Rawalpindi Islamabad Union of Journalists - RIUJ".

  • Home
  • Rawalpindi Islamabad Union of Journalists - RIUJ".

Rawalpindi Islamabad Union of Journalists - RIUJ". Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rawalpindi Islamabad Union of Journalists - RIUJ"., Media/News Company, .

23/07/2022

مبارکباد

آر آئی یو جے کی پی ایف یوجے کے نومنتخب صدر افضل بٹ ،سیکرٹری جنرل ارشد انصاری ،فنانس سیکرٹری لالا اسد پٹھان اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد () راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (RIUJ)نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ)کے انتخابات میں افضل بٹ کو صدر ، ارشد انصاری کوسیکرٹری جنرل اور لالہ اسد پٹھان کو سیکرٹری فنانس اور دیگر عہدیداران کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک،فنانس سیکرٹری کاشان اکمل گل اور مجلس عاملہ کے اراکین نےصدرافضل بٹ سیکرٹری جنرل ارشد انصاری فنانس سیکرٹری لالا اسد پٹھان، نائب صدور خورشید عباسی ،نعیم حنیف ، سلیم شاہد ،سید بخار شاه جبکہ اسسٹنٹ سیکرٹری عبد الروف مان شاہد چوہدری ، ایوب ترین اور سردار لیاقت ممبر ایف ای سی، فوزیہ شاہد،علی رضا علوی، ناصر زیدی، ایوب جان سرہندی ، ناصر ملک، شہزاده ذوالفقار، محمد سعید اختر، قمر الزمان بھٹی ، یاسرعلی جٹ، امین عباسی ، جاوید ا صغر چوہدری، عامر شہزاد جدون ، خالد کھوکھر، ندیم جاوید ، امداد بزدار ،احسان الحق ، محمد نعیم ، امجد اعوان، خالد محمود خاکی ، رشید بلوچ ، ثناروف، شفقت الیاس بھٹہ رانا شفیق خان پسروری ، قدیر سکندر،سعید مکوال کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے نئی منتخب باڈی صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جد و جہد جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پہلی ترجیح صحافیوں کے معاشی مسائل کو حل کرنا ہونی چاہیے تاکہ صحافیوں میں بھی خوشحالی آئے کیونکہ صحافی بدترین معاشی استحصال کا شکار ہیں انہیں ان کے حقوق دلانا وقت کی اہم ضرورت ہے ِ

طارق علی ورک
جنرل سیکرٹری راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس

22/07/2022

لاہور( ) پی ایف یو جے کے انتخابات افضل بٹ صدر ، ارشد انصاری سیکرٹری جنرل اور لالہ اسد پٹھان سیکرٹری فنانس منتخب ممبرایف ای سی کے انتخابات میں فوزیه شاہد پہلے علی رضا علوی دوسرے اور ناصر زیدی تیسرے نمبر پر رہے ، الیکشن کمیٹی نے نتائج کا اعلان کر دیا یہ پہلی بھاری بھرکم پی ایف یو جے ہے جس میں 5 سابق سیکرٹری جنرل وصدور ممبرایف ای سی اور دیگر عہدوں پر منتخب ہوئے ہیں ، صدرافضل بٹ سیکرٹری ارشد انصاری ، نائب صدور خورشید عباسی ،نعیم حنیف ، سلیم شاہد ،سید بخار شاه جبکہ اسسٹنٹ سیکرٹری عبد الروف مان شاہد چوہدری ، ایوب ترین اور سردار لیاقت مدمقابل افراد کی طرف سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے باعث بلا مقابله منتخب ہو تاہم سیکرٹری فنانس کی نشست پرلاله اسد پٹھان نے169 اور ان کے مد مقابل ابراہیم خان نے 43 ووٹ حاصل کیے جبکہ 18 ووٹ مسترد کردیئے گئے ممبر ایف ای سی کی 25 نشستوں کیلئے 43 امیدوار تھے ، فوزیہ شاہد190 ، علی رضا علوی189 ، ناصر زیدی 186 ، ایوب جان سرہندی 179 ، ناصر ملک 178 ، شہزاده ذوالفقار 178، محمد سعید اختر 173 ، قمر الزمان بھٹی 172 ، یاسرعلی جٹ 171، امین عباسی 168 ، جاوید ا صغر چوہدری 167، عامر شہزاد جدون 166 ، خالد کھوکھر 163، ندیم جاوید 163 ، امداد بزدار 160 ،احسان الحق 158 ، محمد نعیم 156 ، امجد اعوان 154، خالد محمود خاکی 153 ، رشید بلوچ 153 ، ثناروف 153 شفقت الیاس بھٹہ 146 ، رانا شفیق خان پسروری 142 ، قدیر سکندر 139 جبکہ سعید مکوال 134 ووٹ لے کر منتخب ہوئے کلین سویپ کے بعد اپنے پہلے خطاب میں نومنتخب صدر افضل بٹ نے اپنے پہلے سال کو کارکنوں کیلئے جدو جہد کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ورکرز کے معاشی مسائل حل کیے بغیر آرام سے نہیں بیٹھیں گے ہماری پہلی ترجیح میڈیا ورکر کی خوشحالی ہے سیکرٹری جنرل ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ ہمیں ادراک ہے کہ صحافی بدترین معاشی استحصال کا شکار ہیں انہیں ان کے حقوق دلا کر دم لیں گے ،سیکرٹری فنانس لاله اسد پٹھان نے کہا ہم آپ کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن اس اعتماد پر پورا اترنے اور حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی کسر روا نہ رکھیں گے ِ

