Awaz E Qalam آواز قلم

  • Home
  • Awaz E Qalam آواز قلم

Awaz E Qalam آواز قلم Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Awaz E Qalam آواز قلم, News & Media Website, .

اج وانا پریس کلب میں وانا سنٹرل لائبریری کے حوالے سے ڈاکٹر صدام وزیر کے قیادت میں ایک سیمنار کا انعقاد ہوا جس میں مولانا...
16/10/2021

اج وانا پریس کلب میں وانا سنٹرل لائبریری کے حوالے سے ڈاکٹر صدام وزیر کے قیادت میں ایک سیمنار کا انعقاد ہوا جس میں مولانا نیک محمد کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی ،جماعت اسلامی ، پشتون تحفظ مومنٹ اور طالبہ یونین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صدام وزیر نے کہاکہ 2کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی وانا سنٹرل لائبریری وقت کی اہم ضرورت ہونے کے ساتھ ساتھ روشن مستقبل میں مددگار ثابت ہوتی ہیں انھوں نے کہا کہ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ وانا سنٹرل لائبریری کچھ سازشی عناصر متنازعہ بنارہی ہیں انھونے کہاکہ مفتی محمود لائبریری ڈیرہ سے کوئی دو تین بندے بغیر کوئی پارمیشن لائبریری کو متنازعہ بنانے کیلئے وانا دورے پر چوری چھپے اکر اسٹیٹمنٹ جاری کیا کہ وانا سنٹرل لائبریری ڈگری کالج وانا میں بنے گی اس جھوٹی افواہوں سے علاقہ مکین تذبذب کا شکار ہیں
اس بابت سمینار میں شامل تمام شرکا نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا اسطرح کے افواہوں سے لائبریری متنازعہ بن رہی ہیں مولانا نیک محمد،ایاز وزیر،سیف الرحمان ،شھزادہ تاج محمد ،عابد وزیر تبج وزیر ،انجنئر فرید اور فرمان وزیر نے کہاکہ پبلک سنٹرل لائبریری وانا عوام کی ملکیت ہیں وانا بازار کے قریب محفوظ جگہ پر بننی چاہئے نہ کہ وانا ڈگری کالج میں انھوں نے متفقہ فیصلہ کیا لائبریری کےلئے سب سے مناسب جگہ وانا ھائی سکول فرنٹ اور ڈی ایچ او ہسپتال وانا ہے۔اخر میں شرکا نے کہا کہ مذکورہ جھوٹی افواہ پھیلانے میں وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی قلیدی کردار ہے۔

عوامی نیشنل  پارٹی صوبائی نائب صدر انجینئر شاھی خان شیرانی نے مولنا فضل الرحمن کہ جانب سے  آج وزیر ستان مکین  میں جلسہ پ...
24/07/2021

عوامی نیشنل پارٹی صوبائی نائب صدر انجینئر شاھی خان شیرانی نے مولنا فضل الرحمن کہ جانب سے آج وزیر ستان مکین میں جلسہ پر ردعمل

ڈی آئی خان: مولنا فضل الرحمن قبائیلی علاقہ جات کی پسماندگی کا ذمہ دار ہے ۔عوامی نیشنل پارٹی صوبائی نائب صدر انجینیر شاھی خان شیرانی

ڈی آئی خان: مولنا فضل الرحمن نے ۔جنرل مشرف دور میں قبائیلی علاقہ جات میں جاری ڈرون حملوں میں موصوف کا معائدہ میں دستخط تھا ۔شاھی خان شیرانی

ڈی آئی خان : مولنا فضل الرحمن نے جب بھی اقتدار سے الگ ہوجائے تو اس وقت دین اسلام کو خطرہ لاحق ہوجاتاہے ۔انجینیر شاھی خان شیرانی

ڈی آئی خان: لاکھوں قبائیلی مختلف آپریشن کے دوران بے گھر ہوئے وہاں مولنا فضل الرحمن کہاں تھے جو آج مکین مسعود جلسہ کررہے کونسے منہ میں وہاں جاکر خطاب کرینگے ۔شاھی خان شیرانی

ڈی آئی خان: ہزاروں معصوم قبائیلی لاپتہ ہوچکے انکے پیاروں نے اسلام آباد۔ملک بڑے شہروں میں احتجاج کیا کونسے احتجاج میں مولنا فضل الرحمن نے شرکت کیا آج ذاتی مفادات کی خاطر وزیر ستان میں جلسہ کررہاہے۔شاھی خان شیرانی

