ARY Badrashi News

  • Home
  • ARY Badrashi News

ARY Badrashi News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ARY Badrashi News, Media/News Company, .

13/08/2021
  11-08-2021سابقہ صوبائی وزیر آبپاشی اور موجودہ ایم پی اے PK-64    کا دورہ نوشہرہ.  کا   میں    کی  #بیٹی کی وفات پر فات...
12/08/2021

11-08-2021
سابقہ صوبائی وزیر آبپاشی اور موجودہ ایم پی اے PK-64 کا دورہ نوشہرہ.
کا میں کی #بیٹی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔

12/08/2021
15/10/2020

کیا پرویز خٹک اپنے مرحوم دوست میاں جمشید کاکا خیل کے بیٹے میاں عمر کاکا خیل پے حلقہ جیت جائے گا ✓ Pk63
yes
No
Only Comment

بریکنگ نیوز .... وزیر دفاع  پرویز خٹک اور صوبائی وزیر لیاقت خٹک کا تنازہ ختم .
15/10/2020

بریکنگ نیوز .... وزیر دفاع پرویز خٹک اور صوبائی وزیر لیاقت خٹک کا تنازہ ختم .

السلام وعلیکم دوستوں! 8171 کی طرف سے جانچ پڑتال مکمل ہوگئی ہے آپ خود اپنے کسی بھی موبائل فون پر چیک کرسکتے ہیں کہ کیا ہم...
15/05/2020

السلام وعلیکم دوستوں! 8171 کی طرف سے جانچ پڑتال مکمل ہوگئی ہے آپ خود اپنے کسی بھی موبائل فون پر چیک کرسکتے ہیں کہ کیا ہمیں 12000 ملیں گے یا نہیں تو اگر آپ کو وہ کوڈ چاہیے تو کمنٹ میں 🆗 لکھیں اور
⁦ پیج لائیک کریں اور اس پوسٹ کو ہر مستحق تک⁦⁦☑️⁩
پہنچاہیں تاکہ دوسروں کا بھی بھلا ہوجائے شئیر کریں پوسٹ کو 10 گروپ میں شئیر کریں۔

09/04/2020
08/04/2020
صدر پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت لاہور میں اعلی سطحی اجلاساجلاس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیراعلی عثمان...
08/04/2020

صدر پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت لاہور میں اعلی سطحی اجلاس

اجلاس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیراعلی عثمان بزدار، صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، IGP اور دیگر سیکرٹریز بھی موجود تھے

صدر پاکستان کو کورونا سے متاثرہ و بے روزگار خاندانوں کے لیے امدادی پیکج، صوبے میں وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات، ٹیسٹنگ، فیلڈ ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور لاک ڈاون کی صورتحال پر بریفنگ پیش کی گئی

صدر پاکستان نے حکومت پنجاب کے اقدامات کی تعریف اور ان پر اطمینان کا اظہار بھی کیا

08/04/2020

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹاسک فورس ڈاکٹر عطاء الرحمن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کے 12 ہزار کیسز موجود ہیں ۔ عطاءالرح....

08/04/2020
08/04/2020

Media/news company

08/04/2020

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے شہر ووہان میں چند روز قبل لاک ڈاﺅن ختم کر دیا گیا تھا لیکن انہیں شہر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اب بالآخر شہریوں کو

08/04/2020

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چینی بحران کی ذمہ داری قبول کرنے کے حوالے سے اسد عمر اور مراد سعید میں تلخ کلامی ہوئی جس پر وزیر

پیج کو لایک اور شیر کرے
08/04/2020

پیج کو لایک اور شیر کرے

08/04/2020

سے مزید 3افراد جاں بحق مریضوں کی تعداد 4004ہو گئی حفاظتی کٹس صوبوں کی بجائے براہ راست ہسپتالوں کو فراہمی کا فیصلہ
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کرونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صور تحال کا بھرپور جائزہ لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا انشاء اللہ ان حالات سے ایک قوم بن کر نکلیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز اجلاس میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کی تعیناتی کے پلان کا بھی جائزہ لیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں ہونے والی کانفرنس میں کور کمانڈرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں خطے اور قومی سیکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا گیاکور کمانڈرز نے کرونا وائرس کے مشکل ماحول میں کام کرنیوالے ڈاکٹرز، قانون نافذ کرنیوالے ادار و ں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ کمانڈرز گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اندرون سندھ اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں تک پہنچیں۔ ان علاقوں میں اہم وسائل کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بطور قوم پرعزم جوانوں کیساتھ اس چیلنج سے نمٹیں گے اور ان مشکل حالات سے انشاء اللہ ایک قوم بن کر نکلیں گے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا مشکل حالات میں ہم سب کو ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق طبی آلات کی ا یمرجنسی سپلائی کوئٹہ کیلئے روانہ کردی گئی ہے اور بلوچستان کے طبی عملے کیلئے ضروری سامان بھجوادیا گیا ہے۔

