لکیمروت ( تکریم الحق سے) سیف اللہ برادران مروت قومی اتحاد کے موجد کی بڑی فتح ڈاکٹر سرفراز خان میناخیل کے مروت قومی اتحاد میں شمولیتی جلسے کے بعد اپنے اتحادیوں سمیت بشمول الحاج اسلم خان عیسک ، ملک نجیب اللہ خاں لنڈیوہ ، شفع اللہ خان بیگو خیل ،ڈاکٹر سرفراز خان میناخیل ، عارف خان میناخیل ، دیگر کی اختر منیر خان میناخیل کے حجرے میں آمد اور مروت قومی اتحاد میں شمولیت کی دعوت جو کہ مثبت ثابت ہوئی اس موقع پر فرید اللہ میناخیل ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر گل الرحمن بھی موجود تھے اس سب کچھ کی تفصیل کیلئے ویڈیو سنیے
لکیمروت (تکریم الحق سے) ذرائع کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو نواب شاہ کے قریب حادثہ مقامی لوگ امدادی کاروائیوں میں مصروف حکومتی ادارے ابھی تک امداد کیلئے نہیں پہنچ پائے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا اندیشہ
لکی مروت: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اشفاق خان اور ڈپٹی کمشنر عبدالہادی کی لکی شہر میں مروت قومی جرگہ کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے گذشتہ روز بنوں ڈومیل میں لکی مروت سے تعلق رکھنے نوجوان رضوان اللہ پر دو افراد کی جانب تشدد کرنے کے حوالے مظلوم رضوان اللہ کے ساتھ اور مروت قومی جرگہ سے ملاقات کی، اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت محمد اشفاق خان نے خطاب کرتے ہوے کہنا تھا کہ ریجنل پولیس آفیسر بنوں ریجن قاسم علی خان نے لکی مروت سے تعلق رکھنے والے رضوان اللہ نامی نوجوان پر تھانہ ڈومیل بنوں کے حدود میں تشدد کے حوالے فوری نوٹس لیتے ہوے واقعہ میں ملوث دونوں سفاک ملزمان رحیم اللہ اور نصیب اللہ سکنائے ڈومیل کو پولیس نے فوری طور پر گرفتار کرتے ہوے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے، دونوں سفاک درندے کو قرار واقعی سزا دی جائیگی، ڈی پی او نے اس حوالے سے اقدامات اور پیش رفت کے متعلق آگاہ کیا. جرگہ نے ریجنل پولیس آفیسر بنوں قاسم علی خان اور، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت اور پولیس کی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کرکے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امحمد اشفاق خان لکی مروت کا شکریہ ادا کیا. جبکہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اشفاق خان لکی مروت نے منشیات اور جرائم کیخلاف لکی مروت پولیس کے جاری جہاد
لکیمروت ( تکریم الحق سے) گل محمد ایس ایچ او تھانہ ڈومیل کی کامیاب کاروائی گزشتہ دنوں بنوں میں رحیم اللہ نامی شخص نے اپنے ایک لکیمروت سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور پر بیہمانہ تشدد کیا تھا جسکی ویڈیو وائرل ہوئی جسکی تفصیل کچھ یوں ہے
ڈومیل کے علاقے میں رحیم اللہ نامی شخص نے اپنے ڈرائیور رضوان اللہ ولد رسول خان سکنہ احمد خیل لکی مروت پر بہمانہ تشدد کیا۔ کچھ دن پہلے رحیم اللہ کے دوکان سے 2 عدد بندوقیں چوری ہوگئے تھے جس پر اس نے اپنے ڈرائیور رضوان کو ملوث ہونے کا دعوہ کردیا۔۔اور رضوان کے ہاتھ پاوں باندھ کر کوڑوں سے تشدد کیا۔۔جس پر تھانہ ڈومیل ایس ایچ او گل محمد نے تکنیکی بنیادوں پر انکوائری کی اور ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے غیر قانونی اسلحہ اور کارتوس برآمد کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کردیا مزید تفتیش جاری ہے
پی ڈی ایم سربراہ قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن صاحب کی پریس کانفرنس جنہوں نے فوجی تنصیبات اور فوج کے خلاف بھڑکایا عدلیہ انہیں تحفظ فراہم کررہی ہے
