Sada e Karachi

  • Home
  • Sada e Karachi

Sada e Karachi Social Issues | Life Style | Politics | Trend's | Interviews | Food | Travel | Social Work
(1)

Sada e Karachi Channel covers the importance of the historical, cultural, and traditional values ​​of our country, especially Karachi, and explores more interesting things that most people are unaware of

"The greatest discoveries are often made in the most unexpected places."Ali Fahad
14/10/2024

"The greatest discoveries are often made in the most unexpected places."

Ali Fahad

اگر تمہیں ہر جگہ اپنی جماعت، اپنا فرقہ، اپنا لیڈر یا اپنی ہی بات درست لگتی ہے تو یقین جانو تمہیں مزید تعلیم کی ضرورت ہے۔
08/06/2024

اگر تمہیں ہر جگہ اپنی جماعت، اپنا فرقہ، اپنا لیڈر یا اپنی ہی بات درست لگتی ہے تو یقین جانو تمہیں مزید تعلیم کی ضرورت ہے۔

02/03/2024

‏ہم کو یہ تو بتایا ہے کہ حضرت یوسف بہت خوبصورت اور حسین و جمیل تھے ،
مگر کوئی یہ نہیں بتاتا کہ حضرت یوسف نے اپنے ملک کو کیا "معاشی پروگرام" دیا تھا کہ 7 سال کے قحط میں کوئی انسان بھوک سے نہیں مرنے پایا۔

سب صرف یہ تو بتاتے ہیں کہ حضرت سلیمان کی بادشاہت اتنی دبدبے والی تھی کہ جنات بھی ان کے ماتحت تھے،
مگر کوئی نہیں بتاتا کہ وہ بے پناہ "سیاسی بصیرت" رکھنے والے بادشاہ تھے،
ایک مثال: اپنے ملک فلسطین ( انڈسٹریل/ صنعتی اکانومی ) اور ملکہ بلقیس کے ملک یمن ( ایگریکلچرل/ ذرعی اکانومی ) کے درمیان دو طرفہ معاہدات ( Bileteral Agreements ) کے نتیجے میں خطے کو جس طرح خوشحالی دی آج کی جدید دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

مجھے سب واعظ یہ تو بتاتے ہیں کہ حضرت محمدﷺ کی زلفیں "والیل" اور روۓ مبارک "والضحی" کا تھا۔
مگر اس سے آگے کبھی کوئی یہ نہیں بتاتا کہ جس معاشرے میں لوگ غربت سے تنگ آ کر ہمہ وقت لوٹ کھسوٹ اور قتل و غارت کرتے رہتے ہوں وہاں حضرت محمد ﷺ کس طرح "ہمہ گیر تبدیلی" لاتے ہیں،

اور وہ وقت بھی آتا ہے کہ زکوۃ دینے والے تو بہت ہو گئے مگر کوئی ایسا غریب نہ رہا جسے زکوۃ دی جاتی، اس دو جہتی دنیا ( Bi-Polar World ) , میں جہاں آدھی دنیائے انسانیت قیصر روم ( Roman Empire ) اور آدھی کسری ایران ( Persian Empire ) کے ظلم و استبداد کا شکار تھی وہاں انسانیت کی تذلیل کرنے والا اور ان کے حقوق کو پامال کرنے والا کوئی نہ رہا۔

مجھے انبیاء کے "کردار" کا تعارف چاہیے کیونکہ میرا معاشرہ بھی آج قیامت خیز فساد کا شکار ہے، انسانیت آج بھی اس بائی پولر ورلڈ ( capitalists vs communists ) میں الجھی ہوئی ہے، انسانیت آج بھی سسک رہی ہے عزتیں آج بھی ویسے ہی نیلام ہو رہی ہیں، بیٹے آج بھی مذہب کے نام پہ ذبح ہو رہے ہیں۔
کیا تھی وہ حضرت عیسیٰ کی عدم تشدد ( Non violence ) کی حکمت عملی،
کیا تھی وہ حضرت موسیٰ کی فرعون کے خلاف آزادی کی تحریک کہ کسی کو قتل بھی نہ ہونے دیا اور آزادی بھی حاصل کر لی.

خوشیاں پیسوں سے نہیں خریدی جاسکتیں.
13/02/2024

خوشیاں پیسوں سے نہیں خریدی جاسکتیں.

SUI, BalochistanThe picture says a thousand words!
25/01/2024

SUI, Balochistan

The picture says a thousand words!

25/01/2024

کراچی اجتماع سے برائے راست وابسطہ رہنے اور وہاں ہونے والے بیانات سننے کے لئے اس پیج کو فالو کریں اور صدقہ جاریہ کے طور پر اپنے گھر والے اور دیگر ساتھیوں کو بھی جوڑنے کے لیے اس پیغام کو آگے بھیجیں.

