Pakistan weather information

  • Home
  • Pakistan weather information

Pakistan weather information Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistan weather information, Media/News Company, .

  تاریخ اِجرا: 06 جنوری 2024, 21:31انتباہ: رواں ہفتے کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید ...
06/01/2024



تاریخ اِجرا: 06 جنوری 2024, 21:31

انتباہ: رواں ہفتے کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔

ہفتہ رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں شدید دھند/ سموگ چھائے رہے گی۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم بلوچستان میں مطلع ابرآلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں شدید دھند/ سموگ چھائے رہے گی۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔ تاہم لاڑکانہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 11، اسکردومنفی10، گلگت، گوپس، استور، سری نگرمنفی 05، کالام منفی 04 اور ہنزہ میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Pakistan weather information

 :موجودہ ویک اینڈ سے لیکر اگلے چار سے پانج روز پنجاب / بالائی سندھ / خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں میں جاری حالیہ سردی ...
06/01/2024

:

موجودہ ویک اینڈ سے لیکر اگلے چار سے پانج روز پنجاب / بالائی سندھ / خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں میں جاری حالیہ سردی کی شدت برقرار رہے گی، جہاں دن اور رات کے اوقات میں گہری دھند یا دھند والے بال چھائے رہیں گے۔ جس کے باعث درجہ حرارت معمول سے 6-10 ڈگری کم ریکارڈ کیے جا سکتے ہیں۔ جن علاقوں میں سدید سردی کی لہر رہے گی۔ ان میں نارووال - شکر گڑھ / سیالکوٹ - ڈسکہ - پسرور - گجرات - کھاریاں - سرائے عالمگیر / جہلم - دینہ - پنڈ دادن خان - سوہاوہ / منڈی بہاؤ الدین - پھالیہ - ملکوال / سرگودھا - بھلوال - شاہ پور - سلانوالی - کوٹ مومن - ساہیوال - بھیرہ / خوشاب - نور پور تھل - قائد آباد - وادی سون / بھکر - کلورکوٹ - دریا خان - منکیرہ / میانوالی - عیسی خیل - پیپلاں / لیہ - چوبارہ - کروڑ لعل عیسن / جھنگ - چنیوٹ - شور کوٹ - احمد پور سیال / چینیوٹ - بھوانا - لالیاں / ٹوبہ ٹیک سنگھ - گوجرہ - کمالیہ - پیر محل / مظفر گڑھ - علی پور - جتوئی - کوٹ ادو - چوک سرور / فیصل آباد - سمندری - جڑانوالہ - تاندلیانوالہ - چک جھمرہ / ننکانہ صاحب – سانگلہ ہل – شاہکوٹ / ملتان - شجاع آباد - جلال پور پیر والا / شیخوپورہ - فیروز والا - مریدکے - شرق پور - حافظ آباد - پنڈی بھٹیاں / گوجرانوالہ - کامونکے - نوشہرہ ورکاں - وزیر آباد / لاہور / قصور - چونیاں - پتوکی / اوکاڑہ - دیپالپور - رینالہ خورد / بہاولنگر - منچن آباد - چشتیاں - ہارون آباد - فورٹ عباس / بہاولپور - احمد پور شرقیہ - حاصل پور - یزمان / ساہیوال - چیچہ وطنی / پاکپتن - عارف والا / وہاڑی - بورے والا - میلسی / لودھراں - دنیا پور - کہروڑ پکا / رحیم یار خان - خان پور - لیاقت پور - صادق آباد / خانیوال - کبیر والا - میاں چنوں - جہانیاں / گھوٹکی - اوباوڑو - خان گڑھ - میرپور ماتھیلو - ڈہرکی / سکھر - روہڑی - پنو عاقل - صالح پٹ / کشمور - کندھ کوٹ - تنگوانی / شکارپور - لکھی غلام شاہ - خان پور - گڑھی یاسین / لاڑکانہ - رتو دیرو - ڈوکری - باقرانی / قمبر (شہداد کوٹ) - وارہ - میرو خان - قبو سعید خان - نصیر آباد - سجاول جونیجو / جیکب آباد - گڑھی خیرو - ٹھل / مردان - کٹلانگ - تخت بھائی / صوابی - لاھور - رازر - ٹوپی / نوشہرہ - جہانگیرہ - پبی / پشاور / چارسدہ - تنگی - شبقدر / لکی مروت / کرک - بانڈہ داؤد شاہ- تخت نصرتی / کوہاٹ - لاچی / ڈیرہ اسماعیل خان - کلاچی- پہاڑپور - دارابان - پاروا / نصیرآباد - تمبو - ڈیرہ مراد جمالی - چٹر / صحبت پور - فرید آباد - سنھری / جعفر آباد - اوستہ محمد - روجھان جمالی - جھٹ پٹ - گنداخہ - پنوار کے علاقے شامل ہیں۔

