Vash News Mashkel

  • Home
  • Vash News Mashkel

Vash News Mashkel Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Vash News Mashkel, Media/News Company, .

22/09/2023

شاعر و ادیب مبارک قاضی کے خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے ماشکیل میں کینڈل واک | وش نیوز

21/09/2023

*ماشکیل:ماشکیل بازار میں صفائی کی ناقص صورتحال سے لوگ پریشان تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی تحصیل ماشکیل میں صفائی کی ناقص صورتحال نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے بازار مین چوک اور ارد گرد کے گلیوں میں جمع کچروں کی ڈھیر سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ جگہ جگہ جمع کچروں کی ڈھیر سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے ماشکیل بازار میں دوکاندار خود صفائی کرنے پر مجبور ہے مزید تفصیلات کے لیے دیکھے ماشکیل سے نصیر کبدانی کا رپورٹ وش نیوز پر*

19/09/2023

*بلوچستان کے سرحدی تحصیل ماشکیل دیگر بنیادی ضروریات کے ساتھ ساتھ بینک سے بھی محروم ہے ایک لاکھ پچاس ہزار آبادی پر مشتمل علاقہ اکیسوی صدی میں بینک سے محروم سرکاری ملازمین اور کاروباری حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مزید تفصیلات کے لیے دیکھے ماشکیل سے نصیر کبدانی کا رپورٹ وش نیوز پر,,,*

05/09/2023

*ماشکیل:بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں ان دنوں کجھوروں کا سیزن اپنے عروج پر ہے ماشکیل کے کجھوروں میں ربی و دیگر اقسام شامل ہے مقامی زبان میں اس سیزن کو ہامین اور کجھور کو حرماگ کہتا جاتا ہے ماشکیل کو کجھوروں کا شہر کہا جاتا ہے سالانہ بڑی مقدار میں کجھور کی پیداوار ہوتی ہے لیکن کولڈ اسٹوریج کی سہولت نہ ہونے سے ہر سال بڑی مقدار میں کجھور ضائع ہو جاتی ہے مزید تفصیلات کے لیے دیکھے ماشکیل سے نصیر کبدانی کا رپورٹ وش نیوز پر۔۔۔*

01/08/2023

ماشکیل میں موبائل نیٹ ورک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں کئی گھنٹوں تک جاری موبائل نیٹ ورک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے اہل علاقہ کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے اس دوران اہل علاقہ کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہو جاتا ہے,مزید تفصیلات کے لیے دیکھے ماشکیل سے نصیر کبدانی کا رپورٹ وش نیوز پر,,,

27/07/2023

ماشکیل:بلوچستان کے سرحدی تحصیل ماشکیل میں فائر بریگیڈ کی عدم فراہمی سے متعدد واقعات ہوئی ہے جس سے لوگوں کو نقصانات ہوئی ہے لیکن اب بھی ماشکیل فائر بریگیڈ سے محروم ہے,,رپورٹ نصیر کبدانی نمائندہ وش نیوز ماشکیل,,

ماشکیل/ نصیر کبدانی ماشکیل میں بجلی اور موبائل نیٹ ورک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں,کئی کئی گ...
19/07/2023

ماشکیل/ نصیر کبدانی

ماشکیل میں بجلی اور موبائل نیٹ ورک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں,

کئی کئی گھنٹوں تک جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شدید ترین گرمی نے لوگوں کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے,

بجلی اور موبائل نیٹ ورک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی باعث ماشکیل کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہو جاتا ہے,

علاقے سے منتخب عوامی نمائندے بھی بے بسی کا اظہار کر رہے ہیں,

سیاسی و سماجی اور قبائلی عمائدین خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں,

جبکہ سول سوسائٹی اور طلباء بھی بے بسی کی عالم میں ہے,

شہر نہ پرسان میں جس کا جی چاہے جو کریں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے,