15/07/2022

آر آئی یو جے کا پی ایف یو جے کے الیکشن کے لیے صدر افضل بٹ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری اور خزانچی لالہ اسد پٹھان کو نامزد کرنے کا اعلان

اسلام آباد ()صحافتی برادری کی نمائندہ تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 20 جولائی سے 22 جولائی تک لاہور میں ہوں گے۔ جس میں ملک کے تمام بڑے شہروں کی نمائندہ صحافتی تنظیموں کے 207 امیدواران حصہ لیں گے۔ انتخابات سے قبل پی ایف یو جے کی بائنیل ڈیلیگیٹس میٹنگ منعقد ہوگی، جس میں صحافتی تنظیموں کے امور اور ملک میں صحافت کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اہم ترامیم کو زیر غور لایا جائے گا۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے لئے پولنگ لاہور میں 22 جولائی کو ہو گی۔ جس سے قبل پی ایف یو جے کی بی ڈی ایم میٹنگ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ جس میں ملک بھر سے صحافتی تنظیموں کے منتخب عہدیداران اور 286 ڈیلیگیٹس شرکت کریں گے۔ بی ڈی ایم اجلاس میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے صحافتی تنظیموں کی تجویز کردہ ترامیم پر بحث کی جائے گی۔ پی ایف یو جے کے انتخابات میں چیئرمیں الیکشن کمیٹی کے فرائض ڈاکٹر توصیف احمد خان سر انجام دیں گے۔ انتخابات میں ملک بھر سے صدر کے عہدے کے لیے 13 امیدواروں، نائب صدور کے عہدوں کے لیے 27، سیکرٹری جنرل کے لیے 17، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے 19، خزانچی کے لیے 16 جبکہ فیڈرل ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن بننے کے لیے 23 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے صدر کے لیے عہدے کے لیے سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے سابق صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور خزانچی کے عہدے کے لیے سکھر یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر لالہ اسد پٹھان کو نامزد کیا ہے۔علاوہ ازیں اس سلسلے میں آر آئی یو جے کے ڈیلیگیٹس کا اجلاس نیشنل پریس کلب میں ہوا ۔ جس میں تنظیم کے عہدیداروں صدر عابد عباسی،جنرل سیکرٹری سیکریٹری طارق علی ورک ،فنانس سیکرٹری کاشان اکمل ،نائب صدور اظہار خان نیازی،شاہد اجمل، نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا سیکرٹری خلیل راجہ،فنانس سیکرٹری نیئر علی،سینئر صحافیوں طارق چوہدری، شہزاد چوہدری علی رضاعلوی،عامر سجاد سید،آصف بشیر چوہدری،شکیل انجم،قربان ستی، عامر بٹ، نعیم محبوب،ناصر چشتی،رانا زاہد،خالد مجید،ضیاءالمرتضی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائد صحافت افضل بٹ نے کہا کہ ایک سازش کے تحت صحافیوں کو تقسیم کیا گیا ہے مگر ان کے معاشی مسائل حل نہیں کئے گئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے موقع دیا تو صحافیوں کے معاشی مسائل حل کریں گے اجلاس میں کاشان اکمل کی پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی جس میں پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

طارق علی ورک
جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے

08/04/2022

آر آئی یو جے نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے پیکا آرڈینس کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو خوش آئند، صحافیوں کی فتح قرار دے دیا

اسلام آباد () راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے پیکا آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا ہے آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی ،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک ،فنانس سیکرٹری کاشان اکمل گل اور مجلس عاملہ کے اراکین نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں پیکا آرڈیننس کا کالعدم ہونا باعث مسرت ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تسلسل کے ساتھ پاکستان میں شعبہ صحافت اور آزادی اظہار رائے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کوشاں رہی، غیر آئینی اقدامات کو صدارتی آرڈیننسز کے ذریعے صحافیوں اور عوام کے حقوق کے آواز بلند کرنے والوں کو خاموش کروانے کے غیر معمولی اور متنازع اقدامات کیے گئے، صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کر کے گرفتار کیا گیا، وفاقی تحقیقاتی ادارے کو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہراساں کرنے کی اتھارٹی میں تبدیل کر دیا۔
آر آئی یو جے کی قیادت نے کہا کہ پیکا آرڈیننس آئینی اور بنیادی حقوق کے خلاف تھا جس کا مقصد صرف انتقامی کارروایاں تھا، کالعدم قرار دیکر ہائی کورٹ نے عوام کے بنیادی اور آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے پیکا آرڈیننس آئینی اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ایک حکومتی ہتھکنڈا تھا جس کا مسلسل غلط استعمال کیا جا رہا تھا آر آئی یو جے کی قیادت نے پورے ملک کے صحافیوں کو آرڈیننس کلعدم قرار دیئے جانے پر مبارکباد دی ہے۔

