07/09/2022
*نوشہرہ:- تھانہ نظامپور پولیس نے سادہ لوح عوام کو بیوقوف بناکر جعلی نوٹ دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔52 ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد*
*ہدایت شاہ خان SHOنظامپور کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ نظامپور بازار میں ایک مشکوک شخص گھوم رہا ہے۔اطلاع کو مصدقہ جان کر فوری طور پر مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے تلاشی لی گئی۔ملزم کے قبضے سے 52 ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد کر لی گئی۔ملزم نور رحمان ولد نور خان ساکن کوہاٹ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزم کے مطابق وہ جعلی کرنسی لاکر نظامپور میں سادہ لوح عوام کو دیکر اصلی کے بدلے تبدیل کر دیتا ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ نظامپور منتقل کر دیا گیا۔*