سفیر پاکستان جناب عمران علی صاحب نے شہید قیصر عباس اورشہید سلیمان نواز کے ورثہ کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوٸ عام شہادت نہیں۔
حکومت پاکستان اور عمان میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے سفیر جناب عمران علی ایک وفد کے ہمراہ وادی کبیر مسجد میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے میں پولیس آفیسر جناب یوسف النادبی کی شہادت پر تعزیت کے لیے سمائیل کے قریب ولایت لیزگ پہنچے۔
سفیر نے شہید کے والد، بھائی اور اہل خانہ سے خصوصی ملاقات کی، سفیر نے کہا کہ یوسف پوری قوم اور حکومت پاکستان کے لیے شہید تھے۔
انہوں نے فرض شناسی سے بڑھ کر بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا تھا اور حسینیت کو اس کی پاکیزہ شکل میں پیش کیا تھا۔
سوسائٹی کے رہنما اور مختلف قبائل کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سفیر نے اپنے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
لواحقین اور لواحقین نے دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ شامل ہونے پر سفیر اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر نائب سفیر، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی اور سفارت خانہ پاکستان کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔
وادی کبیر ، مسقط، عمان میں امام بارگاہ علی بن ابو طالب پر حملے کے بارے میں اپ ڈیٹ:
تینوں دہشت گردوں میں سے کسی کا پاکستان سے کوئ تعلق نہیں
~سفیر پاکستان جناب عمران علی
عمان کے شہر مسقط میں وادی کبیر میں امام بارگاہ علی بن ابو طالب پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں دو پاکستانی شہریوں کی موت سمیت متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔
عمان میں ہمارا سفارت خانہ حملے میں ہلاک ہونے والے دو پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت اور وطن واپسی کے لیے عمانی حکام سے رابطے میں ہے۔ کمیونٹی کے سوالات کا جواب دینے اور عمان میں ان کی سہولت کے لیے ایک ہیلپ لائن بھی کھولی ہے۔ سفیر عمران علی زخمی پاکستانی شہریوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے مقامی ہسپتالوں کا بھی دورہ کر رہے ہیں۔
عمان حکومت نے حملہ آوروں کو بے اثر کر دیا ہے۔ پاکستان نے عمانی حکام کو تحقیقات اور اس گھناؤنے حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے
پاکستانی کمیونٹی مسقط کےلئے اہم ہدایات:
مسقط میں وادی کبیر کی مسجد میں پیدا ہونے والی ھنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلے عمان کی سکیورٹی فورسز مستعدی سے کام کر رہی ہیں۔ عمان میں مقیم تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں۔
زخمیوں کی بہتر دیکھ بھال کیلئے خولہ ہسپتال، ناہدہ ہسپتال، رائل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ سفیر پاکستان تین ہسپتالوں میں جا کر زخمیوں سے ملے، جہاں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
-پاکستان ایمبیسی ایمرجنسی ہاٹ لائن
-برائے مہربانی اپنا نمبر بتائیں
-پاکستان ایمبیسی حکام اور ہسپتال سے رابطے میں ہے,
عبدالصمد 92040038
خادم حسین 98577355
عامر صفدر 00923225251612
سید نثار الحق 94981966
مدثر
9139 1584
ندیم
7905 7035
عتیق احمد
9976 0045
سفیر صاحب سے رابطے کے لئے :
سیف اللہ 92109432
کبھی کبھی ہم لوگ سوچتے ہیں پاکستان دنیا کے دوسرے ممالک سے پیچھے کیوں رہ گیا۔ باوجود اس کے ہمارا ملک ایک ایٹمی طاقت پاکستان کے انجینیئرز ڈاکٹرز سائنٹسٹ اکانمسٹ بزنس مین نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی بہترین خدمات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں ۔ کچھ سالوں پہلے اشفاق احمد اشفاق صاحب نے ہمارے ملک کی پستی کا سبب بیان کیا ۔
ہماری سوسائٹی میں روزمرہ کچھ ایسے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں جس سے بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں۔ جیسے ہم متکبر ہو چکے ہیں اور شاید ہماری تربیت میں صبر اور عجز کی تلقین کی کمی کی وجہ سے ہم اس حال تک پہنچے ہیں۔
عمان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سفارت خانہ پاکستان بروز جمعہ صبح 09:00 سے 12:00 اور 02:00 سے 05:00بجے تک تصدیق (Attestation) اور مشین ریڈیبل پاسپورٹ (MRP) پراسیس کرنے کے لیۓ کھلا ہوگا۔
یہ سہولت عمان میں مقیم محنت کش مزدور طبقے کے لیے کیا گیا ہے، جو عام ہفتے کے دنوں میں سفارت خانے نہیں آ سکتے۔
عمان: ٹرک اور گیارہ گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو شہریوں اور ایک خارجى ( انڈین ) نیشنلٹی سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔
رائل عمان پولیس (آر او پی) کے مطابق لیوا کی ولایت میں پیش آنے والے واقعے میں 15 افراد زخمی ہوئے ـٹرک ڈرائیور ٹریفک کی مخالف سمت میں تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا ۔
انڈیا کی بے لگام بڑھتی ھوئی آبادی کا منظر بمبئی ریلوے اسٹیشن وویمن لوکل ٹرین ۔ خواتین کس طرح اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر ٹرین سے لٹک کر سفر کرنے پر مجبور ہیں ۔
بھارت میں ای وی مشین کا استعمال موجودہ انتخابات میں بھی کیا گیا۔یہ ای وی ایم مشین کیسے کام کرتی ہے اس ویڈیو میں دیکھیے۔
پاکستان میں ریاستی ادارے اور بشمول بہت ساری سیاسی پارٹیز الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے حق میں کیوں نہیں ہوتے۔ اور ہر سال پاکستانی قوم کے اربوں روپوں سے جو انتخابات کیے جاتے ہیں اس کے بعد فارم 45 اور 47 میں الجھا دیا جاتا ہے۔یہ کب تک پاکستان میں اسی طرح ہی چلتا رہے گا۔
سفیر پاکستان نے حکومت اور عمان میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے حالیہ سیلاب میں ایک ہی قبیلے کے ۱۲ بچوں کی شہادت پر وفد کے ہمراہ تعزیت کے لئے ولایت مضیبی صمد الشںان آمد ، سفیر پاکستان نے لواحقین سے خصوصی ملاقات کی ، اس موقع پر عمانی سول سوسائٹی اور مختلف قبائل کے سرداروں کی کثیر تعداد موجود تھی ، سفیر پاکستان نے دلی دکھ اور غم کا اظہار کیا اور کہا دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان عوام آپ کے ساتھ برابر کی شریک ہے ، لواحقین نے سفیر پاکستان اور وفد کی آمد پر اظہار تشکر کیا اور پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ آپ دکھ کی اس گھڑی میں ہمارے ساتھ شریک ہوئے ۔ اس موقع پر نائب سفیر ، ڈیفینس اتاشی، کمرشل قونصلر ، چیرمین پاکستان اسکولز عمان اور سفارتخانہ پاکستان کے دیگر حکام بھی شریک تھے.