طارق علی ورک
جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے

07/04/2022

اسلام آباد()راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے گزشتہ روز منعقد ہونے والے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کسی کا نام لئے بغیر صحافیوں پر امریکن ایمبیسی سے رقم وصول کرنے اور پاکستان کیخلاف سازش میں ملوث ہونے کے الزامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ نے کہا اگر تحریک انصاف کے پاس شواہد موجود ہیں کہ کسی بھی صحافی نے امریکی سفارتی عملے سے رقم لیکر عمران خان کی حکومت تبدیل کرنے کی سازش کی ہےتو ایسے صحافیوں کے نام نیشنل پریس کلب یا آر آئی یو جے کی قیادت کو بتائیں ہم خود ان کیخلاف کارروائی کریں گے ،اگر عمران خان نے شواہد کے بغیر صحافیوں پر الزامات عائد کئے ہیں تو 24 گھنٹوں میں اپنےالزامات واپس لیکر صحافی برادری سے معافی مانگیں بصورت دیگر ان کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ افضل بٹ نے مزید کہا کہ وہ صحافی حضرات جو وزارت خارجہ اور سفارخانوں کی بیٹ کرتے ہیں انہیں پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کیلئے مختلف ممالک کے سفارتی عملے سے رابطہ رکھنا ہوتا ہے اسی طرح دنیا کے مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفیر بھی ان ممالک کے صحافیوں سے ملتے جلتے رہتے ہیں لیکن نہ تو پاکستانی سفیر کی ان ممالک کے صحافیوں کے ساتھ ملاقاتوں کا مقصد وہاں کی حکومتوں کا تختہ الٹنا ہوتا ہے اور نہ ہی پاکستان میں متعین امریکہ سمیت کسی بھی ملک کے سفیر کی پاکستانی صحافیوں کے ساتھ ملاقاتوں کا مقصد یہاں کی حکومت کیخلاف سازش کرنا ہوتا ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے کسی کا نام لئے بغیر صحافیوں پر غیر ملکی رقوم وصول کرنے کے الزامات نے تمام صحافیوں کے کردار کو مشکوک بنانے کی کوشش کی ہےجس کیخلاف ہم احتجاج کر رہے ہیں۔ اس موقع پر آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی ، جنرل سیکرٹری طارق ورک و نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا اور سیکرٹری خلیل راجہ نے خطاب کرتے ہوے پارلیمانی پریس گیلری میں سینئر صحافی نوید اکبر کے ساتھ بدتمیزی ، نیشنل پریس کلب کی سیکرٹری فنانس نیر علی اور نائب صدر مائرہ عمران کی تحریک انصاف سوشل میڈیا ونگ کی جانب سے کردار کشی کی مذمت کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا، علاوہ ازیں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کی طرف صحافیوں پر امریکی سفارتکاروں سے رقم وصولی کے بے سروپا الزامات رد کرتے ہوے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ جھوٹے الزامات پر صحافی برادری سے معافی مانگیں بصورت ان کے خلاف ملک گیر مظاہرے کئے جائیں گے۔

طارق علی ورک
جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے

آر آئی یو جے کی سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی طرف سے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے ساتھ توہین آمیز رویے کی شدید مذمت، مع...
06/04/2022

آر آئی یو جے کی سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی طرف سے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے ساتھ توہین آمیز رویے کی شدید مذمت، معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد () راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے سپریم کورٹ کے باہر سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے سینئر صحافی مطیع اللہ جان ودیگر صحافیوں کے ساتھ توہین آمیز رویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا ہے اور سابق وزیر سے معافی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی ،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک ،فنانس سیکرٹری کاشان اکمل گِل اور مجلس عاملہ کے اراکین نے کہا کہ سابق وزیر نے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، ان پر مضحکہ خیز الزامات لگائے جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطیع اللہ جان نے سوال کیا تھا یہ ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داری تھی۔ "وزیر کو جواب سے انکار کرنے کا پورا حق تھا لیکن انہیں ایک سینئر صحافی پر الزامات لگانے کا حق نہیں تھا۔
آر آئی یو جے کی قیادت نے بیان میں مزید کہا کہ فواد چوہدری صحافیوں اور صحافت کے متنازع ترین کردار بن چکے ہیں۔ ان کے دور وزارت میں متعدد صحافیوں حکومت کی جانب سے میڈیا ہاؤسز کو اشتہارات کی عدم ادائیگیوں اور میڈیا مخالف پالیسیوں کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ پاکستان کے تمام بڑے شہروں کے پریس کلبز میں ان کے داخلے تک پر پابندی ہے، تاہم وہ اپنے آمرانہ سوچ کے آقاؤں کے حضور صحافیوں سے بدتہذیبی کے ذریعے حاضری سے باز نہیں آ رہے۔ آر آئی یو جے جڑواں شہروں کے صحافیوں سے فواد چوہدری کی اپنے غیر شائستہ اور بدتہذیبی پر مبنی رویے پر معافی مانگنے تک بائیکاٹ کا مطالبہ کرتی ہے۔
آر آئی یو جے کے رہنماؤں نے خبردار کیا کہ ایسا نہ کرنے پر بھرپور طریقے سے احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سے فواد چوہدری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان تضحیک آمیز ریمارکس کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے

طارق علی ورک
جنرل سیکرٹری
آر آئی یو جے

آر آئی یو جے کا محسن جمیل بیگ کی غیر قانونی گرفتاری،تشدد ،نیوز ون کی بندش اور اقرار الحسن پر ہونے والے تشدد کے خلاف بھرپ...
17/02/2022

آر آئی یو جے کا محسن جمیل بیگ کی غیر قانونی گرفتاری،تشدد ،نیوز ون کی بندش اور اقرار الحسن پر ہونے والے تشدد کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ،

محسن جمیل بیگ کی رہائی،نیوز ون کی بندش کا خاتمہ اور اقرار الحسن پر تشدد کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ

اسلام آباد () راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام پی ایف یو جے کی کال پر ایڈیٹر انچیف محسن جمیل بیگ روزنامہ جناح اور آن لائن نیوز ایجنسی کی غیر قانونی گرفتاری، ریاستی تشدد،سینئر اقرار الحسن پر ہونے ریاستی تشدد اور نیوز ون کی بندش کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں جڑواں شہروں کے صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت،مظاہرین نے سینئر صحافی محسن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف،نیوز ون کی بندش اور سینیئر صحافی اقرار الحسن پر ہونے والے تشدد کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ،مظاہرین نے محسن جمیل بیگ کی رہائی،نیوز ون کی بندش ختم کرنے کے حق میں اور اقرار الحسن پر تشدد کرنے والوں کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا محسن جمیل بیگ کو فوری طور پر رہائی،نیوز ون کی بندش کا خاتمہ اور اقرار الحسن پر تشدد کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے،صحافیوں پر ہونے والے تشدد،میڈیا کے اداروں کی بندش کے حوالے سے حکومتی جبر کے خلاف پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ڈاکٹر اسرار نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ،احتجاجی مظاہرہ جمعرات روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ نے کہا کہ ریاستی طاقت کا استعمال کر کے محسن جمیل بیگ کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا اور پولیس کی حراست میں ایف آئی اے کی طرف سے تشدد کیا گیا انہوں نے ایف آئی اے کی طرف سے بغیر سرچ ورانٹ محسن جمیل بیگ کے گھر میں داخل ہو کر ان کی فیملی کو حراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی،انہوں نے کہا کہ ریاستی جبر آزادی اظہار رائے کو دبانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور اقرار الحسن پر بھی ریاستی اداروں کی طرف سے تشدد کیاگیا لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اس کے پیچھے بھی حکومت ہے افضل بٹ نے نیوز ون کی بندش پر پیمرا کی طرف سے خود ساختہ میڈیا اداروں کو بند کرنے کو حرف تنقید بنایا،گروپ ایڈیٹر آن لائن اور جناح شمشاد مانگٹ نے مظاہرین کو محسن جمیل بیگ کی غیر قانونی گرفتاری اور تشدد کے حوالے تفصلی آگاہ کیا اور ایف آئی اے اور پولیس کے ماورائے قانون زہر حراست تشدد بین الاقوامی معیارات سے رو گردانی اور آئین شکنی کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ کل سے ہمارے آفس کے باہر سارا دن پولیس رہی اور ایف کی طرف سے آفس پر چھائے بھی مارے گئے اور محسن جمیل بیگ کے گھر پر بھی چھاپے مارے جاتے رہےسیکرٹری آر آئی یو طارق علی ورک نے کہا کہ ایف آئی اے کی طرف سے مقدمہ لاہور میں صبح نو بجے درج ہوتا ہے اور کاروائی اسلام آباد میں ساڑھے نو بجے کر دی جاتی ہے لیکن ایف آئی اے کے پاس سینکڑوں درخواستیں پڑی ہوئی ہیں لیکن کسی پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ،انہوں نے کہا کہ حکومت جب تک سینئر محسن جمیل بیگ کو رہا اور نیوز ون کی بندش کا خاتمے اور اقرار الحسن پر تشدد کرنے والوں کی گرفتار نہیں کر لیتی احتجاج جاری رہے گا،صدر نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا نے کہا کہ مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بین الاقوامی طور پر اپنی دی گئی پاسداریوں کا لحاظ کرے اور آزادی اظہار کے اصول کو پامال نہ کرے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ہی لائے ہوئے صحافیوں قوانین کی کھلم کھلا پامالی کر رہی ہے محسن جمیل بیگ کی آزادی اظہار رائے پر پابندی کسی طور پر قابل قبول نہیں اگر حکومت نے یہ سلسلہ بند نہ کیا تو بھرپور طریقے سے احتجاج کیا جائے گا،صدر پی آر اے صدیق ساجد نے کہا کہ ریاستی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے محسن جمیل بیگ کی غیر قانونی گرفتاری اور تشدد کیا گیا اور نیوز ون کی نشریات بند کی گیئں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان محسن کش انسان ہیں جو بھی ان کے قریبی دوست تھے ان کے خلاف کاروائی کی گئی ہے محسن جمیل بیگ کی فیملی نے ان کی خدمت کی اور انہوں نے پوری فیملی کو حراساں کیا جس پروگرام کے حوالے سے محسن جمیل پر مقدمہ بنایا گیا اس کتاب کی مصنف کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور جس نے اس کتاب کا ذکر کیا اس پر ریاستی طاقت کا استعمال کیا گیا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ،سینیئر صحافی اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جو پلان بنایا گیا تھا اسکے مطابق محسن جمیل بیگ کی گرفتاری کے بعد مجھے گرفتار کرنا تھا جس کا حکومتی اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے بتایا گیا تھا لیکن جو باتیں میرے پروگرام میں کی گیئں وہ ایسی نہیں تھیں کہ ان پر کاروائی کی جاتی لیکن غیر قانونی گرفتاری کی گئی ،سینئر صحافی اور بیور چیف نیوز ون کاشف رفیق نے کہا کہ ہمارے ادارے کی نشریات پیمرا کی طرف سے بند کی گئی ہیں حکومت میڈیا کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے جس کو کسی طور پر کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا فنانس سیکرٹری نیشنل پریس کلب نیئر علی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی سوشل میڈیا ٹیم مسلسل خواتین صحافیوں کو حراساں کر رہی ہے سینئر سیاستدان رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر اسرار احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت نے میڈیا کے خلاف جس طرح طاقت کا استعمال کیا وہ کسی طور پر قابل قبول نہیں میں حکومتی رویے کے خلاف اپنی پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں ان کے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا

طارق علی ورک
سیکرٹری آر آئی یو جے

07/02/2022
04/02/2022
01/01/2022

آر آئی یو جے کا اپنے ممبران کو ڈیجٹل میڈیا کورسز کروانے کا فیصلہ ، نجی ادارے سے ایم او یو طے پا گیا ، ممبران اور ان کے بچوں کو فیسوں میں پچاس فیصد سے زائد رعایت حاصل ہو گی،

اسلام آباد () راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کا اپنے ممبران کی فلاح وبہبود اور صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایک اور اہم قدم آٹو کیڈ کالج انفارمیشن ٹیکنالوجی راولپنڈی کے ساتھ ایم او یو طے پایا گیا ، آر آئی یو جے کے ممبران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف 38 پروگراموں سے مستفید ہو سکیں گے ایم او یو میں طے پایا ہے کہ آر آئی یو جے ممبران اور ان کے بچے فیس میں پچاس فیصد رعایت حاصل کر سکیں گے ،ایم او یو کی تقریب میں صدر آر آئی یو جے عامر سجاد سید،سیکرٹری طارق علی ورک ،آٹو کیڈ کے سی ای او سید قاسم عباس اور ان کی پوری ٹیم ،آر آئی یو جے کے نائب صدر سید عون شیرازی، ممبر گورننگ باڈی فرحت عباسی،اظہار خان نیازی،علی اختر، آسما نواز و دیگراور سوشل میڈیا ٹیم کے چیئرمین عمران جنجوعہ سیمت دیگر ممبران شریک تھے

03/12/2021
03/12/2021
پی ایف یو جے،آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کے وفد کی وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ملاقات، پروٹیکشن آف ج...
03/12/2021

پی ایف یو جے،آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کے وفد کی وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ملاقات، پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل کی منظوری پر وزیراعظم اور ان کا شکریہ ادا کیا

اسلام آباد () پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس،راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور نیشنل پریس کلب کے وفد نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ملاقات کی اور پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل کی منظوری پر ان کا شکریہ ادا کیا،وفد نے بل کی تیاری سے منظوری تک ان کی کاوشوں کو سراہا،نیشنل پریس کلب کی دعوت پر ڈاکٹر شیریں مزاری پیر کو ساڑھے دس بجے نیشنل پریس کلب آئیں گی تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پی ایف جے کے سیکرٹری جنرل ناصر زیدی کی سربراہی میں پی ایف یو جے،آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کے وفد نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ملاقات کی وفد میں پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل ناصر زیدی،سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ،صدر آر آئی یو جے عامر سجاد سید،سیکرٹری طارق علی ورک، فنانس سیکرٹری حنیف الرحمن،نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم ،سیکرٹری انور رضا،سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے فوزیہ شاہد،سابق صدر نیشنل پریس کلب طارق چوہدری آصف بشیر چوہدری،نیئر علی،خلیل راجہ،شکیلہ جلیل،بلال ڈار،شہزاد چوہدری،زاہد فاروق ملک،علمدار حسین ودیگر شامل تھے وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ صحافیوں کو چاہیے کہ ایسی چیزیں نہ لکھیں جس سے انتشار پید ہو ،جو خبر پتہ ہے درست نہیں وہ نہ شائع کی جائے ،حکومت کے وکیل نے یہ بل ڈرافٹ نہیں کیا انہوں نے شکوہ کیا کہ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل کے پاس ہونے کے حوالے سے،نیوز پیرز میں بل پاس ہونے کی خبر نہیں آئی جو ہمیں اچھا نہیں لگا انہوں نے کہا کہ جو ٹربیونل بنایا جائے گا اس میں نمائندگی صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں کو دی جائے گی جبکہ مالکان کی نمائندگی نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ انشورنس اور ہیلتھ کی سہولت تمام صحافیوں ملنی چاہیں آپ کے تعاون سے اس کو چلایا جا سکے گا اس بل کے اب رولز بھی جلد بن جائیں گے ،یہ ہماری وزارت میں نہیں آتا لیکن اطلاعات و نشریات کی وزارت سے کہا گیا تو ہم نے اس کی تیاری میں اپنا رول ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ بل پر مالکان کو عمل تو کرنا پڑے گا میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے کوئی ڈرافٹ ہی نہیں تیار کیاگیا صرف رف سی تجاویز تھیں سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل کے حوالے سے ہمارے 21 تجاویز کو شامل کر لیا گیا ہے ہم اس بل کی منظوری پر ڈاکٹر شیریں مزاری کا شکریہ ادا کرتے ہیں،صدر آر آئی یو جے نے صحافیوں کے مسائل کے حوالے سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کہ بل میں ایڈیٹر،سب ایڈیٹر، بیوروچیف، کیمرہ مین اورفوٹو گرافرز کو جرنلسٹ کی کیٹگری کی بجائے میڈیا پروفیشنلز میں ڈال گیا جس کی وجہ سے صحافیوں میں تشویش پائی جارہی ہے ،پی آر اے کے سیکرٹری آصف بشیر چوہدری نے بل کے آرٹیکل چھ پر تحفظات کا اظہار کیا جس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ رولز بناتے وقت گیٹگری اور آرٹیکل چھ کے حوالے سے ابہام کو دور کر دیا جائے گا وفد نے بل کی تیاری سے لیکر منظوری تک ڈاکٹر شیریں مزاری کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ ایوان صدر میں بل کی منظوری کے حوالے سے تقریب میں ہمیں دعوت ہی نہیں دی گئی نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم نے ڈاکٹر شیریں مزاری کو پریس کلب میں آنے کی دعوت دی انہوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیر کے روز صبح دس بجے پریس کلب آئیں گی

