GBR TV

GBR TV GILGIT BALTISTAN REPORTERS

Weather update
01/03/2024

Weather update

صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان و سابق وزیر اعلٰی گلگت بلتستان خالد خورشید کی سربرائی میں وفد کی نامزد وزیر اعلٰی خیبر پختونخ...
29/02/2024

صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان و سابق وزیر اعلٰی گلگت بلتستان خالد خورشید کی سربرائی میں وفد کی نامزد وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے پشاور میں ملاقات۔

سپیکر جی بی اسمبلی نزیر ایڈوکیٹ، ممبر جی بی کونسل سید شبیہ الحسنین، ممبر اسمبلی وزیر سلیم، رہنما پی ٹی آئی گلگت بلتستان شاہ ناصر، صوبائی صدر انصاف یوتھ ونگ عتیق پیرزادہ اور دیگر بھی شریک۔

خالد خورشید کا علی امین خان کے والد کی وفات پر تعزیت اور وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

اس ڈش کو آپ اپنے زبان میں کیا کہتے ہیں ؟؟
29/02/2024

اس ڈش کو آپ اپنے زبان میں کیا کہتے ہیں ؟؟

ڈپٹی کمشنر سکردو شہریار شیرازی کا تبادلہ ۔طیب سمی ڈپٹی کمشنر سکردو تعینات ۔گلگت بلتستان میں ڈی سی کے تبادلے  نوٹیفکیشن ج...
29/02/2024

ڈپٹی کمشنر سکردو شہریار شیرازی کا تبادلہ ۔
طیب سمی ڈپٹی کمشنر سکردو تعینات ۔

گلگت بلتستان میں ڈی سی کے تبادلے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

28/02/2024

کولمبو کرکٹ گراونڈ ٹورنانمنٹ!!!!!
گلشن بوائز شاباش__

گلشن آباد کے ٹیم گلشن سپر سٹار نے شکور آباد کے ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سات۔وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی ۔
شکور آباد تھنگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں131رنز کا ٹارگٹ دے دیا
132رنزکے تعاقب میں گلش آباد کی جانب سے زاہد عرف(پٹاخہ)کےجارحانہ اننگز کی بدولت تین وکٹوں کی نقصان پر 9.3اورز میں مقررہ ہدف پورا کرلیا
ذاہد عرف(پٹاخہ)نے 48;رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔:
🏏

لاہور کے ایک علاقے میں پیدا ہونے والی ناخوشگوار صورتحال کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر خاتون شہری کو مشتعل ہجوم سے بح...
28/02/2024

لاہور کے ایک علاقے میں پیدا ہونے والی ناخوشگوار صورتحال کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر خاتون شہری کو مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچا کر لے جانے والی ایس ڈی پی او گلبرگ لاہور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سیدہ شہربانو نقوی کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات، آرمی چیف نے ASP شہربانو کی ڈیوٹی کے دوران بے لوث لگن اور ایک غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ پیش کرنے پر سراہا۔

گانچھے ہوشے ویلی میں کامیاب کمیونٹی ٹرافی ہنٹنگ لاہور سے تعلق پاکستانی شکاری حمزہ کلیم نے ہمالین آئی بیکس جس کی سینگ سائ...
28/02/2024

گانچھے
ہوشے ویلی میں کامیاب کمیونٹی ٹرافی ہنٹنگ
لاہور سے تعلق پاکستانی شکاری حمزہ کلیم نے ہمالین آئی بیکس جس کی سینگ سائز 41 انچ ہیں کامیاب شکار کرلیا،واضع رہے کہ گلگت بلتستان کے علاقے ضلع گانچھے ہوشے میں یہ سیزن کی دوسری کامیاب ٹرافی ہنٹنگ ہیں۔

سکردو "کچورا یوتھ آرگنائزیشن" کے صدر جناب اسحق منچو  کے سربراہی میں وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن سے ان کے آفس میں ملاقا...
27/02/2024

