سے، اور نیچے سے 💕
اے الله ! میری اولاد کے دل میں اپنی محبت ڈال دے ۔اور اسے اپنا اور اپنے پیارے حبیب کا فرمانبردار بنا 💕
اے الله! میری اولاد کی محبت اپنے بندوں کے دلوں میں ڈال دیں، انکیلئے دلوں کو مسخر فرما دیں 💕
اے الله !میری اولاد کو دین و علم و اخلاق اور لوگوں کی محبت میں سے حصہ عطا فرما 💕
اے الله، میری اولاد کو دو جہاں میں کامیابی اور بلند مقام عطا فرما 💕
اے الله! انکو نیک بخت اور أتقیاء و أغنیاء اور أسخیاء و بردبار و علم والے اور نصیحت کرنیوالوں میں سے بنا دے ۔💕💕
آمین یا ربالعالمین

30/03/2022

نہ تکلف نہ احتیاط نہ زعم
دوستی کی زبان سادہ تھی

30/03/2022

سب نے ملاۓ ہاتھ یہاں تیرگی کے ساتھ
کتنا بُرا مذاق ہوا روشنی کے ساتھ

30/03/2022

مبارک ہو پاکستان اور پاکستان کی عوام کو تمام پُرانے لُٹیرے اکٹھے ہو کر کامیاب ہونے والے ہیں ہم سب کو لوٹنے کیلئے

When Rabia gets bored mom has to do something Final product is recreation of childhood memory
19/03/2022

When Rabia gets bored mom has to do something
Final product is recreation of childhood memory

