Gujjar 1 TV

Gujjar 1 TV 🌍 Gujjar All Over the World 🌎

آج پشاور ہائی کورٹ میں گوجری زبان کومردم شماری فارم میں شامل کرنے کےلیۓ کیس کی سماعت ہوٸ۔گل رحمان ہمدرد(چیرمین تحریک صوب...
17/01/2023

آج پشاور ہائی کورٹ میں گوجری زبان کومردم شماری فارم میں شامل کرنے کےلیۓ کیس کی سماعت ہوٸ۔گل رحمان ہمدرد(چیرمین تحریک صوبہ گجرستان),صاحب حق کٹھانہ صدر انجمن گوجراں پشاور ڈویژن,بدری زمان وانہ (واٸیس چیرمین تحریک صوبہ گجرستانورابطہ سیکرٹری گجر یوتھ فورم ),حاجی ثواب خان صاحب() ,ملک زبیرکسانہ آف گبرال(ناٸب صدر انجمن گوجراں اپر سوات),حضرت سعید ناظم آف جندرٸ(رہنما انجمن گوجراں ملاکنڈ ڈویژن) ,گل زمین کاٹھگل,زمین خان کاٹھگل,بخت شیرآف گنڑشال اپر دیر نے آج پشاور ہاٸ کورٹ میں حاضری دیکر شاہد علی خان یفتالی ایڈوکیٹ کی وساطت سے گوجری زبان اور مردم شماری والے کیس کی پیروی کی۔۔۔۔۔

31/12/2021

Post of THE year 2021
Respect Ur Parents 🙏
ڈاکٹر نے پوچھا جی بی بی کیا مسئلہ ہے؟
عورت بولی بیٹا بھوکا رہ جاتا ہے دودھ نہیں اُترتا!!!

یہ لو پرچی انجیکشن لکھ کے دیا ہے لگواتی رہنا!!!

کچھ دن بعد وہ عورت دوبارہ آتی ہے
بولی ڈاکٹر جی ہڈیاں درد کرتی ہیں بدن ٹوٹتا ہے!!

ڈاکٹر :تو انجیکشن بند کر دو!!!
عورت :نہیں!!! بیٹا بھوکا رہ جائے گا۔۔۔
کہہ کر چل دیتی ہے!!!

پچیس سال بعد کراہنے کی آواز سُن کر بیٹا ساتھ والے کمرے سے اُٹھ کر آتا ہے : کیا ہے امّاں کیا ہوا ہے؟
امّاں : بیٹا ہڈیاں درد کر رہی ہیں بدن ٹوٹ رہا ہے!!!

بیٹا: امّاں پھر کچھ الٹا پلٹا کھا پی لیا ہو گا
نہ خود سوتی ہو نہ ہمیں سونے دیتی ہو!!!!

ہائے ماں تیرا حق ہم سے ادا نہ ہوا...!
یا اللہ سب کی ماؤں کو سلامت رکھنا

اور ہم سب کو ماں باپ کی خدمت کرنے کی توفیق دے

آمیـــــــن

‏بھیڑیا واحد جانور ھےجو اپنے والدین کا انتہائی وفادار ھے،/یہ بڑھاپے میں اپنے والدین کی خدمت کرتا ھے۔یہ ایک غیرت مند جانو...
26/12/2021

‏بھیڑیا واحد جانور ھے
جو اپنے والدین کا انتہائی وفادار ھے،/یہ بڑھاپے میں اپنے والدین کی خدمت کرتا ھے۔
یہ ایک غیرت مند جانور ھے اسلئے ترک اپنی اولاد کو شیر کی بجائے بھیڑیے سے تشبیہ دیتے ھیں.۔
بھیڑیا واحد ایسا جانور ھے جو اپنی آزادی پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرتا اور کسی کا غلام نہیں بنتا بلکہ جس دن پکڑا جاتا ہے اس وقت سے خوراک لينا بند کر ديتا ہے اس لئۓ اس کو کبھى بھى آپ چڑيا گھر يا پھر سرکس ميں نہيں ديکھ پاتے اسکے مقابلے ميں شیر ، چيتا ، مگر مچھ اور ھاتھى سمیت ہر جانور کو غلام بنایا جا سکتا ھے۔‏
بھیڑیا کبھی ﻣٌﺮﺩﺍﺭ ﻧﮩﯿﮟ کھاتا اور نہ ہی بھیڑیا محرم مؤنث( والدہ، بہن) پر جھانکتا ھے یعنی باقی جانوروں سے بالکل مختلف بھیڑیا اپنی ماں اور بہن کو شہوت کی نگاہ سے دیکھتا تک نہیں۔‏ بھیڑیا اپنی شریک حیات کا اتنا وفادار ہوتا ھے کہ اسکے علاؤہ کسی اور مؤنث سے تعلق قائم نہیں کرتا۔ اسی طرح مؤنث( یعنی اسکی شریک حیات) بھیڑیا کے ساتھ اسی طرح وفاداری نبھاتی ھے۔‏بھیڑیا اپنی اولاد کو پہنچانتا ھے کیونکہ انکے ماں و باپ ایک ہی ہوتے ہیں۔۔۔ جوڑے میں سے اگر کوئی ایک مرجائے تو دوسرا مرنے والی جگہ پر کم از کم تین ماہ کھڑا بطور ماتم افسوس کرتا ھے۔‏بھیڑئیے کو عربی زبان میں "ابن البار" کہا جاتا ہے، یعنی"نیک بیٹا" کیونکہ جب اسکے والدین بوڑھے ہو جاتے ہیں تو یہ انکے لئے شکار کرتا ھے اور انکا پورا خیال رکھتا ھے۔‏اس لئے ترک اپنی اولاد کو شیر کی بجائے بھیڑئیے سے تشبیہ دیتے ہیں۔ انکا ماننا ھے کہ
"شیر جیسا خونخوار بننے سے بہتر ھے بھیڑیے جیسا نسلی ہونا"

05/08/2021

Motivational speech

28/07/2021

Difficult????

17/05/2021
28/03/2021

خوش رہنا شروع کیجئے
چائے میں بسکٹ ڈبو کر تو دیکھئے، اگر ٹوٹ کر گِر گیا تو کونسا قیامت آ جائے گی

ایک وقت تھا خوشی بہت آسانی سے مل جاتی تھی۔
دوستوں سے ملکر،
عزیز رشتہ داروں سے ملکر،
نیکی کرکے،
کسی کا راستہ صاف کرکے،
کسی کی مدد کرکے۔
خربوزہ میٹھا نکل آیا،
تربوز لال نکل آیا،
آم لیک نہیں ھوا،
ٹافی کھا لی،
سموسے لے آئے،
جلیبیاں کھا لیں،
باتھ روم میں پانی گرم مل گیا، داخلہ مل گیا،
پاس ھوگئے،
میٹرک کرلیا،
ایف اے کرلیا،
بی اے کر لیا،
ایم اے کرلیا،
کھانا کھالیا،
دعوت کرلی،
شادی کرلی،
عمرہ اور حج کرلیا،
چھوٹا سا گھر بنا لیا،
امی ابا کیلئے سوٹ لے لیا،
بہن کیلئے جیولری لے لی،
بیوی کیلئے وقت سے پہلے گھر پہنچ گئے،
اولاد آگئی اولاد بڑی ھوگئی، انکی شادیاں کردیں-
نانے نانیاں بن گئے -
دادے دادیاں بن گئے -
سب کچھ آسان تھا
اور سب خوش تھے.