  اسلام آباد میں آج پارا منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا! غوری ٹاؤن، اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2، اسلام آ...
06/01/2024



اسلام آباد میں آج پارا منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا! غوری ٹاؤن، اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2، اسلام آباد شہر منفی 1 جبکہ ائیرپورٹ منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ راولپنڈی میں چکلالہ ائیربیس 1، جبکہ ضلع پنڈی میں بسالی گاؤں منفی 1.5 اور چکبیلی خان میں منفی 0.6 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ #چکوال میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

dropped to -2 °C at Ghauri Town (Zone-4). Islamabad City and Airport each recorded -1 °C, Chaklala Airbase in 1 °C while Bassali Village and Chakbeli Khan areas of district Pindi dropped to -1.5 °C and -0.6 °C, respectively. also recorded a low of -2 °C!

Subzero minimum (°C) recorded today:

In : (Airport -1.6, City 0), Garhi Dupatta -2, -3.5 and Kotli -0.1

In : Parachinar -5.5, Chitral -4.1, Kalam -4, Dir -3.8, (Kakul) -2.1, Saidu Sharif -2, Timergara -1.5, Balakot -1.1, Malam Jabba -1

In GB: -9.6, Astore -7, Gupis -6.5, -5.5

In : Ziarat -6, Kalat -2.5, (Samungli -1.5, Sheikh Manda -0.5, Brewery 0.7), Zhob -1

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آپ کے ضلع سے منسلکہ تحصیلوں میں موسم کی کیا صورتحال رہے گی؟ جانیے اس چارٹ سے۔۔۔۔نیلا رنگ = شد...
30/12/2023

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آپ کے ضلع سے منسلکہ تحصیلوں میں موسم کی کیا صورتحال رہے گی؟ جانیے اس چارٹ سے۔۔۔۔

نیلا رنگ = شدید سرد موسم
سبز رنگ = نیم سرد موسم
سفید رنگ = معمول کے مطابق

  : پنجاب کے مشرقی علاقوں سے حسب معمول  دھند کی پیش قدمی کا آغاز ہو چکا ہے اس وقت لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، سرگودھ...
30/12/2023

:

پنجاب کے مشرقی علاقوں سے حسب معمول دھند کی پیش قدمی کا آغاز ہو چکا ہے اس وقت لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، سرگودھا، شیخوپورہ، جڑانوالہ، چشتیاں، دنیا پور، بہاولپور، فتح پور، جہلم، ننکانہ صاحب ، بہاولنگر اور گردونواح میں دھند کے ڈیرے دھند کی لہر آج رات کل صبح تک مزید وسطی اور جنوبی پنجاب کو اپنی لپیٹ میں لے گی دوسری طرف خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے بدستور دھند کے زیر اثر سردی کی شدت میں زبردست اضافہ۔

● آج رات کل صبح کے اوقات پنجاب کے مشرقی، جنوبی، وسطی علاقوں بشمول، لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، خانیوال، پاکپتن، کمالیہ، دیپالپور، بورے والا، بہاولنگر، بہاولپور، ملتان، پیر محل، جہلم، منڈی بہاؤالدین، چنیوٹ، لودھراں، مظفر گڑھ، چولستان، فورٹ عباس، احمد پور، رحیم یار خان، راجن پور، خان بیلہ، چشتیاں، خانپور، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، اور بالائی صوبہ سندھ میں سکھر اور لاڑکانہ ڈیوژن میں شدید دھند چھائی رہے گی۔

⚠️ پنجاب کے مشرقی وسطی جنوبی علاقے بالائی صوبہ سندھ، خیبرپختونخوا کے بعض میدانی علاقے آج رات اور کل صبح دھند کی لپیٹ میں رہیں گے شدید دھند کے پیش نظر شہری موٹروے پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں فوگ لائیٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔

🔴موسم کے متعلق مستند فورکاسٹ اور تازہ ترین موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے جڑے رہیے ہمارے ساتھ۔

بارشیں برفباری سردیآج رات سے مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا سلسلہ (ویسٹرن ڈسٹربینس) ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا...
18/10/2022

بارشیں برفباری سردی
آج رات سے مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا سلسلہ (ویسٹرن ڈسٹربینس) ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا
جس کے زیر اثر آئندہ دو روز کے دوران
گلگت بلتستان کشمیر بالائی و وسطی خیبر پختون خوا
جس میں بنوں کوہاٹ پشاور مردان صوابی ہزارہ دیر سوات چترال اور گردونواح کے علاقے شامل ہیں
بالائی پنجاب جس میں اسلام آباد سمیت راولپنڈی ڈویژن گوجرانوالہ سرگودھا ڈویژن اور خطہ پوٹھوہار کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں یا آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے چند ایک مقامات پر ژالہ باری کے امکانات بھی موجود ہیں
بالائی علاقوں میں برفباری کے امکانات ہیں
لاہور فیصل آباد ڈویژن میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے

مزید اپڈیٹ وقتاً فوقتاً.......