مفتی عبدالرحیم صاحب افواج پاکستان کے بارے میں اپنا بیان پیش کررہے ہیں غور سے سنیں اور مکمل سنیں
سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی گرفتاری کے مناظر اپنے پاؤں پر کھڑا کرکے اور اپنے پاؤں پر چلاکر گاڑی میں بٹھا دیا گیا ہے
لکیمروت ۔۔۔ تکریم الحق سے ۔۔۔۔جدوجہد تسلسل کی ضرورت پچھلے 75 سالوں سے حکمران ہمیں بےوقوف بنارہے ہیں کچھ روٹی ،کپڑا ،اور مکان سے ،تو کوئی راشن کے نام سے ،کوئ جہاد کے نام سے ،تو کوئی سوئی گیس اور تیل کے نام سے ،کوئ تعلیم اور سائنس میں ترقی کے نام سے تو کوئی نئے تعلیمی نظام سے ،تو کوئی پاکستان میں شریعت نافذ کرنے کے نام سے ،تو کوئی نیا پاکستان بنانے کے نام سے ،کوئ جمہوریت کے نام سے ،تو کوئی آئین پاکستان کے نام سے لیکن نہ تو شرعی نظام نافذ کرسکے ،نہ ہی جمہوری نظام نافذ کرسکے نہ کوئی روٹی کپڑا اور مکان دے سکے اور نہ صحیح تعلیمی نظام دے سکے بیوروکریسی اپنے سہولیات کیلئے لگی ہوئی ہے اعلی گاڑیاں محل جیسے گھر نوکر چاکر جنرلز اپنے لئیے لگے ہوئے ہیں 35 سال ذبردستی حکومت لے کر عوام کو سہانے خواب دکھا کر ملک دولخت کر بیٹھے کشمیر گنوا بیٹھے ، جمہوری حکومتوں نے اور اشرافیہ نے ملک اور عوام کا بیڑا غرق کردیا بجلی چوری یہ کرتے ہیں بل عوام دیتی ہے کرپشن یہ کرتے ہیں ٹیکس عوام دیتی ہے اس ملک کی اشرافیہ کی عیاشیاں ہیں اور غریب عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ آئی ایم ایف سے قرض یہ لیتے ہیں اور قرض اتارنے کے لئے چمڑی عوام کی ادھیڑتے ہیں کہاں کا انصاف اور کہاں کا قانون عدالتیں بھی انکی فیصلے بھی اپنی پسند کے یہ ہے ہماری اوقات جب تک عوام ا
لکی مروت: ڈی ایس پی اقبال مہمند اور پولیس کانسٹیبل علی مرجان،کرامت اللہ اور وقار احمد کی نماز جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا،ہوگئ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور افسران نے پھول چڑھائے ۔
لکیمروت"شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے"
لکیمروت ۔۔۔۔ ریسکیو 1122 ذرائع
لکی مروت: تھانہ صدر کی حدود میں پولیس وین پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائن لکی مروت میں ادا کر دی گئی۔
لکی مروت: نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر فصیح اللّٰہ خان، ایمرجنسی آفیسر عاطف سردار، ار پی او سید اشفاق احمد بنوں ،ڈی پی او لکی مروت، ڈپٹی کمشنر عبدلہادی صاحب ،اے ڈی سی لکی مروت، سی ٹی ڈی افسران ،اسپیشل برانچ کے افسران ،پاک آرمی افسران ،پولیس کے افسران اور عمائدین علاقہ نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
لکی مروت: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللّه خان کی زیرنگرانی میں شہید پولیس اہلکاروں کو ریسکیو1122 ایمبولینسز میں انکے آبائی گاؤں منتقل کیا گیا۔
لکیمروت ۔۔۔۔لکی شہری خواتین آٹے کے حصول میں ناکام صبح سے لیکر عصر تک کھڑے رہنے کے باوجود آٹا نہیں ملا حکومت مہنگائی میں کمی کرے جس طرح بجلی اور گیس کے بل ہمارے گھروں کو پہنچائے جاتے ہیں اسی طرح ہم غریب خواتین کا بھی حق بنتاہے کہ ہمیں آٹا گھروں کو پہچایا جائے تاکہ ہم زلیل خوار نہ ہوں مہنگائی میں کمی کی جائے ہمیں کسی مفت امداد کی ضرورت نہیں ہے لیکن آٹا وہ بنیادی ضرورت ہے جس سے چھٹکارا ممکن نہیں ہمیں پتہ ہے کہ امدادی رقوم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر امدادی سامان انتظامیہ اپنی من مانے لوگوں کو دیتی ہے غریب عوام کے ہاتھ کچھ نہیں آتا خواتین کی فریاد
ریسکیو1122 لکی مروت / 23 مارچ یوم پاکستان