جنرل باجوہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وفاقی کابینہ نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے حفاظتی کٹس صوبوں کی بجائے براہ راست ہسپتالوں میں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ برتاؤ پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کورونا وباء کے خلاف صف اول کا دستہ ہے،39ہزار حفاظتی کٹس صوبوں کو بھجوائی جا چکی ہیں وزیراعظم نے بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ برتاؤ پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کورونا وباء کے خلاف صف اول کا دستہ ہے،39ہزار حفاظتی کٹس صوبوں کو بھجوائی جا چکی ہیں،وفاق نے حفاظتی کٹس صوبوں کی بجائے براہ راست ہسپتالوں میں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،دوسری طرف ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 4 ہوگئی جبکہ مزید 3 ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 54 ہوگئی۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک کورونا کے 39 ہزار 183 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ پنجاب میں 2004، سندھ میں 986، خیبر پختونخوا میں 500، گلگت بلتستان میں 211، بلوچستان میں 202، اسلام آباد میں 83 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 کورونا وائرس کے مریض سامنے آ چکے ہیں۔اب تک سندھ میں 17، پنجاب میں 15، خیبرپختونخوا میں 17، اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک، ایک جبکہ گلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کرونا وائرس میں مبتلا 17 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 429 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اب تک کورونا وائرس کے 2004 کیسز سامنے آئے ہیں، اس وقت ہمارے پاس روزانہ 3100 ٹیسٹ کرنے کی استعداد ہے، جلد ہی 8 مزید لیبارٹریاں کام شروع کر دیں گی، نئی لیبارٹریوں کے فعال ہونے سے روزانہ 5 ہزار ٹیسٹ ہوسکیں گے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا قرنطینہ سے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے، ہم وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔وائرس صوبے کے 28 شہروں تک پھیل گیا۔ 2004 مریضوں میں سے 667 زائرین قرنطینہ مراکز میں ہیں، 536 تبلیغی جماعت کے ارکان ہیں، متاثرہ قیدیوں کی تعداد 49 ہے۔ 666 عام شہری بھی وائرس سے متاثر ہیں۔اس طرح ڈی جی خان میں 213 زائرین، ملتان میں 449 زائرین، فیصل آباد میں 5 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ رائے ونڈ مرکز میں 404، منڈی بہاؤالدین میں 3، سرگودھا 16، وہاڑی 14، راولپنڈی میں 6، جہلم میں 10 تبلیغی ارکان میں تصدیق ہوئی ہے۔لاہور میں کورونا کے 293، ننکانہ 13، قصور 8، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 58، جہلم 30، اٹک 1، گوجرانوالہ 32، سیالکوٹ 17، نارووال 6، گجرات میں 93 شہریوں میں تصدیق ہوئی۔ حافظ آباد 6، منڈی بہاؤالدین 14، ملتان 4، وہاڑی 13، فیصل آباد 21، چنیوٹ 6، رحیم یار خان 3، سرگودھا میں 6، میانوالی 3، خوشاب 1، بہاولنگر 9، بہاولپور 3، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک مریض کی تصدیق ہوئی۔میو ہسپتال میں کورونا سے غیر ملکی مریض جاں بحق ہوگیا، تبلیغی جماعت کا 73 سالہ عبدالباب کرغزستان کا رہائشی تھا۔ محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں 7، راولپنڈی میں 4، رحیم یار خان، جہلم، فیصل آباد اور گجرات میں ایک، ایک مریض کا انتقال ہوا جبکہ اب تک صوبے میں 25 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ریلوے کے ملازمین بھی وائرس سے متاثر ہونے لگے، ریلوے لاہور میں کام کرنے والے باپ اور بیٹے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ کمشنر لاہور ڈویڑن کے مطابق لاہور ڈویڑن میں کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 1089 ہے۔ لاہور میں یہ تعداد 1001، قصور 35، شیخوپورہ 19، ننکانہ میں 34 مریض ہیں۔سندھ میں کورونا کے وار روکنے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، صوبے میں نئے مریض سامنے آگئے جبکہ 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 986 ہوگئی، اس طرح جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 17 ہوگئی۔تھا۔محکمہ صحت سندھ نے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تدفین کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ متوفی کو ہاتھ نہیں لگایا جائے اور جو آخری رسومات ادا کریں وہ فاصلہ برقرار رکھیں۔ ہسپتال میں میت کے کپڑئے تلف کر دیے جائیں جبکہ جگہ کو جراثیم سے پاک کیا جائے۔ کراچی میں کورونا سے سکن سپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالقادر سومرو انتقال کر گئے۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں کورونا کے 85 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبہ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 500 ہوگئی ہے، 10 کیسز ریکارڈ میں شامل نہیں ہوئے تھے ان کو بھی شامل کر دیا گیا ہے۔اب تک سب سے زیادہ پشاور میں 105 جبکہ مردان میں 100 کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے نئے کیسز میں بنوں 2، بونیر اور ایبٹ آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا، پشاور سے 23 نئے کیسز، سوات 7، مردان 3، کرک ایک، چارسدہ 4، ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک کیس، مہمند 1، کوہاٹ 15، خیبر 1، دیر لوئر 6، دیر اپر 14 اور شمالی وزیرستان سے 3 کیس رپورٹ ہوئے۔صوبے میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 1264 ہوگئی ہے بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کر دی۔ کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں ایک قیدی میں وائرس کی تشخیص ہوگئی۔گلگت بلتستان (جی بی) میں کورونا کے وار جاری ہیں، جی بی میں 5 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 211 تک پہنچ گئی۔اسلام آباد میں بھی 5 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 83 تک پہنچ گئی۔ بپمز ہسپتال میں گزشتہ 20 دن سے زیر علاج کورونا کی 40 سالہ خاتون مریضہ شبنم جاں بحق ہوگئی۔ یہ اسلام آباد میں ہونیوالی پہلی موت ہے۔ مذکورہ خاتون برطانوی ایئر لائن میں ملازم تھی۔ خاتون کے خاوند میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی تھی تاہم وہ صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے۔آزاد کشمیر میں بھی مزید 3 مریض سامنے آگیا جس سے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 18 ہوگئی۔

