ENN News pakistan

  • Home
  • ENN News pakistan

ENN News pakistan enn news

25/10/2021

Yasir shamii

06/10/2021

ہرنائی گھروں کی چھتیں گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ڈی سی ہرنائی

کوئٹہ، زیارت، دلسورہ، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ، سبی، کچلاک، پشین و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،زلزلے کی شدت 5.9 گہرائی 10 کلو میٹر لوکیشن 10 کلو میٹر نارتھ نارتھ ایسٹ آف ہرنائی، ہرنائی میں متعدد مکانوں کی دیواروں کے بھی گرنے کی اطلاع، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، ہوائی فائرنگ سے عوام میں مزید خوف و ہراس پھیل گیا۔

*محکمہ صحت بلوچستان میں ویکسینیٹر اور اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ ویکسینیش کی 365 آسامیاں*محکمہ صحت بلوچستان کو تمام اضلاع کے لئے ...
05/10/2021

*محکمہ صحت بلوچستان میں ویکسینیٹر اور اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ ویکسینیش کی 365 آسامیاں*

محکمہ صحت بلوچستان کو تمام اضلاع کے لئے ویکسینیٹر کی 330 اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیش کی 35 عارضی آسامیوں کے لئے بلوچستان کے لوکل ڈومیسائل امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں جو مستقل ہوسکتی ہیں۔

آخری تاریخ 20 اکتوبر 2021 ہے

مزید معلومات و اپلائی کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں
https://balochistanjobs.com/vaccinator-jobs-in-balochistan-health-department-2021/

Vaccinator Jobs in Balochistan Health Department 2021 has announced in today's Newspaper, These Vaccinator Jobs in Balochistan Health Department 2021 are

محکمہ زرعی انجینئرنگ بلوچستان میں عارضی بنیاد پر درجہ چہارم کے 01 آسامی کو پر کرنے کے لیے بلوچستان کے لوکل ڈومیسائل امید...
05/10/2021

محکمہ زرعی انجینئرنگ بلوچستان میں عارضی بنیاد پر درجہ چہارم کے 01 آسامی کو پر کرنے کے لیے بلوچستان کے لوکل ڈومیسائل امیدواراں سے درخواستیں مطلوب ہیں:

آخری تاریخ: 08 اکتوبر 2021 ہے
انٹرویو تاریخ: 11 اکتوبر 2021 ہے

مزید معلومات و اپلیکیشن فارم ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 👇👇

https://balochistanjobs.com/agriculture-engineering-balochistan-class-four-jobs-2021/

Agriculture Engineering Balochistan Class Four Jobs 2021 has announced in today's Newspaper, These Agriculture Engineering Balochistan Class Four Jobs 2021