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر فصیح اللّٰہ خان کی زیرنگرانی میں ریسکیو1122 لکی مروت کے اہلکاروں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں 23 مارچ/ یوم پاکستان کے حوالے سے پریڈ سیشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
لکی مروت: 23 مارچ/یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالہادی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللّٰہ خان، لکی مروت پولیس کے جوانوں نے شرکت کی۔
لکی مروت: تقریب کے اختتام پر ریسکیو 1122 لکی مروت اور لکی مروت پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر وطن عزیز کی ترقی و سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
پاکستان زندہ باد۔۔
پاکستان پائندہ باد۔۔
ریسکیو 1122 لکی مروت
۔لکیمروت ۔۔تکریم الحق سے ۔۔۔۔۔شائننگ سٹار ہائی سکول محلہ عمر آباد نزدصنم فلنگ سٹیشن اوپننگ سر منی پروگرام 2023 پرنسپل محمد زاہد اور مہمان خصوصی انعام اللہ بیگوخیل ایڈیشنل ضلعی سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف مختصر خطاب
یکم اپریل 2023 سے پلے گروپ تاہشتم داخلے جاری ہیں
پرنسپل محمد زاہد اور ایم ڈی انوار الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح نئ نسل کو اخلاقی ،دینی تعلیم کے علاؤہ جدید تعلیم سے روشناس کرانا ہے ہمارا مقصد آنے والے مروت قوم کے بچوں کو تعلیم کے میدان میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے مزید یہ بھی کہا کہ چونکہ مہنگائی کا دور ،دورہ ہے والدین بچوں کی فیسیں ادا کرنے سے قاصر ہیں ہم نے فیس انتہائی کم رکھی ہے اور اسکے علاؤہ پورا سال سیکنڈ ٹائم مفت ٹیوشن پڑھائی جائیگی پانچویں جماعت تک بچوں اور بچیوں کو اکٹھی تعلم دی جائیگی چھٹی جماعت سے آٹھویں جماعت تک صرف بوائز کو تعلیم دی جائیگی ہوسکتا ہے کہ مستقبل میں فیمل برانچ علیحدہ سے شروع کردی جائے
یونیفارم ڈارک گرے کلر کا ہوگا اور بچوں کی کتب نور بک سنٹر نزد گڑابن پل سے ملیں گی۔
لکی۔مروت پیر والا میں دوران ڈیوٹی۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار (ایل۔ایچ۔سی کانسٹیبل دل جان کی نماز جنازہ پولیس لائن لکی مروت میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی
نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر بنوں ریجن، بنوں سید اشفاق انور، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت محمد اشفاق خان پاک فوج کے کرنل شاہد، ڈپٹی کمشنر عبدالہادی ، ایس پی انوسٹی گیشن مراد۔خان، ایس پی ایف ار پی ڈہرہ۔اسماعیل خان عارف خان ، پاک فوج کے افسران، 1122 سمیت ضلع کے پولیس آفسران ،جوانوں اور دیگر سماجی و سیاسی شخصیات کی شرکت ۔واضح رہے کہ شہید پولیس اہلکار اج تھانہ صدر کے حدود پیر والہ گاوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوران ڈیوٹی شہید کیا تھا۔شہید کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے وانڈہ رجمانی خیل ڈیرہ اسماعیل خان کو روانہ کر دیا گیا ہے۔جہاں پر شہید کو پورے سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا جائے گا اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر بنوں ریجن، بنوں سید اشفاق انور نے شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا
لکی مروت :- انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان کا گذشتہ دنوں شہید ہونیوالے ڈی ایف سی تھانہ لکی کانسٹیبل عبدالحمید کے گھر پردل۔بیگوخیل آمد، شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور بلند درجات کیلیے خصوصی دعائیں مانگی گئی
