Pakistan Online News

  • Home
  • Pakistan Online News

Pakistan Online News This is a news page

پٹرول پھر مہنگا۔ڈالر نیچے آیا بجلی چور پکڑے گئے ریکوری بھی ہوئی مگر غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا۔
15/09/2023

پٹرول پھر مہنگا۔ڈالر نیچے آیا بجلی چور پکڑے گئے ریکوری بھی ہوئی مگر غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا۔

02/02/2023

تھانہ کوٹ سبزل کی حدود موضع تھیڑ میں با اثر وڈیرہ گولہ شر نامی زمیندار نے اپنے بیٹوں اور ملازموں کے ہمراہ پرویز شر کے گھر پر دھاوا بول دیا ڈندے سوٹوں کے ساتھ معزور شخص حیدر علی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں 15پرکال کیا تو تھانہ کوٹ سبزل کی پولیس تو آٸی لیکن کوٸی کارواٸی نا کی بلکہ پیسے لے کر چلی گٸی
مظلوم حیدرعلی نے ڈی پی او رحیم یارخان اور آٸی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے

امارات کے صدر کی آمد، وزیراعظم آج استقبال کے لیے رحیم یار خان جائیں گےپاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات ...
25/01/2023

امارات کے صدر کی آمد، وزیراعظم آج استقبال کے لیے رحیم یار خان جائیں گے

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان کے استقبال کے لیے آج رحیم یار خان جائیں گے۔
عرب نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان بدھ کو رحیم یار خان پہنچ رہے ہیں۔
اس دورے کے دوران دونوں رہنماؤں کی تفصیلی ملاقات بھی ہو گی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوگی۔
دونوں رہنماؤں نے رواں ماہ ابوظبی میں بھی ملاقات کی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کے سینیئر ارکان کے ہمراہ ابوظبی گئے تھے اور تجارت کے علاوہ سرمایہ کاری اور دیگر معاشی روابط پر گفتگو ہوئی تھی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج رحیم یار خان جائیں گے جہاں وہ چاندنہ ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان کا استقبال کریں گے۔‘

بیان کے مطابق ’بعدازں دونوں رہنما پاکستان اور یو اے ای کے درمیان برادرانہ تعلقات میں مزید بہتری اور دیگر معاملات پر بات چیت کریں گے۔‘

گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے مرکزی بینک میں موجود اپنے دو ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کرنے کا اعلان اس وقت کیا تھا جب صدر شیخ محمد بن زائد النہیان نے اسلام آباد کی مدد کے لیے مزید ایک ارب ڈالر کا اضافی قرض دینے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

پاکستان اپنے اتحادیوں اور کثیرالجہتی اداروں کی جانب سے اعانت کے حصول کے لیے سرگرم ہے۔

پاکستان کو پچھلے سال آنے والے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ اس کو تقریباً 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

اس کے بعد سے پاکستان کو معاشی مسائل کا سامنا ہے اور اس کی قومی کرنسی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات اور پاکستان دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں جو گزشتہ سال 10 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچی تھی۔

11/10/2022
عمران خان کی موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کی تجویزعمران خان کی موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو...
13/09/2022

عمران خان کی موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کی تجویز

عمران خان کی موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کی تجویز
ویب ڈیسک 12 ستمبر ، 2022
نئے آرمی چیف کا معاملہ نئی حکومت آنے تک مؤخر کردینا چاہیے، نئی حکومت نئے آرمی چیف کا انتخاب کرے: سابق وزیراعظم کی تجویز— فوٹو: فائل
نئے آرمی چیف کا معاملہ نئی حکومت آنے تک مؤخر کردینا چاہیے، نئی حکومت نئے آرمی چیف کا انتخاب کرے: سابق وزیراعظم کی تجویز— فوٹو: فائل
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کی تجویز دے دی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ سال 2010 اور موجودہ سیلاب میں بہت زیادہ تباہی ہوئی، سندھ میں سیلاب سے زیادہ تباہی ہوئی، سندھ میں پانی کھڑا ہونے سے چاول کی فصل کاشت نہیں ہوپائے گی، سیلاب کا طویل مدتی حل ڈیمز ہیں، 50 سال میں کوئی بڑا ڈیم نہیں بنا۔

ان کا کہنا تھاکہ سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی نکاسی نہ ہونا ہے، کراچی میں نالوں پر گھر بن جاتے ہیں، جب تک باقاعدہ نکاسی آب کا نظام نہیں بنتا مسئلہ رہے گا۔