رات کو بالائی  #خیبرپختونخوا  ،اسلام آباد اور شمالی پنجاب میں مختلف مقامات پر شدید ژالہ باری ہوئ۔
12/10/2022

رات کو بالائی #خیبرپختونخوا ،اسلام آباد اور شمالی پنجاب میں مختلف مقامات پر شدید ژالہ باری ہوئ۔

  تاریخ اِجرا: 12 اکتوبر 2022, 10:41⬅بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم ب...
12/10/2022



تاریخ اِجرا: 12 اکتوبر 2022, 10:41

⬅بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

⬅گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ تاہم بالائی پنجاب، کشمیراوربالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش: پنجاب: اٹک 111، اسلام آباد( ائیر پورٹ 26، سید پور09، گولڑہ، زیرو پوائنٹ 07، بوکرہ 04)، سیالکوٹ (سٹی24، ائیر پورٹ03)، مری14، گجرات 11، منگلہ 08، راولپنڈی(شمس آباد، چکلالہ 07)، نارووال07،لاہور(لکشمی چوک، جوہر ٹاؤن 06، گلشن راوی، سمن آباد، سٹی 05، گلبرگ، مغل پورہ، تاج پورہ،ائیر پورٹ 04، اپرمال، شاہی قلعہ 03، چوک نا خدا، اقبال ٹاؤن 01 )، گوجرانوالہ05،جہلم 02، منڈی بہاؤالدین 01،کشمیر:کوٹلی10،مظفرآباد(ائیرپورٹ05،سٹی03)، گڑھی دوپٹہ01، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 06، کاکول 05،مردان 03 اورمالم جبہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

⬅گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: سبی 41،مٹھی اورٹھٹہ میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  مغربی سلسلے کے زیر اثر شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک و بارش کے سلسلے بن رہے ہ...
11/10/2022



مغربی سلسلے کے زیر اثر شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک و بارش کے سلسلے بن رہے ہیں۔ یہ سلسلہ کل تک ملک میں موجود رہنے کا امکان ہے جس کے زیر اثر لاھور اور اسلام آباد اور راولپنڈی میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

ان شاءاللہ

بے شک اللہ بہتر جانتا ہے۔

10/10/2022

آج دن کے دوران بالائی اور وسطی پنجاب کے بعض شہروں میں گرج چمک اور تیزہواؤں کیساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئ۔اس دوران گوجرانوالہ24،فیصل آباد 12، گجرات 09،سیالکوٹ (ایئر پورٹ)02 ،حافظ آباد 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ

10/10/2022

آج جھنگ ( وسطی پنجاب) میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی اچھی بارش کے مناظر ۔🌧⛈⚡❄

 ⬅تاریخ اِجرا: 10 اکتوبر 2022, 20:53آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم اسلام...
10/10/2022



⬅تاریخ اِجرا: 10 اکتوبر 2022, 20:53

آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار،شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر ، با لائی خیبر پختو نخوا اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب ،با لائی خیبر پختو نخوا ،گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی/وسطی پنجاب اور کشمیر میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش : پنجاب: گوجرانوالہ24،فیصل آباد 12، گجرات 09،سیالکوٹ (ایئر پورٹ)02 ،حافظ آباد 01 ، کشمیر: راوالاکوٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: سبی 41، لسبیلہ 40،حیدر آباد،مٹھی، تربت اور گوادر میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

السلام علیکممغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگاآئندہ دو سے تین روز کے دورانخیبر پختونخوا ک...
05/10/2022

السلام علیکم

مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا

آئندہ دو سے تین روز کے دوران

خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں یا آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے
وسطی و بالائی خیبر پختون خوا میں کہیں کہیں اچھی بارش کا بھی امکان ہے
چند ایک مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے
جنوبی خیبر پختونخوا میں بارش کے امکانات نسبتاً کم ہیں