پھر ہم نے پریشانی ڈھونڈنا شروع کردی،
بچہ کونسے سکول داخل کرانا ھے،
پوزیشن کیا آئے،
نمبر کتنے ہیں،
جی پی اے کیا ھے،
لڑکا کرتا کیا ہے،
گاڑی کونسی ہے،
کتنے کی ہے،
تنخواہ کیا ہے،
کپڑے برانڈڈ چاہیئں
یا پھر اس کی کاپی ہو،
جھوٹ بولنا پھر اسکا دفاع کرنا، سیاست انڈسٹری بن گئی.

ھم سے ھمارے دور ھوگئے

شاید ہی ہمارے بچوں کو فوج کے عہدوں کا پتہ ہو
پر ان کو ڈی ایچ اے کونسے شہر میں ہیں، سب پتہ ہے،
گھر کتنے کنال کا ہو،
پھر آرچرڈ سکیمز آگیئں،
گھر اوقات سے بڑے ہو گئے،
اور ہم دور دور ہو گئے،
ذرائع آمدن نہیں بڑھے پر قرضوں پر گاڑیاں، موٹر سائیکل، ٹی وی، فریج، موبائل سب آگئے،
سب کے کریڈٹ کارڈ آگئے -
پھر ان کے بل بجلی کا بل،
پانی کا بل، گیس کا بل، موبائل کا بل، سروسز کا بل،
پھر بچوں کی وین،
بچوں کی ٹیکسی،
بچوں کا ڈرائیور،
بچوں کی گاڑی،
بچوں کے موبائل،
بچوں کے کمپیوٹر،
بچوں کے لیپ ٹاپ،
بچوں کے ٹیبلٹ، وائی فائی، گاڑیاں،
جہاز،
فاسٹ فوڈ،
باھر کھانے،
پارٹیاں،
پسند کی شادیاں،
دوستیاں، طلاق پھر شادیاں، بیوٹی پارلر،
جم،
پارک،
اس سال کہاں جائیں گے،
یہ سب ہم نے اختیار کئے
اور اپنی طرف سے ہم زندگی کا مزا لے رہے ہیں -
کیا آپ کو پتہ ھے آپ نے خوشی کو کھودیا ہے۔
جب زندگی سادہ تھی تو خوشی کی مقدار کا تعین ناممکن تھا -
اب اسی طرح دھوم دھڑکا تو بہت ھے پر پریشانی کا بھی کوئی حساب نہیں۔

اپنی زندگی کو سادہ بنائیے

تعلق بحال کیجئے،
دوست بنایئے،
دعوت گھر پر کیجئے،
بے شک چائے پر بلائیں،
یا پھر آلو والے پراٹھوں کا ناشتہ ساتھ کیجئے،
دور ھونے والے سب چکر چھوڑ دیجئے،
واٹس ایپ فیس بک زرا کم استعمال کیجئے ، آمنے سامنے بیٹھئیے،
دل کی بات سنیئے اور سنائیے، مسکرائیے۔
یقین کیجئے خوشی بہت سستی مل جاتی ہے -
بلکہ مفت،
اور پریشانی تو بہت مہنگی ملتی ہے
جس کیلئے ہم اتنی محنت کرتے ہیں،
اور پھر حاصل کرتے ھیں۔
خوشی ہرگز بھی چارٹر طیارے میں سفر کرنے میں نہیں ھے۔ کبھی نئے جوتے پہن کر بستر پر رھیئے پاؤں نیچے رکھے تو جوتا گندا ھوجائے گا۔
بس محسوس کرنے کی بات ہے ،
چائے میں بسکٹ ڈبو کر تو دیکھئے-
ٹوٹ کر گر گیا تو کونسی قیامت آجائے گی ۔
ہمسائے کی بیل تو بجائیے -
ملئے مسکرائیے،
بس مسکراھٹ واپس آجائے گی، دوستوں سے ملئے دوستی کی باتیں کیجئے
ان کو دبانے کیلئے ڈگریاں، کامیابیاں، فیکٹریوں کا ذکر ھرگز مت کیجئے۔
پرانے وقت میں جایئے جب ایک ٹافی کے دوحصے کرکے کھاتے تھے
،فانٹا کی بوتل آدھی آدھی پی لیتے تھے.
ہم نے کیا کرنا چائے خانہ کا جہاں پچاس قسم کی چائے ہے۔
آؤ وہاں چلیں جہاں سب کیلئے ایک ہی چائے بنتی ہے ملائی مارکے، چینی ہلکی پتی تیز۔

*آؤ پھر سے خوش رہنا شروع کرتے ھیں.
خوش رہنے کے لئے بچوں جیسے بن کے تو دیکھے
شکریہ

عارضی فالج (Sleep Paralysis)عارضی فالج ایک خوفناک اور حیرت انگیز تجربہ ہے۔ جس میں انسان خود کو ہوش میں تو محسوس کرتا ہے ...
19/03/2021

عارضی فالج (Sleep Paralysis)