سات یا 8 ارب ڈالر مل بھی جائیں تو باقی پیسے کہاں سے آئیں گے؟ عمران خان
معیشت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ دوسرا امتحان آرہا ہے ہماری معیشت تیزی سے نیچے جارہی ہے، آئی ایم ایف کا پروگرام سائن کیا، پیٹرول اور بجلی کی قیمت تین گنا بڑھادی، آئی ایم ایف پروگرام کے بعد بھی روپے کی قدر نیچے جارہی ہے ، مجھے خوف ہے جس طرف یہ جارہے ہیں اس حکومت کے پاس کوئی حل نہیں، ایک طرف سیلاب اور اگر دیوالیہ بھی ہوگئے تو یہ بڑی تباہی ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ ملک میں سیاسی استحکام صرف الیکشن سے آسکتا ہے، جب ہم گئے تو ڈالر 178 روپے کا تھا ، گروتھ ریٹ 6 فیصد تھی، چار بڑی فصلوں کی ریکارڈ پیداوار تھی، گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت تھی، ہمارے دور میں تیل 103 ڈالر سے 115 پر گیا تھا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ میں نے کہا تھاسیاسی عدم استحکام آیا تو معیشت کسی سے نہیں سنبھالی جائے گی جن کے پاس طاقت ہے ان کوخبردار کیا تھا، اسٹیبلشمنٹ کو سمجھانے کیلئے شوکت ترین کو بھی بھیجا، ان کے پاس سوائے اپنے کرپشن کیسز معاف کرانے کے کوئی پلان نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام کریڈٹ ایجنسیوں نےان کوڈاؤن گریڈ کردیا، ان سے معیشت سنبھالی نہیں گئی، اسٹاک مارکیٹ نیچے آیا ، آئی ایم ایف نے ان پر دباؤ ڈالا تو انھوں نے قیمتیں بڑھا دیں، پاکستان کو 30 ارب ڈالر بیرونی قرض چاہیے، ورلڈ بینکآئی ایم ایف، ایشین ڈیولپمنٹ فنڈ کے پیسے بھی مل جائیں تو مشکل سے سات 8 ارب ڈالر ہوں گے، سات یا 8 ارب ڈالر مل بھی جائیں تو باقی پیسے کہاں سے آئیں گے؟عمران خان کا کہنا تھاکہ جن لوگوں نے اچھی بھلی حکومت گراکر ان کو لے کر آئے ان کو خود سے آج سوال پوچھنا چاہیے کہ کیا وہ پاکستان کا سوچ رہے تھے؟ یا تو یہ لوگ بہت بڑے ذہینہوتے ان کا ٹریک ریکارڈ ہوتا کہ ملک کو بہتر کیا ہے۔ کا کہنا تھاکہ 32سال ان دونوں خاندانوں نے پاکستان پر حکومت کی، جن لوگوں نے ملک کے ادارے تباہ کیا ، کرپشن کی ،کیا آج ان کے پاس کوئی حل ہوگا؟ کیا وہ لوگ ذمہ دار نہیں جنھوں نے سازش کی اور ملک کو آج کہاں پہنچا دیا، آج جو مہنگائی آئی ہے پاکستان میں پہلے کبھی نہیں تھی ، پاکستان کے پاس کوئی ایزی آپشن نہیں جو بھی آئے گا اس کیلئے مسائل کا پہاڑ ہوگا۔سیاسی استحکام کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ جب بھی ملک کو سدھاریں گے تو پہلا طریقہ کار سیاسی استحکام ہوگا، اگر سیاسی استحکام نہیں تو معاشی استحکام نہیں آنا، آج تمامپاکستانیوں کو پریشان ہونا چاہیے، پاکستان جس طرف جارہا ہے ملک سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔
اسٹیبلشمنٹ امپائر بن کرآگئے ہم گارنٹی دیتےہیں یہ آدمی ٹھیک ہوگا‘