ڈی آئی خان: اب عوام ۔دین۔اسلام ۔مذہب۔کی نام پر ووٹ نہیں دینگے بلکہ کارکردگی کہ بنیاد پر ووٹ دینگے وزیرستان کہ عوام اپنے ووٹ ضائع نہیں کررہے ۔شاھی خان شیرانی

ڈی آئی خان: مولنا فضل الرحمن افغانستان میں قتل عام پر شریعت مانگ رہاہے ادھر خود جمہوریت کے لئے کام کررہاہے

ڈی آئی خان: اب و قت ختم ہوچکا ہے جو یہ لوگ فتوی جاری کرتے تھے اب عوام نے انہی رد کرچکا ہے انشا اللہ حقیقی منتخب نمائندوں کو اسمبلی تک پہنچانے کیلئے جنرل الیکشن نزدیک ہے ۔انجینیر شاھی خان شیرانی

ضلع جنوبی وزیرستان وانا  کے صحافی اعلیٰ خان وزیر کی گرفتاری شرمناک عمل ہے۔ ڈی پی او کو فورا ٹرانسفر کیا جائے۔ ضلعی پریس ...
19/04/2021

ضلع جنوبی وزیرستان وانا کے صحافی اعلیٰ خان وزیر کی گرفتاری شرمناک عمل ہے۔ ڈی پی او کو فورا ٹرانسفر کیا جائے۔ ضلعی پریس کلب جنوبی وزیرستان کے ممبر انور شاکر وزیر

وانا سے اطلاع ملی ہے کہ جنوبی وزیرستان ضلع کے صدر مقام وانا میں پی ٹی ایم جلسے کی کوریج کی پاداشت میں اعلیٰ خان وزیر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈی پی او ساؤتھ وزیرستان سے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن معمول کے مطابق موصوف کا موبائل نمبر جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں تھا۔ مقامی حکومت /پولیس کے اعلیٰ حکام کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ ایک صحافی کو صرف اس بنا پر گرفتار کر رہے ہو کہ وہ کسی اجتماع کی کوریج کررہا ہے۔ پیغام رساں کو شوٹ کرنے والی پالیسی وزیرستانیوں کے مفاد میں نہیں۔ ہم سب پاکستانی ہیں۔پاکستان کے آئین اور قانون کے تابع ہیں۔ اگر آپ کو کسی تنظیم سے خطرہ ہے تو اس کو جلسہ کرنے کی اجازت ہی نہ دیں، لیکن یہ رویہ ناقابل قبول ہے کہ جلسہ ہو رہا ہو اور صحافی آنکھیں بند کریں۔ صحافی اعلیٰ خان وزیر کے خیالات اپنے ہیں۔ اُن کے خیالات سے آپ کو اختلاف رائے کا حق حاصل ہے لیکن ان کو کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے نام پر حراست میں لینا شرمناک عمل ہے۔ اگر اعلیٰ خان وزیر ریاست کے خلاف کسی سازش کا حصہ ہے ( خُدا نخواستہ) تو ہمیں بتایا جائے۔ محض اختلاف رائےکی بنا پر پولیس، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر سب سے اپیل ہے کہ اعلیٰ خان وزیر کو فورا رہا کیا جائے۔

وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی قومی ورکشاپ برائے "حیوانات کی نسل میں جینز کی بہتری" میں شرکت، اہم موضوع ...
10/01/2021

وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی قومی ورکشاپ برائے "حیوانات کی نسل میں جینز کی بہتری" میں شرکت، اہم موضوع پر لیکچر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان (ہینڈ آؤٹ) لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ بورڈ اور اینیمل سائنس انسٹیٹوٹ آف نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سنٹر کے اشتراک سے منعقد شدہ ورکشاپ میں جانوروں کے مختلف اقسام میں خود کفیل ہونے کے باوجود ملک کی گوشت اور دودھ کی کمی اور جینیاتی طریقوں سے یہ پیداوار بڑھانے کے موضوع پر بحث کی گئی۔ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر مسرور الہی بابر نے "Role of Molecular Genetics tools in Breed Improvement" (مالیکیولر جینز کے ذریعے نسل/پیداوار میں بڑھوتری) کے طریقوں پر پریزینٹیشن دی۔ پورے پاکستان سے ماہرِ حیوانات کی ایک بڑی تعداد نے ورکشاپ میں شرکت کی اور موضوع پر وائس چانسلر کی گرفت اور مہارت کو سراہا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان جیسے زرعی علاقے میں ایسے ماہرِ موضوع کا تعینات ہونا یقینا ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ علاقہ جات کے لوگوں کے لئے خوشی کا باعث ہے۔

وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی کی پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے ہیڈ آفس میں آمد، مفاہمت کی یادداشت پر دستخطڈیرہ اسماعیل خ...
10/01/2021

وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی کی پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے ہیڈ آفس میں آمد، مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ڈیرہ اسماعیل خان (ہیند آؤٹ) پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل اور زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیان سائنسی، تکنیکی اور تعلیمی تعاون بڑھانے کے تاریخ ساز معاہدے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر ڈاکٹر مسرور الہی بابر سمیت رجسٹرار فخر الدین اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فرجاد سکندر سدوزئی نے شرکت کی۔مفاہمت کی یادداشت میں دونوں جانب سے تعاون بڑھانے پر اور مخصوص علاقوں میں ڈیویلیپمنٹ کے لئے اکھٹے کام کرنے پر اتفاق ہوا۔ اس تاریخ ساز معاہدے سے جہاں پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کو ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنا دائرہ کار بڑھانے میں مدد ملے گی، وہیں ڈیرہ اسماعیل خان کا زرعی شعبہ بھی ان ماہرین کے تجربے سے ترقی کی راہ پر حائل ہوگا۔ تقریب کے آخر میں پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کی جانب سے وائس چانسلر کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔ زرعی یونیورسٹی کے طلباء اور عوامی حلقوں کی جانب سے نئی یونیورسٹی کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے وائس چانسلر کے ان اقدامات کو سراہا جارہا ہے۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی جنوبی وزیرستان وانا کے رہنما ملک خیال محمد وزیر نے وانا کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے...
03/01/2021

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی جنوبی وزیرستان وانا کے رہنما ملک خیال محمد وزیر نے وانا کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قیام امن کیلئے جنوبی وزیرستان وانا کے صحافیوں نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ وانا پریس کلب کے صدر شہزادہ وزیر اور جنرل سیکرٹری عرفان وزیر کو ہار پہنائے اور دیگر نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ ہمارا تعاون ہمیشہ کی طرح وانا پریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ جاری رہیگا۔

جنوبی وزیرستان واناپریس کلب کی نئی کابینہ کا نوٹیفیکشن جاری۔
03/01/2021

جنوبی وزیرستان واناپریس کلب کی نئی کابینہ کا نوٹیفیکشن جاری۔

وانا پریس کلب سال 2021 کے انتخابات مکملوانا پریس کلب سال 2021 کے انتخابات مکمل، شہزادہ وزیر صدر اور عرفان وزیر جنرل سیکر...
03/01/2021

وانا پریس کلب سال 2021 کے انتخابات مکمل

وانا پریس کلب سال 2021 کے انتخابات مکمل، شہزادہ وزیر صدر اور عرفان وزیر جنرل سیکرٹری منتخب۔ باقی کابینہ میں سینئر صحافی جاوید نور وزیر سرپرست اعلی، زارداد وزیر سینئر نائب صدر، دین محمد وزیر نائب صدر اور قسمت اللہ وزیر کو پریس سیکرٹری مقرر کر دیئے۔ انتخابات کی نگرانی الیکشن کمیٹی اراکین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ابراہیم نے کی۔ الیکشن کمیٹی باھمی مشاورت سے سال 2021 کے لیئے کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ نو منتخب کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشش کریں گے۔

اس موقع پر وانا پریس کلب کے صدر شہزادہ وزیر نے کہا کہ جنوبی وزیرستان وانا کے صحافیوں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ یہاں کے صحافیوں نے کٹھن حالات میں بھی اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دیا ہے۔ اور ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا ہے۔ صحافیوں کے فلاں و بہبود کیلئے پہلے بھی جدوجہد کی ہے، اور صحافیوں کو مشکلات کے خاتمہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ وانا پریس کلب کے صدر شہزادہ وزیر اور جنرل سیکرٹری عرفان وزیر نے وانا پریس کلب کے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ابراہیم نے نئے آنے والے صحافیوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔

جنوبی وزیرستان یوتھ فورم کے صدر عارف محسود کی قیادت میں نوجوانوں کا ایم پی اے نصیراللہ وزیر سے ملاقات۔   ملاقات کے دوران...
22/01/2020

جنوبی وزیرستان یوتھ فورم کے صدر عارف محسود کی قیادت میں نوجوانوں کا ایم پی اے نصیراللہ وزیر سے ملاقات۔


ملاقات کے دوران وزیرستان یوتھ فورم نے علاقے کے تعلیمی اداروں میں بوگس بھرتیوں نان فنکشنل سکولوں ، اور ڈیوٹی نہ کرنے والے اساتذہ کی لیسٹ ممبر صوبائی اسمبلی کے حوالے کردی۔ جس پر نصیراللہ وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ اس پر جلد سے جلد تحقیقات کی جائیں گی اور ان افراد کے خلاف قانون کروائی کی جائے گی اسکے علاوہ انہوں نے وزیرستان یوتھ فورم کے زیراہتمام فخر وزیرستان ایوارڈ شو پر تفصیلی بات چیت کی گئی ممبر صوبائی اسمبلی نے وفد کو منعقدہ ایوارڈ شو میں اپنی شرکت کے ساتھ ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وفد میں وزیرستان یوتھ فورم کے چیئرمین رمضان سلمان خیل ،صدر عارف محسود، جنرل سیکرٹری مہتاب آمین ، سنئیر نائب صدر نعمان بیٹنی ،اور فنانس سیکرٹری شفیق سلمان خیل شامل تھے۔

وزیرستان معذور فاونڈیشن کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے معذورافراد کر لئے دو روزہ سمینار کا انعقادڈیرہ اسماعیل خان (قسمت ال...
12/01/2020

وزیرستان معذور فاونڈیشن کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے معذورافراد کر لئے دو روزہ سمینار کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (قسمت اللہ وزیر ) وزیرستان معذور فاونڈیشن کے زیر اہتمام معذور افراد کیلئے دو روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا جسمیں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عمیر، ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان، قبائلی مشران اور اس کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے لوگ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، دو روزہ سمینار میں پہلا روز کمپیننگ اور رجسٹریشن کی گئی اور دوسرے روز سیمینار کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ سیمینار میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عمیر نے کہا کہ مغذور افراد کے ساتھ دینا اور بنیادی حقوق دلوانا ہمارا انسانی فریضہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغذور افراد کا جتنی مسئلے مسائل ہے ہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہینگے۔ اس موقعہ پر وزیرستان معذور فاونڈیشن کے چئرمین جاوید محسود نے کہا کہ اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد گھر میں بیٹھے معذور افراد کو یہ احساس دلانا ہے کہ آپ معذوری کو جواز بنا کر اپنے آپ کو کمتر نہ سمجھے۔ آپ بھی دوسرے صحت مند انسانوں کے مانند باغزت روزگار کرسکتے ہیں۔ جس کی بدولت آپ معاشرے پر بوجھ نہیں بلکہ رول ماڈل بن سکتے ہوں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وزیرستان مغذور فاونڈیشن کے مطالبات میں وزیرستان سے تعلق رکھنے والے جتنے بھی معذور افراد ہے۔ اس کو سپیشل ڈکلیئر کیا جائے۔ شناختی کارڈ میں مغذوری کی نشان لگائے سمیت حکومت انہوں مغذوری کی سرٹیفکیٹ سے بھی دیں۔ اس کے علاوہ معذور افراد کیلئے آج تک جتنا فنڈز آیا ہے وہ مستحق تک پہنچنے کی بجائے کرپشن کی نظر ہو چکی ہے ان کا تدارک کرنے سمیت مغذور افراد کے فلاح و بہبود کیلئے مستقل بنیادوں پر معذوروں کے مسائل کے بارے ہم ان کے شانہ بشانہ ساتھ دینگے۔

وانا پریس کلب کے سال 21 _2020  کیلئے کابینہ تشکیل، اعلٰی خان وزیر چیئرمین،  انور ڈبکوٹیئن صدر جبکہ وسیم سجاد وزیر جنرل س...
08/01/2020