عارضی فالج ایک خوفناک اور حیرت انگیز تجربہ ہے۔ جس میں انسان خود کو ہوش میں تو محسوس کرتا ہے مگر اپنے جسم کو حرکت نہیں دے سکتا۔
عارضی فالج تب نمودار ہوتا ہے جب انسان ابھی سویا ہو یا نیند سے بیدار ہونے کے قریب ہو۔ عارضی فالج کے دوارن انسان کا دم گُھٹتا ہے اور سینے پر وزن محسوس ہوتا ہے۔ یہ حالت چند سیکنڈز سے چند منٹس تک ہو سکتی ہے۔ ریسرچ کے مطابق صدمے، اضطراب اور ذہنی دباؤ کی وجہ سے عارضی فالج ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ عاضی فالج تب ہوتا ہے جب انسان REM سائیکل ختم ہونے سے پہلے بیدار ہو جاتا ہے۔ REM نیند کی ایسی حالت ہے جس میں دماغ بہت فعال ہوتا ہے اور خواب بھی اسی حالت کے دوران آتے ہیں۔ REM کے دوران جسم کے مسلز بنیادی طور پر ریلیکس ہو جاتے ہیں اور کام کرنے کی صلاحت نہیں رکھتے تا کہ آپ اپنے خواب کے مطابق حرکت کرتے ہوئے خود کو نقصان نہ پہنچا لیں۔ عارضی فالج (سلیپ پیرالسز) تب ہوتا ہے جب ہمارا دماغ تو REM فیز سے باہر آ چکا ہوتا ہے لیکن جسم ابھی بھی اسی حالت میں ہوتا ہے۔ یعنی ہمارے جسم کے پٹھے (مسلز) ابھی بھی غیر فعال ہوتے ہیں۔ اس دوران لوگ سحر انگیزی کی کیفیت سے گزرتے ہیں کیونکہ ہمارا دماغ ابھی بھی خواب کی سی حالت میں ہوتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ عارضی فالج کے دوران غیرمعمولی اور عجیب مخلوق کو دیکھتے ہیں۔ عارضی فالج میں انسان مختلف اقسام کے دھوکے میں آ جاتا ہے۔ ان میں سے ایک انٹروڈر فینومینن (intruder phenomenon) کہلاتا ہے جس میں انسان محسوس کرتا ہے کہ ان کے پاس کمرے میں کوئی ہے۔ جبکہ ایک دوسرے مظہر کو انکیوبس فینومینن (incubus phenomenon) کہتے ہیں جس میں انسان نیند کے دوران خود پر دباؤ محسوس کرتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق تقریباً 7.8 فیصد لوگ عارضی فالج کے تجربے سے گزرتے ہیں۔ عارضی فالج کا شکار میں سے 28 فیصد وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنا نیند کا سائیکل خراب کر رکھا ہے۔ جو نہ مخصوص وقت پر سوتے ہیں اور نہ ہی مخصوص وقت پر جاگتے ہیں۔ جبکہ 37 فیصد وہ لوگ ہیں جو ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ یہ بیماری عام طور پر دس سے پچیس سال کی عمر کے افراد میں پائی جاتی ہے۔ یہ بیماری جینیاتی بھی ہو سکتی ہے۔ اس بیماری کو عموماً نارکولپسی سے جوڑا جاتا ہے۔ یعنی ایسی حالت جس میں غنودگی چھائی رہتی ہے۔ بلکل سیدھا لیٹ کر سونے سے عارضی فالج کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اس کی وجوہات میں بے خوابی یا نیند میں بے قاعدگی بھی ہو سکتی ہیں۔ عارضی فالج کا کوئی خاص علاج تو نہیں ہے۔ مگر اس کی شدت میں اینٹی ڈیپریسینٹ ادویات تجویز کی جاتی ہیں۔ عارضی فالج پر قابو پانے میں مختلف قسم کی تھیراپیز بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

14/03/2021
11/03/2021

Sir qasim ali shah sb

*یہ تصوریر ہائی سیکنڈری سکول باگڑیاں کے باہر کی ہے۔۔ ایک طرف سے لڑکیاں آ رہی ہیں جب کہ دوسری طرف لڑکے جا رہے ہیں۔۔**رپور...
11/03/2021

*یہ تصوریر ہائی سیکنڈری سکول باگڑیاں کے باہر کی ہے۔۔ ایک طرف سے لڑکیاں آ رہی ہیں جب کہ دوسری طرف لڑکے جا رہے ہیں۔۔*
*رپورٹر نے یہ فوٹو بنائی اور آگے چل دیا۔۔۔ جب دفتر جا کر اس نے فوٹو غور سے دیکھی تو اسنے دیکھا کہ کوئی بھی لڑکا کسی لڑکی کی طرف نہی دیکھ رہا بلکہ سب کے رخ دوسری طرف ہیں۔۔ اور لائن میں کھڑے ہیں۔۔*
*وہ اگلے دن واپس آیا اور لڑکوں سے پوچھنے لگ گیا کہ اس کی کیا وجہ ہے۔۔ اتنا ڈسپلن اور اتنی عزت یہ سب کیسے؟*
*تو لڑکوں نے جواب دیا کہ سر ہمارے سکول میں روزانہ پہلا ایک گھنٹے کا پیریڈ اخلاقیات پر ہوتا ہے۔جس میں ہمیں اسلام کی روشنی میں معاشرے میں رہن سہن، لوگوں سے برتاؤ، لین دین غرض ایک ایک چیز پر تفصیلی لیکچر دیا جاتا ہے۔۔۔۔*
*پھر انگلش میتھ فزکس کیمسٹری بعد میں پڑھائی جاتی ہے۔۔ پہلے اخلاقیات سکھائی جاتی ہیں۔ اور یہ سب اسی کا نتیجہ ہے کہ بغیر کسی ٹیچر کے ڈنڈے کے ڈر خوف کے ہم خود ہی اس ڈسپلن کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو آپ دیکھ رہے ہیں۔۔ اور یہ سب صرف یہاں تک نہیں ہے بلکہ الحمدللہ کھیل کے میدان میں ہوں یا گھر یا کسی دفتر میں غرض زندگی کے ہر پہلو میں ہم اسلامی نقطہ نظر سے اخلاقیات کا مظاہرہ کرتے ہیں۔*

06/02/2021

ایک 16 سالہ لڑکے نے
اپنی ممی سے کہا کہ "
ممی مجھے میرے 18 سال کے
سالگرہ پر کیا گفٹ
دوگی؟
تو اس لڑکے کی ممی نے
اس سے کہا جب
تیرا 18
سال ہو گا تو الماری کے
اوپر دیکھ لینا اس میں
تیرا گفٹ
رہے گا اب بتا دوں گی تو
گفٹ
کا مزہ نہیں آئے گا. .
کچھ دن بعد
وہ لڑکا بیمار
ہو گیا اسے
ممی پاپا ہسپتال
لے کر گئے

جانچ پڑتال کے بعد ڈاکٹر نے
لڑکے کے والدین سے
کہا کہ اس کے دل میں سوراخ
ہے یہ اب 2 ماہ سے
ذیادہ نہیں جی پائے گا

2 سال بعدلڑکا ٹھیک
ہوکر گھر گیا.
تو اسے پتہ چلا کہ اس کی
ماں نہیں رہی.
اسے یہ پتہ چلتے ہی اس نے
الماری کھولی اور اس نے دیکھا کہ
الماری میں ایک گفٹ
پڑا تھا. اس نے جلدی سے
وہ گفٹ کھولا
اس گفٹ میں ایک
پرچی تھی اس پرچی میں
لکھا تھا کہ

* "میرے جگر کے ٹکڑے اگر تو یہ پرچی پڑھ رہا ہے تو تو بالکل ٹھیک ہونگے تجھے یاد ہے جب تو بیمار ہوا تھا تب ہم تجھے ہسپتال لے کر گئے تھے ڈاکٹر نے کہا کہ تیرے دل میں سوراخ ہے تو اس دن میں بہت روئی اور فیصلہ کیا کہ میں اپنا دل تجھے دوں گی یاد ہے ایک دن تو نے کہا تھا کہ ممی مجھے 18 سال وہ سالگرہ پر کیا دوگی تو بیٹا میں نے تجھے اپنا دل دے دیا اس کو ہمیشہ سنبھال کر رکھنا. ......سالگرہ مبارک ھو بیٹا '*

: ایک ماں اپنے بیٹے کےلیے مر
گئی کیوں کہ اس کا بیٹا جی
سکے. ....