طارق علی ورک
سیکرٹری آر آئی یو جے

16/11/2021

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام صحافیوں کے معاشی قتل اور آزادی صحافت کے حوالے سے قومی جرنلسٹس کنوینشن 17 نومبر بروز بدھ کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا،بلاول بھٹو زرداری،مریم نواز شریف سمیت سیاسی،سماجی،وکلاءاور طلبہ تنظیموں کے عہدیداران شریک ہوں گے

اسلام آباد() پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام صحافیوں کے معاشی قتل اور آزادی صحافت کے حوالے سے قومی جرنلسٹس کنوینشن 17 نومبر بروز بدھ کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا قومی جرنلسٹس کنوینشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف،ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر امین الحق،نیشنل پارٹی کے سینیٹر طاہر بزنجو،پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین خوش دل خاں،ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل حارث خلیق ،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون اور ملک بھر کے صحافی، سول سوسائٹی،تاجر تنظیموں،طلبہ تنظیموں کے عہدیداران شرکت کریں گے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام قومی جرنلسٹس کنوینشن میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے قائدین صحافیوں کے معاشی قتل اور آزادی صحافت کے حوالے سے فیصلہ کن جد و جہد کا اعلان کریں گے

طارق علی ورک
سیکرٹری آر آئی یو جے

12/11/2021

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام ہونے والے قومی جرنلسٹس کنوینشن کی تیاریاں مکمل،جائزہ اجلاس

اسلام آباد()پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام 17 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے قومی جرنلسٹس کنوینشن کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز و دیگر سیاسی،سماجی،وکلاءاور انسانی حقوق کے نمائندوں کو دعوت نامے پہنچا دیئے گئے ہیں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس صدر عامر سجاد سید کی سربراہی میں نیشنل پریس میں منعقد ہوا اجلاس میں سابق صدر پی ایف یو جے افضل،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک،نائب صدر عون شیرازی،جوائنٹ سیکرٹری ضیاء المرتضی بھیروی، ایگزیکٹو ممبر جاوید ملک، اظہار نیازی،اسماء نواز،افشاں قریشی،نبی بیگ یونس ،فرحت عباسی، جعفر بلتی ،عابد عباسی،رانا کوثر،وسوشل میڈیا ٹیم نے شرکت کی اجلاس میں پی ایف یو جے اور آر آئی یو جے کے زیر اہتمام 17 نومبر کو ہونے والےقومی جرنلسٹس کنوینشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی کنوینشن کے دعوت نامے جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، ایم کیو ایم،بلوچستان نیشنل پارٹی،بی این پی مینگل،اے این پی کی قیادت سمیت ،پاکستان بار کونسل،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن،وکلاء،سول سوسائٹی،انسانی حقوق کے نمائندوں کو پہنچا دیئے گئے ہیں اجلاس میں ملک بھر سے آنے والے صحافیوں کے لیے بھی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے

طارق علی ورک
سیکرٹری آر آئی یو جے

17/10/2021

اکستان میں صحافیوں کے معاشی قتل اور میڈیا پر پابندیوں کیخلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام قومی جرنلسٹس کنونشن 2 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا

اسلام آباد()پاکستان میں صحافیوں کے معاشی قتل اور میڈیا پر پابندیوں کیخلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام قومی جرنلسٹس کنونشن 2 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ کنونشن میں میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں،تنخواہوں میں کٹوتیوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کےخلاف،صحافیوں پر تشدد،اغوااور گھروں میں گھس کر مارنے کے ملزمان کی عدم گرفتاری،اصول پسند اینکرز کے پروگراموں کی جبری بندش اور پی ایم ڈی اے جیسے میڈیا مارشل لائی قوانین کے خلاف لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، کنونشن میں ملک بھر سے صحافیوں کی منتخب قیادت سیاسی جماعتوں کے قائدین،سول سوسائٹی،انسانی حقوق ،طلبا ، وکلا تنظیموں ،اور ٹریڈ یونینوں کے نمائندے شریک ہوں گے