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان کا ریجنل پولیس آفیسر بنوں ریجن، بنوں سید اشفاق انور اور ڈی پی۔او لکی مروت محمد اشفاق خان کے ہمراہ گذشتہ دنوں شہید ہونے والے ڈی اہف سی کانسٹیبل عبدالحمید کے گھر واقع پردل بیگوخیل نورنگ گئے۔ جہاں انہوں نے شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی روح کے ایصال ثواب اور بلند درجارت کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے ۔ شہید کے ورثاء کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہید کے خاندان کا بھرپور خیال رکھا جائیگا انہوں نے کہاکہ شہداء ہمارے سر کے تاج اور فخر ہےاور ان کی لازوال قربانیوں کی بدولت صوبہ میں امن کی فضاء قائم ہے۔ریجنل پولیس آفیسر نے شہید کے ورثاء کو یقین دلایا کہ پولیس شہداء کے خاندانوں کو اکیلانہیں چھوڑا جائیگا اور ان کی فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائینگے۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خا
لکی مروت : نوتعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اشفاق (PSP) نے لکی پولیس کی کمان سنبھال لی ، پولیس کے چاک وچوبند دستے نے نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او کوسلامی پیش کی اس موقع پر دیگر آفسران نے ان کو خوش آمدید کہا ، دریں اثنا ڈی پی او نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور دعا کی
لکیمروت کی عوام پر امید ہے اور انکی توقعات ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اشفاق(PSP) لکیمروت میں، امن امان،
منشیات فروشی ،ڈکیتی، اور دیگر جرائم کی بیخ کنی میں اہم کردار ادا کریں گے اور لکیمروت سٹی لای اڈے اور بازاروں میں گاہے بگاہے دورہ کریں گے تاکہ عوام اور پولیس کے آپس میں باہمی تعلقاتِ بڑھیں اور دکانداروں کو تحفظ کا احساس رہے واضح رہے کہ لکیمروت میں جتنے بھی ڈی پی او تعینات ہوئے ان میں کسی نے بھی لکیمروت سٹی کے دورے نہیں کیئے بلکہ اپنے دفتر تک خود کو محدود رکھا ایک بہترین ضلعی آفیسر کی یہ بھی زمداری بنتی ہے کہ وہ عوام کے ساتھ اپنا تعلق جوڑے رکھے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے لکی سٹی بازاروں کا دورہ کرتا رہے تاکہ عوام اور پولیس کا آپس میں اعتماد بڑھے اور امن امان کی صورتحال بہتر ہو
جماعت اسلامی سینیٹر مشتاق احمد خان کی کھری کھریاں باتیں پاکستانی اشرافیہ ملک کو لوٹ رہی ہے بیورکیٹ ، سیاستدان ، ججز اور جنرلز ان کو کون لگام ڈالے گا ؟؟؟؟ انکی عیاشیاں ختم کرنی ہوگی تب ہی غریب عوام سکھ پائے گی ؟؟؟لیکن افسوس پاکستانی عوام ان کو پہچان کر بھی انکے خلاف آواز بلند نہیں کرسکتے یہی ملک کے لٹیرے حکمران اور بیوروکریسی نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں ڈالا ہے ان کا احتساب کون کرے گا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
شاید کوئی نہیں ؟
لکیمروت (تکریم الحق سے) مقامی ٹی ایم اے لکیمروت کی گزشتہ کئ ماہ سے تنخواہیں بند ہیں اسی طرح مقامی ٹی ایم اے کے 96 پنشنئر کی گزشتہ 8 ماہ سے پنشن بھی بند ہے مقامی ٹی ایم اے لکیمروت کے اہلکار احتجاج پر ہیں اور ایک ہفتہ سے واٹر سپلائی ملازمین بھی پڑتال پر ہیں اور ایک ہفتہ سے لکیمروت سٹی کی عوام پانی سے محروم ہیں موجودہ پی ڈی ایم گورنمنٹ نے تو پانچ سال تحریک انصاف عمران خان کو مود الزام ٹھہراتے آئے ہیں اور اس کی گورنمنٹ کو بھی ختم کردیا لیکن ایک سال سے پی ڈی ایم گورنمنٹ نے عوام کو مہنگائی اور پھر مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا پاکستانی اداروں کی اشرافیہ پاکستان بننے سے لیکر آج تک ملک کو لوٹتی رہی ہے اور عام غریب عوام کو رلاتی رہی ہے اداروں کی یہ اشرافیہ سرمایا داروں سے بھی ملی ہے پاکستان بننے سے لیکر آج تک ہزاروں سیاستدانوں اور سرمایا داروں نے ٹیکس معاف کروائے اور کرپشن کی ملک کو لوٹنے میں ملکی اداروں اور سرماداروں وڈیروں اور سیاستدانوں نے ملکر کر اہم کردار ادا کیا اور ملک کو ملکر لوٹتے رہے جسکا خمیازہ غریب عوام بھگتی رہی ہے ان میں کرپٹ بیورکیٹ بھی ملک خداد پاکستان کو انکو سہولیات فراہم کرتے رہے ہیں ملکی لوٹتی دولت کو واپس کروانے کے نام پر سیاست دان بھی اپنے سیاست چمکاتے رہے ہیں اور خود بھی ملک کو لوٹتے رہے ہی
