بلوچ کی خبریں

  • Home
  • بلوچ کی خبریں

بلوچ کی خبریں Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from بلوچ کی خبریں, Media/News Company, .

 #یہ-شاہرائیں-نہیں-قتل-گاہیں-ہیں۔    ناظرین اس پلی پر سریا انتہائی کم ڈالا گیا ہے۔ اور 9 انچ کے فاصلے پہ دوسری سلاخ رکھی...
22/01/2022

#یہ-شاہرائیں-نہیں-قتل-گاہیں-ہیں۔

ناظرین اس پلی پر سریا انتہائی کم ڈالا گیا ہے۔ اور 9 انچ کے فاصلے پہ دوسری سلاخ رکھی گئی ہے ۔
کیا اس روڈپر %50 بھی خرچ کیے گئے ہیں یا پھر ٹھکیدار، اور محکمہ نے پیسے لے کر پاس کیا
آپ کی رائے درکار ہے۔

PSL 2022 Schedule
22/01/2022

PSL 2022 Schedule

26/12/2020

بلوچ میں راجہ ابرار الحق کا انتہائی گھٹیا ترین کام۔
آج مورخہ 2020۔12۔26 کو بلوچ ریسٹ ہاوس میں ایک میٹنگ رکھی گئی تھی۔
چونکہ لوگوں نے آنا نہیں تھا اس لیے انہوں نے افواہ پھلائی کہ بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے لگیں گئے۔
بلوچ ملحقہ علاقوں اور دور دراز کی خواتیں کو اس حوالے سےافواہ پھلائی گئی۔ خواتین ٹھنڈی کسی، بھاٹہ کوٹ، نالیاں، پکھوناڑ، کہالہ، تالاواڑی سے تشریف لائیں کہ پیسے لگیں گئے۔ لیکن اس بے غیرت نے اپنے میٹنگ کامیاب کرنے کے لیے انہیں ریسٹ ہاوس بلوا کر 3 سے 4 گھنٹے بٹھائے رکھا۔ کچھ خواتین گاڑیاں اسپیشل کروا کر تشریف لائیں تھیں۔

کیا اس میٹنگ کے حوالے سے انتظامیہ کو بتایا گیا تھا۔؟؟ اگر نہیں تو کرونا SOP کی خلاف ورزی کرنے پر ابرار الحق اور اس کے چمچوں کے خلاف قانونی کاروائی ہونے چاہیے۔
عوام علاقہ بلوچ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو اس واقع کے نوٹس کا مطالبہ کرتی ہے۔

17/09/2020

قانون سب کے لیے برابر ہے۔ یہ سب سے بڑا جھوٹ ہے۔
لوہر قلعاں میں ہونے والے تصادم سے جانی نقصان کا ازالہ نہ ہو سکا۔ مجرم ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے۔

جبکہ اگر کسی غریب کے بیٹے نے کوئی جرم کیا ہوتا تو اس کے بھائی۔ باپ اور حتی کہ عورتوں تک کو تھانےمیں ذلیل کیا جاتا۔

مگر یہاں آ کر قانون بدل جاتا ہے۔ کیونکہ قانون وہ جالا ہے۔ جس میں ہمیشہ سے ہی چھوٹے جانور پھنس جاتے ہیں۔

وزیر قانون صاحب انتظامیہ کے منع کرنے کے باوجود لوہر قلعاں افتتاع کے لیے گئے۔ جو کہ تصادم کی وجہ بنی۔

وزیر قانون صاحب آپ کے پاس تو ووٹ بینک تھا آپ کو کیا ضرورت تھی کہ صرف ایک افتتاع کی ضد میں اور صرف ایک پولنگ اسٹیشن جہاں سب سے زیادہ ناروال فیملی رہتی ہے۔ سب سے زیادہ ووٹ فہیم ربانی کا ہے۔اپنے آپ کو مصیبت میں ڈالا۔ آپ نے اپنا وقار کھویا۔ صرف اور صرف اپنی انا میں، اپنے چیلوں کو خوش کرنے کے چکر میں خود مشکل میں پڑ گے۔

