Halat e hazra

  • Home
  • Halat e hazra

Halat e hazra .

29/08/2022
28/07/2022
02/03/2022
02/01/2022

How are you friends?

21/10/2021

"کتنے پیسے بھیجوں بیٹا؟" میں نے اپنی ریڑھی سے آلو اٹھا کر ہوا میں اچھالتے ہوئے پوچھا۔ دوسرے ہاتھ میں فون تھا جس پر میرا بیٹا مجھ سے بات کر رہا تھا۔
"ابو ایک سو روپے بھیجیں گے تو ہمیں ایک ماہ کے لیے کافی ہیں"، بیٹے نے جواب دیا۔
"ایک سو روپے کے کتنے ڈالرز بنتے ہیں؟" میں نے سوال کیا۔
"بیس ہزار ڈالرز ابو"، بیٹے نے جواب دیا۔

میں امریکہ سے بسلسلہ روزگار پاکستان آیا تھا۔ میں نے امریکہ سے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کیا تھا لیکن پاکستان میں میری ڈگری بی اے کے برابر تھی اور یہاں ہر کوئی پی ایچ ڈی تھا۔ اس لیے نوکری نہ ملی تو سبزی کی ریڑھی لگا لی۔ میرا تعلق کیلیفورنیا سے ہے۔ پاکستان میں آیا تو پتہ چلا یہاں انگریزی زبان پر پابندی ہے۔ اس لیے مجھے اردو سنٹر میں داخلہ لے کر اردو سیکھنا پڑی۔ اس دوران مجھے بیروزگاری الاؤنس کے تحت ماہانہ اتنے پیسے مل جاتے کہ تین ماہ میں میری فیملی نے واشنگٹن میں اپنا ذاتی گھر خرید لیا۔
"بیٹا اتنے کم مت مانگا کرو۔ یہاں میں ماہانہ دو لاکھ روپے کما لیتا ہوں۔ ٹیکس ادا کر کے میرے پاس اس وقت تین کروڑ روپے اکٹھے ہو چکے ہیں۔ سارے بھیج دیتا ہوں"، میں نے کہا۔
"ابو ہمیں پیسے نہیں چاہییں۔ ہمیں نکالیں یہاں سے۔ نہیں رہنا ہم نے اس گندے ملک میں۔ ہمیں بھی پاکستان لے چلیں"، میرا بیٹا اپنا مستقبل پاکستان میں بنانے پر بضد تھا۔
"بیٹا تمہاری امریکی تعلیم یہاں کسی کام کی نہیں۔ تمہاری اردو ابھی اتنی اچھی نہیں کہ تمہیں یہاں کلرک کی نوکری بھی ملے۔ رشوت سفارش کا تو پاکستان میں تصور بھی نہیں۔ یہ پاکستانی ہم امریکیوں جیسے کرپٹ نہیں ہیں۔ اور ویسے بھی دنیا کی ٹاپ پانچ سو یونیورسٹییز ساری پاکستان میں ہیں۔ عالمی نمبر ون یونیورسٹی آف پھالیہ میں داخلے کے لیے تمہیں دوبارہ پیدا ہو کر آنا پڑے گا پاکستانی شہریت کے ساتھ۔
پاکستانی ڈگری کے بغیر تمہیں یہاں نوکری ملنا ممکن ہی نہیں۔ تم ایسا کرو یہاں کی کسی دیہی یونیورسٹی میں آن لائن اپلائی کرو۔ شاید داخلہ مل جائے!" میں نے مایوس لہجے میں کہا۔
"جی ابو۔ اچھا یاد آیا۔ امی کا کینسر اب لاعلاج ہو گیا ہے۔ یہاں کے نیشنل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے بورڈ نے کہا ہے کہ اب ان کا علاج پاکستان کے علاوہ دنیا میں کہیں نہیں ہو سکتا!" بیٹے نے پریشان ہو کر بتایا۔
"بیٹا تم فوراً ویزہ اپلائی کرو۔ یہاں علاج دوا سب مفت ہے۔ تم لوگ فوراً آ جاؤ۔ اچھا ابھی فون بند کرو، گاہک آیا ہے"، یہ کہہ کر میں نے فون بند کر دیا۔
میری ریڑھی دراصل ایک سنٹرلی ایئر کنڈیشنڈ کمپاؤنڈ میں ایک سٹال تھا جہاں پر سبزیاں پھل ڈبوں میں پیک کر کے دیے جاتے تھے۔ کمپاؤنڈ کی چھت سے لٹکی 7 ڈی سکرین پر خبر چل رہی تھی کہ کینیڈین وزیر اعظم کو بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دورانِ تلاشی روک دیا گیا تھا۔
"بہت سخت قوانین ہیں پاکستان کے!" میں نے تاسف سے سوچا۔
اسی دوران کمپاؤنڈ میں ایک برطانوی بھکاری داخل ہوا۔ فوراً کمپاؤنڈ کے سنسر نے خود کار طریقے سے پولیس کو اطلاع کر دی اور بھکاری ابھی کمپاونڈ کے وسط میں نہ پہنچا تھا کہ باہر پنجاب پولیس کی پندرہ سے بیس ٹربو کاریں آ کر رکیں اور سیاہ وردیوں میں ملبوس لیزر گنز سے مسلح پنجاب پولیس کے بیس پچیس کمانڈوز اندر گھس آئے۔ انھوں نے لیزر ڈیٹیکٹرز سے بھکاری کی تلاشی لی اور غیر مسلح ہونے کی تصدیق کر کے گرفتار کر لیا۔ اگلے دو منٹ میں کمپاؤنڈ کو کلیئر قرار دے کر پنجاب پولیس غائب ہو گئی۔
اسی لمحے سکرین پر خبر آنے لگی کہ جڑانوالہ سبزی منڈی سے ایک بھکاری گرفتار کر لیا گیا۔ ساتھ ہی وزیراعظم کا بیان چلنے لگ گیا جس میں عوام سے اس غفلت پر معافی مانگی گئی اور وعدہ کیا گیا کہ اس بھکاری کو فوراً انگلینڈ کے حوالے کیا جائے گا اور انگلینڈ سے ہرجانہ لیا جائے گا۔
اگلی خبر میں بتایا جا رہا تھا کہ چین اور روس پاکستان سے آسان شرائط پر قرضہ لینا چاہ رہے ہیں لیکن پاکستان نے سابقہ قرضہ کی وصولی کے لیے چین اور روس سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے عوام پر لگائے ٹیکسوں میں اضافہ کریں۔
جس خبر پر مجھے زیادہ دکھ ہوا وہ میرے اپنے ملک کے بارے تھی۔ اسلحہ سازی پر پاکستان کی جانب سے عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان نے امریکہ پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