* دنیا میں ماں سے بڑا دل
کسی کا نہیں! *

* ماں کے دل جیسا دنیا میں
کوئی دل نہیں *

* اللہ تعالٰی ھم سب کی والدین 💜💜 کو دنیا میں لمبی زندگی عطاء فرمائے
آمین ثمہ آمیـــــــــــــــــن یارب اللعالمین

25/12/2020

ایران کا ایک بادشاہ سردیوں کی شام جب اپنے محل میں داخل ھو رھا تھا تو ایک بوڑھے دربان کو دیکھا جو محل کے صدر دروازے پر پُرانی اور باریک وردی میں پہرہ دے رھا تھا۔
بادشاہ نے اُس کے قریب اپنی سواری کو رکوایا اور اُس ضعیف دربان سے پوچھنے لگا:
"سردی نہیں لگ رھی؟"
دربان نے جواب دیا: "بہت لگتی ھے حضور۔ مگر کیا کروں، گرم وردی ھے نہیں میرے پاس، اِس لئے برداشت کرنا پڑتا ھے۔"
"میں ابھی محل کے اندر جا کر اپنا ھی کوئی گرم جوڑا بھیجتا ھوں تمہیں۔"
دربان نے خوش ھو کر بادشاہ کو فرشی سلام کہے اور بہت تشکّر کا اظہار کیا،
لیکن بادشاہ جیسے ھی گرم محل میں داخل ھوا، دربان کے ساتھ کیا ھوا وعدہ بھول گیا۔
صبح دروازے پر اُس بوڑے دربان کی اکڑی ھوئی لاش ملی اور قریب ھی مٹّی پر اُس کی یخ بستہ انگلیوں سے لکھی گئی یہ تحریر بھی:
"بادشاہ سلامت،
میں کئی سالوں سے سردیوں میں اِسی نازک وردی میں دربانی کر رھا تھا
مگر کل رات آپ کے گرم لباس کے وعدے نے میری جان نکال دی۔"
*سہارے انسان کو کھوکھلا کر دیتے ہیں اسی طرح امیدیں کمزور کر دیتی ہیں اپنی طاقت کے بل بوتے جینا شروع کیجیے۔*
خدا را سہاروں کے بغیر اپنی طاقت آزماٸیں کیونکہ سہارے دینے والے کبھی کبھی آپکی اپنی بیساکھیوں کو بھی دھوکے سے چھین لیتے ہیں۔.
🆎️Khan ️✍✍✍

25/12/2020

صرف لوگوں کو ہی نہیں اپنے آپ کو بھی سنیں۔سنیں کہ آپ کا جسم،آپ کی روح، آپ کے جذبات،آپ کا ذہن، آپ کا دل آپ کو کیا کہہ رہا ہے۔اپنے اندر کی آوازوں کو سنیں۔اپنے اندر کے دکھ کو سنیں۔آپ اندر کی ضروریات کو سنیں۔اپنے آپ کو سنیں کہ آپ کو سکون حاصل ہو سکے۔کیونکہ دوسروں کی بات نہ سن سکنے کی ایک بہت بڑی وجہ یہ بھی کہ ہمارے اپنے اندر بےانتہا شور موجود ہوتا ہے۔ایک ایسا شور جو ہمیں کسی کی کوئی بات سننے ہی نہیں دیتا۔اپنے شور کو سنیں تاکہ آپ کو دوسروں کی خاموشیاں بھی سمجھ آ سکیں۔
🆎️Khan ✍✍✍

07/12/2020

* *

Take ablution👉وضو کرنا
Belch 👉ڈکار لینا
Count beeds👉تسبیح کرنا
Beseech👉منت کرنا
Cram👉رٹا لگانا
Make angry👉غصہ دلانا
Disloyal👉بےوفا
Breazen-faced👉بےغیرت
Backbiter👉چغل خور
Hypocrite👉منافق
Dangler👉بھونڈر
Molasis👉گڑ
Meat pia👉شامی کباب
Triangle pia👉سموسہ
Flip flop👉چپل/سلیپر
Skillfull👉سگھڑ
Intermix👉خوش فہمی
Misconception👉غلط فہمی
Lumpish👉پینڈو
Whey👉لسی
Issueless👉بےاولاد
Pampered👉لاڈلا
Henpecked👉رن مرید
Immodest👉بے حیاء
Paramour👉عاشق

🆎️Khan ✍✍✍

30/11/2020

کلاس میں اسکول کے ایک نئے استاد داخل ہوتے ہیں تھوڑا سا تعارف لے دے کر بچوں کا ٹیسٹ لینے کے لیے ایک سوال کرتے ہیں. اور اشارہ اس بچے کی طرف کر دیتے ہیں جو کلاس کا سب سے نا لائق بچہ ہوتا ہے. استاد کا اشارہ دیکھ کر کلاس کے دوسرے بچے ہنسنے لگتے ہیں. کہ استاد جی نے جواب دینے کے لیے اٹھایا بھی تو کس بچے کو .....
لیکن استاد تو پھر استاد ہی ہوتا ہے.
ان کو سمجھ آ گئی کہ یہ کلاس کا سب سے نالائق بچہ ہو گا
اسی لیے سب بچے ہنس رہے ہیں. استاد نے بچے کو بیٹھنے کے لیے کہا اور درس دینے میں مصروف ہو گئے.
چھٹی کے وقت استاد نے اس نالائق بچے کو اپنے پاس بلا لیا
اور جب سب بچے چلے گئے تو استاد نے اس بچے کو ایک سوال دیا اور اس کا جواب بھی لکھ کر دیا. اور کہا کہ اسے یاد کر لو اور کل جب میں کلاس میں سوال کروں گا. تو یہ جواب تم نے مجھے کلاس میں دینا ہے.
بچے نے وہ سوال اور جواب یاد کر لیا.
دوسرے دن جب استاد کلاس میں آئے تو انھوں نے وہی سوال جو اس نالائق بچے کو دیا تھا. ساری کلاس سے پوچھا
سوال تھوڑا مشکل تھا. تو سب بچے خاموش ہو گئے لیکن وہی نالائق بچہ جس کو استاد نے سوال یاد کرنے کا کہا تھا اس نے اپنا ہاتھ بلند کیا کہ میں اس کا جواب دیتا ہوں. سب بچے جو کل ہنس رہے تھے حیرانگی سے اس کی طرف دیکھنے لگے. استاد نے اس بچے کو کہا ہاں جواب دو. بچے نے فر فر اس سوال کا جواب سنا دیا..
استاد نے شاباش دی اور اسے بیٹھنے کو کہا.
اب اس نالائق بچے میں خوشی کے ساتھ ساتھ خود اعتمادی پیدا ہونا شروع ہو چکی تھی.
استاد روزانہ اس بچے کے ساتھ یہی عمل دھراتے رہے .
اور پھر آخر وہ دن بھی آیا جب وہ نالائق بچہ اپنی کلاس کا سب سے لائق اور پر اعتماد بچہ بن چکا تھا....
سبق..
بچوں کی نفسیات سمجھ کر اگر ان کو ٹریٹ کیا جائے تو ہر بچہ اس معاشرے کا قابل فرد بن سکتا ہے.
🆎️Khan 👌👌👌

30/11/2020

ہمارے معاملات ہمارے اختیار میں نہیں ہوتے مگر یقین رکھیں جس کے اختیار میں ہیں وہ
عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ " ہے!!