29/06/2021
16/06/2021

ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان سے ‘‘دانا پرندے’’ کا سوال
ناشتہ / عقاب صحرائی
22-05-2021
شاعر مشرق حضرت علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے فارسی کلام ‘‘پیام مشرق’’ کی نظم ‘‘طیارہ’’ میں انسان اور پرندوں کے درمیان ایک دلچسپ مکالمہ پیش کیا گیا ہے کہ جس میں حضرت انسان آسمانوں کی بلندیوں کو چھو لینے والی اپنی ایجاد ‘‘طیارے’’ کے حوالے سے اپنی اُڑان پر فخر کا اظہار کرتا ہے ، اس نظم کا آخری شعر ایک دانا پرندے (جسے اقبال نے فارسی میں ”مرغِ زیرک“ لکھا ہے ) کے دلچسپ سوال پر مشتمل ہے ، کہ جواُس نے انسان سے پوچھا
توکارِ زمیں را نکو ساختی ؟
کہ با آسماں نیز پرداختی ؟
ترجمہ : کیا تونے زمین کا کام سدھار لیا ہے ؟ کہ آسمان کی طرف بھی اُڑنا شروع کر دیا ؟
قارئین کرام ! ہم آج ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن رحیم یارخان کی انتظامی ترجیحات کی ‘‘بوالعجبی’’ کا ماتم کر رہے تھے کہ بے اختیار ہمیں شاعر مشرق کی نظم ‘‘طیارہ’’ اور اس میں دانا پرندے کا سوال یاد آگیا ، اس لیئے ‘‘ناشتہ’’ کے قارئین کے ساتھ ساتھ ہم یہ سوال ڈپٹی کمشنررحیم یارخان جناب ڈاکٹر خرم شہزاد صاحب کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں کہ جو میونسپل کارپوریشن رحیم یارخان کے ایڈمنسٹریٹر بھی ہیں ۔
قارئین کرام !رحیم یار خان شہر کے گرلز کالجز اور گرلز اسکولز کو جانے والی سڑکوں پر پڑے گڑھوں نے شہر کی بہو بیٹیوں اور ماﺅں بہنوں کو پچھلے کئی برسوں سے انتہائی اذیت ناک صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے ، طالبات اور ٹیچرز کی بڑی تعداد موٹرسائیکل رکشوں پر آتی جاتی ہے ، بہت سے نوجوان اور بزرگ اپنی ماﺅں بہنوں اور بہو بیٹیوں کو سائیکل یا موٹر سائیکل پر کالج یا اسکول چھوڑنے اور لینے آتے ہیں ، کھڈہ سڑکوں سے گذرتے وقت ان سب کا کیا ‘‘حال’’ ہوتا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔
شہریوں نے کئی بار اس سنگین صورتحال کی طرف توجہ دلائی ، میڈیا نے بھی بارہا چیخ و پکار کی لیکن ارباب اختیار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین رحیم یارخان جانے کیلئے آپ ڈسٹرکٹ جیل اور ضلع کچہری کی طرف سے جائیں یا مخدوم الطاف روڈ ( کینال روڈ) کی طرف سے آئیں ، قدم قدم پر پڑے گڑھے آپ کا انجر پنجر ہلا کر رکھ دیتے ہیں ، موٹر سائیکل رکشوں پر آنے جانے والی شہر کی بہو بیٹیوں اور ماﺅں بہنوں کو سب سے زیادہ اذیت ناک صورتحا ل کا سامنا ہے کہ اکثر موٹر سائیکل رکشوں والوں نے اسکول وکالج ڈیوٹی کے دو ، دو چکر لگانے ہوتے ہیں ، اس لیئے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر سے گذرتے ہوئے وہ اپنی اسپیڈ اتنی کم بھی نہیں کرتے کہ جس کی وجہ سے جھٹکا کچھ کم لگے ، رکشے کی چھت سے سر لگنے کی وجہ سے کئی طالبات اور خواتین اساتذہ کو سخت چوٹیں بھی لگ چکی ہیں ۔ ارکان اسمبلی چونکہ بہت زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہوتے اس لیئے ہو سکتا ہے کہ وہ تعلیم کی اہمیت اور تعلیمی اداروں کو جانے والی سڑکوں پر اولین توجہ دینے کے شعور سے محروم ہوں ، تاہم ڈپٹی کمشنر صاحبان تو ماشااللہ پڑھے لکھے اور باشعور بیوروکریٹس ہوتے ہیں ، اُن کے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ہونے کے ادوار میں بھی اگر ان سڑکوں کی ہنگامی تعمیر نو یا ‘‘میجر پیچ ورک’’ نہ کیا جائے تو اس پر ‘‘ماتم’’ ہی کیا جا سکتا ہے۔
