Daily Pine Khanpur

  • Home
  • Daily Pine Khanpur

Daily Pine Khanpur Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Pine Khanpur, Media/News Company, .

خانپورمحلہ سیداں  سے سید معظم کاظمی و برادران نے اپنے دھڑے جنبے کے ساتھ خانبرادران کی حمایت کا اعلان کر دیا۔یوسف ایوب خا...
19/02/2023

خانپور
محلہ سیداں سے سید معظم کاظمی و برادران نے اپنے دھڑے جنبے کے ساتھ خانبرادران کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
یوسف ایوب خان نے پھولوں کے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا۔مل کر تعمیر و ترقی کے سفر میں ساتھ دینے کا عزم۔
تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت۔۔۔یوسف ایوب خان نے شمولیت کا اعلان کرنے پر سید برادران کا شکریہ ادا کیا اور اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

14/01/2023
07/01/2023

خان پور میں پنجاب سے سمگل شدہ آٹے سمیت مقامی فلور ملز کے آٹے کا ریٹ بھی 2600 روپے ہوگیا آخر کیوں ؟
کدھر ہیں صاحب اقتدار اور پرائس کنٹرول کے محکمے ؟
کون دے گا اس کا حساب؟
کیا غریب کو جینے کا کوئی حق نہیں؟
اسسٹنٹ کمشنر خان پور اور ڈپٹی کمشنر ہری پور کب لیں گے آپ ایکشن ۔
اب صرف جرمانہ سے کام نہیں چلے گا جرمانہ سمیت جیل یاترا بھی کرائی جائے ۔

اب اپکے شہر خانپور میں مریضوں کی سہولت کیلئے  Med-Ask کے پوانٹ کی سہولت موجود ہے ۔ایڈریس ۔ خانپور لیب بلمقابل نیشنل بینک...
02/01/2023

اب اپکے شہر خانپور میں مریضوں کی سہولت کیلئے Med-Ask کے پوانٹ کی سہولت موجود ہے ۔ایڈریس ۔ خانپور لیب بلمقابل نیشنل بینک THQ Hospital ۔ ڈاکٹر شریف اللہ کلینک ۔

31/12/2022

راجہ عمران ترک کے والد حاجی نزاکت ترک سابق تحصیل ممبر وممبر ویلج کونسل مسلم آباد ماسٹر تعزیر ترک ممریز بوستان ترک کےسسر راجہ تاج محمد ترک آج قاٸد اعظم ہسپٹل روالپنڈی میں انتقال کر گۓ۔نماز جنازہ کل بروز اتوار دن گیارہ بجے مسلم آباد میں ادا کیا جاۓ گا.

۔خانپور۔TOR ۔۔۔۔TMA خانپور کا اپنی ٹیم کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف ایکشن۔۔۔روڈ ساٹیڈوں پر دوکانداروں اور ٹھیہ بانوں سے متجا...
20/12/2022

۔خانپور
۔TOR ۔۔۔۔TMA خانپور کا اپنی ٹیم کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف ایکشن۔۔۔روڈ ساٹیڈوں پر دوکانداروں اور ٹھیہ بانوں سے متجاوز شدہ جگہ خالی کرائی گئی۔
عوامی حلقوں نے TOR کے اس ایکشن کو سراہا۔

13/12/2022

۔AC خانپور ان ایکشن
اوقات کار کی پابندی نہ کرنے پر خانپور کے CNG اسٹیشن سیل کر دیئے۔
ذرا لگے ہاتھوں سرکاری سستا آٹا مہنگا بیچنے والوں پر بھی نظر کرم ہو جائے۔

بریکنگ نیوز
24/11/2022

بریکنگ نیوز

ورکنگ یونین آف جرنلسٹ خانپور کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر وسائل بروۓ کار لانے پر اتفاق کے ساتھ ساتھ 31 دسمبر 2022 تک ع...
11/11/2022