27/11/2020

‏وہ شخص زندگی کی کوئی جنگ نہی ہار سکتا جو برداشت کرنے کا فن جانتا ہو
🆎️Khan ✍✍

23/11/2020

امریکہ میں جب ایک قیدی کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تو وہاں کے کچھ سائنس دانوں نے سوچا کہ کیوں نا اس قیدی پر کچھ تجربہ کیا جاے.
تب قیدی کو بتایا گیا کہ ہم تمہیں پھانسی دے کر نہیں ماریں زہریلا کوبرا سانپ ڈسا کر ماریں گے..اور اس کے سامنے بڑا سا زہریلا کوبرا سانپ لے آنے کے بعد اس کی آنکھیں بند کرکے اس کو کرسی سے باندھ دیا گیا. اور اس کو سانپ نہیں بلکہ دو سیفٹی پِن چبھائی گئی... اور قیدی کی کچھ سیکنڈ میں ہی موت ہوگئی..پوسٹ مارٹم کے بعد پایا گیا کہ قیدی کے جسم میں سانپ کے زہر جیسا ہی زہر ہے......اب یہ زہر کہاں سے آیا جس نے اس قیدی کی جان لے لی... وہ زہر اس کے جسم نے ہی صدمے میں جاری کیا تھا... ہمارے ہر عمل سے مثبت یا منفی توانائی بنتی ہے اور وہ ہمارے جسم میں اسی کے مطابق ہارمونس تیار کرتی ہے...
75 فیصد بیماریوں کی وجہ منفی سوچ ہی ہوا کرتی ہے....آج انسان خود ہی اپنی منفی سوچ سے خود کو ختم کررہا ہے..اپنی سوچ ہمیشہ مثبت رکھیں اور سدا خوش رہیں..
25 سال کی عمر تک ہمیں یہ پرواہ نہیں ہوتی کہ لوگ کیا سوچیں گے.. 50 سال کی عمر تک اسی ڈر میں جیتے ہیں کہ لوگ کیا سوچیں گے...
50 سال کے بعد پتہ چلتا ہے کہ ہمارے بارے میں کوئی سوچ ہی نہیں رہا تھا...... زندگی خوبصورت ہے... اس لیے ہمیشہ خوش رہو...
🆎️Khan ✍✍✍

23/11/2020

کامیابی کے لیے فوکس بہت ضروری ہےایک ہی وقت میں بہت ساری سہولیات ہماری توجہ میں رکاوٹ کی بڑی وجہ ہیں۔ آپ اس رکاوٹ کو دو طریقوں سے نمٹ سکتے ہیں اگر آپ کا دماغ اور دل پر قابو ہے اور دوسرا اگر آپ ان چیزوں کو چھوڑ دیتے ہیں یا پھینک دیتے ہیں جو آپ کی یک سوئی میں رکاوٹ بنتی ہیں۔
🆎️Khan ✍✍✍

14/11/2020

To see more motivational posts visit this page and enjoy your life

08/11/2020

کامیابی کے اصول
1۔ ذمہ داری قبول کیجئے اپنی تقدیر کے آپ خود مالک ہیں کوئی دوسرا آپ کی زندگی نہ بدلے گا۔
2۔ گول کا تعین کریں کیا حاصل کرنا ہے یا بننا ہے
3۔ کامیابی کی شدید خواہش کے بغیر کوئی قابل ذکر کامیابی حاصل نہیں ہوتی
4۔ مثبت رویہ کامیابی کی بنیاد ہے
5۔ یقین کامل اپنی صلاحیتوں اور کامیابی پر مکمل یقین
6۔ پسندیدہ پیشہ کوئی بھی فرد اپنے کام کو پسند کیے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا
7۔ آئیڈیا ۔ کامیابی کے لیے آپ کو صرف ایک آئیڈیے کی ضرورت ہے
8۔ خطرہ مول لینا۔ کوئی بھی مالی کامیابی رسک کے بغیر حاصل نہیں ہوتی
9۔ اپنی زندگی کو بدلنے کا فیصلہ کرنا
10۔ کامیابی خودبخود حاصل نہیں ہوتی اس کے لیے منصوبہ بندی کرنی پڑتی ہے
11۔ کامیاب لوگ عموماً ناکام لوگوں سے زیادہ محنت کرتے ہیں
12۔ کوئ بھی کامیابی آسانی سے حاصل نہیں ہوتی بلکہ اس کے راستے میں بہت سی رکاوٹیں اور مسائل ہوتے ہیں ان کو حل کیے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہوتی
13۔ کوئی بھی عظیم کامیابی ناکامی کے بغیر حاصل نہیں ہوتی
14۔ استقامت کامیابی کی کنجی ہے کامیاب لوگ کوشش ترک نہیں کرتے
15۔ لا شعور کا بھرپور استعمال انسان کی کامیابی اور ناکامی کا گہرا تعلق اس کے لاشعور کے ساتھ ہے۔ جب کوئی لاشعور میں چلا جائے تو وہ اس کو عملی صورت دینے کے لیے تلاش کرتا ہے۔

08/11/2020

‏تاریخ اسلام کا گمنام ہیرو
سلطان رکن الدین البیبرس(baibars )
تاتاریوں کے قصے سن کر کہا کرتا تھا

" وقت آنے دو ہم ان وحشیوں کو بتا دیں گے
کہ صرف وہی لڑنا نہیں جانتے بلکہ دنیا میں
کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو انکی گردنیں دبوچ سکتے ہیں "