طارق علی ورک
سیکرٹری آر آئی یو جے

30/08/2021

RIUJ announces to hold 'Freedom of Press Rally' on Sep 12

Rawalpindi Islamabad Union of Journalists (RIUJ) has announced to hold 'Freedom of Press Rally' to protest against the attempts to suppress media and freedom of expression on September 12.
An emergency meeting of the RIUJ was held here on Monday under the chairmanship of its President Amir Sajjad Syed.
The meeting decided that the 'Freedom of Press Rally', will commence from National Press Club Islamabad on September 12 at 4:00 pm and culminate in front of the Parliament House. After reaching at its end point, the Rally will turn into a 24-hour sit-in. Political and religious parties, lawyers, students and business bodies will also participate in the sit-in.
The meeting discussed in detail the forced dismissals of journalists from their jobs, non-payment of their salaries and dues, pay cuts, rising incidents of violence and kidnapping of journalists, ban on journalists and their programmes and draconian law of Pakistan Media Development Authority.
A joint session of the Parliament has been convened on September 13, 2021. Hence, it was decided to continue the sit-in during President Arif Alvi's address to the joint sitting of the Parliament. Prominent anchorpersons will hold talk shows from the sit-in throughout the night. The symbolic sit-in will end after the President's address on September 13.
Chairman Press Freedom Action Committee Afzal Butt, Secretary RIUJ Tariq Ali Virk, Member FEC M. Shafique Raja, President National Press Club (NPC)Shakeel Anjum, Secretary NPC Anwar Raza, former President RIUJ Ali Raza Alvi, Asghar Chaudhry, executive members Izhar Khan Niazi, Rubina Shaheen, Farhat Abbasi, Afshan Qureshi, senior journalist Asif Bashir Chaudhry, Nayyar Ali, Rana Zahid, Rana Kausar, Jaffar Balti K and a large number of other journalists also attended the RIUJ meeting.

صدر پاکستان عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر آر آئی یو جے   پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا...
29/08/2021

صدر پاکستان عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر آر آئی یو جے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دے گی۔
میڈیا مالکان کی طرف سے معاشی بحران کے نام پر جبری برطرف شدہ میڈیا ورکرز اور صحافیوں کو بحال کیا جائے ورکرز کی تنخواہوں سے کاٹی گئی رقم واجبات کی مد میں ادا کی جائے۔
میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل منظور ہو گیا تو لائسنس کے بغیر فیس بک ، یو ٹیوب اور دیگر ڈیجیٹل میڈیا چینل چلانے والے گرفتار ہوں گے اسلئے پی ایم ڈی اے کو مسترد کرتے ہیں۔
عدلیہ، میڈیا اور شہری آزادیوں کی آواز اٹھانے والے مِسنگ اینکر پرسنزکو بازیاب کیا جائے۔
صحافیوں کو اغوا، تشدد ، اور گولی کا نشانہ بنانے والے ملزموں کو گرفتار کیا جائے۔

15/08/2021

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کا 10 محرم کے بعد صحافیوں کے حقوق کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کا اعلان

اسلام آباد()راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صحافیوں کے حقوق کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا آر آئی یو جے کا اجلاس صدر عامر سجاد سید کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں قائم مقام سیکرٹری آر آئی یو جے طارق علی ورک نے اجلاس کے ایجنڈے پر بریفننگ دی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا صحافتی اداروں سے جبری برطرفیوں، صحافیوں کےپروگراموں کی بندش اور آف آئیر کرنے،تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی اور تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیا جائے گا جس کے چیئرمین سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ ہوں گے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نائب آر آئی یو جےصدر عون شیرازی نادر بلوچ اورنوید ستی ودیگر صحافیوں کے عظمیٰ گل کے ساتھ چلنے والے کیسوں کو پاکستان بار کونسل کی جرنلسٹ ڈیفینس کمیٹی دیکھے گی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جیؤ نیوز سے جبری برطرف ہونے والے ارشاد قریشی کےحوالے سے جیؤ انتظامیہ سے آر آئی یو جے کا وفد ملاقات کرے گا اجلاس میں سینئر صحافیوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی جس میں فوزیہ شاہد،علی رضا علوی،بلال ڈار اور آصف بشیر چوہدری شامل ہیں یہ کمیٹی جن صحافیوں کے پروگرام آف ائیر یا بند کیے گئے اور جن پر تشدد کیا گیا ان کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ممبر ایف ای سی مبارک زیب جن چینل اور اخبارات میں تنخواہوں اور مراعات پر کٹوتی کی گئی ان کا ڈیٹا اکھٹا کریں گے اور آصف بشیر چوہدری جن صحافتی اداروں سے صحافیوں کو جبری طور پر برطرف کیا گیا ان کا ڈیٹا اکھٹا کریں گے تاکہ اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اجلاس میں سابق صدر پی ایف یو جے وممبر ایف ای سی افضل بٹ،ممبرایف ای سی مبارک زیب،نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم،سیکرٹری آر آئی یو جے طارق علی ورک،فنانس سیکرٹری حنیف الرحمن،نائب صدر مائرہ عمران،عون شیرازی،جوائنٹ سیکرٹری ضیاء المرتضی بھیروی، ایگزیکٹو ممبر اظہار خان نیازی،حنادرانی،افشاں قریشی نبی بیگ کے علاؤہ سنیئر صحافی حامد میر،پی ایف یو جے کی سابق سیکرٹری جنرل فوزیہ شاہد ممبر ،سابق صدر آر آئی یو جے علی رضا علوی،سابق سیکرٹری آر آئی یو جے بلال ڈار ،سنیر صحافی آصف بشیر چوہدری طارق عثمانی،ارشادقریشی،عدنان بری،قربان ستی،فوزیہ کلثوم رانا نے شرکت کی