ناظرین کرام ! گوررنمنٹ گرلزکالج سکھر اڈہ رحیم یارخان جانے کیلئے آپ تھلی مہاتما روڈ سے تبلیغی مرکزوالی سائیڈ کا راستہ اختیار کریں ، شہباز پور روڈ سے نیو لنڈا بازار والی سڑک سے آئیں یا عقب نیو سبزی منڈی سے کاٹن فیکٹری ایریا والی ‘‘شاہراہ’’ پر سے گذریں ، گرلز کالج جانے والی تینوں سڑکوں کی حالت اتنی خراب ہے اور ایسے خوفناک گڑھے پڑے ہوئے ہیں کہ خدا کی پناہ ۔ سواریوں کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے انجر پنجر بھی ہل جاتے ہیں ۔ کم و بیش یہی حال گورنمنٹ تعمیر ملت بوائز اینڈ گرلز اسکینڈری اسکولوں والی ”ملت روڈ “ کا ہے ، تھلی مہاتما روڈ ( میاں صالح محمد روڈ) پر واقع بڑی بڑی آبادیوں لطیف آباد اور ٹبہ الکلیة الاسلامیہ کے گرلز اسکولوں کو جانے والے راستوں کی حالت دیکھ کر تو گمان یہ ہوتا ہے کہ جیسے کسی ‘‘ٹائم مشین’’ میں بیٹھ کر ہم چالیس پچاس سال پیچھے چلے گئے ہیں یا غلطی سے فلسطین کے شہر ”غزہ“ کی کسی سٹرک پر آ نکلے ہیں کہ جو اسرائیلی بمباری سے تباہ ہو گئی ہے ۔
تھلی مہاتما روڈ کو یہ ‘‘اعزاز’’ بھی حاصل ہے کہ یہ واحد بڑی سڑک ہے جو شہر سے منتخب ایم پی اے چوہدری آصف مجید کی ‘‘گھریلویونین کونسل’’ میں واقع ہے ، پی ٹی آئی سرکار سے اس ‘‘قربت’’ کے باوجود سڑک کی حالت زار کے ساتھ ساتھ اس یونین کونسل میں صفائی کی صورتحال بھی میونسپل ایڈمنسٹریشن کی بدانتظامی اور امتیازی سلوک کا ‘‘شاہکار’’ ہے ، 25 سے 30ہزار آبادی کے اس ایریا میں کوڑا ڈالنے کیلئے نہ تو ٹی ایم اے کی ‘‘ٹرالیاں’’ کھڑی کی گئی ہیں اور نہ ہے چھوٹی چھوٹی چار دیواری کر کے فلتھ ڈپو یا کچرا کنڈیاں بنائی گئی ہیں ، تھلی مہاتما روڈ کی بڑی آبادیوں میں کئی عشروں سے موجود متعدد فلتھ ڈپو مختلف بااثر افراد نے میونسپل کارپوریشن کے عملہ صفائی کو ڈرا دھمکا کر اور گالیاں نکال کر ختم کروا دیئے ہیں ، اس ایریا میں تعینات عملہ صفائی خاص طور پر خواتین خاکروبوں کو کس طرح تختہ مشق بنایا جا رہا ہے اس کا اندازہ لگانے کیلئے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کو جناح ہال کے سبزہ زار میں ایک کھلی کچہری ضرور لگانی چاہیئے ۔ کوڑا کہاں ڈالنا ہے ؟ اور اسے اُٹھوانے کی ذمے داری کس کی ہے ؟ یہ وہ سلگتے ایشوز ہیں کہ جن پرکئی بار علاقے کے لوگوں میں‘‘توتو میں میں’’ بھی ہو چکی ہے ، اگر اس ایریا میں بروقت فلتھ ڈپو نہ بنائے گئے یا کچرا ڈالنے والی ٹرالیاں کھڑی نہ کی گئیں تو کسی روز یہ جھگڑا بڑھ کر خون خرابے کا باعث بھی بن سکتا ہے ۔
قارئین کرام !مون سون بارشوں کا سیزن سر پر آپہنچا ہے ، ہر بڑی بارش پر شہر کے مشرقی ومغربی حصوں کے درمیان ٹریفک کا سب سے بڑا راستہ یونی لیور انڈر پاس ایک بڑے ندی نالے کا منظر پیش کرنے لگتا ہے ،یہاں 6 فٹ کا پائپ ڈال کر بارشی پانی کی نکاسی کیلئے اسے نہر(ٓآدم صحابہ ڈسٹری بیوٹری) کے نیچے سے گذار کر مستان شاہ / قذافی کالونی کے قریب میگا سیوریج سسٹم میں ڈالا جانا ہے ، میونسپل کارپوریشن سے ایک تحریری معاہدے کے تحت مبینہ طور پر یہ ذمے داری چناب کمرشل سنٹر کے مالکان نے اپنے ذمے لے رکھی ہے ، سابق ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن جناب علی شہزاد صاحب کا چناب کمرشل سینٹر کے مالکان خاص طور پر مرکزی شیئر ہولڈرچوہدری محمد شفیق آف چناب گروپ سے ‘‘یارانہ’’ تھا جو پی ٹی آئی کے منتخب ایم پی اے بھی ہیں ، اس لیئے سابق ڈپٹی کمشنر صاحب اس مبینہ تحریری معاہدے پر عملدرآمد کیلئے اپنے اختیارات استعمال کرنے کا حوصلہ نہ کر سکے ، موجودہ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کے ہاتھوں میں بھی کیا کسی نے ‘‘مجبوریوں کی چوڑیاں’’ پہنا رکھی ہیں ؟ اس حوالے سے کچھ کہا نہیں جا سکتا ۔ وائرلیس پل کے ساتھ میونسپل کارپوریشن کی جو کچرا کنڈی ہے وہ بھی خداوندان میونسپل کارپوریشن کی توجہ کی طالب ہے ، عملہ صفائی کوڑا اُٹھاتا کم اور بکھیرتا زیادہ ہے جس وجہ سے یہاں ہر وقت کوڑا بکھرا دکھائی دیتا ہے اور بدبو کے بھبھکے اُٹھتے رہتے ہیں ۔