الیکشن کمیشن کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھاکہ کبھی کسی الیکشن کمیشن کواتنا جانبدار نہیں دیکھا، شہباز شریف نے الیکشن کمشنر کیلئے اپنے نام دیے اور ہم نے اپنے دیے جس پر ڈیڈلاک ہوگیا، ہمیں ان کے نام منظور نہیں تھے اور انہیں ہمارے، ایسے میں اسٹیبلشمنٹ امپائر بن کرآگئے ہم گارنٹی دیتےہیں یہ آدمی ٹھیک ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے ہمیں ہرانےکیلئے پورا زور لگایا، اس الیکشن کمیشن نےووٹنگ مشین پراجیکٹ سبوتاژ کیا۔
فری اینڈفیئرالیکشن کرائیں اگریہ جیت جاتے ہیں تواپناآرمی چیف اپائنٹ کریں: عمران خان
آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ دنیا میں وہ قوم اوپر جاتی ہے جس میں میرٹ ہو، میں نے کہا کہ آرمی چیف کا عہدہ اہم ہے میرٹ پر ہونا چاہیے، میں نےکہا نہ آصف زرداری اور نہ نوازشریف اس میرٹ کیلئے کوالیفائیڈ ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ آصف زرداری تیس سال سے پیسے چوری کررہا ہے، ان کی ترجیح میرٹ نہیں اپنا پیسہ بچانا ہے، یہ میری حکومت گراکر اوپر بیٹھے ہیں یہ پاکستان کیلئے نہیں تھا، ہماری 155 اور ن لیگ کی 85 نشستیں ہیں ان کی کوالیفیکیشن کیسے ہے؟ فری اینڈفیئرالیکشن کرائیں اگریہ جیت جاتے ہیں تو پھر اپناآرمی چیف اپائنٹ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کی پرویژن نکل سکتی ہے یہ کوئی بڑی بات نہیں ملک کی بہتری کے لیے جبکہ وکلا نے بتایا کہ اس کی پرویژن نکل سکتی ہے۔

اس موقع پر عمران خان سے سوال کیا گیا کہ ایکسٹینشن دے دی جائے ؟ جب تک الیکشن نہیں ہوتے؟ تو اس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ میں نے ابھی اس پر تفصیل میں نہیں سوچا۔

ان کا کہنا تھاکہ نئے آرمی چیف کا معاملہ نئی حکومت آنے تک مؤخر کردینا چاہیے، نئی حکومت نئے آرمی چیف کا انتخاب کرے۔

توہین عدالت کیس کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھاکہ میں نےکہا میں افسوس کا اظہار کرتاہوں کوئی بات بری لگی ہےتوواپس لیتاہوں، جب مجھےپتاچلاوہ اس سےزیادہ آگےجاناچاہتےہیں تومیں نےکہامیں بات کرناچاہتاہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ مجھے موقع ملتا تو شاید وہ کہہ دیتا جو وہ چاہتے لیکن انھوں نے مجھے موقع نہیں دیا۔

حکومت الیکشن کا اعلان کرے توہرچیزپربات کرنے کیلئے تیارہوں: عمران خان
الیکشن کے حوالے سے سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اگرحکومت فری اینڈ فیئرالیکشن کا اعلان کرے توہرچیزپربات کرنے کیلئے تیارہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ ذاتی مفادات کیلئے الیکشن کی جلدی نہیں، چار ماہ میں جو عزت ملی پہلے کبھی نہیں ملی مجھے تو یہ سوٹ کررہا ہے لیکن ملک کی معیشت تیزی سے نیچے جارہی ہے خوف ہےہم ڈیفالٹ کی طرف چلےجائیں۔

ان کا کہنا تھاکہ معاشی ماہر سے پوچھ لیں کیا سیاسی استحکام کے بغیر معیشت مستحکم ہوسکتی ہے اور سیاسی استحکام الیکشن سے آئے گا۔

عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی میں روات کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھیفیضان راجہ  پولیس کے مطابق واقعے کے وقت عمران خان ک...
03/09/2022

عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی میں روات کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی
فیضان راجہ
پولیس کے مطابق واقعے کے وقت عمران خان کی گاڑی متاثرہ گاڑی کے پیچھے تھی — فوٹو: اسکرین گریب
پولیس کے مطابق واقعے کے وقت عمران خان کی گاڑی متاثرہ گاڑی کے پیچھے تھی — فوٹو: اسکرین گریب
عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی کو روات کے قریب حادثہ پیش آ گیا، چلتی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، گاڑی میں سوار افراد نے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت عمران خان کی گاڑی متاثرہ گاڑی کے پیچھے تھی۔

عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی کو اچانک آگ لگنے کے بعد موقعے پر موجود ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا، واقعے میں عمران خان محفوظ رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کا شکار ہونے والی گاڑی میں عمران خان کی پرسنل سکیورٹی کے افراد سوار تھے، جنہوں نے گاڑی میں آگ لگنے کے بعد گاڑی سے چھلانگیں لگا کر اپنی جان بچائی۔