اللہ ہم سب پر اپنا رحم فرمائے آمین.

22/01/2024

کراچی کی سیاست میں کس کی ہے جیت؟؟

1. پی پی پی
2. پی ٹی آٰئئ
3. متحدہ قومی موومنٹ
4. نون لیگ
5. جماعت اسلامی
6. تحریک لبیک

اپنی رائے کمینٹ میں بتائیں.

02/01/2024

🇵🇰🇵🇰🇵🇰👈
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﮯ ﻟﻮﮔﻮ …
ﺧﺎﮐﯽ ﻭﺭﺩﯾﺎﮞ ﭘﮩﻨﮯ …
ﯾﮩﺎﮞ ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮒ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ …
ﺍﭘﻨﯽ ﺳﺎﻧﺴﯿﮟ ﺑﯿﭻ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ …
ﻭﻃﻦ ﮐﮯ ﭘﯿﺎﺭ ﮐﯽ ﺧﺎﻃﺮ …
ﺑﺪﻥ ﻣﯿﮟ ﮔﻮﻟﯿﺎﮞ ﺳﮩﮧ ﮐﺮ …
ﭘﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺑﺸﺎﺭﺕ یہ کہ وہ زندہ و دائم ﮨﯿﮟ …
ﮐﮧ ﻭﮦ ﺟﻨﺖ ﮐﮯ ﻣﺎﻟﮏ ﮨﯿﮟ …
ﮨﻤﺎﺭﯼ ﻗﻮﻡ ﮐﮯ ﺑﯿﭩﮯ …
ﮨﻤﺎﺭﺍ ﻓﺨﺮ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ …
ﮨﻤﺎﺭﺍ ﻣﺎﻥ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ …
ﯾﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺧﻮﻥ ﮐﯽ ﻻﻟﯽ …
ﯾﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺟﺎﻥ ﮐﮯ ﻧﺬﺭﺍﻧﮯ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻧﺎﻡ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ …
ﯾﮧ ﺍﺱ ﺩﮬﺮﺗﯽ ﮐﮯ ﮨﺮ ﺫﺭﮮ ﭘﮧ ﺍﭘﻨﺎ ﻗﺮﺽ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ …
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﮯ ﻟﻮﮔﻮ …
ﯾﮧ ﺧﺎﮐﯽ ﻭﺭﺩﯾﻮﮞ ﻭﺍﻟﮯ
بہت “ﺍﻧﻤﻮل” ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ

جب ہم کسی عورت کا جنازہ پڑھنے کے لیے جاتے ہیں تو وہاں اُس کے گھر کے افراد کہتے ہیں کہ میت کا چہرہ ڈھانپ دو تاکہ کسی نامح...
17/12/2023

جب ہم کسی عورت کا جنازہ پڑھنے کے لیے جاتے ہیں تو وہاں اُس کے گھر کے افراد کہتے ہیں کہ میت کا چہرہ ڈھانپ دو تاکہ کسی نامحرم کی نظر نہ پڑے تو زندہ عورت کس جواز کے تحت اپنی نمائش کرتی پھرتی ہے۔ 🍁

خاتون جنت سیدہ فاطمہ الزہرا س کا قول یاد ہے میرا جنازہ رات کے اندھیرے میں اٹھانا تاکہ غیر محرم نہ دیکھیں ۔

جتنا ہوسکے شئیر کریں ۔

16/12/2023

کراچی میں الیکشن کون جیتے گا؟

16/10/2023

انسانی فطرت یعنی DNA میں تشدد اور دہشت گردی ہے قتل و غارت گیری ہے

اس کے لیئے ظالم اور مظلوم کی قید نہیں ہے

اس فطرت کے اظہار کے لیئے وجہ کی ضرورت نہیں ہے۔ بس طاقتور ہونے کا احساس کافی ہے

وجہ بنائی جاتی ہے بلاوجہ سے

موجودہ تصادم کی کوئی وجہ ہی نہیں ہے

ایک قوم اپنے وطن میں رہ رہی تھی اسے نکال دیا گیا وہ اپنی سرزمین واپس مانگ رہی ہے جو کچھ بھی وطن بچا کچا ہے اس کو دے دیں بات ختم

مگر یہاں ایک گروہ کے پاس اسلحہ اور طاقت کی بہتات ہے اور یہی احساس کافی ہے دہشت اور تشدد کرنے کے لیئے قتل وغارت گیری کرنے کے لیئے