وزیر قانون صاحب اس تصادم میں سب سے زیادہ نقصان آپ کا ہوا۔ آپ کے ساتھ کوئی بھی حادثہ کروایا جا سکتا ہے۔
آپ کو چاہیے کہ اس واقع کو صاف شفاف اور احسن طریقہ کے ساتھ نمٹایا جائے۔ تا کہ مجرم اپنے انجام تک پہنچ سکیں۔

اس کا دوسرا رخ اگر فہیم ربانی الیکشن جیت جاتا ہے۔ تو آپ کے لیے مزید مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

والسلام۔

سردار خالد حسین جو کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ذرائع کے مطابق 2021 میں ہونے والے عام انتخابات میں سردار خالد کا الیکشن لڑنے ...
12/09/2020

سردار خالد حسین جو کسی تعارف کے محتاج نہیں۔
ذرائع کے مطابق 2021 میں ہونے والے عام انتخابات میں سردار خالد کا الیکشن لڑنے کا اعلان۔
اب دیکھنا ہو گا کہ وہ کس پارٹی میں ٹکٹ کے ساتھ سیاسی میدان میں اتریں گے۔
مسلم کانفرنس۔ یا پھر پیپلزپارٹی۔
فہیم اختر ربانی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد پارٹی کو بلوچ میں ایک مضبوط سیاسی شخصیت کی ضرورت ہے۔
اس حصول کے آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر کا حلقہ بلوچ سے بڑے ناموں پر غور۔ جن میں سردار خالد۔ عنایت اللہ عارف۔ سردار شمشیر ایڈووکیٹ جیسی نامی گرامی شخصیات پر غور کیا جا رہا ہے۔
اب دیکھنا ہو گا کہ پیپلز پارٹی کس کے سر پر ٹکٹ کا سہرا سجاتی ہے۔ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

بالآخر وزیر قانون فاروق احمد طاہر صاحب سمیت 13 نامزد افراد پر ایف آجی آر درج۔اس مقدمہ میں زیر دفعات 149،148،147،337،324د...
08/09/2020

بالآخر وزیر قانون فاروق احمد طاہر صاحب سمیت 13 نامزد افراد پر ایف آجی آر درج۔
اس مقدمہ میں زیر دفعات 149،148،147،337،324دفعات شامل۔
ان میں سب سے مشکل دفعات 324 اور 337 ہیں جو کہ ناقابل ضمانت ہیں۔
دفعہ 302 قتل کی ہے ۔ جو کہ نا قابل ضمانت ہیں۔ جبکہ اگر متاثرہ فرد انتہائی سیریس حالت میں ہو تو اس وقت 324 دفعہ کے تحت مقدمہ چلایا جاتا ہے۔
اگر وہی شخص وفات پا جائے تو دفعہ 324 کو 302 میں تصور کیا جائے گا۔
337 کا مقدمہ جھگڑے وغیرہ میں عام طور پر درج کیا جاتا ہے۔
147 اور 148 دفعات فسادات ، پرامن لوگوں کو آپس میں جھگڑا کروانے یا ان کو اکسانے پر شامل کی جاتی ہیں۔

149 اگر اسمبلی میں موجود وزیر کوئی جرم کرتا ہے تو اس کے خلاف 149 دفعہ کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

ٹھیکدار عبدالحسین صاحب کے صاحبزادہ صاحب فرما رہے تھے کہ جو کچھ پٹنا ہے پٹ لو۔
عوام اگر پٹنے پر آئی تو شاہد تم لوگ سراں ہی چھوڑ دو۔
اس لیے روڈ کو ٹھیک کیا جائے ایسا نہ ہو کسی دن یہی حال آپ باپ بیٹوں کا ہو۔

قلعاں واقع کی تفصیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔  😥😓😢
08/09/2020