پاکستان میں آئندہ برس بھی مہنگائی رہے گی، مظاہرے بھی ہو سکتے ہیں: آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا آئی ایم ایف نے خوراک اور ...
03/09/2022

پاکستان میں آئندہ برس بھی مہنگائی رہے گی، مظاہرے بھی ہو سکتے ہیں: آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا
آئی ایم ایف نے خوراک اور ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اضافے کو پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی اہم وجہ قرار دیا ہے۔
آئی ایم ایف نے خوراک اور ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اضافے کو پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی اہم وجہ قرار دیا ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں آئندہ برس بھی مہنگائی کی شرح برقرار رہے گی جس کے باعث ملک میں مظاہرے بھی ہو سکتے ہیں۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت اور قرض کے لیے ساتویں اور آٹھویں جائزے سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ میں آئی ایم ایف نے خوراک اور ایندھن کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافے کو مہنگائی بڑھنے کی اہم وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 20 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے کئی وعدوں اور اہداف پر عمل درآمد نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
وزیر خزانہ ہوتا تو مہنگائی کرتا اور نہ ہی روپے کی قدر گراتا: اسحاق ڈار
ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 45.28 فیصد کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر اور پرائمری بجٹ خسارے سمیت 5 اہداف پورے نہیں کیے، 3 کارکردگی اور 7 اسٹرکچرل شرائط بھی پوری نہیں کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو ساڑھے 3 فیصد جبکہ بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 4.4 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، اس کے علاوہ جاری کھاتوں کا خسارہ ڈھائی فیصد تک رہ سکتا ہے۔

میں عمران خان ہوں دہشت گرد نہیںتوہینِ عدالت کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے سربراہ نے کمرۂ عدالت میں آتے ہی کہا کہ ’میں عمران ...
01/09/2022

میں عمران خان ہوں دہشت گرد نہیں

توہینِ عدالت کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے سربراہ نے کمرۂ عدالت میں آتے ہی کہا کہ ’میں عمران خان ہوں دہشت گرد نہیں‘
سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے میں اظہار وجوہ کے نوٹس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں بدھ کو دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھی لیکن دن کے آغاز سے ہی اسلام آباد ہائی کورٹ کے ارد گرد کرفیو کا سا سماں تھا۔

اسلام آباد پولیس کے علاوہ ایف سی اور رینجرز کے اہلکاروں کو صبح چھے بجے ہی تعینات کرنے کے علاوہ اس علاقے میں موجود تمام دوکانوں کو بند کروا دیا گیا تھا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان جب کمرہ عدالت میں آئے تو اپنی نشست پر بیٹھنے سے پہلے کمرہ عدالت میں موجود اعظم سواتی سے استفسار کیا کہ اتنی سکیورٹی کیوں ہے جس پر شاہ محمود قریشی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ لگتا ہے کہ ’کسی دہشت گرد نے عدالت میں آنا تھا۔‘

عمران خان مسکراتے ہوئے بولے ’میں عمران خان ہوں، دہشت گرد نہیں۔
،عمران خان جب اپنی کرسی پر براجمان ہوئے تو کمرہ عدالت میں موجود صحافیوں نے ان پر سوالوں کی بوچھاڑ کر دی۔ جب ایک صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ جب آپ کو معلوم تھا کہ شہباز گل پر مبینہ تشدد کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے تو پھر آپ نے ایڈیشنل سیشن جج کو کیوں دھمکیاں دیں جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ انھوں نے لیگل ایکشن لینے کی بات کی تھی۔

اس سے پہلے کہ عمران خان اس بارے میں مزید بات کرتے، شاہ محمود قریشی نے صحافیوں کو یہ کہہ کر منع کر دیا کہ وہ یہ باتیں میڈیا پر لگا دیں گے اور اس طرح کی گفتگو سے توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت کرنے والے ججز اپنا ذہن بنا لیں گے، اس لیے عمران خان عدالتی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

توہین عدالت سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران سینیئر وکیل حامد خان عدالت میں پیش ہوئے اور یہ پہلا موقع تھا کہ وزیر اعظم کے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد عمران خان اور حامد خان کے تعلقات بحال ہوئے۔ اس سے پہلے حامد خان پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں کے ساتھ تھے اور عمران خان کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے تھے۔