طارق علی ورک
قائم مقام جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے

اسلام آباد()راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے لاہور میں سنیئر صحافی عامر میر اور عمران شفقت پر ایف آئی اے کی طرف س...
09/08/2021

اسلام آباد()راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے لاہور میں سنیئر صحافی عامر میر اور عمران شفقت پر ایف آئی اے کی طرف سے بنائے گئے مقدمات اور گرفتاری کے خلاف بھرپور طریقے سے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ناصر زیدی نے کہا کہ ہم نے حکومت کو19 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ دیا تھا اب ستمبر کے پہلے ہفتے میں فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں ایکشن پلان دیا جائے گا اب بہت ہو گیا ہے ہمیں صحافیوں کی بقا کے لیے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے کب تک ہم سنسر شپ،ریاستی اداروں اور حکومت کے ظالمانہ رویئے کو برداشت کرتے رہیں گے میڈیا بد ترین دور سے گزر رہا ہے ہمیں ان قوتوں کے خلاف لڑنا ہے جو میڈیا کی آواز کو دبانا چاہتی ہیں جن صحافیوں کی آوازوں کو دبانے کی کوشش کی گئی وہ مزید مضبوط ہوکر سامنے آئیں ہیں سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کہ صحافیوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے کبھی کسی کو اغوا،کسی پر تشدد اور کسی کو نوکریوں سے نکالا جارہاہے اب ہمیں اپنی بقا کے لیے جد و جہد کا اعلان کرنا ہوگی پہلے بھی ہم نے ایسے ہتھکنڈوں کے خلاف جد و جہد کر کےکامیابی حاصل کی تھی اور اب بھی کامیابی ہمارا مقدر بنیں گی انہوں نے کہا حامد میر نے ایک احتجاجی مظاہرے میں تقریر کی تو ان کو آف ائیر کر دیا گیا جیو کے رپورٹر ارشاد قریشی نے وفاقی وزیر شیخ رشید کو سوال کیا توان کو نوکری سے نکلوا دیا گیا اب ہمیں ایسے ہتھکنڈوں کے خلاف جد و جہد کرنا ہوگی اور اس کا آغاز جلد کیا جانا چاہیے صدر آر آئی یو جے عامر سجاد سید نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف ہونے والی سازشوں کو جلد بے نقاب کیاجائے گا موجودہ دور میں صحافیوں کو معاشی طور پر کمزور کرنے ،تشدد کرنے اور اغوا کرنے کے بے شمار واقعات ہوئے ہیں جو موجودہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے سینیٹر صحافی حامد میر نے کہا کہ صحافیوں کو اغوا کیا گیا،تشدد کیا گیا،گولیاں ماری گئیں لیکن آج تک ان واقعات میں ملوث لوگوں نہیں پکڑا گیا اسد طور پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر وفاقی برائے داخلہ وزیر شیخ رشید نے کہا تھا کہ ہم ملزمان کے بکل قریب پہنچ گئے ہیں لیکن دو ماہ گزرنے کے باوجود کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا لیکن ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ڈت کر مقابلہ کریں گے شیخ رشید سےسوال کرنےپر جیو کے رپورٹر ارشاد قریشی کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے کیونکہ شیخ رشید نے جیؤ انتظامیہ سے کہا تھا کہ ان کو فارغ کیا جائے صدرنیشنل پریس کلب شکیل انجم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے صحافیوں کے ساتھ آئے روز مقدمات،تشدد ودیگر واقعات رونما ہو رہے ہیں ہمیں ملکر ایسے فیصلے کرنا ہوں گے جس سے ایسے واقعات کو روکا جاسکے سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا نے کہا کہ صحافیوں کو کمزور کرنے کی شازشیں کی جارہی ہیں جن کو بے نقاب کرنا بہت ضروری ہے سیکرٹری آر آئی یو جےطارق علی ورک نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ہزاروں صحافیوں کو بے روزگار کیا گیا ہے جو حکومت کہتی تھی کہ ہم میڈیا کی طاقت پر اقتدار میں آنے ہیں اس حکومت کے دور میں صحافیوں کو دیوار سے لگانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم ان تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ان کے علاؤہ آصف بشیر چوہدری،احتشام کیانی اور ارشاد قریشی نے بھی خطاب کیا

طارق علی ورک
سیکرٹری آر آئی یو

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rawalpindi Islamabad Union of Journalists - RIUJ". posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share