10/08/2022
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی 9 حلقوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ الیکشن شیڈول معطل کرنے کی قانونی وجہ کیا ہے؟ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ الیکشن روکنے کی استدعا کر رہے ہیں،کوئی قانونی جواز بتائیں۔
قومی اسمبلی کی نشستیں خالی ہوئیں تو الیکشن کمیشن نے الیکشن کا اعلان کیا، جبکہ 123حلقوں میں بھی الیکشن ہو جائے گا پہلے یہ تو ہونے دیں۔ وکیل پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کہ ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن کو 9 حلقوں میں انتخابات کرانے سے روکا جائے۔عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