اور پھر 1261 کو عین ال جالوت کے مقام پر منگولوں,
‏صلیبیوں اور آرمینیائی پر مشتمل مشترکہ فوج
جو مسلمانوں سے تعداد میں دو گنا تھی ایسی
عبرتناک اور زلت آمیز شکست دی کہ تاتاریوں
کی دوبارہ ان علاقوں میں قبضہ کرنے کی ہمت نہ
ہوئی اور ناقابلِ شکست تاتاریوں نے پہلی
مرتبہ شکست کا سامنا کیا جبکہ صلیبی جو
سابقہ جنگوں میں شکست اور مسلمانوں ‏کی تاتاریوں کے ہاتھوں بغداد کی تباہی کے
بعد پھر سے منظم ہو رہے تھے
ان کا بھی مکمل صفایا کر دیا گیا
لوگوں کے دلوں سے تاتاریوں کا خوف دور ہو گیا
جس کے بعد برصغیر کے مسلمانوں نے تاتاریوں کا
بےخوف مقابلہ کر کے ان کو کئی بار شکست دی.
مسلمانوں نے اپنے دور کی ہر سپر پاور کو شکست دی ‏ہے اور اسلام کی تاریخ ایسے مجاہدوں سے
بھری پڑی ہے جبکہ یہود و نصاریٰ میں
ایک بھی ایسا حقیقی ہیرو موجود نہ ہے
جس کی جرأت و شجاعت پر وہ فخر کر
سکیں اس لئے آپ سب کو سپر مین,
سپائیڈر مین, کیپٹن امریکہ اور بیٹ مین
جیسے کردار نظر آئیں گے جو اپنے
دل اور انا کی تسلی کے لئے انہوں نے خود ‏ایجاد کئے ہیں اور جن کا حقیقی دنیا سے
کوئی تعلق واسطہ نہ ہے لیکن افسوس ہے
اس مسلمان کہلانے والی قوم پر جس کی
تاریخ دلیر اور عظیم حقیقی ہیروز سے بھری
پڑی ہےلیکن اسےنہ کوئی علم ہے اور نہ
ہی ان کو جاننے میں دلچسپی ہے ؟
ابھی صرف ایک ڈرامہ ارتغرل غازی
ریلیز ہوا ہے اور ان یہود و نصاریٰ ‏کی چیخیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں سوچو
جس دن صلاح الدین ایوبی, خالد بن ولید یا سلطان رکن الدین بیبرس
کی زندگی پر کوئی فلم یا ڈرامہ ریلیز ہو گیا
اس دن ان کی کیا حالت ہو گی.
یاد رکھیں صرف انہی قوموں کی بقا مضبوط ہوتی ہے
جو اپنے ہیروز کو بطور رول ماڈل یاد رکھیں.
‏اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے
اور ان عظیم لوگوں کی بطور رول ماڈل پیروی کرنے
کی توفیق عطا فرمائے .
آمین
🆎️✍✍✍

03/11/2020

Find yourself in five minutes.

"آج میں پانچ منٹ میں ان لوگوں تک ایک سبق پہنچانا چاta ہوں۔ جو کسی بھی وجہ زندگی میں رک گئے ہیں۔ ہم سب کی زندگی میں ایسے حادثے ہوتے ہیں کہ وہ ہمیں گرا دیتے ہیں توڑ دیتے ہیں۔
"ہمیں لگتا ہے۔ ہم برے ہیں, ہم بد قسمت ہیں, تبھی ہم خود سے نفرت کرنے لگ جاتے ہیں. لوگوں سے نفرت کرنے لگ جاتے ہیں۔ خود کو اپنے کمرے میں, گھر میں قید کر لیتے ہیں۔ ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں۔ زندگی جہنم ہو جاتی ہے۔ موت کی طلب بڑھ جاتی ہے۔"

"مگر آج میں ہر ٹوٹے دل, ہارے ہوئے, تھکے ہوئے سے مخاطب ہوں۔ یہ کچھ پوائنٹ اٹھا لو اور آگے بڑھو۔

"سب سے پہلے
identify yourself.

خود کو پہچانو۔ تم کون ہو, تمہارا مقصد کیا ہے۔ اللہ نے تمہیں کیوں بھیجا ہے۔ زمین پر موجود ایک درخت, ایک پہاڑ, ایک کیڑا بھی بوجھ نہیں ہے۔ تو تم بے مقصد نہیں ہو سکتے۔ خود کی تلاش میں نکلو۔ اپنے دل میں جھانکو۔ سجدوں میں ڈھونڈو۔ رات کے تیسرے پہر ہاتھ اٹھاؤ۔ جب تم میں خود کو جاننے کی طلب ہو گی تو اللہ تمہارے دل میں تمہارا مقصد ڈال دے گا۔"

"بی یور سیلف "Be yourself

"جو ہو وہی رہو۔ خود کو لوگوں کی دیکھا دیکھی مت بدلو۔
Dont try to be someone else bcz everybody else is already taken
(کسی اور کی طرح بننے کی کوشش مت کرو کیوں کہ وہ پہلے ہی لیا جا چکا ہے)

اور "بی یورسیلف" کا اصول ہے کہ خود کا دوسروں سے موازنہ مت کرو۔ اگر موٹیویشن چاہئیے تو اوپر والوں کو دیکھو اور اگر احساس کم تری ہو رہا ہے۔ تکلیف ہو رہی ہے تو فوراً نیچے والوں سے موازنہ کرو۔ تمہارے پاس گاڑی نہیں ہے تو دیکھو کسی کے پاس سائکل بھی نہیں ہے۔ تمہارے پاس بڑا گھر نہیں ہے توکوئی فٹ پاتھ پر سو رہا ہے۔ تمہارے پاس کھانے کو پزا برگر نہیں ہے کوئی کچرے سے کھا رہا ہے۔ موازنہ کرنا ہی ہے تو ایسے کرو۔"

" ویلیو یورسیلف. " Value yourself

"جب تم خود کو جان جاؤ تو اپنے آپ کو اہمیت دو۔ ویلیو دو۔ خود پر کام کرو۔ خود کو اپ گریڈ کرو۔ نئی سکلز سیکھو فیوچر ڈگری کا نہیں ہنر کا ہے۔ میں کہتا ہوں ہر لڑکا اور لڑکی کو ایک ایسا ہنر ضرور آنا چاہئے کہ جب وہ چاہے اس سے پیسے بنا لے۔ خود کو بہتر سے بہتر بناؤ۔"

"ویلیو دینے کا دوسرا اصول ہے کہ کسی کو بھی اجازت مت دو کہ تم پر انگلی اٹھائے۔ وہ تمہیں تکلیف دے, اپنے گرد ہیلتھی باؤنڈری بنا لو۔ ہر کسی کو یہ باؤنڈری پار مت کرنے دو اور زندگی میں 'نہ' کہنا سیکھو۔ جب کوئی تمہیں تمہاری مرضی کے خلاف یا تمہاری مجبوری کا فائدہ اٹھا کر کوئی کام کروانا چاہتا ہو تو اسے نہ کہہ دو۔ (نہ کہنا سیکھیں, کیونکہ دوسروں کو نہ کہہ کر آپ خود کو ہاں کہہ رہے ہوتے ہیں۔)

" ایکسیپٹ یور سیلف. "Accept yourself

"تم جیسے ہو خود کو قبول کرو۔ قد چھوٹا ہے, رنگ کالا ہے, بہت لمبے ہو۔ جو بھی ہے جیسے بھی ہے خود کو قبول کرو لوگ تب ہی تمہیں قبول کریں گے۔ جب تم خود کو قبول نہیں کرتے تو لوگ تمہارا مزاق اڑاتے ہیں۔ تم خود کو آج قبول کر لو۔ اس حد تک قبول کر لو کہ جب کوئی تمہاری کسی کمی کا مزاق اڑائے تو اس اعتماد سے سر اٹھائے بیٹھے رہو کہ اسے لگے اس نے کچھ غلط بول دیا۔"