قلعاں واقع کی تفصیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 😥😓😢

08/09/2020

وزیر قانون سکول میں یرغمال .
سکول کو گھیرائو کرنے والوں پر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال شروع کردیا۔
مین روڈ بند

بریکنگ نیوز لوئر قلعاں میں سکول کے افتتاع پر پھڈا شدت اختیار کر گیا . عوام مشتعل . وزیر قانون سکول کے کمرے میں محصور . ع...
08/09/2020

بریکنگ نیوز
لوئر قلعاں میں سکول کے افتتاع پر پھڈا شدت اختیار کر گیا .
عوام مشتعل .
وزیر قانون سکول کے کمرے میں محصور .
عوام نےسکول کا گھیراو کرلیا .
سڑکیں بند .
پولیس کی مظاہرین پر شیلنگ .
فائرنگ سے دو مظاہرین کے زخمی ہونے کی اطلاعات۔

جب تک وزیر قانون پر ایف آئی آر نہیں ہوتی۔ وہ کمرے سے نہیں نکل سکتے۔ عوام علاقہ۔

بلوچ نیوز

رورل ہیلتھ سنٹر بلوچ میں کرپشن عروج پر۔رورل ہیلتھ سنٹر میں سرکاری لیبارٹری ہونے کے باوجود MBBSڈاکٹر مریضوں کو باہر پرائی...
07/09/2020

رورل ہیلتھ سنٹر بلوچ میں کرپشن عروج پر۔

رورل ہیلتھ سنٹر میں سرکاری لیبارٹری ہونے کے باوجود MBBSڈاکٹر مریضوں کو باہر پرائیویٹ لیبارٹری میں بھیجتے ہیں. کیا اس کی وجہ ڈاکٹر صاحب بتا سکتے ہیں۔؟
یا سب مل کر بھولی بھالی عوام کو چونا لگا رہے ہیں۔؟

اگر کوئی مریض غلطی سے ہسپتال کے اندر کے ٹیسٹ کروا لے تو ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں کہ باہر سے ٹیسٹ کروا کر آئیں۔

کیا ہسپتال میں جو لیبارٹری سٹاف ہے وہ اس قابل نہیں کہ وہ مریض کے ٹیسٹ کر سکے... ؟
اگر سٹاف اس قابل نہیں۔ تو کیوں لیبارٹری کے نام پہ ملازمین ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہ لے رہے ہیں۔
ہم وزیر قانون صاحب سے گزارش کرتے ہیں تھوڑا مریضوں کے حال پر بھی رحم کر دیں۔ جو لوگ سرکاری ہسپتال میں چیک اپ کروانے آتے ہیں ضروری نہیں سب امیر گھر سے ہوں۔ضروری نہیں سب پرائیویٹ لیبارٹری کے اخراجات برداشت کر سکیں۔
علامہ اقبال کا شعر۔
داغ سجود اگر تیری پیشانی پہ ہے تو کیا۔؟
کوئی ایسا سجدہ کر دے کہ زمیں پہ تیرا نشان رہ جائے۔

منسٹر صاحب پچھلے دنوں سہر بسوٹہ کارکنوں سے میٹنگ کرنے گئے۔ لوگوں نے پر تباک استقبال کیا۔ ہار بھی ڈالے گئے۔ سکولز اساتذہ ...
06/09/2020

منسٹر صاحب پچھلے دنوں سہر بسوٹہ کارکنوں سے میٹنگ کرنے گئے۔ لوگوں نے پر تباک استقبال کیا۔ ہار بھی ڈالے گئے۔ سکولز اساتذہ کو 2 دن پہلے کالز کر کے حاضر رہنے کو کہا گیا۔ منسٹر صاحب کو تعمیر و ترقی کا ہیرو کہا جاتا ہے۔ بلوچ مرکز کے دو لائق اساتذہ ماسٹر نصیر صاحب اور ساجد الرحمن کا ٹرانسفر بھی سہربسوٹا کیا گیا۔ لیکن صاحب جس جگہ کھڑے ہار ڈلوا رہے ہیں۔ ان کے لیے شرم کا مقام ہے۔ لگتا ہے اس روڈ کا ٹھیکہ بھی عبدالحسین کے پاس ہے۔ جو اتنی بہترین بنائی جا رہی ہے۔
ان کے ساتھ وہ سلوک ہونا چاہیےتھا جو کوٹلی کی عوام نے ملک نواز کے ساتھ کیا۔