قارئین کرام ! واٹر سپلائی کی صورتحال ہو یا شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے بنائے گئے مختلف پوائنٹس اور شہر کی سڑکوں پر رات کے وقت اسٹریٹ لائٹس کو فنکشنل رکھنے کا معاملہ ، یہ بات بھی ‘‘رسوائی’’ ہی کی ہے ۔ میونسپل کارپوریشن اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کی ترجیحی فہرست میں پینے کے پانی اور اسٹریٹ لائٹس کے انتہائی اہم معاملات کا نمبر شاید کہیں بہت نیچے چلا گیا ہے ۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی ساری بجلی تو میگا سیوریج کے واٹر لفٹنگ سنٹرز ‘‘پی’’ جاتے ہیں، بچی کھچی بجلی ٹی ایم اے کے دفاتر میں لگے ائیر کنڈیشنرز اور وہاں سے ‘‘پنج پیاروں’’ کو مفت بجلی کی فراہمی کے‘‘خفیہ بندوبست’’ کی نذر ہو جاتی ہے ۔ یوں شہریوں کیلئے لگائی گئی اسٹریٹ لائٹس اندھیرے میں ڈوبی رہتی ہیں ۔ شہر میں یہ ‘‘اندھیر نگری’’ ڈاکے چوری کی وارداتوں میں دلچسپی رکھنے والوں کی ‘‘آتش شوق’’ کو بھڑکاتی ہے ، گویاچوروں، ڈاکوﺅں کی موجیں لگی ہوئی ہیں ۔
قارئین کرام ! یہ تو ‘‘نوحہ’’ تھا بطور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن جناب ڈاکٹر خرم شہزاد کی ‘‘ترجیحات’’ کا ، بطور ڈپٹی کمشنر اُن کی‘‘ترجیحات’’ کی صورتحال کیا ہے؟ یہ جاننے کیلئے تو آپ کو کم از کم مزید دو تین ‘‘ناشتے’’ کرنے اور ہمیں لکھنے پڑیں گے ۔
کہتے ہیں کہ نام کا شخصیت پر بہت اثر ہوتا ہے ، بندہ اگر زندگی کی خوش مستیوں میں گم (خرم) بھی ہو اور فرزند شہنشہاہ (شہزاد) بھی ہو ، اور اوپر سے ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کے دو طاقتورعہدے بھی قدرت جھولی میں ڈال دے ، تو اقتدار کا نشہ ‘‘دو آتشہ’’ ہی نہیں بلکہ ‘‘چہار آتشہ’’ ہو جاتا ہے، شہنشاہی یا کراﺅن پرنسی ‘‘نازک مزاجی’’ سے بھی عبارت ہوتی ہے اس لیئے یہ ‘‘عذر’’ بھی پیش کیاجا سکتا ہے کہ ‘‘ایک اکیلی جان اور اتنے سارے کام’’ ۔!
قارئین کرام ! ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے فرائض منصبی اتنے زیادہ ہوتے ہیں کہ انسان کو سر کھجانے کی فرصت نہیں ملتی ، اوپر سے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کی ذمے داریاں بھی آپ کو دیدی جائیں کہ جو بجائے خود ایک ”فل ٹائم جاب’’ ہے ۔ ایسی صورتحال میں دونوں عہدوں کے کچھ پہلوﺅں پر مناسب توجہ نہ دیئے جا سکنے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا ، لیکن جہاں تک جناب ڈاکٹر خرم شہزاد کا تعلق ہے وہ تو ان دو ‘‘فل ٹائم جابز’’ کے ساتھ ساتھ مزید تیسرے شعبے کے معاملات سدھارنے کے شوق میں مبتلا پائے جا رہے ہیں ، ضلع کے اس تاجدار نے حال ہی میں ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان میں جاری داخلی کشمکش کو امن وامان کیلئے خطرہ بن جانے کے خدشے کا تڑکا لگا کر ‘‘شہنشاہی’’ طریقے سے ختم کرنے کیلئے ایک دلچسپ فیصلہ دیا ہے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر رحیم یارخان کے ورکنگ جرنلسٹوں کی ‘‘کریم’’ کو نظر انداز کر کے ڈسٹرکٹ پریس کلب کا قبضہ ‘‘لسی’’ کے حوالے کرنے کا نادر شاہی حکم جاری کر دیا ہے ، یہ کہا جا رہا ہے کہ اُن سے یہ‘‘فاﺅل پلے’’ کچھ نادیدہ قوتوں یا سیاسی دباﺅ نے کروایا ہے ، اگر یہ مبینہ سینہ گزٹ سچ بھی ہے تو بھی ایک زیرک بیوروکریٹ ہونے کے ناطے وہ یہ کہہ کر ‘‘سوری’’ کر سکتے تھے کہ ‘‘جناب ! پریس کلبوں کے آئین اور میڈیا کی آزادی کی روایات کو پامال کرکے مطلوبہ ‘‘سرجیکل سٹرائیک’’ کرنا ڈپٹی کمشنر کے ‘‘دائرہ کار’’ سے باہر ہے !’’
قارئین کرام ! کسی بھی تنازع کے حل کیلئے نیک نیتی کے ساتھ مداخلت یا ثالثی کرنا بلاشبہ ایک بڑا ‘‘کار خیر’’ ہے اس لیئے ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان میں جاری تنازع کے حل کیلئے جناب ڈپٹی کمشنر کی مداخلت کو اختیار نہ ہونے کے باوجود سراہا جا سکتا ہے لیکن یہ خراج تحسین اس بات سے مشروط ہے کہ وہ کسی ایک فریق کی خوشنودی کی بجائے ‘‘معاملہ’’ حق وانصاف کی بنیاد پر حل کروائیں ۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان کی مختصر تاریخ یہ ہے کہ کچھ جھوٹے ، جعلساز اور 2 نمبر قسم کے صحافیوں نے یہ وطیرہ اپنا رکھا ہے کہ وہ ہربرسر اقتدار جماعت کے ‘‘بازو کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی’’ بن کر سرکار کی طاقت کے ذریعے قبضہ گروپ سٹائل میں مسلط ہیں ۔ محنتی اور باصلاحیت ورکنگ جرنلسٹوں سے یہ سلوک کیا جاتا ہے کہ ممبر شپ دی ہی نہیں جاتی یا خارج کر دی جاتی ہے۔ تیسرا فارمولا یہ ہے کہ ڈاﺅن گریڈ کر کے ایسوسی ایٹ ممبربنا دیا جاتا ہے ، ایسی ‘‘مخنث رکنیت’’ رکھنے والوں کے پاس کلب کے الیکشن میں ووٹ دینے کا حق نہیں ہوتا ۔