ورکنگ یونین آف جرنلسٹ خانپور کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر وسائل بروۓ کار لانے پر اتفاق کے ساتھ ساتھ 31 دسمبر 2022 تک عبوری کابینہ تشکیل دے دئی گی ورکنگ یونین آف جرنلسٹ خانپور کی جانب سے مجلس شوری میں سیدجمال شاہ, راجہ عاصم حیدر, ملک الیاس ثانی, ناہیداختر اور ملک اکرام علی اعوان شامل تھے اس دوران باضابطہ طور پر صدر ملک الیاس ثانی, سینئر نائب صدر راجہ عاصم حیدر, نائب صدر ملک اکرام علی اعوان, نائب صدر عباس علی شاہ, جنرل سیکریٹری ڈاکٹر طارق حسین, جوائنٹ سیکریٹری شفیع بابا اور سید کاشف علی شاہ, سیکرٹری فنانس ناہید اختر, اور نوید پدنی کو سیکرٹری اطلاعات منتخب کیا گیا اس موقع پر صحافی برادری کے درینہ مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور ان کے مسائل کے حل کے لیےاخلاقی و مالی وسائل بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا

02/11/2022

خان پور مین جی ٹی روڈ پر ہیوی ٹریفک کی وجہ سے پانی کی مین لائن ٹوٹ گئی روڈ سے پانی کے چشمے پھوٹ پڑے مین روڈ پر پانی کی وجہ سے روڈ بیٹھ گئی کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے محکمہ پبلک ہیلتھ ہری پور اور این ایچ اے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

21/10/2022

خان پور حاجی اکبر صراف مرحوم کے پوتے اور محمد عارف صراف مرحوم کے بیٹے دانیال عارف زرگر کی طرف سے جناب باباے بلدیات یوسف ایوب خان کی میٹنگ میں خان پور کی معروف سماجی نوجوان شخصیت ملک نثار آف خانپور کا خطاب

خان برداران  رہنماء تحریک انصاف جناب یوسف ایوب خان اور وزیر آبپاشی خیبر پختونخوا ارشد ایوب خان کی طرف سے تحصیل خانپور حل...
08/10/2022

خان برداران رہنماء تحریک انصاف جناب یوسف ایوب خان اور وزیر آبپاشی خیبر پختونخوا ارشد ایوب خان کی طرف سے تحصیل خانپور حلقہ پی کے-41 میں تعلیمی انقلاب برپا کر دیا۔
1.گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ججیاں، ہائی سے ہائیر سیکنڈری.
2. گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگ، ہائی سے ہائیر سیکنڈری.
3. گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہلی، ہائی سے ہائیر سیکنڈری.
4. گورنمنٹ گرلز مڈل سکول نجف پور، مڈل سے ہائی.
5. گورنمنٹ گرلز مڈل سکول دارتیاں ، مڈل سے ہائی.
6. گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باغپور ڈھیری، ہائی سے ہائیر سیکنڈری.

محکمہ سوئی گیس کی سفارش پر ڈپٹی کمشنر ہری پور نے ضلع ہری پور کی انتظامی حدود میں صبح  6 بجے سے 8  بجے اور شام 5 بجے سے 7...
06/10/2022

محکمہ سوئی گیس کی سفارش پر ڈپٹی کمشنر ہری پور نے ضلع ہری پور کی انتظامی حدود میں صبح 6 بجے سے 8 بجے اور شام 5 بجے سے 7:30 بجے تک سی این جی سٹیشن بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تا کہ گھریلوں صارفین کو کھانے پینے کے اوقات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز خانپور اور گورنمنٹ ہائی سکول خانپور میں SHO خانپور کیڈٹ چن زیب تنولی نے  طلباء کو منشیات سے ...
01/10/2022

گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز خانپور اور گورنمنٹ ہائی سکول خانپور میں SHO خانپور کیڈٹ چن زیب تنولی نے طلباء کو منشیات سے بچنے، اس کے معاشرے پر پڑنے والے اثرات، منشیات استعمال کرنے کی صورت میں افراد کی معاشرتی حالت پر لیکچر دیا ۔

شکریہ خان برادران ۔
26/09/2022

شکریہ خان برادران ۔

14/09/2022

جنڈیال چیک پوسٹ پر ٹی ایم اے ٹیکس وصولی اور پولیس بیریئرز نے مل کر عوام کی زندگی عذاب بنا دی۔
ٹیکسلا یا ہریپور براستہ خانپور قومی شاہراہ 125 بدانتظامی کا شکار۔ ٹی ایم اے خانپور اپنے ٹیکس کی وصولی کے چکر میں روزانہ آمدورفت والے لوگوں کی زندگی عذاب بنا رہی ہے۔ ٹی ایم اے کو ٹیکس دینے کیلئے ڈمپرز روڈ کے اوپر قطار بنا کر کھڑے ہو جاتے ہیں جس سے یک طرفہ ٹریفک بند ہو جاتی ہے جبکہ پولیس نے بیریئرز لگا کے دوسری طرف کی لین کو بھی بند کیا ہوتا ہے جس وجہ جنڈیال چیک پوسٹ پر ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔
ٹی ایم اے اور پولیس کو ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا چاہیئے- عوامی مطالبہ