سماعت کے دوران جب حامد خان دلائل دے رہے تھے تو عمران خان کی انگلیاں ہاتھ میں پکڑی ہوئی تسبیح کے دانوں پر تھیں۔ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے بنچ سے گفتگو شروع کی تو عمران خان نے تسبیح کو انگلیوں میں گھمانا شروع کر دیا۔
عمران خان کی عدالت میں پیشی کے وقت سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان کی طرف سے جمع کروائے گئے جواب پر افسوس کا اظہار کیا اور یہ ریمارکس دیے کہ بہتر ہوتا کہ عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں آنے سے پہلے ایڈیشنل سیشن جج کے پاس جا کر معذرت کرتے جن کو انھوں نے دھمکی دی تھی۔ چیف جسٹس کے ان ریمارکس پر عمران خان نے متعدد بار نفی میں سر ہلایا۔

یہ بھی پڑھیئے

عمران خان کے معافی مانگنے پر توہینِ عدالت کی کارروائی ختم

تحریک انصاف کی ’ریڈ لائن‘ عمران خان گرفتار ہوئے تو پارٹی کیا کرے گی؟

کیا عمران خان کی تقاریر روکنے کے لیے ’انٹرنیٹ تھروٹلنگ‘ کا استعمال کیا جا رہا ہے؟

عدالت نے عمران خان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انھیں سات روز میں تفصیلی جواب جمع کروانے کا حکم دیا۔ عدالت کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے سامنے سپریم کورٹ کے توہین عدالت کے فیصلے بھی موجود ہیں جن میں لوگوں کو سزا سنائی گئی اور اسلام آباد ہائی کورٹ سپریم کورٹ کے ان فیصلوں کی پابند ہے۔

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اسی عدالت نے پیکا آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا تھا تو اسد عمر نے، جو کہ عمران خان کی پچھلی نشست پر بیٹھے تھے، عمران خان کے کان کے قریب آ کر کہا کہ عدالت اس قانون کی بات کر رہی ہے جو ان کے دور حکومت میں بنایا گیا تھا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس کی طرف سے یہ ریمارکس آئے کہ عدالت توہین عدالت کے معاملے کو شفاف انداز میں چلانا چاہتی ہے اس لیے انھیں عدالتی معاون درکار ہیں۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین کے وکیل حامد خان نے جب سابق اٹارنی جنرل منیر اے ملک کا نام لیا تو عمران خان نے اپنی سیٹ پر بیٹھے ہوئے اونچی آواز میں کہا کہ اعتزاز احسن کو بھی رکھ لیں۔

سماعت کے دوران اسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون نے بینچ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت کے نوٹس میں کچھ شواہد لے کر آنا چاہتے ہیں تو اس پر چیف جسٹس نے انھیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کا معاملہ عدالت اور عمران خان کے درمیان ہے اس لیے انھیں بولنے کی اجازت نہیں ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیف جسٹس کو معافی مانگنی چاہیے۔ اس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ وہ ہمیں بےشک نتقید کا نشانہ بناتے رہیں ہم اس کا برا نہیں مانیں گے۔

عمران خان کے وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت فواد چوہدری کے ان بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے اور فواد چوہدری سے اچھے کی امید بھی نہیں رکھنی چاہیئے۔ حامد خان کا یہ بیان سن کر عمران خان کمرہ عدالت میں مسکرانے لگے۔

سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کی سب سے بڑی کوشش ناکام، 8 غیر ملکی گرفتارسعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان نے ...
01/09/2022

سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کی سب سے بڑی کوشش ناکام، 8 غیر ملکی گرفتار
سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’ریاض کے ڈرائی پورٹ پرسمگل کی جانے والی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ہے‘۔
عرب نیوز کے مطابق یہ مملکت میں منشیات سمگل کرنے کی اپنی نوعیت کی سب سے بڑی کوشش ہے۔ منشیات کی مالیت کئی ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نےمحکمہ انسداد منشیات کے حوالے سے بتایا کہ’ آٹے کی بوریوں میں چھپا کرنشہ آورگولیاں سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ ضبط کی جانے والی نشہ آورگولیوں کی تعداد 47 ملین ہے‘۔

ملزمان کو تحقیقات کے بعد پراسیکیوشن کے ادارے کی تحویل میں دیا جائے گا( فوٹو ایس پی اے)

محکمہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’8 ملزمان جن میں 6 شامی اور 2 پاکستانی شامل ہیں سے تحقیقات جاری ہیں۔ ان کے خلاف رپورٹ درج کیے جانے کے بعد پراسیکیوشن کے ادارے کی تحویل میں دیا جائے گا‘۔
سمگل کی جانے والی گولیوں کی اتنی بڑی تعداد کے حوالے سے ترجمان نارکوٹک کنٹرول کا کہنا تھا کہ ’اتنی بڑی تعداد میں منشیات سمگل کرنے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے‘۔
’ ملزمان نے اپنی دانست میں انتہائی مہارت سے نشہ آورگولیاں آٹے کی بوریوں میں چھپائی تھیں تاہم ان کی مجرمانہ کارروائی محکمہ انسداد منشیات کے اہلکاروں کی نظروں سے نہ چھپ سکی