سراں والا ٹھیکدار عبدالحسین اور حسین کنسٹرکشن کے نام کمپنی جو انتہائی گھٹیا کام کرتی ہے۔ اس کے بیٹے مقدر حسین جن کے باپ ...
05/09/2020

سراں والا ٹھیکدار عبدالحسین اور حسین کنسٹرکشن کے نام کمپنی جو انتہائی گھٹیا کام کرتی ہے۔ اس کے بیٹے مقدر حسین جن کے باپ نے ہمشہ روڈز پر کرپشن کی۔ اور تقریبا 50% روڈ پر لگائے۔
آج وہ ناقص روڈ کے احتجاج پر کہہ رہا ہے۔ جو پٹنہ ہے پٹ لو۔
ایسا صرف اس صورت میں ہو سکتا ہے جب اوپر سے نیچے تک سے ملے ہوئے ہوں۔ اسمیں محکمہ، ٹھکیدار، اور فاروق احمد طاہر سب اپنا اپنا حصہ لے رہے ہوں۔
ساری زندگی سراں والوں نے عبدالحسین کے کہنے پر فاروق طاہر کو ووٹ دیے۔ ہمیشہ فاروق احمد طاہر کو ون وے جتوایا۔ اور آج انہی کی روڈ کا تماشا بنایا جا رہا ہے۔ اور کہا جا رہا ہے جو پٹنا ہے پٹ لو۔

پیسا سٹ تے تماشا تک۔جو شخص اپنے گھر کی روڈ اس طرح بناتا ہے۔ تو سوچئے وہ باقی علاقوں میں کیا گل کھلاتا ہو کا۔ عبدالحسین ص...
03/09/2020

پیسا سٹ تے تماشا تک۔
جو شخص اپنے گھر کی روڈ اس طرح بناتا ہے۔ تو سوچئے وہ باقی علاقوں میں کیا گل کھلاتا ہو کا۔ عبدالحسین صاحب اپنے گاوں کی روڈ میں تو کم از کم آدھا خرچہ کر دیتے۔ ایک بارش سے تمام روڈ کی حالت آپ کے سامنے ہے۔ اس کا کوئی حل نہیں ہے۔ کیونکہ اس روڈ کے 50% کے شئیر ہولڈرز منسٹر صاحب ہیں۔ اور لائسنس بھی ان منسٹر صاحب کا ہے۔
Shame of this Construction Company.

بلوچ کی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر ولید انور ولید صاحب، تحصیلدار ایاز نثار صاحب سے التماس ہے کہ اس شخص کا ذہنی توازن درست نہی...
31/08/2020

بلوچ کی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر ولید انور ولید صاحب، تحصیلدار ایاز نثار صاحب سے التماس ہے کہ اس شخص کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ اس کے ہاتھ جو چیز آتی ہے لوگوں، دکانوں ، بچوں پر پھینک دیتا ہے۔ لوگوں کا نقصان کرتا ہے۔ شلوار بھی اتاری ہوئی ہے۔ ہماری مائیں، بہینں، بیٹیاں بچے بازار کا رخ کرتے ہیں۔ کیا اس بازار میں کوئی باحیا موجود نہیں ہے۔ جو کہ اس شخص کو اسکے گھر پہنچا سکے۔
اس کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تا کہ کوئی نوٹس لے سکے۔

☚5 سال کی عمر میں اس کے والد کا انتقال ہوگیا .☚16 سال کی عمر میں اس نے اسکول چھوڑ دیا.☚17 سال کی عمر تک اس نے چار ملازمت...
31/08/2020