لکیمروت ( تکریم الحق سے)بروز سوموار 13 فروری سے لکیمروت مقامی ٹی ایم اے کی عوامی تمام سروسز بشمول واٹر سپلائی مکمل طور پر بند ہوںگی (مقامی ٹی ایم اے صدر انور کمال) ذرائع
سینئر نائب صدر صوبائی لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخواہ حاجی انور کمال اور لکیمروت مقامی ٹی ایم اے صدر نے مقامی ٹی ایم اے کے 96 ریٹائر پینشنرز کی 8 ماہ سے بند پنشن کے احتجاجی کیمپ کے ساتھ اظہار یک جہتی کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ جس طرح ریٹائر ملازمین کی 8 ماہ سے پنشن بند ہے اسی طرح مقامی ٹی ایم اے کے حاضر سروس ملازمین کی 5 ماہ کی تنخواہیں بھی بند ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم صوبائی نگران وزیراعلی خیبرپختونخواہ اور گورنر خیبرپختونخوا کو چتاونی دیتے ہیں کہ اگر 13 فروری تک لکیمروت ٹی ایم اے ملازمین کو تنخواہیں نہ ملیں اور فنڈ ریلیز نہ ہوا تو مقامی ٹی ایم اے کی تمام سروسز بشمول واٹر سپلائی کی سہولیات عوام کو بند کریں گے جب تک فنڈ ریلیز نہ ہوا اور مقامی ٹی ایم اے لکیمروت کے پنشنئر اور حاضر سروس ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوگی کوئی ٹی ایم اے ملازمین سروسز عوام کو مہیا نہیں کی جایئں گی حاجی انور کمال صدر لکیمروت مقامی ٹی ایم اے لکیمروت
لکیمروت ( تکریم الحق سے) تحصیل میئر لکی تحصیل شفقت اللہ خان کا مقامی ٹی ایم اے 96 ریٹائر ملازمین کی گزشتہ 8 ماہ سے بند پنشن عدم ادائیگی پر دھرنا کرنے ولے ریٹائر ملازمین سے اظہار ہمدردی اور پنشن کی ادائیگی کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے پر تفصیلی ویڈیو بیان
لکیمروت---- (تکریم الحق سے) مقامی ٹی ایم اے ریٹائر ملازمین کا احتجاج اور ڈپٹی کمشنر لکیمروت سے ریٹائرڈ ملازمین کی8 ماہ سے بند پنشن کھلوانے کی درخواست۔۔۔ ذرائع
ٹی ایم اے لکی مروت کے 96 پنشن شدہ ملازمین نے گزشتہ 8 ماہ سے بند پنشن کے خلاف تحصیل مئیر لکیمروت کے آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا کیا اور ڈپٹی کمشنر لکیمروت اور صوبائی حکومت سے گزشتہ 8 ماہ سے بند پنشن جلد ازجلد واگزار کرنے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر عدالت جانے کی دھمکی دی۔۔۔ذرائع تحصیل میئر آفس کے سامنے دھرنہ دیتے ہوئے مقامی ٹی ایم اے لکیمروت کے 96 پنشنئر افراد سے مقررین ملک شاہنواز آف خوائیداد خیل اوروحید خان مینا خیل نے پنشن شدہ 96ملازمین کی گزشتہ آٹھ ماہ سے پنشن نہ ملنے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ موجودہ مہنگائی میں پنشن نہ ملنے کی وجہ سے ان ملازمین کو انتہائی تکالیف اورگھریلو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہاہے محلے کے دوکانداروں نے بھی ا ن پر مزید قرض بند کردیا ہے جس کی وجہ سے ان کے گھروں کے چولہے بند ہونے لگے ہیں اور بعض پنشیئر جنکو ادویات کی ضرورت پڑتی ہے ادویات نہیں خرید پارہے ہیں کیونکہ دکاندار مزید قرض نہیں دے سکتے انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ کئی بار کروڑوں روپیہ کافنڈز منظورہوتارہاہے تاہم اکثر افسران کی سالہا سال کی زبردست بدع