توہین عدالت کیس: عمران خان کو 7 دن میں دوبارہ جواب جمع کرانے کا حکم جواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ غلطی کا احساس ہی نہیں ہوا،...
01/09/2022

توہین عدالت کیس: عمران خان کو 7 دن میں دوبارہ جواب جمع کرانے کا حکم
جواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ غلطی کا احساس ہی نہیں ہوا، تحریری جواب سے مجھے ذاتی طور پر دکھ ہوا: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
جواب سے انداہ ہوتا ہے کہ غلطی کا احساس ہی نہیں ہوا، تحریری جواب سے مجھے ذاتی طور پر دکھ ہوا: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق توہین عدالت کے کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 7 روز میں دوبارہ جواب جمع کرانے کی مہلت مل گئی۔

خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق توہین عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عدالت کے حکم پر ذاتی حیثیت میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور وکلا کے سوا کسی بھی شخص کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت نہیں تھی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل حامد خان روسٹرم پر آئے تو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ آپ عمران خان کے وکیل کے ساتھ اس کورٹ کے معاون بھی ہیں، آپ نے جو تحریری جواب جمع کرایا اس کی توقع نہیں تھی، یہ کورٹ توقع کرتی تھی آپ ادھر آنے سے پہلے عدلیہ کا اعتماد بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں
(ن) لیگی سینیٹر عرفان صدیقی کا عمران خان پر طنز
عمران خان کا خاتون جج کو دھمکی پر معافی مانگنے سے گریز، الفاظ واپس لینے کو تیار
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کو قانون اور آئین کی حکمرانی پر یقین رکھنا چاہیے، تحریری جواب سے مجھے ذاتی طور پر دکھ ہوا، ماتحت عدلیہ جن حالات میں رہ رہی ہے، اس کورٹ کی کاوشوں سےجوڈیشل کمپلیکس بن رہا ہے، عمران خان نے ہماری بات سنی اور جوڈیشل کمپلیکس تعمیر ہو رہا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ عمران خان کی کافی فین فالوونگ ہے، عمران خان کے پائے کے لیڈر کو ہر لفظ سو چ سمجھ کر ادا کرنا چاہیے، میں توقع کر رہا تھا کہ احساس ہوگا کہ غلطی ہوگئی، جس طرح گزرا ہوا وقت واپس نہیں آتا اسی طرح زبان سے نکلی بات واپس نہیں جاتی۔

توہین عدالت کا معاملہ انتہائی سنگین ہے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
ایڈوکیٹ جنرل جہانگیر جدون نے عدالت میں کچھ کہنا چاہا تو عدالت نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ مبینہ توہین عدالت کرنے والے اور عدلیہ کے درمیان ہے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ اڈیالہ جیل کس کے ایڈمنسٹریٹو کنٹرول میں ہے؟ کیا ٹارچر کی ذرا سی بھی شکایت ہو تو کیا جیل حکام ملزم کو بغیر میڈیکل داخل کرتے ہیں؟ یہ پٹیشن اسلام آبادہائیکورٹ سے کب نمٹائی گئی اور تقریر کب کی گئی؟

حامد خان نے عدالت کو بتایا کہ پٹیشن 22 اگست کو نمٹائی گئی اور تقریر 20 اگست کو کی گئی، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التوا تھا تو تقریر کی گئی، آپ نے توہین عدالت معاملے پر فردوس عاشق اعوان والی ججمنٹ پڑھی ہو گی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پیکا آرڈیننس کے تحت اداروں پر تنقید کرنے والوں کو 6 ماہ ضمانت بھی نہیں ملنی تھی، اس عدالت نے پیکا آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا تو عدالت کے خلاف مہم چلائی گئی، عدالت نے تنقید کی کبھی پرواہ نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا عمران خان نے کہا کہ عدالتیں 12 بجے کیوں کھلیں، یہ عدالت کسی بھی کمزور یا آئینی معاملے کے لیے 24 گھنٹے کھلی ہے، توہین عدالت کا معاملہ انتہائی سنگین ہے، جب زیر التوا معاملہ ہو اور انصاف کی فراہمی کا معاملہ ہو تو یہ بہت اہم ہے، عمران خان نے عوامی جلسہ میں کہا کہ عدالت رات 12 بجے کیوں کھلی،عدالت کو کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ وہ کیوں کھلی۔

