حافظ ابن روزی آ فیشل

  • Home
  • حافظ ابن روزی آ فیشل

حافظ ابن روزی آ فیشل اس پیج میں روزمرہ کے شرعی مسائل کے بارے میں صرف پوچھ سکتے ہیں اور تمام اسلامی معلومات کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں

✍️حضرت ڈاکٹر عبد الحئی عارفی رحمتہ اللہ علیہ پیشہ کے اعتبار سے ہومیوپیتھک معالج تھے اور مطب (کلینک) کرتے تھے۔ جید علماء ...
08/06/2024

✍️حضرت ڈاکٹر عبد الحئی عارفی رحمتہ اللہ علیہ پیشہ کے اعتبار سے ہومیوپیتھک معالج تھے اور مطب (کلینک) کرتے تھے۔
جید علماء ان سے بیعت ہوئے، جیسے حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب اور مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب، حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی صاحب وغیرہ، ڈاکٹر صاحب سے بیعت ہوئے۔
مشہور کتاب اسوۂ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ڈاکٹر صاحب ہی کی لکھی ہوئی ہے۔
ایک دفعہ حاضرین مجلس سے فرمانے لگے؛
آپ کہاں لمبے لمبے مراقبے اور وظائف کرو گے۔ میں تمہیں اللہ کے قرب کا مختصر راستہ بتائے دیتا ہوں۔ کچھ دن کر لو پھر دیکھو کیا ہوتا ہے، قرب کی منزلیں کیسے طے ہوتی ہیں:
1 ____ اللہ پاک سے چُپکے چُپکے باتیں کرنے کی عادت ڈالو۔ وہ اس طرح کہ جب بھی کوئی جائز کام کرنے لگو دل میں یہ کہا کرو؛
اللہ جی۔۔
(ا) اس کام میں میری مدد فرمائیں۔۔
(ب) میرے لئے آسان فرما دیں۔۔
(ج) عافیت کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔۔
(د) اپنی بارگاہ میں قبول فرما لیں۔۔
یہ چار مختصر جملے ہیں، مگر دن میں سینکڑوں دفعہ اللہ کی طرف رجوع ہو جائیگا اور یہ ہی مومن کا مطلوب ہے کہ اسکا تعلق ہر وقت اللہ سے قائم رہے۔
2 ____ انسان کو روز مرہ زندگی میں چار حالتوں سے واسطہ پڑتا ہے۔۔
(ا)۔ طبیعت کے مطابق۔
(ب)۔ طبیعت کے خلاف۔
(ج)۔ ماضی کی غلطیاں اور نقصان کی یاد۔
(د)۔ مستقبل کے خطرات اور اندیشے۔
جو معاملہ طبیعت کے مطابق ہو جائے اس پر ​اللهم لَكَ الحَمدُ ولَكَ الشُّكر​ کہنے کی عادت ڈالو۔
جو معاملہ طبیعت کے خلاف ہو جائے تو ​انا لله وانا اليه راجعون​ کہو۔
ماضی کی لغزش یاد آجائے تو فورا ​استغفراللہ​ کہو۔
مستقبل کے خطرات سامنے ہوں تو کہو
​اللهم اِنّى أعوذ بكَ مِن جَمِيعِ الفِتَنِ ما ظَهَرَ مِنها وما بَطَن​۔
شکر سے موجودہ نعمت محفوظ ہو گئی۔
نقصان پر صبر سے اجر محفوظ ہو گیا اور اللہ کی معیت نصیب ہو گی۔۔
استغفار سے ماضی صاف ہو گیا۔۔
اور اللهم انى أعوذ بك سے مستقبل کی حفاظت ہوگئی۔۔
3 ____ شریعت کے فرائض و واجبات کا علم حاصل کر کے وہ ادا کرتے رہو اور گناہِ کبیرہ سے بچتے رہو۔
4 ____ تھوڑی دیر کوئی بھی مسنون ذکر کر کے اللہ پاک سے یہ درخواست کر لیا کرو؛
اللہ جی۔۔۔ میں آپ کا بننا چاھتا ہوں، مجھے اپنا بنا لیں، اپنی محبت اور معرفت عطا فرما دیں۔
​چند دن یہ نسخہ استعمال کرو پھر دیکھو کیا سے کیا ہوتا ہے اور قرب کی منزلیں کیسے تیزی سے طے ہوتی ہیں۔۔!!
پیج فالو اینڈ شئیر کریں۔

30/05/2024
29/05/2024

•┈•┈•⊰✿🌹﷽🌹✿⊱•┈•┈•
*☆اَلسَّلَامُ عَلَیْكُمْ وَرَحْمَةُاللّٰهِ وَبَرَكَاتُه☆*
•┈•┈•⊰✿🌹🌼🌹✿⊱•┈•┈•

⛲ *بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ* ⛲

⛲ 📇 *آج کا کیلینڈر* 📇 ⛲
🔖 *20 ذو القعدہ 1445ھ*💎
🔖 *29 مئی 2024ء* 💎
🔖 *17 جیٹھ 2081ب*💎

*🌄 بروز بدھ Wednesday* 🌄

🏵 *☘ جہنم کی آگ سے بچنے کا ذریعہ☆*

*🌟🔸" عدی بن حاتم ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے جہنم کا ذکر کیا اور اس سے پناہ مانگی اور چہرے سے اعراض و ناگواری کا اظہار کیا پھر فرمایا:*
*"جہنم سے بچو. خواہ آدھی کھجور ہی (کسی کو) صدقہ کر کے ہوسکے اور اگر کسی کو یہ بھی میسر نہ ہو تو اچھی بات کر کے ہی. (یعنی اچھی بات کہہ کر)."*🔸🌟

🌹📚 *◉✿ الصحیح البخاری ✿◉*
•‍━•••◆◉✿❁✿❁✿◉◆•••‍━•
🌹🌹🌹🌟🏵🌟🌹🌹🌹

27/05/2024

❤️‍🩹

‏اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبرَاهِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبرَاهِیْمَ اِنَّکَ حَمیْدٌ مَّجِیْدٌ○ 🥀
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارکْتَ عَلٰی اِبرَاهِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبرَاهِیْمَ اِنَّکَ حَمیْدٌ مَّجِیْدٌ○ 🖤.