سکردو
"کچورا یوتھ آرگنائزیشن" کے صدر جناب اسحق منچو کے سربراہی میں وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ جس میں کچورا کی حالیہ دنوں میں آنے والی رزلٹ ودیگر درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلاً گفت و شنید ہوئی۔ کے وائی او کے اعلیٰ عہدیداران نے اس مسلئے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور فلفور مسلئے کو حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ ہم اس مسلے پر کسی قسم کے سمجھوتہ کیلے تیار نہیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر صاحب نے نئے سیشن شروع ہونے سے پہلےکچورا کے اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کا وعدہ کیا اور ساتھ ھی گریٹ ون اور لیپ اسسٹینٹ کو واپس کچورا بیجھنے کا وعدہ بھی کیا۔ اور کے۔وائی۔او کے وفد کو یقین دلایا کہ جوانوں کے ساتھ ہی دیگر مسائل کے حل حتیٰ الامکان جلد از جلد کرنے کی یقین دہانی کرائی گی۔۔وفد میں صدر کچورا یوتھ آرگنائزیشن ' صدر حقوق تحفظ کچورا ' صدر ایکشن کمیٹی کچورا اور (کے وائی او) ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران شریک تھے

27/02/2024

بلتستان میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے ___

بلال صدیق کیمانہ نئے آئی جی پنجاب متوقع،ذرائعآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے ہونگے، ذرائع
27/02/2024

بلال صدیق کیمانہ نئے آئی جی پنجاب متوقع،ذرائع
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے ہونگے، ذرائع

27/02/2024

موسم
بلتستان میں برفباری

بلوچستان کے ضلع کوہلو سے گیس کے نئے ذخائر دریافتماڑی پیٹرولیم  نے گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔اعلامیے کے م...
27/02/2024

بلوچستان کے ضلع کوہلو سے گیس کے نئے ذخائر دریافت
ماڑی پیٹرولیم نے گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق گیس بلو چستان کے ضلع کوہلو میں دریافت ہوئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق یومیہ 64 لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہوگی، گیس کی دریافت کیلئے 2516 میٹر تک کنویں کی کھدائی کی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گیس کے حصول سے متعلق ڈیٹا ویل کے 4 مختلف زونز کے مجموعے پر مشتمل ہے

کریس سے تعلق رکھنے والا محکمہ برقیات کے لائین مین  بجلی کھمبے سے کرنٹ لگنے کی وجہ گر کر جانبحق ،نام الطاف حسین واقعہ صبح...
26/02/2024

کریس سے تعلق رکھنے والا محکمہ برقیات کے لائین مین بجلی کھمبے سے کرنٹ لگنے کی وجہ گر کر جانبحق ،نام الطاف حسین واقعہ صبح 10 بجے پیش ایا تھا_
اللہ پاک مغفرت فرماۓ اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے امین

اسلام آباد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے شنگریلا ہوٹل بلتستان کے چیرمین عارف اسلم خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں...
26/02/2024

اسلام آباد
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے شنگریلا ہوٹل بلتستان کے چیرمین عارف اسلم خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کی ترقی اور ہوٹل انڈسٹری سے متعلق مسائل اور ان کے حل سمیت سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی__

گلگت بلتستان میں گلبر حکومت خان کے نظریہ پر کام کررہی ہے مسلک اور قومیت کی بنیاد پر فیصلے کئے جارہے ہیں بتایا جائے جن کو...
26/02/2024

گلگت بلتستان میں گلبر حکومت خان کے نظریہ پر کام کررہی ہے مسلک اور قومیت کی بنیاد پر فیصلے کئے جارہے ہیں بتایا جائے جن کو کواڈنیٹر لیا گیا ہے کون لوگ ہیں وہ۔ حکومت کواڈنیٹرز کو فورآ فارغ کرے حکومت کو 10 دن کی مہلت دیتے ہیں اگر تحفظات دور نہ کئے گئے تو حکومت سے الگ ھوکر اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں ۔
امجد ایڈووکیٹ کی پریس کانفرنس

مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب
26/02/2024

مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب

اس ملک میں جاہلوں کی کوئی کمی نہیں ایک ڈھونڈو تو ہزار ملتے ہیں !  زیر نظر تصویر میں نظر آنے والی خاتون کو ہجوم نے اس لئے...
26/02/2024

اس ملک میں جاہلوں کی کوئی کمی نہیں ایک ڈھونڈو تو ہزار ملتے ہیں !