قارئین کرام ! ڈپٹی کمشنر جناب ڈاکٹر خرم شہزاد صاحب نے موجودہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے ‘‘بازو کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی’’ بنے ہوئے جن صحافیوں کو حال ہی میں پریس کلب کا قبضہ دلوایا ہے ، وہ سابقہ دور حکومت میں سابق ن لیگی ارکان اسمبلی کے ‘‘بازو کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی’’ ہوا کرتے تھے ، اُن دنوں اپنے سرپرست ن لیگی ایم این اے کی خوشنودی کیلئے انہوں نے خود ہی مدعی اور گواہ بن کر روزنامہ خبریں کے سابق سٹی رپورٹر جناب امجد قریشی کیخلاف ڈکیتی کی ایک جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی ( امجد قریشی اُن دنوں ابھی ورکنگ جرنلسٹ نہیں بنے تھے اور پراپرٹی ڈیلر تھے )۔ ایک ایس ایچ او ( شہنشاہ چانڈیہ) نے سو فیصد جھوٹی ایف آئی آر پر کارروائی کرنے سے معذرت کر لی ، جبکہ ایک دوسرے ایس ایچ او(اظہر اقبال) نے امجد قریشی کو گرفتار کر کے جھوٹے مدعیوں ، جھوٹے گواہوں اور اُن کے سرپرست ایم این اے کی خوشنودی کیلئے پولیس رولز کو انتہائی بے دردی سے پامال کیا ۔ بیچارے امجد قریشی کو آخر کار عدالت سے ریلیف ملا ۔
اب وہی جھوٹے اور جعلساز صحافی پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی چھتری تلے سرگرم ہیں اور ‘‘سرکاری اثر ورسوخ’’ کو انجوائے کر رہے ہیں ۔ ہر دور کے حکومتی ارکان کی کاسہ لیسی ان کی مجبوری بھی ہے کیونکہ اگر ایسا نہ کریں تو چند ہی ماہ کے اندر وہ جعلسازی اور جھوٹے دعوے کر کے مختلف سرکاری محکموں کو لاکھوں ، کروڑوں روپے کا ‘‘چونا’’ لگانے کے سنگین اسکینڈلز میں محکمہ اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے کے ‘‘تفتیشی سیل’’ کی سیر کرتے دکھائی دیں ۔ سو ، پچاس اخبار چھاپ کر 15،20اور25،30ہزار کی سرکولیشن کے اے بی سی سرٹیفکیٹس بنوانے اور پھر اُن کی بنیاد پر سرکاری و نجی شعبے سے لاکھوں کروڑوں روپے کے اشتہار لینے کیلئے یہ لوگ کس حد تک گر سکتے ہیں ، امجد قریشی کیخلاف درج کروائی گئی ایف آئی آر اس کی ایک چھوٹی سی مثال ہے ، رحیم یارخان کے سرکاری دفاتر کے افسروں واہلکاروں کی اکثریت اور شہر کے لوگوں کی بڑی تعداد ان المناک واقعات اور ڈمی اخبارات کی بلیک میلنگ کی انتہا سے اچھی طرح واقف ہے ، کاش ڈپٹی کمشنر صاحب نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں‘‘سرجیکل سٹرائیک’’ کرنے سے پہلے رحیم یارخان کے میڈیا کی حقیقی صورتحال سے آگاہ ہونے کیلئے کچھ ہو م ورک ہی کیا ہوتا !
پتہ پتہ ، بوٹا بوٹا، حال ہمارا جانے ہے
جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے ، باغ تو سارا جانے ہے
ڈپٹی کمشنر آفس اور میونسل کارپوریشن میں جناب ڈاکٹر خرم شہزاد صاحب کے کرنے کے ڈھیروں کام ہیں ، اس لیئے اگر یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا کہ اپنی گونا گوں مصروفیات اور ذمے داریوں کے تناظر میں اُنہیں پریس کلب کے معاملات کو ‘‘سدھارنے’’ کیلئے ‘‘اوور ٹائم’’ لگانے کی ضرورت ہی نہیں تھی ، شاعر مشرق کی نظم ‘‘طیارہ’’ کا آخری شعر ایک بار پھر یاد آ رہا ہے کہ جس میں ایک دانا پرندے نے حضرت انسان سے سوال کیا تھا کہ
تو کارِ زمیں را نکو ساختی ؟
کہ با آسماں نیز پر داختی ؟
ترجمہ : کیا تونے زمین کا کام سدھار لیا ہے ؟ کہ آسمان کی طرف بھی اُڑنا شروع کر دیا ؟