جمع کرایا گیا جواب عمران کے قد کاٹھ کے لیڈر کے مطابق نہیں: اطہر من اللہ کا حامد خان سے مکالمہ
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کی عدالت اوپن ہونا کلیئر میسج تھا کہ 12 اکتوبر 1999 دوبارہ نہیں ہو گا، ہر جج آئین کے ہر لفظ سے اچھی طرح آگاہ ہے، عدالت نے صرف آئین اور سول بالادستی کو بالادست کرنا ہے، کوئی لیڈر سول سپریمیسی کی بالادستی کی بات نہیں کر رہا۔

ان کا کہنا تھا اس عدالت کی مشکل یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے پہلے فیصلے دیے ہوئے ہیں، سپریم کورٹ نے دانیال عزیز، نہال ہاشمی اور طلال چوہدری کیس میں فیصلے دیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی لیڈر سوشل میڈیا کا غلط استعمال کر رہے ہیں، میری اور سپریم کورٹ کے فاضل جج کی تصویر سیاسی جماعت کا سربراہ بناکر وائرل کر دیا، میرے نام پر بیرون ملک فلیٹ کی غلط معلومات فراہم کی گئیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید ریمارکس دیے کہ ہمارے ادارے نے بھی بہت غلطیاں کیں لیکن آپ کا جمع کرایا گیا جواب عمران خان کے قد کاٹھ کے لیڈر کے مطابق نہیں ہے۔

توہین عدالت کی کارروائی کو غلط طور پراستعمال نہیں ہونے دیں گے: جسٹس اطہر من اللہ
عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا کہ کیا میں کچھ کہہ سکتا ہوں؟ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جی ضرور، آپ بتائیں، سیاسی جماعتیں اپنے فالوورز کو منع نہیں کرتیں، اس کورٹ نے کبھی بھی پروا نہیں کی کون کیا کہتا ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سیاسی لیڈرشپ نے سوشل میڈیا کو خراب کیا ہے، کوئی سیاسی لیڈر کہہ دےکہ سوشل میڈیا پر ایسا نہیں کرنا تو یہ رک جائے۔

حامد خان نے کہا کہ مجھے احساس ہےکہ عدالت کو اس جواب پر رنج ہو سکتا ہے، جواب میں عمومی قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں، میں فی الوقت ان نکات کو نہیں اٹھا رہا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ حامد خان یہ کھلی عدالت ہے، یہاں ہر عمل شفاف ہوتا ہے، ہم توہین عدالت کی کارروائی کو غلط طور پراستعمال نہیں ہونے دیں گے، اس میں آزادی اظہار رائے کا بھی معاملہ ہے۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ میں عدالت کی توجہ جواب کے صفحہ 10 پر دلانا چاہوں گا، میں نے درخواست کے قابل سماعت نہ ہونے کا نکتہ بھی اٹھایا ہے، عمران خان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا کہ وہ جوڈیشل افسر کے بارے میں یہ کہیں۔

توہین عدالت کی کارروائی آج ختم ہو سکتی تھی مگر اس جواب کے باعث ایسا نہیں ہوا: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جب تقریر کی گئی تو معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التوا تھا، آپ رکارڈ دیکھ کر پراپر جواب جمع کرائیں یا عدالت اس معاملے کو آگے بڑھائے گی، عدالت توہین عدالت کی کارروائی کو انتہائی شفاف بنائے گی۔

حامد خان نے کہا عدالت سے گزارش ہے کہ عمران خان کی ان ریمارکس سےکوئی بدنیتی نہیں تھی، شہباز گل پر تشدد دیکھ کر میرے مؤکل جذباتی ہو گئے تھے، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ کیا ایک لیڈر کو عدالتی آرڈرکے بجائے کسی اور چیز کو دیکھنا چاہیے تھا؟ اور تشدد کے حوالے سے معاملہ عدالت کے زیر سماعت تھا، یہ معاملہ ماتحت عدلیہ کی آزادی اور اس پرعوام کے اعتماد کا ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ آپ کو جو بھی لکھ کر دینا ہے کہ سوچ سمجھ کر لکھیں، آپ اس معاملے کی سنگینی کا بھی اندازہ لگائیں، توہین عدالت کی کارروائی آج ختم ہو سکتی تھی مگر اس جواب کے باعث ایسا نہیں ہوا۔

