Daily Awaz Times Malir

  • Home
  • Daily Awaz Times Malir

Daily Awaz Times Malir Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Awaz Times Malir, Media/News Company, .

17/12/2023
17/12/2023
09/12/2023

*عوام دوست و فرض شناس پولیس افسر جناب طارق الٰہی مستوئی صاحب کی جانب سے غریب و مستحکم خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام BISP کی رقم میں ناجاٸز کٹوتی کرنے والے ریٹیلر شاپ والوں کے خلاف سخت کارواٸی کا اعلان*

غریب مستحق خواتین کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام BISP کی رقم ریٹیلر شاپ سے نکلواٸی جارہی ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر جناب طارق الٰہی مستوئی صاحب نے سختی سے احکامات دیے ہیں کہ، اگر کوٸی بھی ریٹیلر شاپ مالک رقم نکلوانے کی مد میں ناجاٸز کٹوتی کرے یا مقررہ رقم سے کم پیسے نکالے تو ایسی صورت میں فوری متعلقہ پولیس تھانہ پر شکایت درج کرواٸیں، نا صرف مستحقین کو پوری رقم دلواٸی جاٸیگی بلکہ ریٹیلر کے خلاف سخت قانونی کارواٸی بھی کی جاٸیگی۔

تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور متعلقہ افسران دیے گۓ احکامات پر من و عن عملدرآمد کرینگے، کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جاٸیگی۔ .

نصیر احمد ولد ملاشیرجان اخوند کا چچازاد بھائی یونین کونسل باغ کراچی میں ھوٹل کاکام کرتے تھے ۔کام سے فارغ ھوکر گھر جانے ک...
24/10/2023

نصیر احمد ولد ملاشیرجان اخوند کا چچازاد بھائی یونین کونسل باغ کراچی میں ھوٹل کاکام کرتے تھے ۔کام سے فارغ ھوکر گھر جانے کا ارادہ کرچکے تھے ۔ڈاو ھسپتال کے قریب ختم نبوت چوک کے پاس چچازاد بھائیوں کے ساتھ رھائش پذیر تھے۔
اس دوران وہ رکشہ کرایہ کرکے اپنے کپڑے نیو کراچی میں واقع ایک ھوٹل سے لانے جارھے تھے اسی دوران لاپتہ ھوا ھے ۔اس واقعے کو اب 13 یا 14 ماہ ھوچکے ہیں ۔لہذا تمام مسلمانوں سے اس معاملے میں ملاشیرجان اخوند کے ساتھ ھر ممکن تعاون کریں ۔اور اس پوسٹ کو واٹس ایپ اور فیس بک کی مختلف گروپوں میں شئیر کرکے تعاون کریں۔

شکریہ

منجانب ۔ جرنلسٹ ثناءاللہ کاکڑ ۔
رابطہ ۔03138260454

ڈیلی آواز ٹائمز کراچی کو عوام کا اپنا اخبار بنائینگے بیوروچیف سندھ ثناءاللہ کاکڑ کا سالگرہ کے موقع پر پیغام ۔ ڈیلی آواز ...
18/10/2023

ڈیلی آواز ٹائمز کراچی کو عوام کا اپنا اخبار بنائینگے بیوروچیف سندھ ثناءاللہ کاکڑ کا سالگرہ کے موقع پر پیغام ۔ ڈیلی آواز ٹائمز کراچی کا مسلسل اشاعت کے 12 سال مکمل۔ پورے سندھ میں ہر ضلع اور ٹاؤن میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔

05/10/2023

کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا نینشل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوئٹہ کیمپس کا دورہ،

کور کمانڈر بلوچستان کی اساتذہ اور طلباء و طالبات سے تفصیلی گفتگو،

بعدازاں اساتذہ، طلباء اور طالبات کور کمانڈر بلوچستان کے ساتھ گھل مل گئے جیسے کوئی اپنا ملا ہو،

‏طلباء اور طالبات کے ساتھ اساتذہ نے بھی پاکستان افواج کی قربانیوں اور بلوچستان کیلئے فلاحی کاموں کو سراہا،

اساتذہ، طلباء اور طالبات سے تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا بہترین اساتذہ کسی بھی معاشرے کے لئے مشعل راہ ہیں،

کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی جانب سے اساتذہ کے عالمی دن کے توسط سے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

05/10/2023

16 اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 22 روپے ، ڈیزل کی قیمت میں بھی 20 روپے سے زائد کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ 16 اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔عالمی مارکیٹ اور گلف مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان میں موجودہ ریٹ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 22روپے کمی بنتی ہے۔
اس طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 20 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت پچھلے دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رحجان ہے۔ گذشتہ روز عالمی منڈی میں دوران کاروبار خام تیل کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی تھی۔ اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی نہ کئے جانے کا امکان ہے، اسی لیے دوران کاروبار عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت میں دو ڈالر سے زائد کی کمی ہوگئی ہے

بتایا گیا ہے کہ برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 15دنوں میں 7 ڈالرز سے زائد کم ہو چکی۔ برطانوی خام تیل 87 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے ٹریڈ ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 84 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔دوسری جانب پاکستانی ریفائنری سنرجی کو نے کہا ہے کہ ملک میں پہلی بار نجی طور پر روس سے خام تیل درآمد کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مالی مشکلات کا شکار پاکستان ماسکو سے رعایتی نرخوں پر تیل حاصل کرکے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد یورپی منڈیوں کے لیے اس کی برآمدات پر پابندی کے بعد ماسکو کی جانب سے رعایت کے پیش نظر جنوبی ایشیائی ملک نے خام تیل خریدنے کرنے کی کوششیں شروع کیں۔ حکومت کی جانب سے روس سے درآمد کردہ پہلا کارگو جون میں پاکستان پہنچا تھا جبکہ حکومت سے حکومت کے درمیان دوسرے شپمٹنس کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Malir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share