24/05/2024

🇵🇰 آج کی تاریخ 🌤

16 ذوالقعدہ 1445ھ
25 مئی 2024ء

ہفتہ Saturday

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
أَسْرِعُوا بِالْجَنَازَةِ فَإِنْ تَكُ صَالِحَةً فَخَيْرٌ تُقَدِّمُونَهَا إِلَيْهِ وَإِنْ تَكُ سِوَى ذَلِكَ فشر تضعونه عَن رقابك

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جنازہ جلدی لے جایا کرو ، اگر تو وہ صالح ہے تو پھر تم اسے بھلائی کی طرف لے جارہے ہو ، اور اگر وہ اس کے علاوہ ہے تو پھر وہ ایک شر ہے جسے تم اپنی گردنوں سے اتار رہے ہو۔ متفق علیہ
مشکوٰۃ 1646

21/05/2024

منہ میٹہ کیجیے
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم
🌺💖

19/05/2024

ماشاءاللہ کے بغیر کوئی بی نہ گزرے اج کی خوبصورت ویڈیو
خُدا اور اُس کے فرشتے آپ ﷺ پر دُرود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو۔۔!! تم بھی اُن ﷺ پر دُرود و سلام بھیجو۔۔۔!! 🌸

‏اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبرَاهِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبرَاهِیْمَ اِنَّکَ حَمیْدٌ مَّجِیْدٌ○ 🥀
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارکْتَ عَلٰی اِبرَاهِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبرَاهِیْمَ اِنَّکَ حَمیْدٌ مَّجِیْدٌ○ 🖤.


16/05/2024

🇵🇰 آج کی تاریخ 🌤

07 ذیقعدہ 1445ھ
16 مئی 2024ء

جمعرات Thursday

وَعَن أبي خرَاش السُّلَميَّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:
مَنْ هَجَرَ أَخَاهُ سَنَةً فَهُوَ كسفك دَمه

حضرت ابوخراش سلمی ؓ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا:
جس نے اپنے بھائی سے سال بھر ترک ملاقات کی تو وہ اس کے خون بہانے کے مترادف ہے۔ رواہ ابوداوٗد
مشکوٰۃ 5036

مولاناشمس الحق افغانیؒ سے ایک قاد یانی جج نے پوچھا:"نبوت کیا چیز ہے؟"*مولانا شمس الحق افغانیؒ فرمانے لگے:"نبوت اعلٰی منص...
15/05/2024

مولاناشمس الحق افغانیؒ سے ایک قاد یانی جج نے پوچھا:
"نبوت کیا چیز ہے؟"
*مولانا شمس الحق افغانیؒ فرمانے لگے:
"نبوت اعلٰی منصب ہے، اللہ جل شانہ جِسے چاہے دے دیتاہے۔"
*قاد یانی بولا:
*"جب اتنا اچھا منصب ہے تو اِسے عام کرنا چاہئے۔"
*مولانا شمس الحق افغانیؒ نے 100 روپے کا نوٹ نکال کر فرمایا:
*"یہ نوٹ کیساہے؟؟"
*اُسی زمانے میں سو روپے کا نوٹ، بڑا نوٹ تھا۔
*قاد یانی بولا:
*"یہ تو اعلٰی چیز ہے۔"
*مولانا شمس الحق افغانیؒ نے فرمایا:
*"جب اتنی اعلی چیز ہے تو اِسے عام کرنا چاہئے۔ ایک مُہر میں اپنی طرف سے بناؤنگا اور جعلی نوٹ تیار کر کے عام کرتا رہونگا۔"
قاد یانی جج بولا:
"یہ کام اگر آپ نے کیا تو آپ مجرم ہونگے اور سزا کے مستحق ہونگے۔ اِس کام کی اتھارٹی صرف حکومت کے پاس ہے کسی اور کے پاس نہیں۔۔"
مولاناشمس الحق افغانیؒ نے فرمایا:
ٹھیک ہے۔۔
اب یہ سمجھو کہ نبوت اگرچہ اعلٰی منصب ہے، مگر اسکی اتھارٹی صرف اللہ تعالی کے پاس ہے۔ جسکو وہ چاہے نبی بنادیتاہے۔۔ اب آپ لوگوں نے اپنا جعلی نبی بنایا ہے تو اس لئے آپ لوگ اللہ پاک کے نزدیک مجرم ہیں۔۔۔*

اس تحریر کی ہر صاحبِ ایمان، زیادہ سے زیادہ تشہیرکرے ۔۔۔ یہ محمد صلى الله عليه واله وسلم سے محبت کا ادنٰی سا اظہار ھوگا۔
۔۔۔۔ جزاك الله خیرا کثیرا۔

گناہ کرکے توبہ میں تاخیر کرنا ہی بڑی گمراہی ہیں ۔۔
14/05/2024

گناہ کرکے توبہ میں تاخیر کرنا ہی بڑی گمراہی ہیں ۔۔

Address

Kalam Swat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when حافظ ابن روزی آ فیشل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share