وانا پریس کلب کے سال 21 _2020 کیلئے کابینہ تشکیل، اعلٰی خان وزیر چیئرمین، انور ڈبکوٹیئن صدر جبکہ وسیم سجاد وزیر جنرل سیکرٹری منتخب۔


تفصیلات کے مطابق وانا پریس کلب پروفیشنل صحافیوں نے سال 21_2020 ء کیلئے کابینہ تشکیل دیا۔ جسمیں صحافیوں کی کثیر تعداد نے اپنی دلچسپی دیکھا دی۔
کابینہ میں اعلی خان وزیر چیئرمین، انور ڈبکوٹیئن صدر، جبکہ وسیم سجاد وزیر کو جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری سونپی گئی، علاوہ ازیں احسان اللہ وزیر سینئر نائب صدر، عصمت وزیر نائب صدر، معراج خالد وزیر جائنٹ سیکریٹری، عبدالمنان وزیر فنانس سیکرٹری اور گل زومان کو پریس سیکرٹری منتخب کر لیاگیا۔ اس کے علاوہ وانا سے تعلق رکھنے والے صحافی نورحسن وزیر، قسمت اللہ وزیر، امان اللہ وزیر، محمد یسین وزیر، علی محمد وزیر، سعید الرخمن وزیر اور عمید وزیر شامل ہیں۔ نومنتخب صدر انور ڈبکوٹیئن نے کہا کہ صحافیوں نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ میں انکی توقعات پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کرونگا اور عوام و صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کرونگا۔
یاد رہے کہ مذکورہ کابینہ میں موجود تمام ممبرز باقاعدہ طور پرشعبہ ابلاغیات ( جرنلزم) سے فارغ التحصیل ڈگری کے مالکان ہیں اور ساتھ میں کمیونیکیشن اینڈ جرنلزم کے شعبہ سے چار ایم فیل سکالرز نے اس کابینہ کو مزید رونق بخشی ہے جو کہ صرف ہمارے لئے ہی نہیں بلکہ تمام وزیرستانیوں کیلئے باعث فخر ہے۔

 ریجنل پولیس آفیسر سید امتیاز شاہ کا 55بریگیڈ آفس جنوبی وزیرستان کا دورہ، بریگیڈئیر واجد صبغت اللہ سے ملاقات۔تفصیلات کے ...
30/12/2019


ریجنل پولیس آفیسر سید امتیاز شاہ کا 55بریگیڈ آفس جنوبی وزیرستان کا دورہ، بریگیڈئیر واجد صبغت اللہ سے ملاقات۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ڈویژن سید امتیاز شا ہ نے سوموارکے روز 55بریگیڈ آفس ایف سی ہیڈ کوارٹر آسمان مانزھ کا دورہ کیا اس موقع پر بریگیڈئیر واجد صبغت اللہ نے انکا استقبال کیا کمانڈر واجد صبغت اللہ اور ڈی آئی جی سید امتیاز شاہ کے درمیان جنوبی وزیرستان میں امن وامان اور سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ریجنل پولیس آفیسر کا کہناتھاکہ علاقہ میں دیرپا امن کے قیام کیلئے پاک فوج، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قبائلیوں نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جن بدولت علاقہ میں مثالی امن قائم ہوچکاہے انکا کہناتھاکہ علاقہ میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تمام حکومتی ادارے ایک پیج پر ہیں امن اوامان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا اس موقع پر بریگیڈئیر واجد صبغت اللہ نے ریجنل پولیس آفیسر سید امتیاز شاہ کو 55بریگیڈکی جانب سے سوینئر پیش کی۔

 ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے پناہ کے مستحق اور ضرورت مند افراد کے لیئے شدید سردی...
29/12/2019


ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے پناہ کے مستحق اور ضرورت مند افراد کے لیئے شدید سردی کی ممکنہ پندرہ روز تک جاری لہر کے دوران خصوصی انتظامات کے احکامات پر فوری عمل درآمد شروع کر دیا ہے .