16/06/2021
آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج سسٹم گیریژن اکیڈمی کوہٹہ کینٹ میں درج ذیل آسامیوں کو پر کرنے کے لیے امیدواراں سے درخواستیں مطل...
14/06/2021

آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج سسٹم گیریژن اکیڈمی کوہٹہ کینٹ میں درج ذیل آسامیوں کو پر کرنے کے لیے امیدواراں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ: 09 جولائی 2021 ہے

مزید معلومات کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں 👇👇

https://balochistanjobs.com/army-public-school-garrison-academy-quetta-jobs-2021/

For all Kind of balochistan Jobs alert, Balochistan admission alert, balochistan scholarships and balochistan internship programs please visit our website

Baluchistan Board Date Sheet FA FSc Intermediate Exam 2021Datesheet, Education Here you will find Date Sheet of FA / FSc...
09/06/2021

Baluchistan Board Date Sheet FA FSc Intermediate Exam 2021
Datesheet, Education


Here you will find Date Sheet of FA / FSc Annual examination 2021 of the Balochistan Board Quetta. Download Balochistan Board Quetta FA / FSc Part I & Part II revised Date Sheet 2021 Annual exam. Balochistan Board Quetta 1st Year Date sheet 2021 Annual Examination has been announced by the BBISE Quetta. FA / FSc Annual exam 2021 by Balochistan Board Quetta schedule has been announced by the board.


