30/04/2021
پروا۔مکڑ کی جانی پہچانی شخصیت شکیل عمر بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ مکڑ کی آبنوشی سکیم کے بارے میں کچھ مفاد پرست عناصر گمراہ کن خبریں پھیلاء رہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ اس ابنوشی سکیم کیلئے 4 جہگوں پر سروے کیا گیا۔ پانی کا معیار اس جگہ پر بہتر ایا۔جسکےبنا پر محکمہ پبلک ہیلتھ کی سروے ٹیم نے انچارجگہوں میں سے یہ جگہ منتخب کیا۔جہانپر پامیلا معیاراورکوالٹی پرکوئی سمجھوتہ نہ کیا اور ٹیوب ویل کو محکمہ والوں نے پینے کا صاف پانی کیلئے جگہ کا تعین کیا۔اور جس پھر محکمہ پبلک ہیلتھ اور ایم این اے جناب محمد یعقوب شیخ کے مشورے سے اس پانی کو مزید بہتر کرنے کے لئے اس پر فلٹر پلانٹ کی منظوری دی گئ ہے۔جو کے مکڑ کے عوام کیلئے بہت ہی بڑا اور بہترین منصوبہ ہے اس سکیم میں پائپ لائنئگ بھی ہے جو کہ لوگوں کے گھر گھر کی دہلیز پر پانی میسر ہو گا۔ باقی جو لوگ اس پر پراپگنڈہ کر رہے ان کو اس منصوبے کی الف ب کا بھی پتہ نہیں ہے۔ان کا مزیدکہنا تھا۔کہ وہ صرف اپنی سیاسی موت سے خوفزدہ ہیں انہوں نے ان پانچ سال میں کیا کیا ہے مکڑ کیلئے ان کو شرم انی چاہئے خود تو کوئ کام کر نہیں سکتے دوسروں کیلئے روڑے اٹکاتے ہیں۔شکیل عمر بلوچ کا کہنا تھا کہ مکڑ کے عوام ان غداروں کو اچھی طرح جانتی ہئے ان کا کام صرف شیطانی ہے جس طرح انہوں نے اپنی بربادی کی ہوی ہے اسی طرح مکڑ کی عوام کی بھی بربادی کرنا چاہتے ہیں یہ لوگ انشاءاللہ ان کا یہ خواب پورا نہیں ہو گا۔