حفاظتی کٹس

واشنگٹن، لندن، پیرس، ریاض،نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد 14لاکھ کے قریب اور ہلاکتیں 77ہزار ہوگئیں،امریکہ میں ہلاکتیں 11ہزار سے زائد،اٹلی میں ساڑھے سولہ ہزار،اسپین میں 14ہزار کے قریب پہنچ گئیں،امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 4لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔ آسٹریلیا کی حکومت نے نوول کروناوائرس کی وبا کے خلاف شہریوں کے لیے طرز زندگی کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔وزیر اعظم سکاٹ موریسن اور چیف میڈیکل افسربرینڈن مرفی نے قومی کابینہ کے چار گھنٹوں تک جاری رہنے والے اجلاس کے بعد منگل کی شام کوان ضابطوں کا اعلان کیا،کابینہ اجلاس میں موریسن،ریاستی اور علاقایی رہنماوں نے شرکت کی۔ نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے کہا ہے کہ آنے والے دو ہفتے نیپال کے لئے زیادہ مشکل ہوں گے، کیونکہ وہ نوول کروناوائرس کے پھیلا کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے لئے پہلی بار تیزی سے تشخیص کے ٹیسٹ شروع کررہا ہے۔ کھٹمنڈو میں اپنی سرکاری رہائش گاہ بلووتار سے ٹیلی ویژن پر براہ راست خطاب میں، اولی نے کہا کہ اگرچہ نیپال میں اب تک صرف نو مثبت کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں تاہم آنے والے دن پورے ملک میں وبا کی صورتحال کا تعین کرنے کے لئے انتہائی اہم ہوں گے۔امریکا سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاہم اس وائرس سے شدید متاثر یورپی ممالک اسپین اور اٹلی میں گزشتہ تین دن سے ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران امریکا میں کورونا وائرس کے 25 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے اور مجموعی تعداد 3 لاکھ 67 ہزار629 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 11ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔وائٹ ہاؤس کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں کووڈ -19 سے ایک لاکھ سے 2 لاکھ 40 ہزار کے درمیان ہلاکتیں ہوسکتی ہیں کیونکہ کورونا سے سانس کی بیماری بھی لاحق ہوتی ہے جو گھر بیٹھے بھی ہوسکتی ہے۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا خطہ یورپ ہے جہاں اسپین اور اٹلی سب سے ہلاکتیں سامنے آئی ہیں مگر وہاں گزشتہ تین روز سے نئے کیسز کی شرح میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ اسپین میں اب تک ایک لاکھ 36 ہزار 675 افراد اس وائرس سے متاثر اور 13 ہزار 341 ہلاک ہو چکے ہیں۔اٹلی میں بھی کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں اور نئے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔اٹلی میں اب تک وائرس کے باعث 16ہزار 523 افراد ہلاک جب کہ ایک لاکھ 32 ہزار متاثر ہو چکے ہیں۔مہلک کورونا وائرس سے برطانیہ بھی شدید متاثر ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد 51 ہزار سے زائد ہے۔ کورونا وائرس میں مبتلا برطانوی وزیراعظم بورس جونسن بدستور بیمار ہیں اور انہیں گزشتہ روز طبیعت بگڑنے پر انتہائی نگہداشت یعنی آئی سی یو منتقل کر دیا گیا۔