☚5 سال کی عمر میں اس کے والد کا انتقال ہوگیا .
☚16 سال کی عمر میں اس نے اسکول چھوڑ دیا.
☚17 سال کی عمر تک اس نے چار ملازمتیں کھو دیں .
☚18 سال کی عمر میں اس نے شادی کرلی.
☚18سے 22 سال کی عمر کے درمیان، وہ ایک ریلوے کنڈیکٹر رہا لیکن ناکام رہا...
☚19 سال کی عمر میں وہ باپ بن گیا.
☚20 سال کی عمر میں اس کی بیوی نے اسے چھوڑ دیا اور بیٹی کو لے گئی
☚وہ فوج میں شامل ہوا لیکن نکال دیا گیا.
☚اس نےقانون کی پڑھائی کے لئے درخواست دی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا.
☚وہ ایک انشورنس سیلز مین بن گیا لیکن ایک بار پھر ناکام ہوا..
☚وہ ایک چھوٹے سے کیفے میں ایک باورچی اور بیرہ بن گیا.
☚اس نے اپنی بیٹی کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش کی، لیکن آخر کار وہ اپنی بیوی اور بیٹی کو گھر واپس لانے میں کامیاب ہو گیا.
☚65 سال کی عمر میں اس کی سبکدوشی کے موقع پر حکومت کی طرف سے اسے صرف 105 ڈالر کا ایک چیک ملا. اسے لگا حکومت اس چیک کے ذریعے اسے ایک نا اہل انسان ثابت کرنا چاہتی ہے...
☚اس نےخود کشی کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ اتنی بارناکام ہوا تھا کہ اب وہ مزید زندگی گزارنے کے قابل نہیں تھا؛
☚وہ اپنی وصیت لکھنے ایک درخت کے نیچے بیٹھ گیا، لیکن وصیت لکھنے کی بجائے، اس نے یہ لکھا کہ زندگی میں اس نے کس کام میں مہارت حاصل کی.
☚اس نے لکھا کہ وہ صرف ایک کام دوسروں کے مقابلے میں بہتر کر سکتا ہے اور وہ ہے کھانا پکانا...
☚تو اس نے اپنے چیک کے عوض87 ڈالر ادھار لئے اور کچھ چکن خریدا. ایک خاص مصالحہ استعمال کر کے اس نے چکن کو تل لیا اور کینٹکی میں اپنے پڑوسیوں کو فروخت کرنے کیلئے گھر سے نکل پڑا...
☚یاد رکھیں 65 سال کی عمر میں وہ خود کشی کے لئے تیار تھا. لیکن 88 سال کی عمر میں وہ یعنی کرنل سینڈرز، کینٹکی فرائیڈ چکن (KFC) سلطنت کا بانی اور ایک ارب پتی بزنس مین تھا.
👈 اس لئے دوستو " کبھی ہمت مت ہاریں " کوشش کرتے رہیں ۔ آپ کا اچھا وقت بھی ضرور آئے گا
إن شاء الله

ہمارے ھاں سڑک کا منہ کالا کیا جاتا ھے بس عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے۔۔حکومت کے تمام محکمے اس میں ملوث ھوتے ہیں جو رقم ر...
28/08/2020

ہمارے ھاں سڑک کا منہ کالا کیا جاتا ھے بس عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے۔۔
حکومت کے تمام محکمے اس میں ملوث ھوتے ہیں جو رقم ریلیز کرتے ہیں یا پروجیکٹ پاس کرتے ہیں سب کہ سب اپنا اپنا حصہ لے لیتے ہیں۔
پھر ٹھیکدار ایسا ہی کام کرکہ نکل جاتا ھے۔
عوام میں سے اگر کوئی ایک بولے گا تو یہ کہتے ہیں کام نہیں ھونے دے رہے ہیں۔

عوام علاقہ اکٹھے ہو کر انکے خلاف احتجاج کرے۔

28/08/2020

سرور شاہ جہان قربان سارا...
میرے سوہنے حسین شہید اتوں...