" فار گو یور سیلف "forgive yourself

"ٹھیک ہے تم نے غلط بندہ چن لیا, ٹھیک ہے تم وقت پر صحیح لوگوں کو ٹائم نہیں دے سکے۔ ٹھیک ہے تم میڈیکل میں نہیں جا سکے, ٹھیک ہے تم انجینیئر نہیں بن سکے, ٹھیک ہے تم نے زندگی میں غلط فیصلے لے لیے, ٹھیک ہے تم اچھے لوگوں کو نہیں پہچان سکے۔ اب خود کو معاف کر دو پلیز۔ دوسروں کی معافی کے لیے ضروری ہے کہ تم خود کو معاف کر دو۔ ہر پچھتاوا پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ آؤ۔ کوئی تمہیں تمہاری تکلیفوں سے نکالنے نہیں آئے گا مگر تم خود اپنا بازو پکڑ کر خود کو باہر کھینچ لاؤ۔ اپنا مسیحا خود بن جاؤ۔"

" لو یورسیلف. "Love yourself

"لو یور سیلف کا اصول ہے رسپیکٹ یور سیلف۔ کوئی تمہاری تب تک عزت نہیں کرے گا جب تک تم اپنی عزت نہیں کرو گے۔ پیارے دوستوں! خود سے محبت کرو۔ دوسروں کے سامنے گرنا نہیں کھڑا ہونا ہے۔
Don't let any body disrespect you

"اور جب تم خود کو عزت دینا, ویلیو دینا سیکھ جاؤ گے تو تم دوسروں کو بھی یہ سب دے سکو گے اور پھر جب تم زند گی میں کسی مقام پر پہنچ جاؤ تو اپنے سے نیچے والوں کا ہاتھ تھام کر اوپر کھینچ لینا۔"

"مجھے عہد چاہئیے کہ ہم ہار نہیں مانیں گے۔ اپنے لیے لڑیں گے۔ اپنی پہچان بنائیں۔ میں ان لوگوں سے انسپائر نہیں ہوتا جو اپنے والد کا پیسہ شو آف کرتے ہیں۔ اگر تم کچھ ہو تو اپنا کمایا دکھاؤ۔ مجھے بتاؤ تمہارا کیا ہے۔ ہم وکٹم نہیں ہیں ہم فائٹر ہیں, ہم لڑیں گے۔ اپنی تکلیفوں سے، اپنے غموں سے۔"

"We all will rise"
"پیارے دوستوں! وی آل ول رائز۔ لیکن ضروری ہے کہ خود کو پہچان لو. ہم عام نہیں ہیں۔ کوئی بھی عام نہیں ہے۔ سب اپنی اپنی پسند کی فیلڈ میں آگے بڑھ آؤ, کچھ کر جاؤ۔ تمہاری پہچان تمہارا خاندان, تمہارے ماں باپ, بہن بھائی نہیں ہیں۔ اپنی پہچان تم خود ہو.مجھے بتاؤ تم کون ہو۔
Find the yourself find the purpose of yourself

"آخر میں اپنے بارے میں کہوں گا میں نے اللہ سے مدد مانگی اس نے مجھے رستہ دکھایا۔ میں نے خود کو پہچانا۔ میں آج یہاں کھڑا ہوں۔ میں نہیں ہوں میں ایک کوشش ہوں۔ مگر یہ تب ہی ممکن ہے جب آپ لوگ بھی اپنے لیے قدم بڑھائیں گے میں رستہ دکھا سکتا ہوں منزل کا تعین کر کے قدم آپ کو خود بڑھانا ہے۔"

"میں پرفیکٹ نہیں ہوں"
میں اچھا ہوں میں برا ہوں۔
میں, میں ہوں, اور میں خود پر شرمندہ نہیں ہوں۔
ہاں میں, میں ہوں۔
میں میں ہوں۔
🆎️Khan ✍✍✍

26/10/2020

Must watch and share to others

26/10/2020

Must watch and share to others

24/10/2020

صبر ، شکر ، ذکر اور فکـر - چاروں بہت بڑا درجہ رکھتے ہیـں -
صبـر: مشکل کو ٹالتا ہـے
شکـر: نعمت کو بڑھاتا ہـے
ذکـر: درجات کو بلند کرتا ہـے
فکـر: گناہ سے دور رکھتا ھـے

🆎️Khan.....✍✍

23/10/2020

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ گند پر بیٹھا کتا🐕 یا روڈ کنارے سویا ہوا کتا گاڑی 🚗کے پیچھے کچھ فاصلے تک بھونکتا اور دوڑتا ہےنہ یہ کتا 🐕آپ سے گاڑی چھین سکتا ہے نہ گاڑی میں بیٹھ سکتا ہے اور نہ ہی اسے گاڑی چلانی ہے بس خوامخواہ بھوکنا اس کی عادت ہے
ایسے ہی زندگی کے سفر میں جب آپ اپنی منزل کی طرف رواں دواں 🚶🏃ہوتے ہو تو کچھ اسی عادت کے لوگ بنا کسی مقصد آپ کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں
اسی لیے جب آپ اپنی منزل پر رواں دواں ہوں اور لوگ آپ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کریں تو ان سے الجھنے کی بجائے اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہیں ان شاءاللہ کامیابیاں آپ کی منتظر رہیں گی

22/10/2020

👈 *غلطیوں_کـو_درگـزر_کـرنا_سیکھیں* 👉

*ابو الکلام* اپنے بچپن کا واقعہ بیان کرتے ہیں کہ ان کی والدہ ملازمت بھی کرتی تھیں اور گھر کا کام کاج بھی وہی کرتی تھیں ۔
ایک رات کھانے کے وقت انہوں نے سالن اور جلی ہوئی روٹی میرے والد کے آگے رکھی ۔ میں والد کے رد عمل کا انتظار کرتا رہا کہ شاید وہ غصہ کا اظہار کریں مگر انہوں نے انتہائی سکون سے کھانا کھایا اور پھر مجھ سے دریافت کیا کہ آج سکول میں میرا دن کیسا گزرا ۔ مجھے یاد نہیں کہ میں نے کیا جواب دیا لیکن اسی اثنا میں میری والدہ نے روٹی جل جانے کی معذرت کی ۔ مگر میرے والد نے کہا کہ ان کو یہ روٹی کھا کر لطف آیا ۔ اسی رات اپنے والد کو شب بخیر کہنے میں ان کے کمرے میں گیا تو ان سے سوال کیا کہ کیا واقعی انہیں جلی روٹی کھا کر لطف آیا ؟ انہوں نے پیار سے مجھے اپنے بازؤں میں بھر لیا اور جواب دیا کہ تمہاری والدہ نے ایک پرمشقت دن گزارا اور پھر تھکنے کے باوجود گھر آکر ہمارے لئے کھانا بھی تیار کیا ۔۔۔۔۔ ایک جلی ہوئی روٹی کچھ نقصان نہیں پہنچاتی مگر تلخ ردعمل اور بد زبانی جذبات کو مجروح کرتی ہے ۔
میرے بچے! زندگی بے شمار ناپسندیدہ اشیا اور شخصیات سے بھری ہوئی ہے۔ میں بھی کوئی بہترین یا مکمل انسان نہیں ہوں اور یہ سمجھتا ہوں کہ ہمارے ارد گرد لوگ اور عزیز واقربا بھی غلطی کر سکتے ہیں ۔ لہذا ایک دوسرے کی غلطیوں کو درگزر کرنا، رشتوں کو بخوبی نبھانا اعلی ظرفی کا مظاہرہ کرنا ہی تعلقات میں بہتری کا سبب بنتا ہے ۔ زندگی اتنی مختصر ہے کہ اس میں معذرت اور پچھتاووں کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئے۔