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ‏سردی کی شدت کے پیش نظر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کو ہدایات دی گئی ہیں کہ اس شدید سردی کے موسم میں کوئی بھی شخص جائے پناہ سے محروم نہ رہے اور دونوں حکومتیں پہلے سے موجود پناہ گاہوں میں جگہ نہ پاسکنے والے افراد کیلئے خوراک اور عارضی پناہ گاہوں کا فوری بندوبست یقینی بنائیں۔ وزیر اعظم کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج غریب مریضوں کے لواحقین۔ ضلعی پناہ گاہ میں مقیم افراد اور ضلع کی مختلف شاہراہوں پر رہائش پزیر افراد کے لیئے کھانے کی فراہمی اور انہیں پناہ گاہ میں رہائش یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی جانب سے ضلع کی شاہراہوں پر قائم ہوٹل مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ بھی مستحق افراد کو شدید سردی کی حالیہ لہر تک رعائیت پر کھانا فراہم کریں اور انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کی آفر سے فایدہ اٹھائیں انہوں نے شہریوں سے کہا کہ شدید سردی کی لہر کی ممکنہ پندرہ دنوں میں اگر مستحق افراد کا انہیں علم ہو تو وہ اپنے علاقہ کے اسسٹنٹ کمشنر سے رجوع کریں. جبکہ مخیرحضرات سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ بھی اپنے طور پر یا ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے مستحق افراد کی اعانت کرنے کی مد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عوام الناس کے نام ضروری اطلاع ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ کل وانا میں ہونے وال...
29/12/2019

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عوام الناس کے نام ضروری اطلاع ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ کل وانا میں ہونے والے انتخابات وانا میڈیا سیل کے ہورہے جس سے وانا پریس کلب کا اور وانا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کا کوئی تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ مفاد پرست ٹولہ وانا میڈیا سیل کو وانا پریس کلب کانام دے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہاہیں۔ وانا پریس کلب کے انتخابات کیلئے انتخابات سے پہلے باقاعدہ کمیٹی بنا کر عوام الناس کو اعتماد میں لے کر انتخابات کرائیں جائیں گے۔

انسپکٹر جنرل اف پولیس ڈاکٹر محمد نعیم خان نے گریڈ 20 کے پولیس افسر محمد سعیدوزیر کوڈی ای جی انوسٹی گیشن کے پی کے تعنیاتی...
28/12/2019

انسپکٹر جنرل اف پولیس ڈاکٹر محمد نعیم خان نے گریڈ 20 کے پولیس افسر محمد سعیدوزیر کوڈی ای جی انوسٹی گیشن کے پی کے تعنیاتی کے ارڈر جاری کردے گئے!

   #واناجنوبی وزیرستان گنگی خیل قبیلے تعلق رکھنے والے مشران کا اپنے مسائل کے حل کے حوالے سے وانا پریس کلب میں پریس کانفر...
28/12/2019

#وانا
جنوبی وزیرستان گنگی خیل قبیلے تعلق رکھنے والے مشران کا اپنے مسائل کے حل کے حوالے سے وانا پریس کلب میں پریس کانفرنس، گورنمنٹ پرائمری سکول زم چینہ عرصہ دراز سے غیر فعال، بروقت علاج و معالجے کیلئے کسی قسم کی طبی سہولتیں میسر نہیں اورزم چینہ میں کوئی ہسپتال سرے سے موجود ہی نہیں،جنگلات کی تشکیل شدہ کمیٹیوں میں نمائندگی نہ دینے پر متعلقہ محکمہ کے خلاف سخت تحفظات کا اظہار جبکہ علاقہ ہذا میں موبائل ٹاور لگانے کا بھی مطالبہ کردیا۔پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے ملک خان مالک، ملک رستم خان اور ایلس خان گنگی خیل وزیر نے بتایا کہ تحصیل برمل کا علاقہ زم چینہ کی کل آبادی 5000 ہزرنفوس پر مشتمل ہے لیکن بدقسمتی سے ہم اعلیٰ حکام کی نظروں سے اجھل ہے فیملی ایجوکیشن تو دور کی بات بلکہ یہاں لڑکوں کیلئے تعمیر کیا گیا سکول بھی غیر فعال ہے جبکہ اساتذہ گھروں میں بیٹھ کر اپنی تنخواہیں وصول کررہے ہیں،ضلعی انتظامیہ نے بھی اس پر چپ سادھ لی کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی یا مریض درپیش ہونے کی صورت میں کوئی مقامی صحت مر کز نہیں جہاں انکا فرسٹ ایڈ علاج کرسکے لہذ احکومت ہنگامی بنیادوں پر علاقہ ہذا میں ہسپتال کی تعمیر یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ جنگلات کی جانب سے تشکیل شدہ کمیٹیوں میں جنگلات سے وابستہ اور واقف لوگوں کو مکمل طور پر نظر اندا ز کیا گیا ہے جو ہمیں کسی صورت قابل قبول نہیں لہذا اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔دوسری جانب مشران نے اعلیٰ حکام سے زم چینہ میں موبائیل ٹاور لگانے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام نے ہمارے جائز مسائل بروقت حل نہ کئے گئے تو ہم مجبوراََ سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