Tehsil Municipal Administration Khanpur
Haripur Police
Assistant Commissioner Khanpur, Haripur

خان پور ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ اسپل وے مورخہ 9ستمبر کو  کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری
08/09/2022

خان پور ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ اسپل وے مورخہ 9ستمبر کو کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

07/09/2022

خانپور
ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور و مالکان کا ڈبل رائلٹی ٹیکس کے ظالمانہ نفاذ پر بھرپور احتجاج ۔تمام سرکردہ اداروں کے افسران سے نوٹس لینے کی اپیل۔
بیورو چیف روزنامہ پائن خانپور سید جمال شاہ سے بات کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ ہم مشین سے نکلتے وقت رائلٹی دیتے ہیں۔اس کے بعد اگر ضلع یا صوبہ کراس کریں تو ٹیکس دیتے ہیں۔مگر پچھلے کچھ عرصے سے ہمارے ساتھ سخت زیادتی کی جا رہی ہے۔ہم مٹی بھی ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں لے کر جائیں تو راستوں میں بیٹھے ٹھیکیدار کے اہلکار ہمیں روک کر ہم سے 450 روپے رائلٹی کے نام پر وصول کر لیتے ہیں۔ہماری چالیس سالوں سے اوپر عمر گزر گئی مگر ایسا ظالمانہ عمل کبھی نہ ہوا جو اب ہمارے ساتھ کیا جا رہا ہے ۔یہ لوگ موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر ہمارے گلی محلوں تک پہنچ جاتے ہیں ۔ہماری متعلقہ اداروں کے اعلی عہدے داروں اور سیاسی لیڈروں سے اپیل ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر ہماری اس ظلم سے جان چھڑائیں۔

04/09/2022

اطلاع عام
ڈیم انتظامیہ کے مطابق خان پور ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا ٹائم تبدیل کر دیا گیا ہے ۔
پانی آج رات ایک بجے کھولا جائے گا دریائے ہرو کے نزدیک رہنے والے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دریائے ہرو کے نزدیک نہ جائں

04/09/2022

اطلاع عام
خانپور ڈیم انتظامیہ کے مطابق کل 5/9/2022 دن 3 بجے سے لے کر رات 9 بجے تک خان پور ڈیم کے اسپل ویز کھول دیئے جائیں گے دریائے ہرو کی نزدیکی آبادی حفاظتی اقدامات کر لیں اور دریائے ہرو سے دور رہیں۔8250 کیوسک پانی کا اخراج کیا جائے گا۔

01/09/2022

خان پور کریشنگ پلانٹ پر مزدور ملبے تلے دب جانے سے ہلاک پولیس
خان پور ۔ خان پور میں کریشنگ پلانٹ پر کام کرتے ہوئے مزدور پہاڑی سے ملبہ کرنے سے ملبے تلے دب گیا اللہ داد کو طبی امداد کے لیےخان پور ہسپتال منتقل بعد ازاں ٹرامہ سینٹر ہری پور منتقل کر دیا گیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا۔پولیس تھانہ خانپور موقع پر پہنچ گئی مزید تفتیش جاری ۔

27/08/2022

تحصیل خان پور میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں خطرناک حد تک خود ساختہ اضافہ ٹماٹر 400 روپے کلو پیاز 150روپے کلو انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف اہلیان علاقہ کا ڈپٹی کمشنر ہری پور سے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر علاقہ خان پور میں بھیجنے کی اپیل ۔ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ جرمانہ نہیں جیل بھیجا جائے ۔ناجائز منافع خور اللہ کے عذاب سے ڈریں اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ۔