واپڈا اور موبائل نیٹ ورک حکام علاقے کی خاموشی سے خوب کمانے میں مصروف ہے,

خدا راہ ماشکیل میں بجلی اور موبائل نیٹ ورک کا نظام بہتر بنایا جائے تاکہ لوگوں کے مشکلات دور ہو سکیں,

12/07/2023

ماشکیل:ماشکیل میں تیل منڈی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی تحصیل ماشکیل میں تیل منڈی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی باعث لاکھوں روپے کا نقصان ہوا لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو بجھانے میں کامیاب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ماشکیل میں متعدد بار ایسے واقعات ہوئی ہے اور لوگوں کو لاکھوں روپے کا نقصان بھی ہوا ہے ماشکیل جیسے سرحدی علاقے میں فائر بریگیڈ کی اشد ضرورت ہے,مزید تفصیلات کے لیے دیکھے ماشکیل سے نصیر کبدانی کا رپورٹ وش نیوز پر

11/07/2023

ماشکیل میں تیل منڈی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی | بریکنگ | وش نیوز

11/07/2023

ماشکیل میں تیل منڈی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی | بیپر: نصیر کبدانی | وش نیوز

14/06/2023

ماشکیل:ماشکیل میں بجلی اور موبائل نیٹ ورک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی علاقے اور ضلع واشک کا آبادی اور رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا تحصیل ماشکیل میں گزشتہ ایک عرصے سے جاری بجلی اور موبائل نیٹ ورک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جبکہ معمولات زندگی بھی بھری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہے ماشکیل جیسے ریگستانی علاقے میں شدید ترین گرمی میں جاری بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے,,,مزید تفصیلات کے لیے دیکھے ماشکیل سے نصیر کبدانی کا رپورٹ وش نیوز پر,,,

08/06/2023

ماشکیل:بلوچستان کے علاقے ماشکیل اکیسویں صدی میں بھی دیگر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے ساتھ ساتھ بینک سے محروم ہے ضلع واشک کا رقبے اور آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا تحصیل ماشکیل میں بینک نہ ہونے سے کاروباری حضرات سرکاری ملازمین و دیگر کو شدید مشکلات کا سامنا ہے,,مزید تفصیلات کے لیے دیکھے ماشکیل سے نصیر کبدانی کا رپورٹ وش نیوز پر,,,

01/06/2023

ماشکیل:بلوچستان کے سرحدی تحصیل ماشکیل میں موبائل نیٹ ورک کی ناقص سروس سے صارفین شدید پریشان ہے جبکہ ضلع واشک کے سب سے بڑے آبادی پر مشتمل علاقے میں موبائل نیٹ ورک کی ناقص سروس کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے موبائل نیٹ ورک کی ناقص سروس سے علاقے کے کاروباری حضرات سرکاری ملازمین اور طلباء مشکلات سے دوچار ہے,,,مزید تفصیلات کے لیے دیکھے ماشکیل سے نصیر کبدانی کا رپورٹ وش نیوز پر,,,

پریس کلب واشک کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں,ایم پی اے و خادم واشک میر حاجی زابد علی ریکیماشکیل:(نامہ نگار)ج...
24/05/2023

پریس کلب واشک کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں,
ایم پی اے و خادم واشک میر حاجی زابد علی ریکی

ماشکیل:(نامہ نگار)جمعیت علماء السلام کے رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے و خادم واشک میر حاجی زابد علی ریکی نے پریس کلب واشک کے نومنتخب کابینہ چیئرمین نصیر کبدانی، صدر نصیب اکبر بلوچ، نائب صدر عمران بلوچ، جنرل سیکرٹری عبدالحق ایجباڑی اور سیکرٹری اطلاعات یحییٰ بلوچ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت معاشرے کا ایک اہم جز ہے بہترین رائٹرز اور صحافی مل کر سماج کے بہتری کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور علاقائی مسائل کو آئی لائٹ کرکے انکے حل میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں پریس کلب واشک میں شامل تمام کردار انتہائی قابل اور سینئر صحافی ہیں انکے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا خوش آئند ہیں پریس کلب کے لیے کابینہ کا قیام علاقائی مسائل کو آئی لائٹ کرکے انکے حل کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا میں ایک بار پھر اپنے جانب سے پریس کلب واشک کے کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ پریس کلب میں شامل تمام صحافی ضلع واشک کے مسائل کو بہترین طریقے سے اجاگر کرتے رہیں گے.