جاپان میں اگرچہ کیسز کی تعداد دیگر ممالکی نسبت کم ہے مگر وہاں حکومت نے دارالحکومت ٹوکیو سمیت پانچ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ جاپان میں اب تک ساڑھے تین ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق کی جاچکی ہے جب کہ 85 جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔جاپانی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز دیگر ممالک سے کم ہیں لیکن بڑھنے کے خدشے کے باعث احیتاطی طور پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اس دوران حکام کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ اسکولز، عوامی مقامات اور مارکیٹوں وغیرہ پر پابندی عائد کرسکتے ہیں تاکہ کورونا کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے مرکز چین میں صورتحال مسلسل بہتر ہو رہی ہے اور معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں اور روزانہ کیسز کی تعداد میں کمی دیکھی جارہی ہے۔چین میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 32 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 13 لاکھ47ہزار سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے2 لاکھ 86 ہزار 95 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 74 ہزار 767 ہے۔مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید تین ٹیسٹ مثبت آگئے۔ وادی میں متاثرین کی تعداد ایک سو تیئس ہوگئی۔ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔ مقبوضہ وادی میں کورونا وائرس سے متاثرہ سرینگر کی ایک کالونی کو سیل کردیا گیا ہے۔سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 82 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد کرونا کے متاثرہ کل افراد کی تعداد 2605 ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں اس سے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 138 نئے کیسز کی تصدیق کی تھی جب کہ اپریل کے آغاز میں ایک دن میں 206 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ تاہم اس کے بعد سعودی عرب میں کرونا کے نئے کیسز میں بہ تدریج کمی دیکھی جا رہی ہے۔وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مملکت میں کرونا کے مزید 138 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2600 سے تجاوز کرگئی ہے۔ایران گذشتہ 24 گھں ٹوں کے دوران کرونا کے نتیجے میں مزید 136 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ایران میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4083 ہو گئی جب کہ مزید 2274 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 ہزار 500 ہو گئی ہے۔ سیکڑوں مریض اس مہلک وباء کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

https://www.facebook.com/245554065511800/posts/3190836224316888/
08/04/2020

https://www.facebook.com/245554065511800/posts/3190836224316888/

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ ایک عالمگیر سچائی ہے کہ دنیا میں ماں کی محبت کا کوئی متبادل نہیں۔ اب جاپان کے ماہرین نے اس حوالے سے اپنی تحقیق میں ایک حیران کن انکشاف

08/04/2020

DAILY KPK News
Like & share
For Breaking News

آئیے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ساتھ دیں!کورونا فنڈ میں مخیر حضرات اپنا حصہ ڈالیں!ملکی تاریخ کی بڑی لائیو ٹیلی تھون 9...
08/04/2020

آئیے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ساتھ دیں!
کورونا فنڈ میں مخیر حضرات اپنا حصہ ڈالیں!
ملکی تاریخ کی بڑی لائیو ٹیلی تھون 92 نیوز کے سنگ بروز جمعہ!

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ARY Badrashi News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share