Quetta Board 11th & 12th Date Sheet 2021 has been declared here you can get the proper schedule of such exams. According to the Baluchistan Board Date Sheet 2021, of FA/FSc, the annual exam will start on 23.June 2021. The students of FA / FSc First Year & Second Year regular and private can get their revised Date sheet 2021 Balochistan Board Quetta. Both candidates will appear for the annual exam 2021 of FA / FSc Part 1 & Part 2.


Baluchistan board internediate new date sheet
According to the Balochistan Board Quetta paper of class 1st year & 2nd year will conduct in morning & evening times. As per Balochistan Board Quetta, Science & Arts papers will be held separately in 1st time & 2nd time. Now let’s download Balochistan Board Quetta Date Sheet Annual Exam of HSSC 2021.

DOWNLOAD FA FSC ROLL NO SLIP 2021.B

BaluchistanBoard Intermediate New Date Sheet 2021

Baluchistan Board New Date Sheet fa fsc annual Examination has been uploaded. Download Bise Quetta FA FSC Revised date sheet 2021. Earlier Baluchistan Board 11th Class and 12th Class Date

لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ اور ہم نے اِنسان کو بڑا ہی خُوبصورت پیدا کیا ہے__
05/06/2021

لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ

اور ہم نے اِنسان کو بڑا ہی خُوبصورت پیدا کیا ہے__

New kit for BPL🎾2021 Nazeer Bostani Cricket Club  team Owner N F Nabeel 🎾
15/02/2021

New kit for BPL🎾2021
Nazeer Bostani Cricket Club
team Owner N F Nabeel 🎾

25/11/2020

پریشان نہ ہوں ۔۔ 🙂
کچھ لوگ اپنی تعلیم 22 سال کی عمر میں مکمل کر لیتے ہیں۔ مگر ان کو پانچ پانچ سال تک کوئی اچھی نوکری نہیں ملتی۔
کچھ لوگ 25 سال کی عمر میں کسی کپمنی کے CEO بن جاتے ہیں اور 50 سال کی عمر میں ہمیں پتہ چلتا ہے انکا انتقال ہو گیا ہے۔
جبکہ کچھ لوگ 50 سال کی عمر میں CEO بنتے ہیں اور نوے سال تک حیات رہتے ہیں۔
بہترین روزگار ہونے کے باوجود کچھ لوگ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور کچھ لوگ بغیر روزگار کے بھی شادی کر چکے ہیں اور روزگار والوں سے زیادہ خوش ہیں۔
اوبامہ 55 سال کی عمر میں ریٹائر ہو گیا جبکہ ٹرمپ 70 سال کی عمر میں شروعات کرتا ہے۔۔۔
کچھ لیجنڈ امتحان میں فیل ہونے پر بھی مسکرا دیتے ہیں اور کچھ لوگ 1 نمبر کم آنے پر بھی رو دیتے ہیں۔۔۔۔
کسی کو بغیر کوشش کے بھی بہت کچھ مل گیا اور کچھ ساری زندگی بس ایڑیاں ہی رگڑتے رہے۔۔
اس دنیا میں ہر شخص اپنے Time zone کی بنیاد پر کام کر رہا ہے۔ ظاہری طور پر ہمیں ایسا لگتا ہے کچھ لوگ ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں اور شاید ایسا بھی لگتا ہو کچھ ہم سے ابھی تک پیچھے ہیں لیکن ہر شخص اپنی اپنی جگہ ٹھیک ہے اپنے اپنے وقت کے مطابق۔ ان سے حسد مت کیجئے۔ اپنے اپنے Time zone میں رہیں۔۔
انتظار کیجئے اور اطمینان رکھیئے۔
نہ ہی آپ کو دیر ہوئی ہے اور نہ ہی جلدی۔
اللہ رب العزت جو کائنات کا سب سے عظیم الشان ہے اس نے ہم سب کو اپنے حساب سے ڈیزائن کیا ہے وہ جانتا ہے کون کتنا بوجھ اٹھا سکتا.
کس کو کس وقت کیا دینا ہے. اپنے آپ کو رب کی رضا کے ساتھ باندھ دیجئے اور یقین رکھیئے کہ اللہ کی طرف سے آسمان سے ہمارے لیے جو فیصلہ اتارا جاتا ہے وہ ہی بہترین ہے۔۔۔ 💗
💞ہر حال میں خوش رہیں سلامت رہیں

