Dawran Jobs

Dawran Jobs اس پیچ پر آپکو روزانہ نئے نوکریوں کی اشتہارات ملے گی

اج 21 اگست کو مختلف اخبارات میں شائع ہونے والے نوکریوں کے اشتہارات۔آگے شئیر کریں تاکہ لوگوں کو روزگار ملیں۔Today Job Adv...
21/08/2023

اج 21 اگست کو مختلف اخبارات میں شائع ہونے والے نوکریوں کے اشتہارات۔
آگے شئیر کریں تاکہ لوگوں کو روزگار ملیں۔
Today Job Advertisement In News Papers
Like And Follow The Page

*** زمین گرہن (Earth Eclipse) *** سورج اور چاند گرہن کی اقسام کی تفصیل کے بعد اکثر دوستوں نے یہ سوال کیا کہ اگر چاند گرہ...
22/05/2022

*** زمین گرہن (Earth Eclipse) ***

سورج اور چاند گرہن کی اقسام کی تفصیل کے بعد اکثر دوستوں نے یہ سوال کیا کہ اگر چاند گرہن اور سورج گرہن ہوتے/ہو سکتے ہیں تو زمین گرہن کیوں نہیں ہوتا/ہوسکتا؟ تو جناب، سوال تو واقعی بڑا ”سوچن ایبل“ ہے، اسی لیے اس مضمون میں ہم اس اہم سوال کا جواب جاننے کی کوشش کریں گے:

سب سے پہلے تو یہ جان لیں کہ لفظ ”گرہن“ ہم اس فلکیاتی جرم (Space Object) کے ساتھ لگاتے ہیں جو گرہن کے دوران چُھپ جاتا ہے اور ہمیں نظر نہیں آتا یا جس کی روشنی ہم تک کچھ وقت کے لیے نہیں پہنچ پاتی، جیسے سورج گرہن میں سورج کی روشنی اور چاند گرہن میں چاند کی روشنی ہم تک نہیں پہنچتی،
تو اسی کو بنیاد بنا کر ذرا سوچئے کہ زمین پر رہتے ہوئے ہم زمین گرہن کو کیسے دیکھ سکتے ہیں، ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ زمین کی روشنی کہاں دکھائی دے رہی ہے اور کہاں نہیں دے رہی۔ اس لیے اس گرہن کو دیکھنے کے لیے ہمیں زمین کو چھوڑ کر قریب ترین ہمسایہ چاند پر جانا ہوگا یا کم از کم خلا سے ہی اس کا مشاہدہ کرنا ہوگا۔
اور آپ کو یہ جان کر بہت مایوسی ہوگی کہ اگر ہم چاند پر چلے بھی جائیں اور زمین گرہن کا وہاں سے مشاہدہ کرنا چاہیں تو یہ دوربین کے بغیر ناممکن ہے، کیونکہ زمین کے مقابلے میں چاند کی جسامت بہت کم ہونے کی وجہ سے زمین پر چاند کا سایہ بہت چھوٹا (بس ایک نقطہ کی طرح) بنتا ہے (جیسا کہ NASA کی اس پہلی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے)، ہاں خلا میں یا عالمی خلائی اسٹیشن (ISS) سے اس کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے مگر وہ بھی سورج گرہن اور چاند گرہن کی طرح اتنا شاندار دکھائی نہیں دیتا (جیسا کہ دوسری ویڈیو میں دکھایا گیا ہے)۔

اب آئیے اس سارے معاملے کو دی گئی تصویر کی مدد سے سمجھتے ہیں:
اوپر والی تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ زمین، سورج اور چاند کے درمیان ہے، اس لیے سورج کی روشنی چاند پر نہیں پڑ رہی، اس لیے زمین سے دیکھنے پر یہ چاند گرہن ہے، مگر عین اسی وقت اگر آپ چاند پر موجود ہیں تو وہاں آپ کو سورج، زمین کے پیچھے چھپا ہوا دکھائی دے گا، اس لیے چاند سے دیکھنے پر یہ سورج گرہن ہوگا۔ ایسی ہی ایک مصنوعی animated ویڈیو میں آپ چاند کی سطح سے (2015ء کا مکمل چاند گرہن) چاند پر لگا سورج گرہن دیکھ سکتے ہیں۔
اب آتے ہیں نیچے والی تصویر کی طرف، اس صورت میں چاند، زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے تو زمین سے دیکھنے پر تو یہ سورج گرہن ہوتا ہے، مگر چاند سے دیکھنے پر آپ اس کو زمین گرہن (Earth Eclipse) کہہ سکتے ہیں، مگر جیسا کہ اوپر ذکر کیا کہ یہ مشاہدہ دوربین کے بغیر ناممکن ہے.

اس لیے جناب، اب بھی اگر کوئی زمین گرہن کو دیکھنے کا شوق یا حسرت رکھتا ہے تو وہ اس بات کا انتظار کرے کہ کسی سیارے کا کوئی بڑا چاند زمین کے پاس آ کر زمین کے گرد گردش کرنا شروع کردے تو پھر عین ممکن ہے کہ اس چاند پر جاکر ہمیں زمین گرہن کا ایک اچھا نظارہ دیکھنے کو مل سکتا ہے تو اس وقت تک انتظار کیجئے اور صرف سورج گرہن اور چاند گرہن دیکھنے پر ہی گزارہ کیجئے۔

تحریر: Muhammad Adnan Tahir

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dawran Jobs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share