جب طاقت آ جاتی ہے ہاتھوں میں تو پھر انسانی فطرت میں سویا ہوا دہشت گرد جاگ اٹھتا ہے اور بلاوجہ کسی سے بھی نفرت شروع کر دیتا ہے

اور پھر دہشت گردی تشدد اور حقوق کی پامالی اور قتل و غارت گیری

طاقتور خود کو حق پہ سمجھتا ہے فخر کرتا ہے اور جس پر ظلم کرنا ہوتا ہے اس پہ لیبل لگاتا ہے "دہشت گرد" "بدمعاش" "خدا کا دشمن" وغیرہ وغیرہ

جب سامنے سے بھی منھ توڑ جواب ملتا ہے تو پھر طاقتور مظلوم بن جاتا ہے اور گھگیانے لگتا ہے اور اپنی غلطی تسلیم کر لیتا ہے معافی مانگنے لگتا ہے

انسان فطرت ہے کہ وہ یہ سارے جرائم کمزور پر کرتا ہے

کمزوری ایک گناہ ہے ڈارون کے مطابق ایک جرم جس کی سزا ملتی ہے

ظالم اس وقت تک ظلم کرتا رہے گا جب تک کہ اس کی بقاء خود خطرے میں نہ پڑ جائے

آج کل ایک ظالم کافی تکبر میں دعوے کر رہا ہے

خدا کی لاٹھی لگتا ہے کہ پھر چلنے والی ہے

انسانی DNA کتنا ڈھیٹ ہوتا ہے اس سے اندازہ کر لیں کہ

اس قوم نے 3000 سال میں رتی پھر کچھ بھی نہیں سیکھا

وہی لہجے کی سختی وہی تکبر وہی رعونت وہی ضدی پن وہی دنیا کو اپنے خلاف نفرت پر مجبور کرنا

ایک قوم کی در بدری اور نسل کشی کا وقت لگتا ہے کہ دوبارہ قریب آ رہا ہے۔ انھوں نے اپنی تاریخ سے کچھ بھی نہیں سیکھا

02/10/2023

موت کے بعد انسان کی 9 آرزوئیں جن کا تذکرہ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﺠﯿﺪ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ:
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱- يَا لَيْتَنِي كُنْتُ تُرَابًا
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﻣﭩﯽ ﮨﻮﺗﺎ (ﺳﻮﺭة النبأ 40 #)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۲- * يَا لَيْتَنِي قَدَّمْتُ لِحَيَاتِي *
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ( ﺍﺧﺮﯼ ) ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ لئے ﮐﭽﮫ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺗﺎ
( ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻔﺠﺮ #24 )
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۳- يَا لَيْتَنِي لَمْ أُوتَ كِتَابِيَهْ
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﺠﮭﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﻧﺎﻣﮧ ﺍﻋﻤﺎﻝ ﻧﮧ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﺤﺎﻗﺔ #25)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۴- يَا وَيْلَتَىٰ لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﻓﻼﮞ ﮐﻮ ﺩﻭﺳﺖ ﻧﮧ ﺑﻨﺎﺗﺎ
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻔﺮﻗﺎﻥ #28 )
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۵- يَا لَيْتَنَا أَطَعْنَا اللَّهَ وَأَطَعْنَا الرَّسُولَا
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍللہ ﺍﻭﺭ اس کے ﺭﺳﻮﻝ ﮐﯽ ﻓﺮﻣﺎﻧﺒﺮﺩﺍﺭﯼ ﮐﯽ ﮨﻮﺗﯽ
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻷﺣﺰﺍﺏ #66)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۶- يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﺭﺳﻮﻝ ﮐﺎ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺍﭘﻨﺎ ﻟﯿﺘﺎ
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻔﺮﻗﺎﻥ #27)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۷- يَا لَيْتَنِي كُنتُ مَعَهُمْ فَأَفُوزَ فَوْزًا عَظِيمًا
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ان کے ﺳﺎﺗﮫ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﻮ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﯼ ﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯽ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮ ﻟﯿﺘﺎ
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻨﺴﺎﺀ #73)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۸- يَا لَيْتَنِي لَمْ أُشْرِكْ بِرَبِّي أَحَدًا
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺏ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺷﺮﯾﮏ ﻧﮧ ٹھہرایا ﮨﻮﺗﺎ
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻜﻬﻒ #42)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۹- يَا لَيْتَنَا نُرَدُّ وَلَا نُكَذِّبَ بِآيَاتِ رَبِّنَا وَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﮐﻮﺋﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﺍﯾﺴﯽ ﮨﻮ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﺑﮭﯿﺠﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺏ ﮐﯽ ﻧﺸﺎﻧﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﻧﮧ ﺟﮭﭩﻼﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻻﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﻮﮞ۔
(ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻷﻧﻌﺎﻡ #27)

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ﯾﮧ ﮨﯿﮟ ﻭﮦ ﺁﺭﺯﻭﺋﯿﮟ جن کا ﻣﻮﺕ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮﻧﺎ ﻧﺎﻣﻤﮑﻦ ﮨﮯ ، ﺍسی لئے ﺯﻧﺪﮔﯽ میں ہی اپنے عقائد و عمل کی ﺍﺻﻼﺡ کرنا ﺑﮩﺖ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ۔
ﺍللہ ﺗﻌﺎﻟﯽ ہمیں سوچنے ﺳﻤﺠﮭﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﻋﻤﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﻮﻓﯿﻖ ﻋﻄﺎﺀ ﻓﺮﻣﺎئے ۔

*آﻣِﻴﻦ ثم آمین ﻳَﺎ ﺭَﺏَّ ﺍﻟْﻌَﺎﻟَﻤِﻴْﻦ*

31/08/2023

‏دل چاہتاہے
غارِاصحابِ کہف میں جاکر سو جاؤں
جب نیندسےاٹھوں
میرازمانہ گزر چکا ہو
میرے سکےکھوٹے ہو چکے ہوں
میری بات کوئی نہ سمجھتا ہو
مجھےکوئی نہ جانتا ہو
رب سے پوچھوں
بتاکہاں جاؤں
رب کہے
تیرے زمانے اب نہیں رہے
انسان سبھی مرچکے ہیں
صرف ہجوم زندہ ہے
جنون زندہ ہے
تو لوٹ جا
غارِاصحاب کہف میں پھر سے سوجا

نور الھدی

21/08/2023

کسی کی زندگی میں اس کے لیے آسانیاں پیدا کرنا

اس کی قبر پر فاتحہ پڑنے سے ہزار درجے بہتر ہے.....

13/08/2023

آزادی کی قدر اس نسل سے پوچھے جس نسل نے تخلیق پاکستان کے خاکے میں اپنے خون سے رنگ بھرا تھا

پاکستان ہے تو ہم ہیں

11/08/2023

الحمدُللہ میں پہلےمسلمان پھرپاکستانی اسکےبعدکسی سیاسی جماعت کافالورہوں آزادملک کاشہری ہوں کوٸی ذہنی غلام نہیں
جشن آزادی مناٶں گا
انشاءاللہ
پاکستان زنداباد تا قیامت پائندہ باد ✊
Pak Army Zindabad 🪖🇵🇰❤️

جج کی بیوی کے ہاتھوں تشد دکا نشانہ بننے والی بچی کو پاکستان کی عدلیہ سے ہمدردانہ سلوک مل رہا ہے۔ عدالت میں اس کا  کیس بھ...
11/08/2023

جج کی بیوی کے ہاتھوں تشد دکا نشانہ بننے والی بچی کو پاکستان کی عدلیہ سے ہمدردانہ سلوک مل رہا ہے۔ عدالت میں اس کا کیس بھی ٹھیک چل رہا ہے۔ امید ہے اسے انصاف ملےجائے گا۔ اور جج کی بیوی کو سخت سزا ملنی چاہیے اور اس کے ساتھ اس کے جج کو بھی جس نے مہینوں تک اپنے گھر میں اتنا تشد د کیسے ہونے دیا؟
لیکن ساتھ ہی یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ اس لڑکی کے والدین بھی اس کے ظلم کے ذمہ دار ہیں۔ کوئی والدین کیسے اپنے بچے کو گھریلو ملازم کے طور پر کسی اور گھر میں چھوڑ سکتے ہیں؟ اگر آپ اپنے بچے کو مناسب کھانا، بنیادی تعلیم اور صحت نہیں دے سکتے، تو آپ والدین بننے کے لائق نہیں ہیں۔ ان ممالک میں جہاں چائیلڈ ویلفئیر کا ادارہ مضبوط ہے،وہاں بچوں کو غیر ذمہ دار والدین کی پہنچ سے دور رکھا جاتا ہے اور غیر ذمہ دار والدین کو سزا بھی دی جاتی ھے ۔ اگر پاکستان میں اس بچی کے والدین کو سزا نہیں دی جا سکتی تو کم از کم چائلڈ ویلفیئر کو چاہیے کہ وہ بچی کو اپنی تحویل میں لے اوراس کو ان غیر ذمہ دار والدین کی پہنچ سے مکمل دور رکھا جائے کم از کم اس وقت تک جب تک یہ 18 سال کی عمرکی ھو جاۓ.

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sada e Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sada e Karachi:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share