واشک پریس کلب کے کابینہ کا اعلان کر دیا گیا, چیئرمین نصیر کبدانی/صدر نصیب اکبر بلوچ/جنرل سیکرٹری عبدالحق ایجباڑی منتخب, ...
24/05/2023

واشک پریس کلب کے کابینہ کا اعلان کر دیا گیا,
چیئرمین نصیر کبدانی/صدر نصیب اکبر بلوچ/جنرل سیکرٹری عبدالحق ایجباڑی منتخب,

واشک:(نمائندہ خصوصی) واشک پریس کلب کے سینئر صحافیوں کا اجلاس پریس کلب واشک میں منعقد ہوا اجلاس میں صحافیوں کو درپیش مسائل زیر بحث لائے گئے اور باہمی مشاورت سے واشک پریس کلب کے دوسالہ کابینہ برائے دوہزار تیئیس/چوبیس کا اعلان کر دیا گیا جسکے مطابق چیئرمین واشک پریس کلب نصیر کبدانی(ماشکیل)
صدر نصیب اکبر بلوچ(واشک)
نائب صدر عمران بلوچ (واشک)
جنرل سیکرٹری عبدالحق ایجباڑی(واشک)
نشرواشاعت سیکرٹری یحیی بلوچ(شاہوگیڑی) ہونگے,
نومنتخب صدر نصیب اکبر بلوچ /چیئرمین نصیر کبدانی/جنرل سیکرٹری عبدالحق ایجباڑی و دیگر عہدداروں نے کہا کہ ماضی میں واشک میں تعلیمی رجحان کم ہونے کے باعث قلم کاروں کی تعداد کم رہی اب نوجوان میں پڑھنے اور لکھنے کا جزبہ زیادہ ہے وہ صحافتی فیلڈ میں آگے آئیں پریس کلب واشک کے ممبر بنیں انکی حوصلہ افزائی کرینگے اور سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والوں کو اعزازی ممبر شپ دینگے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کی گئی پریس کلب واشک ایک غیرجانبدار ادارہ ہے جسکے دروازے واشک کے ہر مظلوم/غریب/سماجی کارکن/طلباء/سپورٹس مین/کاروباری طبقہ/اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے لیے کھلے ہیں پریس کلب واشک کے لیے ہر طبقہ فکر قابل عزت ہے تاکہ ہم سب ملکر مثبت انداز میں واشک کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے کام کر سکیں,

24/05/2023
ماشکیل:(نصیر کبدانی/نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل صاحبزادہ اسفندیار نے آج بازار میں میڈیکل اسٹورز کا تفصیلی وزٹ کیا ان ک...
24/05/2023

ماشکیل:(نصیر کبدانی/نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل صاحبزادہ اسفندیار نے آج بازار میں میڈیکل اسٹورز کا تفصیلی وزٹ کیا ان کے رجسٹریشن چیک کئے اور زائد المیاد ادویات رکھنے پر میڈیکل اسٹورز مالکان کی سخت سرزنش کی گئی اس دوران رجسٹریشن نہ کرنے والے کئی میڈیکل اسٹورز کا چالان بھی کیا گیا اور انہیں سختی سے تنبیہ بھی کیا کہ فوری طور پر اپنے رجسٹریشن کرائے اور زائد المیاد ادویات رکھنے سے اجتناب کرے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی بازار دورے کے موقع پر ایڈیشنل ایس ایچ او ماشکیل اللہ بخش ان کے ہمراہ تھے ماشکیل کے سیاسی و سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل صاحبزادہ اسفندیار کے وزٹ کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے مزید اور موثر اقدامات اٹھائیں گے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vash News Mashkel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share