سلام یا حسین علیہ السلام

ناظرین یہ ڈرامہ سیریل چند مہینوں کے بعد پیش کیا جائے گا۔جو کہ صرف تین ماہ کے لیے ٹیلی کاسٹ ہو گا۔اس ڈرامہ کا مقصد آپ سے ...
28/08/2020

ناظرین یہ ڈرامہ سیریل چند مہینوں کے بعد پیش کیا جائے گا۔
جو کہ صرف تین ماہ کے لیے ٹیلی کاسٹ ہو گا۔
اس ڈرامہ کا مقصد آپ سے جھوٹے وعدے کر کےووٹ لینا۔ اپنے خاندانوں کو عیاشی میں ڈالنا اور مال بنانا ہے۔
او اگلے چار سال اور 9 ماہ کے لیے غائب ہو جائے گا۔

بلوچ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور زائد بلات، اضافی ٹیکس  ،محکمہ خوراک کی آٹے کی فراہمی، اور موبائل کمپنیوں کی 4Gکے نام پر لوٹ م...
28/08/2020

بلوچ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور زائد بلات، اضافی ٹیکس ،محکمہ خوراک کی آٹے کی فراہمی، اور موبائل کمپنیوں کی 4Gکے نام پر لوٹ مار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،
مظاہرین نے روڈ بلاک کر کے مظاہرہ کیا
مظاہرے میں مقررین نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ایس ڈی ایم تحصیل بلوچ ولید انور ولید کی مظاہرین کے مطالبات منظوری کی یقین دہانی۔

بلوچ سراں کی روڈ کے مناظر۔لگتا ہے اس روڈ کے پیسوں سے آنے والے مہینوں میں الیکشن مہم پر خرچ کیے جائیں گئے۔نورسہ روڈ کے حا...
26/08/2020

بلوچ سراں کی روڈ کے مناظر۔
لگتا ہے اس روڈ کے پیسوں سے آنے والے مہینوں میں الیکشن مہم پر خرچ کیے جائیں گئے۔
نورسہ روڈ کے حالات آپ کے سامنے ہیں۔
سب نے مل کر اندھا دھند کرپشن کی ہے۔ ہم نے ہر دروازہ کھٹکھٹایا مگر رزلٹ زیرو تھا۔
۔

26/08/2020
حیات بلوچ کراچی یونیورسٹی میں بی ایس فزیالوجی میں چوتھے یعنی آخری سال کا سٹوڈنٹ تھا۔۔آجکل یونیورسٹی بند تھی تو وہ اپنے گ...
19/08/2020

