01/09/2022
جیسے آج پاکستان میں پیاز بھی 300 روپے کلو ہو چکا ہے
تھوک مارکیٹ میں 250کلو ہے اور گورنمنٹ ریٹ 175ہے۔
لہذا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہےاور،
نہ ہی فورآ 5 کلو یا دس کلو خریدنے کی ضرورت ہے۔
اس طرح زیادہ خریدنے سے مہنگائی ریٹ اور اوپر چلا جائے گا
کیونکہ جب ڈیمانڈ بڑھے گی تو ڈیمانڈ کیساتھ ریٹ بھی بڑھتے رہیں گے۔
ڈیلی روٹین میں سبزی کیساتھ صرف ایک پیاز یا دو پیاز خریدیں جتنا کہ آپ سبزی میں ڈالتے ہیں۔
انشاءاللہ چند دن ایسا کر کے دیکھیں ریٹ فوراً ٹوٹ جائے گا۔
کیونکہ جب دوکان دار زیادہ پیاز ہی نہیں بیچ پائے گا تو وہ ،
بوریوں کی یا منوں کے حساب سے پیاز کی ڈیمانڈ بھی نہیں دے گا۔
اس سے یہ ہوگا کہ پیاز کا بڑا زخیرہ اندوز تاجر،سب سے زیادہ متاثر ہو گا۔
اسلیئے کہ پیاز کو زیادہ عرصہ تک سٹور نہیں کیا جا سکتا۔