13/03/2022

Abdulrehmans take on kaanpain taang rhi hn

12/03/2022

نعمت کا ملنا آزمائش ہےکہ
تم نے شکر کیا یا نا شکری

07/03/2022

باپ اور بیٹی کا تعلق

والدین اور اولاد کے مابین مضبوط تعلق کس قدر اہم ہے، اس کے بچوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں، ان کی شخصیت کے بننے اور بگڑنے میں یہ تعلق کیا کردار ادا کرتا ہے؟
اس بارے میں ہم اکثر سنتے اور پڑھتے رہتے ہیں۔ فی الحال مجھے ایک باپ اور بیٹی کے تعلق کے حوالے سے کچھ کہنا ہے۔
ماں اور بیٹی کے رشتے کے متعلق کوئی دو رائے نہیں لیکن باپ اور بیٹی کا رشتہ بالکل انوکھا ہے۔جس کی خوب صورتی سے ہمیں سب سے پہلے نبی مہربان حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے روشناس کرایا۔ جنہوں نے بیٹی کے لیے چادر بچھا کر ہمیں سکھایا کہ عزت صرف چھوٹے کا بڑےکو دینا ہی لازم نہیں۔ یا بیٹی کا صرف باپ کو دینا ہی لازم نہیں۔ انھوں نے خود عمل کر کے بتایا کہ بیٹی کے باپ کو کیسا ہونا چاہئے۔
باپ بیٹی کی زندگی میں آنے والا پہلا مرد ہوتا ہے۔ اس کا ہیرو، استاد، دوست غرض وہ سب کچھ اسی رشتے میں دیکھتی ہے۔ اس کی نظر میں اس کا باپ بےعیب ہوتا ہے جس سے کوئی غلطی نہیں ہو سکتی، جس سے بڑھ کر کوئی اور اسے پیار نہیں دے سکتا۔ کوئی مذاق میں بھی کہہ دے کہ تمہارے بابا اچھے نہیں تو لڑنے لگتی ہے، ناراض ہو جاتی ہے۔ اور یہ محبت خون کے رشتے کے علاوہ اس وقت، محبت، توجہ، اور شفقت کے طفیل ہوتا ہے جو اسے اس کے باپ سے ملتی ہے۔اور یہ سلسلہ یونہی چلتا رہتا ہے۔
لیکن معاملہ کچھ گھروں میں تب خراب ہوتا ہے جہاں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تعلق کمزور پڑنے لگتا ہے۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ جب بچے بڑے ہونے لگیں تو کچھ حدود و قیود کا لاگو کیا جانا انتہائی اہم اور ضروری ہے۔ لیکن بعض جگہوں پر والد حضرات ان حدود و قیود کے نام پر ضرورت سے زیادہ فاصلے پیدا کر لیتے ہیں۔ یہ فاصلے گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اجنبیت کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ جو میری رائے میں بڑھتی عمر کی بچیوں کے لیے نقصان دہ ہے۔
ذاتی تجربہ اور مشاہدہ یہ کہتا ہے کہ جہاں والد اور بیٹی میں مناسب بےتکلفی، پیار ومحبت کا اظہار، تعریف و توصیف وغیرہ موجود ہو وہاں بیٹیوں کے بھٹکنے کے مواقع کم ہوتے ہیں۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ مرد کی طرف سے محبت، توجہ، تعریف، عزت کی چاہ صنف نازک میں فطری طور پر موجود ہے۔ جو عمر کے مختلف ادوار میں کم یا زیادہ ہوتی رہتی ہے اور نوعمری میں یہ خواہش کچھ زیادہ ہی ہوتی ہے۔ دنیا سے واسطہ پڑتا ہے، اپنے گھر اور قریبی عزیزوں کے علاوہ لوگ "دکھائی" دینا شروع ہوتے ہیں۔ ایسے میں اگر گھر میں بہت گھٹا ماحول نہ ہو بلکہ معتدل ہو، والد بھائی پیار محبت کا اظہار کرنے والے، ہنسی مذاق کرنے والے، خوبیوں پر سراہنے والے ہوں تو گھر سے باہر یہ سب ملنے پر انھیں انوکھا اور دلکش نہیں لگتا۔ ان کے لیے یہ سب نیا نہیں ہوتا۔ دوسرا گھر کے مردوں کے ساتھ جذباتی طور پر جڑے ہونے سے وہ خود بھی جذباتی طور پر مضبوط ہوتی ہیں بہ نسبت ان بچیوں کے جنہیں گھر سے یہ سب نہیں ملتا۔
مجھے یاد ہے میرے والد ہمارے کپڑوں کے رنگوں تک پر تبصرہ کیا کرتے تھے۔ عید پر بطور خاص امی سے کہتے کہ میری بیٹیوں کو چوڑیاں ضرور دلوانا اور پھر پہن کر دکھانے پر اصرار بھی ہوتا۔ ہنسی مزاح، مختلف موضوعات پر بات چیت، سوال و جواب کے ذریعے وہ مختلف معاملات پر پہلے ہماری سوچ دیکھتے پھر جہاں تعریف کرنا ہوتی تعریف کرتے اور اصلاح کی ضرورت ہوتی تو کوئی ایسی بات، واقعہ یا کہانی اپنی پٹاری سے نکالتے کہ بات خود بہ خود سمجھ آ جاتی۔ ہمیشہ دیگر دعاؤں کے ساتھ باآواز بلند یہ دعا ان کے معمول کا حصہ رہی کہ
"اے اللہ! میرا کام ان کو صحیح غلط سمجھانا اور بتانا تھا، مگر میں ہر جگہ ان کے ساتھ نہیں ہو سکتا، سو تیرے حوالے انھیں کرتا ہوں"
ان کے یہ الفاظ ہمیشہ ذہن میں رہتے ہیں اوراللہ نے ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھا الحمدللہ۔
میں اب کبھی کبھی بہت حیران ہوتی ہوں کہ ایک ان پڑھ اور دین کا برائے نام علم رکھنے والے شخص کو یہ نفسیات کے گر کس نے سکھائے۔ یقیناً اللّٰہ کا ان پر خاص کرم تھا۔
رب الرحمھما کما ربیانی صغیرا۔
*
*خلاصہ یہ کہ زندگی موت، دکھ سکھ، تنگ یا کشادہ رزق کی طرح ایمان اور حیا بھی اللّٰہ ہی کے ہاتھ میں ہے وہ جسے جتنا چاہے دے۔ سو اس دور پرفتن میں بچوں کو پاکیزہ، نیک اور پارسا بنانا بھی اللّٰہ ہی کے ہاتھ میں ہے اور اسی کی توفیق سے ہے۔ لیکن کسی بھی رشتے یا تعلق میں بندھے ہونے پر اس کے حوالے سے جو ذمہ داریاں ہم پر عائد ہوتی ہیں انھیں اچھے طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ اللّٰہ کی مدد اور برکت شامل حال رہے۔ کیونکہ ہمارا کام کوشش کرنا ہے نتائج تو اس رب کے ہاتھ میں ہیں* ۔

_"ربنا ھب لنا من ازواجنا و ذریتنا قرته اعینا و جعلنا للمتقین اماما"_

آمین یارب العالمین۔
Kid's Islam

Be shak
09/02/2022

Be shak

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when My blogs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share