District pashin k aksar elaqo main khubsurat barish ...maekma e mosamyat K mutabik barish ka selsela 26 Nov tak jari..
24/11/2020

District pashin k aksar elaqo main khubsurat barish ...maekma e mosamyat K mutabik barish ka selsela 26 Nov tak jari..

WD + MONSOON INTERACTION:Pakistan key Different areas of is waqt ek partial (weak) Western Disturbance effect keraha hia...
24/11/2020

WD + MONSOON INTERACTION:

Pakistan key Different areas of is waqt ek partial (weak) Western Disturbance effect keraha hia sath hi sath monsoon currents aur Arabian sea thrust sey aaj Punjab (specially southern punjab) , Upper and Central sindh (scattered areas) aur Balochistan key Upper , Central aur western regions mai Garaj Chamak key sathi Barish key achey imkanaat hian. is doran kuch areas main Mosladhaar barish bhi hosakti hia.

Karachi ki baat ki jaye tu Sher mai aaj mausam overcast to mostly cloudy raheyga jubkey sham aur raat mai aaj bhi halki sey darmiyani barish ka silsila start honey key achey chances hian (55-70%).

Aaj bela , uthal aur nearby areas main bhi developments key achey chances hian jihney timely monitor ker k aap sub ko Update rakha jaiga ager yeh developments Karachi sher key kareeb ati hain tu sher mai dust storm / showers key kuch chances mojood hian (30-35%).

INDEED ONLY ALLAH KNOWS AND COMMANDS ALL.

Admin: Jawad Memon
For: Karachi Doppler / Weather Updates PK
YouTube channel: Pakistan Doppler.

پشین خزانہ پر چھاپہ تمام اسٹاپ غیر حاضر
16/11/2020

پشین خزانہ پر چھاپہ تمام اسٹاپ غیر حاضر

16/11/2020

موجودہ مہنگائ میں سرکاری ملازمین کیسے گزارا کریں سرکاری ملازمین 2سال سے مسلسل احتجاج کررہے ہیں 6اکتوبر اور 14اکتوبر کو پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے سامنے دھرنا بھی دے چکے ہیں تنخواہ میں مہنگائ کے تناسب سے اضافہ اور یوٹیلیٹی الاونس اور دیگر الاونسز تمام ملازمین کو دینےکا ابھی تک کوئ فیصلہ نہیں ہوسکا ملازمین کو دوبارا احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے(شیئرکریں)

سارنگزئی خدمت کمیٹی کے قائدین نے سارنگزئی قبیلے کے ممتاز شخصیت حاجی عبدالله مجنون کو دن دھاڑے اغوا کرنے کی ناکام کوشش کی...
14/11/2020

سارنگزئی خدمت کمیٹی کے قائدین نے سارنگزئی قبیلے کے ممتاز شخصیت حاجی عبدالله مجنون کو دن دھاڑے اغوا کرنے کی ناکام کوشش کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ھوۓ کہا ھے کہ سارنگزئی قوم اپنے معتبرین کی توہین برداشت نہیں کرتی اور حکومت سے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ھوۓ کہا ھے کہ اگر ملزمان کو فوری گرفتار نہ کرنے کی صورت مین حالات کی تمام تر ذمداری حکومت پر عائد ھوگ reporter samiullah

14/11/2020

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئ ہے جن کی گہرائ زمین کے اندر دس کلومیٹر بتائ گئ ہے اور مرکز کوئٹہ کے قریب کوہ مردار کے اس پاس رکارڈ ہوئ ہے زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ شہر کے چاروں طرف علاقوں میں سو کلومیٹر کے ڈائ میٹر حدود تک محسوس کئے گئے اس وقت ان علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اللہ پاک خیر کریںenn.news

14/11/2020

ضیلع پشین میں زلزلہ کا زور دار جیٹکے محسوس ہوئ
تمام مسلمانوں باخبر رہے
Enn .news

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ENN News pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ENN News pakistan:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share