مطالعہ پاکستان کے باب "تبدیلی والا کیڑا" سے اقتباس😳😂🤪
منقول
💖💖💖💖💓💖💓💓

ایک دانا شخص کی دو بیٹیاں تھیں ایک کسان کو بیاہ دی دوسری بیٹی کی شادی کوزہ گر( مٹی کے برتن بنانے والا) کے ساتھ کر دی،سال...
16/10/2021

ایک دانا شخص کی دو بیٹیاں تھیں ایک کسان کو بیاہ دی دوسری بیٹی کی شادی کوزہ گر( مٹی کے برتن بنانے والا) کے ساتھ کر دی،سال بعد بیٹیوں کے حال احوال جاننے کیلئے وہ شخص ان کے گاوں اور شہر چلے جاتے ہیں۔

جو بیٹی کسان کو بیاہ دی ہے وہ خوش دلی سے باپ کا والہانہ استقبال کرتی ہے،خیر خیریت اور کسب معاش سے متعلق پوچھنے پر بتاتی ہے کہ ادھار بیج خرید کر کھیت کھلیان آباد کئے ہیں اب بارش کا انتظار ہے،بارش ہوئی تو سمجھیں رحمت ورنہ زحمت اور مصیبت۔

وہاں سے رخصت ہو کر کمہار کی بیوی کے پاس پہنچتے ہیں بیٹی باپ کا خوب استقبال کرتی ہے،خیر خیریت اور کسب معاش سے متعلق سوال پر بتاتی ہے کہ بڑی محنت سے کچھ برتن بنا کر سوکھنے کیلئے دھوپ میں رکھے ہیں،اب بارش نہ ہوئی تو اللہ کا کرم،بارش ہوئی تو زحمت اور مصیبت۔