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم راولپنڈی اسلام آباد چکوال میانوالی سمیت خطہ پوٹھوہار میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں یا آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے
کشمیر سے ملحقہ علاقوں جن میں سیالکوٹ گجرات اور نارووال کے کچھ علاقے شامل ہیں اور سرگودھا ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش متوقع ہے

گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے

بلوچستان میں موسم خشک متوقع ہے جبکہ چاغی واشک پنجگور کیچ اور گوادر میں وقتاً فوقتاً تیز شمال مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے

سندھ میں موسم خشک متوقع ہے

ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے

  تاریخ اِجرا: 04 اکتوبر 2022, 13:00⬅منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا...
04/10/2022



تاریخ اِجرا: 04 اکتوبر 2022, 13:00

⬅منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

⬅بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

⬅گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش:خیبر پختونخوا: کالام 21، دیر (زیریں 15،بالائی 04) ، میرکھانی 07، دروش 06، چترال 05 ،مردان 04 اور سیدو شریف میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی۔

⬅گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: سبی 40، نور پور تھل اور جوہر آباد میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

‎🌹بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹​🌺اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه‌💐​🌙 07  ربیع الاول  1...
04/10/2022


🌹بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹​

🌺اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه‌💐​

🌙 07 ربیع الاول 1444 ھِجْرِی🕌ْ​

🧾04 اکتوبر 2022 عِیسَوی

☀ 20 اسو 2079 بِکرمی​

🌍 بروز منگل

🤝اللہ کے خوف سے گرنے والا آنسو بیشک چھوٹا کیوں نہ ہو لیکن اس میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ سمندر کے برابر گناہ کو مٹا دیتا ہے 😌

🌻صَبَّاحُ الْخَیْر🏞️
Good morning 🌄🌻 🌹

https://youtu.be/ED9pKoxOV8Q
02/10/2022

https://youtu.be/ED9pKoxOV8Q

pakistan weather,pakistan weather forecast,pakistan weather update,pakistan weather news,pakistan weather today,pakistan weather news today,pakistan weather ...

 تاریخ اِجرا: 01 اکتوبر 2022, 18:05آج رات  ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم...
01/10/2022



تاریخ اِجرا: 01 اکتوبر 2022, 18:05

آج رات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور مری میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: بونیر 42، پٹن 20،بالائی دیر 10، کالام 02 ، میر کھنی 01، پنجاب : مری 13اور گلگت بلتستان : بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: سبی 40، دادو، رحیم یار خان، خانپور اور بہاولنگرمیں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

  تاریخ اِجرا: 27 ستمبر 2022, 9:47♦منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔⬅...
27/09/2022



تاریخ اِجرا: 27 ستمبر 2022, 9:47

♦منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

⬅بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا،کشمیراور گلگت بلتستان کے کچھ اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

⬅گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تا ہم راولاکوٹ میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

⬅گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: سبی 40،دالبندین ،نوکنڈی اور سکرنڈ میں38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 تاریخ اِجرا: 26 ستمبر 2022, 3:35♦پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔تاہ...
26/09/2022



تاریخ اِجرا: 26 ستمبر 2022, 3:35

♦پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔تاہم کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

♦گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، خیبرپختونخوا،کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: کرور(لیہ)42، جھنگ 18، اوکاڑہ 14، نور پور تھل 13، ٹوبہ ٹیک سنگھ 10، ساہیوال 06، قصور 04، بھکر 03، نارووال 02، سیالکوٹ(سٹی) 01، خیبرپختونخوا: ڈی آئی خان (سٹی 31، ائیر پورٹ 02) ، مالم جبہ 04، مردان 02، بالاکوٹ، کاکول 01، کشمیر: مظفر آباد (ایئرپورٹ 31، سٹی24) ،گلگت بلتستان:بابوسر 18، استور 14، اسکردو06اور بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

♦گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: سبی 41،تربت ،نوکنڈی ، دادو اورسکرنڈ میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  🔴آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر، بالائی خیب...
25/09/2022



🔴آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

🔶گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب،اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (سید پور 43، زیروپوائنٹ 34، گولڑہ 31، بوکرا 20 ، ایئرپورٹ 04)، نارووال 30، راولپنڈی (شمس آباد، چکلالہ ایئرپورٹ 23)، جوہرآباد 16، مری 10، لاہور ( ایئرپورٹ05، سمن آباد، لکشمی چوک 04، گلبرگ، نشتر ٹاؤن، جوہر ٹاؤن 03، پانی والا تالاب، مغل پورہ 02، اقبال ٹاؤن، تاج پورہ، اپر مال، سٹی، چوک ناخدا 01)،چکوال 05، سرگودھا 04، اٹک، منگلا، قصور، ڈی جی خان 02،سیالکوٹ 01،خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 25، مالم جبہ 24، سیدو شریف 12، کاکول 10، لوئر دیر 08، کشمیر: کوٹلی 26، مظفر آباد (ایئرپورٹ 23، سٹی 20)، گڑھی دوپٹہ 15، راولاکوٹ 11، گلگت بلتستان:بابوسر 05، استور 03، چلاس میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