26/08/2022

تحصیل خان پور کی ابھرتی ہوئی سیاسی شخصیت عظمت رشید خان کی قیادت میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ہری پور جلسے میں شرکت کے لیے ایک تاریخی ریلی کا انعقاد کیا گیا جو کہ معززین علاقہ کا عظمت رشید خان پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔VC جولیاں مارچ آباد ویلفیئر کمیٹی کے صدر عظمت رشید خان کے ڈیرے پر سیاسی پاور شو،ہریپور جلسے میں شمولیت کیلیے ایک بڑی ریلی کا بندوبست کیا گیا۔جس میں شمولیت کیلیے جولیاں ، مارچ آباد ، اتمان آباد اور ارد گرد کے علاقے سے مختلف برادریوں کے سرکردہ لوگ مدعو تھے۔ریلی کے انعقاد کیلیے ویلفیئر کمیٹی ممبران،سید عارف شاہ، سید ندیم شاہ، راجہ ارشد ، کیپٹن طارق محمود ، جنرل کونسلر عبدالخالق نے بھرپور تعاون کیا۔
اتمان آباد ڈیرے پر بڑی تعداد میں لوگ اکٹھے ہوئے جن کی تواضع پر تکلف ٹی پارٹی سے کی گئی۔اجتماعی دعا کے بعد درجنوں گاڑیوں کا قافلہ جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہو گیا۔
ہریپور جلسے میں بھرپور شرکت کرنے پر خان برادران نے عظمت خان اور دیگر کمیٹی ممبران اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

خانپور( علی زیب سے )مسلم آباد میں محرم الحرام کے حوالے سے حساس قراردیا جانے والا 19 محرم الحرام کا ماتمی جلوس پولیس ڈی ا...
18/08/2022

خانپور( علی زیب سے )

مسلم آباد میں محرم الحرام کے حوالے سے حساس قراردیا جانے والا 19 محرم الحرام کا ماتمی جلوس پولیس ڈی ایس پی سرکل خانپور جمیل الرحمان کی بہترین حکمت عملی کےباعث بخیروعافیت اختتام پزیرہوگیا۔

جلوس کاشانہ استعبداد شاہ سے برآمد ہوکر حویلی فرحت شاہ (وقف امام بارگاہ ) میں أختتام پزیرہوا۔
جلوس میں سینکڑوں کی تعداد میں ماتمی شریک ہوٸے جنہوں نے نوحہ خوانی ۔زنجیرزنی اور سینہ کوبی کے ذریعے خانوادہ امام حسین کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

منتظمین کی جانب سے شرکا کیلیے لنگر ۔دودھ اور پانی کی سبیل کااہتمام کیا گیا ۔

جلوس میں امن وامان برقرار رکھنےکیلیے ڈی ایس پی خانپور جمیل الرحمان نے اہلسنت واہل تشیع اکابرین کیساتھ متعدد میٹنگز کرکے ان کے معاملات طے کیے اور دونوں جانب سے لاحق خدشات دور کیے ۔

جبکہ جلوس کے اختتام تک دونوں فریقین کو مسلسل رابطے میں
رکھا۔
اس موقعہ پر ایس پی انویسٹی گیشن ہریپور مجیب الرحمان ۔ایس اچ او تھانہ خانپور چن زیب تنولی ۔ایس ایچ اوتھانہ مکھنیال ساجد نواز اور انچارج چوکی پنڈمنیم اعجاز خان نے جلوس کی مسلسل نگرانی جاری رکھی

جبکہ چٸیرمین صوباٸی عزاداری کونسل نٸیرعباس جعفری نے جلوس میں خصوصی شرکت کی۔

اسکے علاوہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلیے جلوس کےراستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گٸی
ریسکیو1122 خانپورکی میڈیکل ٹیم اور ٹی ایم اے خانپور کاعملہ بھی جلوس کے ہمراہ رہا

اس کےساتھ ساتھ ایس پی انویسٹی گیشن مجیب الرحمان نے بھی اہلسنت امن کمیٹی کے ممبران سے باہمی گفتگو کی اور معاملات کوخوش اسلوبی سےنمٹانے میں کردار ادا کیا۔
اہلیان علاقہ اورجلوس بانیان نے اعلی حکمت عملی کے تحت امن وامان برقراررکھنے پر
ڈی ایس پی سرکل خانپور جمیل الرحمان اور دیگرتمام پولیس افسران کوخراج تحسین پیش کیا

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Pine Khanpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share