وہ شخص گھر پہنچتا ہے بیگم دونوں بیٹیوں کا حال ہوچھتی ہے وہ جواب دیتے ہیں کہ

بارش ہوئی تو الحمد للہ اور اگر بارش نہ ہوئی تو بھی الحمد للہ ۔

سبق اور عبرت :

جو چیز آپ کے لئے مناسب ہو ضروری نہیں وہ دوسرے کیلئے بھی مناسب ہو اور جو آپ کے لئے مناسب نہیں وہ دوسرے کیلئے بھی نامناسب ہو یہ لازمی نہیں ہے۔

یہ دنیا ہے یہ ایسی ہی ہے لہذا ہر حال میں اللہ کا شکر کیجئے۔

Allah khair kry https://youtu.be/oWAuYLI0JPs
26/08/2021

Allah khair kry
https://youtu.be/oWAuYLI0JPs

Disclaimer :video is for educational purposes only. Copyright Disclaimer Under Section 107 of the Copyright Act 1976, allowance is made for "fair use" for pu...

25/08/2021
22/08/2021
21/08/2021

سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو بدنام کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کو ایسے پیش کیا جارہا ہے جیسے یہ وحشی ملک ہے۔

چند نفسیاتی مریضوں اور بے غیرتوں کی وجہ سے "تمام پاکستانی مرد ایک جیسے وحشی ہیں" کی کیمپین چلائی جا رہی ہے۔

پاکستان سے زندہ بھاگ کے نعرے پھر سے لگ رہے ہیں۔

"پاکستان رہنے کے قابل نہیں رہا" ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ایسا چل رہا ہے۔

پاکستان ایسا ملک ہے کہ کسی لڑکی کو کوئی آوارہ لڑکا سیٹی بھی مار دے دوسرے لڑکے اسے مارنا شروع کر دیتے ہیں۔

بنک کے باہر بل جمع کروانے کی لمبی لائن لگی ہو اور ایک عورت آئے تو سارے مرد ایک طرف ہو جاتے ہیں۔

بس میں رش ہو تو مرد اپنی سیٹ عورت کو دے دیتے ہیں۔ جو اپنی سیٹ نہ دے سارے اسے گھٹیا سمجھتے ہیں۔

دوستو۔۔۔۔

میڈیا کے عزائم hidden agenda کو پہچانو۔ بیوقوف نہ بنو۔

14 اگست پہ جو بدنامی ہوئی ہے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوئی ہے۔

پاکستان کو بدنام کرنے کے ٹرینڈز کے پیچھے ملک دشمن عناصر ہیں۔

تمام اینکرز یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کی کمائی زیادہ viewership سے جڑی ہوئی ہے۔ منفی content زیادہ پھیلتا ہے۔

"منفی پروپیگنڈہ پھیلاو زیادہ کماو" ایک بزنس ماڈل ہے۔
ذہین بنو

21/08/2021

سسرال والے بہو سے شادی کے فورا بعد زیورات لیکر اپنے لاکر میں رکھ لیں اس بات پر کے تمکو جب ضرورت ہو مانگ لینا کیا یہ ٹھیک ہے کیونکہ بہو لاےُ ہو چھوٹی بچی تو بیاہ کے لاے نہیں جو گم کردے گی

Agree
21/08/2021

Agree

۔۔۔🤣🤣انٹرویو : آپ ہوائی جہاز ✈️ میں سفر کر رہے ہیں ۔ جس میں 500 اینٹیں ہیں ۔ آپ نے ایک اینٹ نیچے پھینک دی ۔ باقی کتنی بچ...
21/08/2021

۔۔۔🤣🤣
انٹرویو :
آپ ہوائی جہاز ✈️ میں سفر کر رہے ہیں ۔ جس میں 500 اینٹیں ہیں ۔
آپ نے ایک اینٹ نیچے پھینک دی ۔ باقی کتنی بچیں ؟😐

