Public News

Public News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Public News, Media/News Company, NWTD, .

24/08/2024
شمالی وزیرستان ظفرٹاون کمیٹی ارکان سمیت مشران ،جوانوں نے نئے ڈپٹی کمشنر یوسف کریم کو شمالی وزیرستان میران شاہ آنے پر خوش...
20/08/2024

شمالی وزیرستان ظفرٹاون کمیٹی ارکان سمیت مشران ،جوانوں نے نئے ڈپٹی کمشنر یوسف کریم کو شمالی وزیرستان میران شاہ آنے پر خوش آمدید کہا اؤر ان کو شمالی وزیرستان کے روایتی پگڑی بھی پہنائی اور شیلڈ بھی پیش کیا ۔ ساتھ ساتھ نئے ڈپٹی کمشنر یوسف کریم کے ساتھ ظفرٹاون کے مختلف مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور ان مسلے کو حل کرنے کیلئے انہوں نے کمیٹی کو مکمل یقین دھانی دلائی ۔ کہ انشاء اللہ جلد ازجلد ظفرٹاون متاثرین کے تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائیں گے آور ان کو حل کرنے کیلئے بھرپور جدوجھد کرینگے۔ نئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جب تک متاثرہ خاندانوں کو اپنے حقوق نہیں ملینگے۔ ہم ان کو ہر جگہ پر اور ھر موقع پر سپورٹ اور ان کو حل کرنے پر بھرپور ساتھ دینگے۔ آخر میں چیف آف داوڑ ملک خان زیب ، چیف آف بورا خیل ملک محمد سعید ، چیرمین ظفرٹاون ملک صابر نواز ، جنرل سیکرٹری ظفرٹاون ملک فاروق خان ، ملک معراج الحق ، صدر عبد الستار خان ، یوتھ کونسلر مولانا عبد الولی این سی 2 ، چیر زین اللہ منظر خیل ملک اظہر خان اور دیگر نے نئے ڈپٹی کمشنر یوسف کریم کا ساتھ دینے پر بھرپور شکریہ ادا کیا ۔

شمالی وزیرستان/ میرعلی کے گاؤں بڑوخیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں انجینئر ہدا...
11/04/2024

شمالی وزیرستان/ میرعلی کے گاؤں بڑوخیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں انجینئر ہدایت اللہ جاں بحق ہوگئے۔ مرحوم یوتھ آف وزیرستان کے صدر شہید اسداللہ شاہ کے بھائی تھے۔ واقعے میں سپین وام سے تعلق رکھنے والا وسیم آیاز نامی شخص بھی زخمی ہوا ہے۔
ڈویلپنگ سٹوری

بدل رہا ہے سپین وامبدل رہا ہے شمالی وزیرستان
23/01/2024

بدل رہا ہے سپین وام
بدل رہا ہے شمالی وزیرستان

آج گاؤں خوزیائی تحصیل میران شاہ میں الیکشن کمپین کی جھلکیاں!خوزیائی قوم نے متفقہ طور پر محسن داوڑ کو NA 40 اور رحمت غلام...
18/01/2024

آج گاؤں خوزیائی تحصیل میران شاہ میں الیکشن کمپین کی جھلکیاں!
خوزیائی قوم نے متفقہ طور پر محسن داوڑ کو NA 40 اور رحمت غلام وزیر کو PK 104 پر سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔ کمپین کے دوران ضلعی صدر اسد داوڑ اور سعود داوڑ بھی موجود تھے۔

31/08/2023
آپریشن ضرب عضب متاثرین ظفرٹاون اندرون سرائے بازار میرانشاہ نے مورخہ 08/08/2023 کو  پاکستان افغانستان کا شارع عام بمقام م...
20/08/2023

آپریشن ضرب عضب متاثرین
ظفرٹاون اندرون سرائے بازار میرانشاہ نے مورخہ 08/08/2023 کو پاکستان افغانستان کا شارع عام بمقام میرانشاہ چشمہ پل کے قریب ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر خالد عمران کے نگرانی میں تحصیلدار غلام خان عزیز اور PM سٹی طارق خان کے سربراہی میں روڈ کے اوپر لگے ہوئے ٹینٹ میں مذاکرات شروع ہوئے کمیٹی مشران ظفرٹاون نے حکومت کی طرف سے آئے ہوئے جرگے کا خیر مقدم کیا اور اپنے مطالبات پیش کیئے حکومت سے آئے ہوئے جرگہ نے اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ کے دفتر میں متاثرین کے مشران کیساتھ مذاکرات کیلئے وقت مقرر کیا مورخہ 09/08/2023 کو باقاعدہ طور پر مشران ظفرٹاون نے اسسٹنٹ کمشنر کومطالبات پیش کیئے مطالبات میں لینڈ لاسیسز بلڈینگ لاسیسز آئٹم لاسیسز کا معاوضہ شامل ہیں
متاثرین ظفرٹاون کےمشران نے مطالبات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیا۔ تاکہ متاثرین اپنا اپنا گھر آباد کرسکے اور مشران نے ایک اور مطالبہ بھی سرفہرت رکھا کہ جب تک متاثرین کو اپنے ضائع شدہ رقبے کا معاوضہ لینڈ لاسیسز بلڈینگ لاسیسز اور آئٹم لاسیسز نہ دیا جائے اس وقت تک متاثرین کا TDPs حثیت بحال رکھا جائے کیونکہ یہ متاثرین کاآئینی حق ہے۔ متاثرین ظفرٹاون ٹینٹوں خیموں اور کرائے کے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ خالد عمران نے متاثرین کے جائز مطالبات سن کر دلی دکھ کا اظہار کیا اور فوری طور پر ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک سے رابطہ کیا اور متاثرین کے مشکلات سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے مورخہ 16/08/2023 کو آپنے سٹاف کو بلایا اور کہا متاثرین ظفرٹاون اندرون سرائے بازار میرانشاہ کے مشکلات حل کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے ڈپٹی کمشنر نے ایک مہینے کا وقت دیا کہ ایک ماہ کے اندر اندر مطالبات کو مکمل طور پر حل کرنے کا کوشش کرونگا
سیاسی اتحاد کی طرف سے ملک عبد الخلیل صدر ANP ضلع شمالی وزیرستان ۔۔ ملک امشاد اللہ صدر جماعت اسلامی ضلع شمالی وزیرستان ۔۔ان دو جماعتوں کے قائدین نے متاثرین اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں موجود تھیں۔دونوں رہنماؤں نے مذکرات میں ثالثی کا کردار ادا کیا ، متاثرین کی طرف سے جرگہ میں موجود چیرمین ظفرٹاون کمیٹی ملک صابر نواز خان ۔۔ بورا خیل قوم کا نامی گرامی شخصیت ملک محمد سعید ۔۔۔ چیف آف داوڑ ملک معراج الحق۔۔۔ملک عبد الستار خان صدر انسانی حقوق کے پی کے ۔۔۔ ملک زین اللہ ۔۔۔ملک انور علی۔۔۔ ملک سکندر اعظم۔۔۔ ملک اصغر خان۔۔۔ عمران اللہ۔۔۔ ملک عمر زیب ۔۔۔۔جنرل سیکرٹری ظفرٹاون کمیٹی ملک فاروق خان وغیرہ شریک تھے

29/07/2023

پہلے پوسٹ میں تاریخ کی غلطی ہوئی تھی اس وجہ سے دوسرا پوسٹ کیا ہے صحیح تاریخ بروز منگل 01/08/2023 ہے

Address

NWTD

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Public News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Public News:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share