Khabaryaal خبریال

  • Home
  • Khabaryaal خبریال

Khabaryaal خبریال Local News

11/06/2024

ریلوے گراونڈ پر میلہ مویشیان لکی سٹی میں شدیدگرمی، بنیادی سہولیات کا فقدان
لکی مروت ( ثمرگل مروت مشرخبریال )
بکر عید کی آمد پرروزانہ کی بنیاد پر قربانی کی مویشیوں کی خریدوفروخت کی جاتی ہے جہاں سینکڑوں افرادکی آمدہوتی ہے تاہم شدیدگرمی کے باوجود بھی عوام اور جانوروں کے لئے پینے کے پانی سے لے کر دیگر بنیادی ضروریات مکمل ناپید ہیں جبکہ مکمل ٹیکس لیاجاتاہے۔ سہولیات کے فقدان سے مویشی تاجروخریدار شدیددقت میں مبتلا ہیں۔ متعلقہ حلقوں نے ٹی ایم اے لکی مروت حکام سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاہے۔

08/06/2024

لکی سٹی میں انٹر نیٹ بالخصوص ڈی ایس ایل بیٹھ گیاہے۔ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین سخت پریشان، شکایات کے انبار، اصلاح احوال کی ضرورت

حلال فوڈ اتھارٹی : فیلڈ ورک رک چکاہے اس لئے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فیلڈ گاڑیاں اورفیلڈ ورک کا مطالبہ کیاہے تاکہ ای...
05/06/2024

حلال فوڈ اتھارٹی : فیلڈ ورک رک چکاہے اس لئے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فیلڈ گاڑیاں اورفیلڈ ورک کا مطالبہ کیاہے تاکہ ایکسپائرڈ اورناقص خوردونوش کی اشیا کا قلع قمع ہوسکے۔
(ثمر گل مروت مشر خبریال )

04/06/2024
01/06/2024

بین الصوبائی مسافرگاڑی کرایے کم کئے جائیں،عوامی حلقے
لکی مروت(ثمرگل مروت مشرخبریال )
باربار ڈیزل اورپیٹرول کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود بھی لکی مروت سے میانوالی اورعیسی خیل تک کرایے کم نہیں کئے جارہے ہیں۔ سفرسے وابستہ حلقوں نے لکی مروت اور میانوالی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ یکم جون سے ڈیزل پیٹرول کی قیمتیں مزیدکم ہوگئی ہیں اس لئے ایکشن لے کر آرٹی اے رولز کے مطابق کرایوں پرنظرثانی کی جائے تاکہ سرکارکی جانب سے عوام کو دی جانے والی سہولت سے مسافر مستفید ہوں۔

لکی مروت :- غزنی خیل صلح  ننواتے۔ انشاءاللہ یہ صلح غزنی خیل میں تمام دشمنیوں کے خاتمے کی  پیش خیمہ ثابت ہوگی۔اور انشاءال...
31/05/2024

لکی مروت :- غزنی خیل صلح ننواتے۔
انشاءاللہ یہ صلح غزنی خیل میں تمام دشمنیوں کے خاتمے کی پیش خیمہ ثابت ہوگی۔اور انشاءاللہ غزنی خیل گاؤں امن کا گہوارہ بنے گا۔
الحمد للّٰہ آپ سب کی دعاؤوں سے غزنی خیل لکی مروت کے دونوں فریقین عرفان اللہ خاندان اور فضل رحیم خاندان نے مروت ریفارمیٹیو موومنٹ کے مشران کا فیصلہ مان لیا۔ اس دشمنی میں آٹھ قتل اور ایک بندہ زخمی ہوگیا تھا ۔انشاءاللہ بروز ہفتہ یکم جون سہ پہر پانچ بجے دونوں فریقین کی طرف سے ننواتے ہوگا۔ یہ ننواتے پروگرام غزنی خیل (بلوٹ) جمپ روڈ کے ساتھ میدان میں منعقد ہوگا۔لکی مروت کے تمام مشران سیاستدان مروت قومی جرگے کے مشران علمائے کرام سماجی کارکنان ،میڈیا کے دوست اور عوام سے شرکت کی اپیل۔۔

23/05/2024

کرغزستان میں کے پی حکومت کی جانب سے فری ہوائی سفر میں طلباوطالبات کومسائل کاسامنا، وزیراعلی علی امین نوٹس لے،متاثرہ افرادووالدین
لکی مروت( ثمرگل مروت مشرخبریال )
صوبہ خیبرپشتونخوا کے وزیراعلی کی جانب سے کرغزستان سے پاکستانی طلبا بذریعہ ہوائی لانے والے طلباوطالبات سے بھی ٹریول ایجنٹس نے ہاتھ کردیاہے۔ ذرائع کے مطابق دو دو سو طلباوطالبات کو فری ہوائی سفر کرغزستان تاپاکستان کے ٹکٹ یادستاویزات فراہم کئے جاتے ہیں تاہم ہوائی جہاز میں سو طلباوطالبات کو بٹھاکر سو کوچھوڑا جاتا ہے اور وہاں موجود پاکستانی ایجنٹس بیچے گئے ٹکٹس والوں کوبٹھاکر ہردفعہ سو سو طلباوطالبات کے لئے شدیدترین مسائل پیداکردیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اصل مسئلہ اس وقت سامنے آتاہے جب فلائٹ سے رہ جانے والوں کاٹکٹ بھی کنفرم کیاہوتاہے جبکہ رہ جانے کی صورت میں انہیں دوبارہ ٹکٹ کے حصول سے پراسس سے گزرناپڑتاہے۔ وہاں مقامی کرغز لوگوں نے ان پرجومظالم ڈھائے ہیں ان کی وجہ سے نقل وحمل کرتے وقت بھی حملوں کئ زد میں آنے کے خدشات کاسامنا ہوتاہے۔ دوسری طرف فلیٹس وہاسٹلوں سے نکالے جانے کے بعد کھلے آسمان تلے چھپ چھپ کررات گزارتے ہیں۔ متاثرہ طلباوطالبات اوران کے والدین نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر اور وزیراعلی علی امین سے نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔۔

ذرائع نےبتایاہے کہ درہ پیزو(لکی مروت ) تاٹانک روڈبنایاجارہاہے مگر وانڈہ اکبری کے قریب پرانے روڈکوتوڑکر یااکھاڑ کراسی پر ...
21/05/2024

ذرائع نےبتایاہے کہ درہ پیزو(لکی مروت ) تاٹانک روڈبنایاجارہاہے مگر وانڈہ اکبری کے قریب پرانے روڈکوتوڑکر یااکھاڑ کراسی پر رولر چلایاجاتاہے اورپرانے روڈکی میٹیرئل جس کو ضائع کرواناہوتاہے اسی کوشامل کرکے سڑک کی تعمیر جاری ہے۔ اگر ایساہے پھرتوافسوس ناک امر ہے۔ یہ روڈویسے بھی دہائیوں سے خراب ہے اب اگردوبارہ تعمیربھی اس اندازسے ہوئی تو اس کا فائدہ ہوگایا نقصان؟؟؟ اگر کوئی قریب رہتاہوتوویڈیوبناکرسوشل میڈیاپرلوڈکروائے تاکہ اعلی حکام نوٹس لے۔ اسی طرح ٹھیکیدارسے انٹرویوکرکے ان کا موقف لیاجائے۔

پنجاب پولیس بمقابلہ خواجہ سراسانحہ بہاولنگر کے بعد اب سانحہ کھاریاں،پنجاب پولیس کے لئے اب یہی کافی ہوگا کہ میں فلاں خواج...
06/05/2024

پنجاب پولیس بمقابلہ خواجہ سرا
سانحہ بہاولنگر کے بعد اب سانحہ کھاریاں،
پنجاب پولیس کے لئے اب یہی کافی ہوگا کہ میں فلاں خواجہ سرا کارشتہ دار ہوں تو خیرخیریت اورعزت ہوگی۔
نوٹ: کھاریاں (پنجاب) پولیس سٹیشن پر خواجہ سراوں کا حملہ

بنوں سپورٹس کمپلیکس میں محکمہ سماجی بہبوداورامورنوجوانان کے زیراہتمام دوروزہ نمائشلکی مروت( ثمرگل مروت مشرخبریال)ضلعی ان...
01/05/2024

بنوں سپورٹس کمپلیکس میں محکمہ سماجی بہبوداورامورنوجوانان کے زیراہتمام دوروزہ نمائش
لکی مروت( ثمرگل مروت مشرخبریال)
ضلعی انتظامیہ بنوں نے محکمہ سماجی بہبود اور امور نوجوانان بنوں کی زیر انتظام سپورٹس کمپلیکس بنوں میں دو روزہ ایک نمائش کا اہتمام کیا ہے۔
اس دوران 2 اور 3 مئی کو خواتین دستکاری اور سلائی کڑھائی کی نمائش ہوگی جس میں ضلع بنوں کے تمام خواتین نمائش کیلئے اپنی تیار کردہ اشیاء ریٹ لسٹ کیساتھ اسسٹنٹ کمشنر دفتر یا متعلقہ محکموں تک بھیج سکتے ہیں، اس کے علاؤہ ضلع بنوں کےباشندے 2 اور 3 مئی کو دستکاری،سلائی کڑھائی سمیت مقامی طور پر تیار کردہ اشیاء دیکھنے اور خریدنے کیلئے تشریف لاسکتے ہیں۔دستکاری و سلائی کڑھائی کے نمائش کا مقصد خواتین کو گھر میں بیٹھ کر بہترین اور باعزت روزگار کمانے کے مواقع فراہم کرنا مقصود ہے۔

01/05/2024

سعداللہ خان ساکن کیچی کمر انتقال کرگئی ، خاندانی ذرائع
۔۔۔۔ مروت ٹی وی۔۔۔۔۔۔۔
جمیل خان کے والد سعداللہ خان اور حافظ عبدالجلیل اور اصغر خان ساکنان گل ولی آباد لکی مروت شہر کے سسر انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ امرو زبدھ بتاریخ یکم مئی 2024بوقت تین بجے سہ پہر کو فقیرانو قبرستان لکی مروت شہر میں اداکی جائے گی۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khabaryaal خبریال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khabaryaal خبریال:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share