امیدوار : 499 😕

انٹرویور : بالکل ٹھیک ۔😊

ہاتھی کو تین اسٹیپ میں فریج میں کیسے رکھیں گے ؟😐

امیدوار : ف*ج کھولا ۔ ہاتھی رکھا ۔ ف*ج بند کر دیا ۔😇

انٹرویور : بالکل صحیح ۔ ہرن کو چار اسٹیپ میں ف*ج کیسے رکھیں گے ۔😎

امیدوار : ف*ج کھولا ۔ ہاتھی نکالا ۔ ہرن کو ڈالا ۔ ف*ج بند کیا ۔😏

انٹرویور : ٹھیک ہے ۔👍

شیر کی سالگرہ ہے ۔ تمام جانور آئے ہیں ۔ سوائے ایک کے ۔ وہ کون سا جانور ہے ؟👀

امیدوار : ہرن ۔ کیوں کہ وہ ف*ج میں ہے ۔😃

انٹرویور : بالکل ٹھیک ۔😐

ایک بوڑھی عورت نے ایک جھیل پار کرنی ہے جس میں مگر مچھ رہتے ہیں ۔ وہ کیسے پار کرے ؟😐

امیدوار : بے فکر ہو کر پار کر لے ۔ سارے مگرمچھ شیر کی سالگرہ میں گئے ہوئے ہیں ۔☺

انٹرویور : ہاں مگر جھیل پار کرتے ہوئے بوڑھی عورت پھر بھی مر گئی ۔ بتائیں کیوں ؟😬

امیدوار : میرا خیال ہے کہ وہ ڈوب گئی ہو گی جھیل میں ؟😕😖

انٹرویور : جی نہیں ۔ اس کے سر پر اوپر سے وه اینٹ آ کر گری جو آپ نے ہوائى جہاز سے پھينکى تھی ۔😎

آپ اس نوکری کے قابل نہیں ہیں
آپ جا سکتے ہيں خدا حافظ😐😂😂🤣🤣😅

21/08/2021

یہ اصلی چہرہ پاکستان کا 💓💓💓

#جڑانوالہ ڈاکخانہ کے سامنے والی گلی میں ایک ملنگ نے راہگیر خاتون پر حملہ کیا جس پر قریبی دوکانداروں نے ملنگ کی خوب دھلائی کی

‏کینیڈین روزی گیبریل بھی ایک عورت تھی پورا پاکستان اکیلے گھوما ہے، لوگوں نےفری بائیک ٹھیک کرکے دیا جہاں گئیں کھانے کےپیس...
21/08/2021

‏کینیڈین روزی گیبریل بھی ایک عورت تھی پورا پاکستان اکیلے گھوما ہے، لوگوں نےفری بائیک ٹھیک کرکے دیا جہاں گئیں کھانے کےپیسے نہیں لیےگئے لوگوں نےاپنے گھروں میں فری رہائش دی،

400 کیا پورے ملک میں میں سے کسی ایک نے بھی بری آنکھ سےنہیں دیکھا کیونکہ روزی ناچ گانا نہیں کرتی تھی، اس نے بےحیا لوگوں کو اپنا فین نہیں بنایا تھا خدارا پاکستانی معاشرے کے مردوں کو اس طرح سے رسوا نہ کریں۔ کچھ ان بے ہودہ ٹک ٹاکروں کو بھی راہ راست دکھائیں۔

ہم میڈیا کو کسی صورت اجازت نیہں دیتے کے ایک واقعہ کی بنیاد پر پورے پاکستان کو بدنام کیا جائے اور ہم اس واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کی فوری گرفتاری اور سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کرتے ہیں