🔵گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: سبی 40،تربت ،روہڑی اوررحیم یار خان میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 تاریخ اِجرا: 23 ستمبر 2022, 19:53⬅جمعه رات ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے ...
23/09/2022



تاریخ اِجرا: 23 ستمبر 2022, 19:53

⬅جمعه رات ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار،کشمیراور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

⬅ہفتہ کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم اسلام آباد ،بالائی پنجاب ، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

⬅گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی پنجاب میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب : لاہور (لکشمی چوک 69، مغل پورہ 37، تاج پورہ 36، شاہی قلعہ 33، ایئرپورٹ، گلشن راوی 24، اپر مال 16، جیل روڈ 15، سمن آباد 10، چوک ناخدا 09، گلبرگ 05، جوہر ٹاؤن، اقبال ٹاؤن 01) سیالکوٹ (سٹی 16،ائیرپورٹ10 )، مری 05،فیصل آباد 01، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

22/09/2022

آج کے روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: سبی 41 ، نوکنڈی، بھکر، جوہر آباد اورخانپور میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسم کی تازہ ترین صورتِ حال۔۔ محکمہ موسمیاتموسمتاریخ اِجرا:18 ستمبر  2022،وقت:   18:50اتوار  (رات): ملک کے بیشتر علاقوں ...
18/09/2022

موسم کی تازہ ترین صورتِ حال۔۔ محکمہ موسمیات
موسم

تاریخ اِجرا:18 ستمبر 2022،
وقت: 18:50

اتوار (رات): ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تا ہم گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

پیر کےروز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔



اتوار (رات): اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا۔

پیر کےروز: اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا۔

#خیبرپختونخوا

اتوار (رات): صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم دیر، چترال اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پیر کےروز: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم دیر، چترال اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

#پنجاب

اتوار (رات): صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

پیر کےروز: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

#بلوچستان

اتوار (رات):صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

پیر کےروز:صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

#سندھ

اتوار (رات): صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

پیر کےروز: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

#کشمیر/ #گلگت بلتستان

اتوار (رات): گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہے گا۔

پیر کےروز: کشمیراور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہے گا۔

⬅ آج ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی41 ، سبی اور دالبندین میں40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم جنوبی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب : پنجاب: کوٹ ادو 50، ڈی جی خان (وہوا) 06، خیبرپختونخوا: پاراچنار 25، کالام 01، گلگت بلتستان: بابوسر 05، بگروٹ 04 اور استور میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

 کل 17  اور 18 ستمبر  کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں ایک درمیانی شدت کا سسٹم داخل ہوگا جس  سے بالائی  #پنجاب ، #خیبرپ...
16/09/2022



کل 17 اور 18 ستمبر کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں ایک درمیانی شدت کا سسٹم داخل ہوگا جس سے بالائی #پنجاب ، #خیبرپختونخوا #گلگت #کشمیر کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان۔

باقی علاقوں میں میں خشک اور گرم رہے گا تاہم رات کے دوران راتیں خنکی رہیں گی 🌤🌥⛅

16/09/2022

سندھ ،بلوچستان ، جنوبی وسطی پنجاب ، جنوبی خیبرپختونخوا سے مونسون کوچ کرگیا۔
بالائی پنجاب ، بالائی وسطی خیبرپختونخوا ،کشمیر پوسٹ مونسون بارش کا امکان

  14.09.2022-08:46 Pmرواں ہفتے کے آخر میں ایک مغربی سسٹم ملک کے بالائ/وسطی علاقوں پر اثرانداز ہونے کی توقع۔ بدھ رات  کے ...
14/09/2022



14.09.2022-08:46 Pm

رواں ہفتے کے آخر میں ایک مغربی سسٹم ملک کے بالائ/وسطی علاقوں پر اثرانداز ہونے کی توقع۔

بدھ رات کے دوران:
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔تاہم بالائ پنجاب،بالائ خیبرپختونخوا،سندھ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔۔
*جمعرات کے دوران :
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔تاہم بالائی پنجاب ،بالائ خیبر پختونخواہ ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے

13/09/2022

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan weather information posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share