زیر نظر تصویر میں نظر آنے والی خاتون کو ہجوم نے اس لئے گھیر رکھا تھا کہ انہیں لگتا تھا کہ اس خاتون نے قرآنی آیات والا لباس زیب تن کررکھا ہے اور اگر پولیس موقع پر نا پہنچ پاتی تو شاید اب تک اس خاتون کو مار بھی چکے ہوتے مگر کسی بے حس کو یہ توفیق نا ہوئی کہ معلومات کرلے کہ یہ سوٹ دراصل قرآنی آیات نہیں بلکہ عربی کیلیگرافی والا ڈیزائن ہے جو سعودیہ میں عام ملتا ہے اور اس کے اوپر عربی لفظ حلوہ لکھا ہوا ہے جس کے معنی حسین، خوبصورت اور سویٹ ہے۔ اس قوم کے حال پر رونا بنتا ہے۔۔

توہین حلوہ کی سزا کیا ہے ویسے ،،؟

یہ وہی پاکستانی ہوتے ہیں جو سعودی عرب میں عربی میں “بیت الخلاء” لکھا دیکھ لیں تو چومنے لگتے ہیں ۔

    night view    🌃
25/02/2024

night view
🌃

25/02/2024

شاھراہ قراقرم تتہ پانی کے مقام پر یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا

24/02/2024

تتہ پانی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے شاھراہ قراقرم بند

24/02/2024

صدارتی الیکشن نو مارچ کو ہوگا ذرائع الیکشن کمشنر

24/02/2024

کیا یہ جمہوریت ہے___؟

#سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والی خواتین کی گرفتاری کے مناظر، خواتین اہلکاروں نے خواتین کے سر کی چادر کھینچ لی، بال نوچ لئے، دھکے دے کر گاڑی میں ڈال دیا، __!!__جمہوریت زندہ باد___!! *

گلگت بلتستان واٹراینڈ فورڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ میں کوہ نور بناسپتی،افضل بناسپتی اور کوہسار بناسپتی کو مضر صحت قرار ...
23/02/2024

گلگت بلتستان واٹراینڈ فورڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ میں کوہ نور بناسپتی،افضل بناسپتی اور کوہسار بناسپتی کو مضر صحت قرار دیدیا گیا ضلعی انتظامیہ نے رپورٹ کی روشنی میں مضر صحت بناسپتی گھی کی خریدوفروخت پابندی عائد کردی۔۔

23/02/2024

ٹریفک کے لیے KKH شیڈول 23 فروری 2024(بھاشا ایریا):
(23 فروری، ہر قسم کی ٹریفک)
صبح 8:00 بجے سے 10:00 بجے تک (بند)
صبح 10:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک (کھلا)
دوپہر 12:00 سے 02:00 تک (بند)
دوپہر 2:00 بجے کے بعد (کھلا)
ڈپٹی کمشنر اپرکوہستان

سکردو انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا حالیہ برف باری کے بعد دلکش منظر ۔
23/02/2024

سکردو انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا حالیہ برف باری کے بعد دلکش منظر ۔

گلگت بلتستان کی طرف سفر  کرنے  والے  مسافر  متوجہ  ہوں ۔
23/02/2024

گلگت بلتستان کی طرف سفر کرنے والے مسافر متوجہ ہوں ۔

23/02/2024

عمران ریاض کو عدالت میں پیش کردیا گیا تصویر پہلے کمنٹ میں👇

22/02/2024

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب، نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے

کل 10 بجے

منار تھور کے مقام پر روڈ بلاک ھوا ھے  بحال کے لیے کام جاری ھے___
22/02/2024

منار تھور کے مقام پر روڈ بلاک ھوا ھے بحال کے لیے کام جاری ھے___

شاہراہ قراقرم خیبر پختونخواہ سائڈ پہ بھاشا کے مقام پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہے ٹرانسپورٹ ادارے معلومات لے کر سفر کر...
21/02/2024

شاہراہ قراقرم خیبر پختونخواہ سائڈ پہ بھاشا کے مقام پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہے ٹرانسپورٹ ادارے معلومات لے کر سفر کریں ڈیم سائڈ پر کام کی وجہ سے بھی شاہراہ بلاک رہے گی ،
کے کے ایچ بلاک۔کلیر ہونے میں تین دن لگ سکتے ہیں ۔ عوام سفر سے گریز کرئے۔ دیامر پولیس زرائع

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GBR TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share