17/08/2021

حضرت عیسیٰؑ اپنے ایک شاگرد کو ساتھ لے کر کسی سفر پر نکلے،راستے میں ایک جگہ رکے اور شاگرد سے پوچھا کہ تمہاری جیب میں کچھ ہے؟
اس نے کہا:میرے پاس دو درہم ہیں۔
حضرت عیسیؑ نے اپنی جیب سے ایک درہم نکال کر اسے دیا اور فرمایا:یہ تین درہم ہوجائیں گے،قریب ہی آبادی ہے ،تم وہاں سے تین درہموں کی روٹیاں لے آئو۔
وہ گیا اور تین روٹیاں لیں،راستے میں سوچنے لگا کہ حضرت عیسیٰؑ نے تو ایک درہم دیا تھا اور دو درہم میرے تھے جبکہ روٹیاں تین ہیں،ان میں سے آدھی روٹیاں حضرت عیسیٰؑ کھائیں گے اور آدھی روٹیاں مجھے ملیں گی،لہٰذا بہتر ہے کہ میں ایک روٹی پہلے ہی کھال لوں،چنانچہ اس نے راستے میں ایک روٹی کھالی اور دو روٹیاں لے کر حضرت عیسیٰؑ کے پاس پہنچا۔
آپ نے ایک روٹی کھالی اور اس سے پوچھا:تین درہم کی کتنی روٹیاں ملی تھیں؟
اس نے کہا:دو روٹیاں ملی تھیں،ایک آپ نے کھائی اور ایک میں نے کھائی۔
حضرت عیسیٰؑ وہاں سے روانہ ہوئے،راستے میں ایک دریا آیا،شاگرد نے حیران ہو کر پوچھا:اے اللہ کے نبی!ہم دریا عبور کیسے کریں گے جبکہ یہاں تو کوئی کشتی نظر نہیں آتی؟
حضرت عیسیٰؑ نے فرمایا:گھبرائو مت،میں آگے چلوں گا تم میری عبا کا دامن پکڑ کر میرے پیچھے چلتے آئو،خدا نے چاہا تو ہم دریا پار کرلیں گے۔
چنانچہ حضرت عیسیٰؑ نے دریا میں قدم رکھا اور شاگرد نے بھی ان کا دامن تھام لیا،خدا کے اذن سے آپ نے دریا کو اس طرح پار کر لیا کہ آپ کے پائوں بھی گیلے نہ ہوئے۔
شاگرد نے یہ دیکھ کر کہا:میری ہزاروں جانیں آپ پر قربان!آپ جیسا صاحب اعجاز

نبی تو پہلے مبعوث ہی نہیں ہوا۔
آپ نے فرمایا:یہ معجزہ دیکھ کر تمہارے ایمان میں کچھ اضافہ ہوا؟
اس نے کہا:جی ہاں!میرا دل نور سے بھر گیا،پھر آپ نے فرمایا:اگر تمہارا دل نورانی ہوچکا ہے تو بتائو روٹیاں کتنی تھیں؟
اس نے کہا :حضرت روٹیاں بس دو ہی تھیں۔
پھر آپ وہاں سے چلے،راستے میں ہرنوں کا ایک غول گزر رہا تھا،آپ نے ایک ہرن کو اشارہ کیا ،وہ آپ کے پاس چلا آیا،آپ نے ذبح کر کے اس کا گوشت کھایا اور شاگرد کو بھی کھلایا۔
جب دونوں گوشت کھا چکے تو حضرت عیسیٰؑ نے اس کی کھال پر ٹھوکر مار کر کہا:’’‘‘ اللہ کے حکم سے زندہ ہو جا۔
ہرن زندہ ہوگیا اور چوکڑیاں بھرتا ہوا دوسرے ہرنوں سے جا ملا۔
شاگرد یہ معجزہ دیکھ کر حیران ہوگیا او رکہنے لگا:اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے آپ جیسا نبی اور معلم عنایت فرمایا ہے۔
حضرت عیسیٰؑ نے فرمایا:یہ معجزہ دیکھ کر تمہارے ایمان میںکچھ اضافہ ہوا؟
شاگرد نے کہا:اے اللہ کے نبی!میرا ایمان پہلے سے دوگنا ہو چکا ہے۔
آپ نے فرمایا:پھر بتائو کہ روٹیاں کتنی تھیں؟
شاگرد نے کہا :حضرت روٹیاں دو ہی تھیں۔
دونوں راستہ چلے گئے،ایک پہاڑی کے دامن میں سونے کی تین اینٹیں پڑی تھیں ،

