I am news reporter , I show you facts of world
(2)
28/01/2023
کوکا کولا، ایک معروف سافٹ ڈرنک، جلد ہی بھارت میں ایک اسمارٹ فون متعارف کرائے گی۔ ہندوستانی ٹپر مکل شرما کا دعویٰ ہے کہ کارپوریشن اس سال مارچ کے اوائل میں اپنا فون ملک میں جاری کر سکتی ہے۔ ان کے مطابق، کوکا کولا پروڈکٹ بنانے کے لیے اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
لیکر نے معلومات کا اشتراک کرنے کے لیے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر "یہاں تمام نیا کولا فون ہے" پوسٹ کیا۔ میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ اسمارٹ فون اس سہ ماہی میں ہندوستان میں جاری کیا جائے گا۔ اس نئے فون کے لیے کوکا کولا اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
اس میں کوکا کولا لوگو کے ساتھ مستقبل کے سیل فون کی تصویر بھی شامل ہے۔ تصویر میں فون کے پچھلے حصے کو دکھایا گیا ہے جس میں ٹوئن کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ فون کے دائیں کنارے پر والیوم کنٹرول کے بٹن بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ فون کی کوئی دوسری وضاحتیں نہیں ہیں۔
لاہور: لاہورہائی کورٹ نے 25 منحرف ارکان کے ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کرانے کا حکم دے دیا اور کہا 25منحرف ووٹ نکال کر اکثریت نہ ملی تو حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے یکم جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن دوبارہ کرانے کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ گورنر پنجاب یکم جولائی کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کریں۔
ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کیلئے دوبارہ ووٹنگ کرائی جائے ، 25منحرف ارکان کے ووٹ نکال کر ووٹوں کی ری کاؤنٹ کی جائے
عدالت کا کہنا تھا کہ 25منحرف ووٹ نکال کر اکثریت نہ ملی تو حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے تاہم حمزہ شہباز نے جو بھی اقدامات اٹھائے ہیں وہ کالعدم نہیں ہوں گے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ نئے الیکشن کا حکم نہیں دیا جا سکتا، دوبارہ الیکشن کاحکم سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہوگا ، ہم پریزائڈنگ افسر کے نوٹیفکیشن کو کالعدم کرنےکابھی نہیں کہہ سکتے، عدالت پریزائڈنگ افسر کا کردار ادا نہیں کر سکتی۔
لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کے حلف کیخلاف درخواستیں منظور کرلی تھیں ، جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ درخواستوں پر فیصلہ چار ایک کے تناسب سےکیا گیا، تفصیلی وجوہات تحریری فیصلےمیں دی جائیں گی۔
5رکنی بینچ میں شامل جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اختلافی نوٹ میں کہا تھا حمزہ شہباز کے انتخاب کا30 اپریل کا نوٹی فیکیشن کالعدم قرار دیا جاتا ہے ، عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ کے طور پر بحال کیا جاتا ہے، عثمان بزدار فوری طور پر آفس کا چارج سنبھالیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورنرپنجاب کوکہاگیاہےکہ کل شام اجلاس بلائیں ، ہمارےووٹوں کی تعداد177ہے جبکہ پی ٹی آئی اورق لیگ کےاتحادکےساتھ 168ووٹ ہیں۔
عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ عدالت نے25ووٹ نکال کرانتخاب کاحکم دیاہے، پرویزالٰہی امیدوارہیں اس لیےڈپٹی اسپیکراجلاس کی صدارت کریں گے۔
30/06/2022
اسلام آباد : بجلی کا بحران ختم ہونے کے بجائے مزید سنگین ہو گیا اور وزارت توانائی نے ویب سائٹ پر ڈیٹادینا بھی بند کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شہباز حکومت لوڈشیڈنگ میں کمی کا وعدہ پورا نہ کرسکی ، ملک میں بجلی کا بحران مزید سنگین ہو گیا اور شارٹ فال7ہزار300 میگاواٹ تک جا پہنچا۔
پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 21ہزار900 میگا واٹ اور طلب29ہزار200میگا واٹ تک بڑھ گئی تاہم وزارت پاور کا لوڈشیدنگ پر موقف سامنے نہ آسکا جبکہ وزارت پاور نے ویب سائٹ پر ڈیٹا دینا بھی بند کر دیا۔
بحران کے باعث شہروں میں چھ سےآٹھ اوردیہات میں دس سےبارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ، جس نے شہریوں کا جینا دو بھرہوگیا ہے۔
دوسری جانب کراچی والے بھی کےالیکٹرک کےرحم وکرم پر ہے ، بارہ سےچودہ گھنٹےبجلی غائب رہنامعمول بن گیا ہے، وقفے وقفے سے بجلی کی بندش سے شہریوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔
گذشتہ روز سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کراچی میں بجلی فراہم کرنے والی واحد کمپنی کے الیکٹرک کو حکومتی تحویل میں لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ صوبائی حکومت نے طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا۔
غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ پرعوام کاغصہ بڑھنے لگا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ جس طرح بجلی کے بل دبا کر آ رہے ہیں، لوڈ شیڈنگ بھی اسی طرح ہورہی ہے، شہبازشریف مہربانی کریں گھرچلےجائیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ شہباز حکومت نےوعدہ کیامگرریلیف نہیں دیا، پاکستان میں رہنےوالوں کیلئےکوئی سہولت نہیں، کاروبارتباہ ہورہا ہے،عوام دلدل میں دھنستےجارہے ہیں۔
30/06/2022
کولمبو : سری لنکا میں معیشت کی تباہی کے بعد ملک میں نفسا نفسی کا عالم ہے بھوک اور بنیادی ضروریات سے محرومی کے باعث عوام شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں معاشی بحران سنگینی کی آخری حدوں کو چُھو رہا ہے اور اس وقت اس ملک کا زیادہ تر انحصار بھارت اور دیگر ممالک کی امداد پر ہے۔
دوسری جانب سری لنکا کی حکومت انتہائی بے چینی سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے مذاکرات کررہی ہے۔
اس جنوبی ایشیائی جزیرہ نما ملک کی آبادی دو کروڑ20 لاکھ ہے لیکن وہاں کی اکثریت اس وقت خوراک، ایندھن سمیت زندگی کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے مشکلات کا شکار ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق سنگین معاشی بحران نے سری لنکا میں افراتفری اور تشدد کو جنم دیا ہے، لوگ بنیادی استعمال کی اشیاء کے حصول کے لیے آپس میں لڑ رہے ہیں اور وہ شدید مایوس ہیں۔
سری لنکا کے گامپاہا قصبے کی رہائشی دوبچوں کی ماں47 سالہ شامیلا نیلانتھی کو مٹی کا تیل حاصل کرنے کے مسلسل تین روز تک قطار میں کھڑا ہونا پڑا لیکن انہیں بالآخر خالی ہاتھ گھر لوٹنا پڑا۔ ان کے ساتھ ایسا ہی واقعہ دو ہفتے قبل پیش آیا تھا۔
شامیلا نیلانتھی کہتی ہیں میں مکمل طور اکتا گئی ہوں، تھکن سے چور ہوں۔ مجھے نہیں معلوم کہ ہمیں کب تک یہ سب کچھ کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ چند برس قبل تک سری لنکا کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی تھی اور وہاں کی آبادی کے لیے نوکریوں اور خوراک کا کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن اب یہ تباہی کے دہانے پر ہے۔
سینٹر فارگلوبل ڈویلپمنٹ واشنگٹن کے سینیئر فیلو سکاٹ مورس کا کہنا ہے کہ صورت حال بہتر تیزی سے انسانی بحران کی جانب بڑھ رہی ہے۔
اس طرح کے معاشی بحران عموماً افغانستان جیسے غریب ترین ممالک میں تو دیکھے گئے ہیں لیکن سری لنکا جیسے متوسط آمدنی والے ممالک میں ایسی صورت حال نادر ہے۔
27/08/2019
اگر آپ بھی ہر قسم کا ایڈ بنوانا چا ہتے تو ہم سے رابطہ کری
Awaazawaam.blogspot.com
26/08/2019
اگر آپ بھی اشتہار ڈاٸزین کرانا چاہتے تو ہمارے بلاگ پر رابطہ کر یں صرف 150 روپے میں
awaazawaam.blogspot.com
Be the first to know and let us send you an email when Malta Vlog posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.