   #وانا جنوبی وزیرستان حمیدالله کے ہدایات پر جنوبی وزیرستان وانا میں تجاوزات کے خلاف اپریشن۔پہلے مرحلے میں اسسٹنٹ کمشنر...
25/12/2019

#وانا
جنوبی وزیرستان حمیدالله کے ہدایات پر جنوبی وزیرستان وانا میں تجاوزات کے خلاف اپریشن۔
پہلے مرحلے میں اسسٹنٹ کمشنر وانا امیرنواز نے کڑی کوٹ بازار تحصیل وانا میں تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا جس میں سینکڑوں دوکانات کے باہر تجاوزات کو ہٹایا گیا۔
تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک مسائل کی شکایات تھی۔
اسسٹنٹ کمشنر امیر نواز کا موقف

جنوبی وزیرستان وانا کے گورنمنٹ مڈل سکول جونی میلہ کھنڈرات میں تبدیل ، ضلعی انظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ۔   جنوب...
24/12/2019

جنوبی وزیرستان وانا کے گورنمنٹ مڈل سکول جونی میلہ کھنڈرات میں تبدیل ، ضلعی انظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ۔


جنوبی وزیرستان تحصیل وانا کے علاقہ جونی میلہ میں واقع گورنمنٹ مڈل سکول کئ سالوں سے ٹوٹ پڑا ہے ، لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ سکول کے دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار بن گئے ہیں ، سکول کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا ہے، سکول کے اساتذہ بھی عائب ہیں ۔ حکومت طلباء و طالبات کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں ۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں سے اپنی نظریں ہٹائی ہیں، جس کے باعث غریب، غریب ہوتا جارہا ہے، جسے علاقے میں روزگار کے مواقع ناپید ہوجاتے ہیں ۔ اور لوگوں میں مایوسی پھیل جاتی ہیں ۔ لوگوں نے ضلعی انتظامیہ ، علاقائی عمائدین اور حکومتی نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ بچوں کی مستقبل کی خاطر سکول میں دلچسپی لے اور مستقبل کے معماران ملت کے بارے میں سوچیئں ۔

وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور کی جہانگیر خان ترین کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا  محمود خان، صو...
12/12/2019

وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور کی جہانگیر خان ترین کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان، صوبائی مشیر تعلیم ضیاء اللّه بنگش اور ضم شدہ قبائلی علاقہ جات اور وزیر اعلیٰ کے خصوصی مشیر اجمل خان وزیر بھی موجود تھے۔

 #پشاورضم شدہ قبائلی اضلاع میں جنگ سے متاثرہ تعلیمی اداروں کی بحالی و تعمیرنو کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انشاءاللہ بہت ج...
08/12/2019

#پشاور
ضم شدہ قبائلی اضلاع میں جنگ سے متاثرہ تعلیمی اداروں کی بحالی و تعمیرنو کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انشاءاللہ بہت جلد اہم ترقیاتی کاموں کا منظوری وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان بہت جلد اعلان کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی جنوبی وزیرستان نصیراللہ خان وزیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بحالی و تعمیرنو کا کام مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دیئے۔ اور قبائلی اضلاع کے 345 سکولوں کی بحالی و تعمیر نو کےلئے 3 ارب 38 کروڑ 88 لاکھ روپے جاریکر دیئے گئے۔ جن میں جنوبی وزیرستان کے 68 سکولوں کیلئے 36 کروڑ 56 لاکھ روپے شامل ہیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی نصیراللہ خان وزیر نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر کے وزیرستان کے لئے خصوصی فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا انشاء اللہ بہت جلد منظوری دینگے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaz E Qalam آواز قلم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share