🆎️Khan ✍✍

21/10/2020

*📚.... خوش رہنے کے لئے ان چھوٹی چھوٹی باتوں پر عمل کریں*

*ماہرین کہتے ہیں آپ کے آس پاس کے حالات پر آپ کا اختیار صرف ١٠ فیصد ہوتا ہے لیکن خوش رہنے کا ٩٠ فیصد اختیار آپ کے اپنے پاس ہے, خوش رہنا ایک آرٹ ہے .اس آرٹ کو سکھانے والے ماہرین چند سائنسی تحقیق پر ثابت شدہ ٹپس بتاتے ہیں، آج اپنے معلومات پیج کے دوستوں سے یہ ٹپس میں شئیر کررہا ہوں امید ہے آپ کو ضرور ان سے فائدہ ہوگا۔ ضروری نہیں سب آپ کے کام کی ہوں مگر ٹرائی ضرور کیجئے ان میں سے ضرور کچھ نہ کچھ ٹپس آپ کے لئے مفید ثابت ہوں گی*

*1.دن میں ایک بار اپنی دستیاب نعمتیں شمار کر کے لکھ لیں۔*

*2. رات میں چھ سے آٹھ گھنٹے بھرپور نیند لیں اور دوپہر میں بیس سے تیس منٹ آرام ضرور کریں*

*3. ہفتے میں کم از کم تین بار گھر کے سب افراد کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھائیں*

*4. ہوسکے تو گھر کے اندر ایک گارڈن بنائیں دن کا کچھ وقت پودوں کے ساتھ گزاریں*

*5. پانچ سے سات منٹ ہلکی ورزش کیجیئے اگر نہیں کرسکتے تو کم از کم (کم از کم) Walk ضرور کریں۔اچھا ایک تجربہ کریں جب آپ بہت زیادہ پریشان ہوں تو پیدل چلنا شروع کردیں اور جب تک تھکاوٹ نہ ہو چلتے رہیں آپ دیکھئے گا آپ کا Stress level بہت ہی زیادہ کم ہوگیا ہے۔*

*6. دن میں کسی نہ کسی کی غریب رشتہ دار ہمسایہ کی مدد ضرور کریں*

*7. زرا سی اداسی آنے پر وضو کر لیں*

*8. اپنی پسند کی خوشبو لگائیں*

*9. پانی زیادہ پئیں کم از کم تین لیٹر جب اداس ہوں تو دو گلاس پئیں*

*10. " نو کمپلین ڈے" یعنی "شکایت کے بغیر دن" منائیں, آج کسی سے کوئی شکایت نہیں کروں گا پھر دن بڑھاتے جائیں, نو کمپلین ویک, نو کمپلین منتھ*

*11. گھر میں دفتر میں جدت ترازی کی مہم چلائیں, ہر روز ماحول میں کچھ تبدیلی کی کوشش کریں, گھر میں موجود سامان کی ترتیب بدلتے رہا کریں*

*12. خاندان، دوست احباب، رشتہ داروں کو فون کریں ان کے دکھ درد میں حوصلہ دیں اور خوشیوں پر کھل کر مبارکباد پیش کریں*

*13. مہینے میں دو بار دعوت کریں, کبھی رشتے داروں کو، کبھی دوست احباب کو کبھی اپنے بچوں کے دوستوں کو دعوت پر بلائیں*

*14. لوگ کیا کہیں گے..! یہ سوچنا بالکل چھوڑ دیں*

*15. اپنی زندگی کا سب سے خوشگوار دن یاد کیجئے اور ایسا زندگی بھر ہر روز کیا کیجیئے, چھوٹی سی چھوٹی خوشی کو یاد کریں, یہ یادیں آپ کو سارا دن خوش رکھیں گی*

*16. صدقہ دیں اور سب سے آسان صدقہ مسکراہٹ ہے, ہلکی سی ایک مسکراہٹ تیز دھوپ میں بادل کے ٹکڑے کی طرح دل کو ترو تازہ کردیتی ہے, خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں*

*17۔ سفر کریں یعنی اپنے ماحول کی یکسانیت سے نکلیں۔ اپنے دوستوں کے ساتھ کبھی پر فضا مقامات پر جائیں کبھی جنگلوں کا کبھی پہاڑوں کا رخ کریں کبھی کوئی پرانا قلعہ دیکھنے جائیں کبھی قبرستان کی طرف نکل جائیں اور کچھ دیر وہاں گزاریں۔*

*18۔ اپنے دوستوں کے ساتھ کسی پارک ہوٹل میں جاکر ملیں اور اس ملاقات کا کوئی ایجنڈا نہیں ہونا چاہیئے بس یوں ہی آپس میں خوش گپیاں لگائیں۔*

*19. اپنی زندگی گزارنے کے انداز کو بدلیں سونے اٹھنے بیٹھنے کے طریقہ کو بدلیں*

*20۔ سورج کے نکلنے اور غروب ہونے کے منظر کو دیکھیں۔ موسم کی تبدیلی کو محسوس کریں اس سے بھی آپ کو خوشی ملے گی۔*

*21۔کبھی بھی بغیر بھوک نہ کھائیں جب بھوک شدید لگے پھر کھانا کھائیں آپ کو اس سے بھی خوشی محسوس ہوگی۔ اور ان شاء اللہ صحت بھی اچھی رہے گی۔*

*23۔ پانچوں نمازیں وقت پر ادا کریں۔
24۔ ۔ فجرکی جماعت سے 30 منٹ پہلے اٹھ کر مسجد جائیں اور سنتیں پڑھ کر مسجد میں بالکل پرسکون ہوکر بیٹھ جائیں تمام دنیاوی خیالات سے بے نیاز ہو کر اللہ کے بارے میں سوچیں یا کوئی وظائف پڑھیں۔

🆎️Khan ✍✍

17/10/2020

Must watch
🆎️Khan

13/10/2020

*🌸اچھے سے اچھے پھول کی مہک بھی کچھ دن بعد ختم ھو جاتی ھے لیکن اچھے اخلاق اور اچھے سلوک کی مہک انسان کی موت کے بعد بهی قائم رھتی ھے۔الله تعالیٰ ہمارے اخلاق اور اچھے سلوک کو ہمیشہ قائم رکھے🌸*
*🌸اچھے انسان کی پہچان یہ ہے کہ وہ موت کے بعد بھی اپنے اچھے اخلاق اور کردار کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتا ہے🌸*
*🌸لوگ ہزار منتوں کے بعد بھی نہیں مانتےاور میرا رب ایک سجدے میں مان جاتا ہے۔
🆎️Khan ✍✍

13/10/2020

Motivational video

12/10/2020

I can do it 💪💪💪💪

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujjar 1 TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gujjar 1 TV:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share