حیات بلوچ کراچی یونیورسٹی میں بی ایس فزیالوجی میں چوتھے یعنی آخری سال کا سٹوڈنٹ تھا۔۔
آجکل یونیورسٹی بند تھی تو وہ اپنے گھر تربت گیا ہوا تھا اور کھجور کے باغ میں اپنے والد کا ہاتھ بٹا رہا تھا یعنی مزدوری میں مصروف تھا۔۔
تیرہ اگست کو دن بارہ بجے کے قریب ان کے باغ کے قریب ایک سڑک پر سے فوج کی گاڑی گزر رہی تھی اور گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا۔۔
فوج کا تو کوئی نقصان نہیں ہوا مگر فوج وزیرستان میں بھی اسی طرح کرتی ہے اور کئی بار کر چکی ہے کہ اگر ان کے قریب کوئی دھماکہ یا فائر ہو تو فوج ارد گرد چاروں طرف راہ گیروں اور رہائیشوں پر سیدھا فائر کھول دیتی ہے۔۔
حیات بلوچ کے معاملے میں فوج نے جا کر حیات بلوچ کو پکڑا اور اس کے بوڑھے والدین کے سامنے اس پر تشدد کیا۔۔ پھر اس کے ہاتھ باندھے اور سڑک پر لئے اور تشدد کر کے اس کو ادھ موا کر دیا۔۔
ماں باپ اس موقع پر فوجیوں کی منتیں کرتے رہے کہ ان کے بیٹے کو چھوڑ دیں، تلاشی لے لیں، انویسٹیگیشن کر لیں ان کا بیٹا تو بس سٹوڈنٹ ہے اور ہمارے ساتھ مزدوری کر رہا ہے۔۔
مگر فوجیوں کے سامنے ایک سویلین نوجوان تھا جو بدقسمتی سے بلوچ بھی تھا سو انہوں نے دیگر ہزاروں بلوچ نوجوانوں کی طرح حیات بلوچ کو بھی اسی وقت اس کے والدین کے سامنے جی تھری گن سے آٹج گولیاں ماریں اور اسے وہیں چھوڑ کر چلتے بنے۔۔
حیات بلوچ سے صرف ایک قلم برآمد ہوا جو اس کے قتل والی جگہ اس کے خون میں لت پت پڑا رہا۔۔
حیات بلوچ کا والد اس کی لاش پر روتا رہا اور حیات بلوچ کی ماں خدا کو پکارتی رہی کہ دیکھ لے اپنی زمین پر بلوچ کی حیات۔۔
اسی رات یعنی تیرہ اگست شام کو حیات بلوچ کے گھر کے سامنے فوج نے میوزیکل پروگرام رکھا اور ساری رات وہاں ڈھول باجے بجتے رہے اور جشن منایا جاتا رہا۔۔
حیات بلوچ نہ پہلا قتل ہے نہ آخری۔۔ اس سے پہلے ہزاروں بلوچ، پختون اور دیگر نوجوان ایسے ہی بلوچستان میں قتل کیے جا چکے ہیں۔۔
اب ہر کوئی ایسا نہیں ہوتا کہ مرنے والوں پر آواز اٹھا کر امریکہ سے ایوارڈ لے کر سائیڈ پر ہو جائے۔۔ یہاں ہزاروں لوگ ہیں جو بغیر کسی ایوارڈ کے لالچ یا بغیر این جی او کے لیے پیسے ملنے کے لالچ کے اپنے خطے اور اپنے لوگوں کی آزادی اور زندگی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔۔
ان لوگوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی اور یہ ریاست اپنے دہشت گرد اداروں سمیت لوگوں کے آگے ناک رگڑتی نظر آئے گی۔۔

18/08/2020

نادرہ کی ٹیم مورخہ 19 اگست بلوچ تشریف لارہی ہےجن احباب نے شناختی کارڈ،ب فارم،یا نادرہ سے متعلق کوئی بھی کام کروانا ہو تشریف لائیں۔

14/08/2020

پیر کتنا ہی متقی ، پرہیزگار ہو ۔ !!
ماؤں بہنوں بیٹیوں کیلئے پھر بھی نامحرم ہے ۔ !!

11/08/2020

جو لوگ اقساط پر ٹرک لینا چاہتے ہیں۔ ان کے لیے بہت ہی مفید ویڈیو۔
براہ مہربانی ثواب کی نیت سے شئیر کریں۔

10/08/2020

سائنس محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا پتہ پوچھ رہی ہے۔
❤❤💙💚

بلوچ واٹر سپلائی سکیم ......شکریہ تعمیر وترقی ہم آپکے احسان مند ہیں جو آپ نے ہمیں حلقہ بلوچ میں بےشمار سٹیڈیم، کچی سڑکیں...
09/08/2020

بلوچ واٹر سپلائی سکیم ......
شکریہ تعمیر وترقی ہم آپکے احسان مند ہیں جو آپ نے ہمیں حلقہ بلوچ میں بےشمار سٹیڈیم، کچی سڑکیں، 200 بیڈ ہسپتال اور ہسپتال کیلئے ائر ایمبولینس دیے
منجانب اپکا پٹواری 🙄

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بلوچ کی خبریں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share