آپ نے فرمایا:ایک اینٹ میری ہے اور ایک اینٹ تمہاری ہے اور تیسری اینٹ اس شخص کی ہے جس نے تیسری روٹی کھائی۔
یہ سن کر شاگرد شرمندگی سے بولا:حضرت تیسری روٹی میں نے ہی کھائی تھی۔
حضرت عیسی نے اس لالچی شاگرد کو چھوڑ دیا اور فرمایا:تینوں اینٹیں تم لے جائو، یہ کہہ کر حضرت عیسی وہاں سے روانہ ہوگئے اور لالچی شاگرد اینٹوں کے قریب بیٹھ کر سوچنے لگا کہ انہیں کیسے گھر لے جائے۔
اسی دوران تین ڈاکو وہاں سے گزرے انہوں نے دیکھا،ایک شخص کے پاس سونے کی تین اینٹیں ہیں،انہوں نے اسے قتل کردیا اور آپس میں کہنے لگے کہ اینٹیں تین ہیں اور ہم بھی تین ہیں،لہٰذا ہر شخص کے حصے میں ایک ایک اینٹ آتی ہے،اتفاق سے وہ بھوکے تھے،انہوں نے ایک ساتھی کو پیسے دئیے اور کہا کہ شہر قریب ہے تم وہاں سے روٹیاں لے آئو،اس کےبعد ہم اپنا اپنا حصہ اٹھالیں گے،وہ شخص روٹیاں لینے گیا اور دل میں سوچنے لگا اگر میں روٹیوں میں زہر ملا دوں تو دونوں ساتھ مرجائیں گےاور تینوں اینٹیں میری ہوجائیں گی،ادھر اس کے دونوں ساتھوں نے آپس میں مشورہ کیا کہ اگر ہم اپنے اس ساتھی کو قتل کردیں تو ہمارے میں حصہ میں سونے کی ڈیڑھ ڈیڑھ اینٹ آئے گی۔
جب ان کا تیسرا ساتھ زہر آلود روٹیاں لے کر آیا تو ان دونوں نے منصوبہ کے مطابق اس پر حملہ کر کے اسے قتل کردیا،پھر جب انہوں نے روٹی کھائی تو وہ دونوں بھی زہر کی وجہ سے مرگئے،واپسی پر حضرت عیسیٰؑ وہاں سے گزرے تو دیکھا کہ اینٹیں ویسی کی ویسی

رکھی ہیں جبکہ ان کے پاس چار لاشیں بھی پڑی ہیں،آپ نے یہ دیکھ کر ٹھنڈی سانس بھر ی اور فرمایا:’’‘‘دنیا اپنے چاہنے والوں کے ساتھ یہی سلوک کرتی ہے۔

(انوار نعمانیہ ص۳۵۳)

17/08/2021

ایک مراثی فوج میں بطور رنگ ساز بھرتی ہوا جب ریٹائر ہوا تو جو پیسے ملے اس سے کپڑے رنگنے کی دکان ڈال لی کہ ساری زندگی یہی کام کیا تھا
اب پہلے ہی دن محلے سے ایک لڑکی دوپٹہ رنگوانے آگئی اور فرمائش کی “ چاچا دوپٹّے پر آتشی پنک رنگ کر دو” اب مراثی نے ساری زندگی خاکی وردیاں رنگی تھیں اس کے بڑے بھی نہ جانیں کہ آتشی پنک کس بلا کا نام ہے تو کہنے لگا بیٹا جی دفعہ مارو آتشی پنک تم خاکی رنگ کروا لو دوپٹّے پر اچھا لگے گا لڑکی بولی وہ چچا آتشی پنک نا میرے سوٹ کے ساتھ میچ کرتا ہے مراثی تھوڑا چپ رہ کر بولا بیٹا خاکی کروا لو خاکی رنگ ٹھنڈا ہوتا ہے
لڑکی تھوڑی تیز آواز میں “ چچا آپ آتشی پنک ہی کرو میری چوڑیاں بھی اسی کلر میں ہیں”
مراثی بولا “دیکھو بیٹا جی یہ جو خاکی رنگ ہوتا ہے نا یہ بڑا پکا ہوتا ہے باقی سارے رنگ کچے ہوتے ہیں”
اب لڑکی نے دوپٹہ غصے سے چھین لیا اور بولی” چاچا لگتا ہے تمھیں باتوں کے علاوہ اور کچھ نہیں آتا میں کہیں اور سے رنگ کروا لوں گی”
مراثی نے غصے سے دوپٹہ واپس چھینا اور غصے سے بولا” لاؤ ادھر میں رنگ آتشی پنک ہی کروں گا مگر یاد رکھنا سوکھ کر اس نے پھر خاکی ہو جانا ہے”😁😁😁

15/08/2021

Plz share your reviews on this page

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Halat e hazra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Halat e hazra:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share