جسٹس میاں گل حسن کا کہنا تھا کہ آپ کو جواب داخل کرانے کا ایک اور موقع دیا گیا ہے، آپ اس پر سوچیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو توہین عدالت کیس میں 7 روز جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔—حکومت نے پیٹرول...
01/09/2022

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔—
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔—
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے ہوگئی۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 99 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے ہوگئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 79 پیسے اضافہ کیا گیا۔

لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 201 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے 92 پیسے اضافہ کردیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 210 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، انکے نقصانات کا ازالہ ہوگا، مریم نوازڈی جی خان(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب...
30/08/2022

متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، انکے نقصانات کا ازالہ ہوگا، مریم نواز
ڈی جی خان(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، بحالی تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے،وہ سیاست کسی کام کی نہیں جو عوام کے کام نہ آئے، اس وقت تمام جماعتوں کا فرض ہے کہ قوم کی مدد کیلئے آگے آئیں۔

(ن) لیگ کی نائب صدر نے یہ بات پیر کو سیلاب سے متاثرہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے ٹبی قیصرانی کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ٹبی قیصرانی اور بستی ناڑی میں سیلاب سے متاثرہ خواتین کے ساتھ گفتگو کی اور اس دوران مسائل بھی سنے۔

مریم نواز نے متاثرین کو مدد کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، انکی بحالی تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ وہ سیاست کسی کام کی نہیں جو عوام کے کام نہ آئے۔

پاکستان میں متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے تحریک انصاف کی فنڈ ریزنگ لائیو ٹیلی تھون مہم میں پانچ ارب روپے سے زائد کی رقم جم...
30/08/2022

پاکستان میں متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے تحریک انصاف کی فنڈ ریزنگ لائیو ٹیلی تھون مہم میں پانچ ارب روپے سے زائد کی رقم جمع ہوگئی ہے۔
پیر کے روز مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہونے والی اس ٹیلی تھون مہم میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خود بھی موجود تھے۔
ٹیلی تھون میں اندرون اور بیرون ملک سے پاکستانیوں اور مختلف شعبوں سے وابستہ معروف افراد جن میں شوبز، کھیلوں اور سیاست سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں نے سیلاب متاثرین کے لیے عطیات کا اعلان کیا۔
تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عمران خان کی 1992 کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن انضمام الحق بھی ویڈیو لنک پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں

بہتر ہے میری آخری کال سے پہلے شفاف الیکشن ہو جائیں: عمران خان

سال 2010 یا 2022، کس سیلاب نے کتنی زیادہ تباہی مچائی؟

ہماری جدوجہد ہر موسم میں جاری رہے گی: عمران خان
اس موقعے عمران خان نے ہلکے پھلکے انداز میں ایشیا کپ میں پاکستان کی انڈیا سے ہار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’انضمام کل کوئی پانچ اوورز بیٹنگ ہی کر لینا تھی، ہمیں میچ ہی جتوا دیتے آپ۔‘
عمران خان کی اس بات پر انضمام الحق مسکرا دیے۔ اسے سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ ’وہ اس نیک کام میں عمران بھائی کے ساتھ ہیں، یہ ایسا مقصد ہے جس میں ہر ایک کو ساتھ دینا چاہیے۔‘
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے حالیہ سیلاب کو تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اس سیلاب سے پاکستان کو ایک ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا جبکہ ایک ہزار سے زائد جانیں بھی ضائع ہوئیں۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو فلڈ ریلیف فنڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے اور ان کی نگرانی میں اس فنڈ کی رقم پورے پاکستان کے سیلاب متاثرین پر خرچ کی جائے گی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہمیں بحیثیت قوم اپنے سیلاب متاثرین کی مدد کرنی ہے ہمارے نوجوان رضاکار فورس میں شامل ہوکر عمران خان کی سیلاب متاثرین کے لیے لائیو ٹیلی تھون، 5ارب روپے سے زائد رقم جمع متاثرین کی

پاکستان کیلئے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط منظور، آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کردیا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پ...
30/08/2022

پاکستان کیلئے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط منظور، آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کردیا
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے قرض پروگرام سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔

آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق قرض پروگرام میں جون 2023 تک توسیع کی منظوری دے دی گئی، پاکستان کے لیے قرض پروگرام 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر ساڑھے 6 ارب ڈالر کر دیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز کی قسط منظور کرلی گئی ہے۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان کو توانائی کے نقصانات کم کرنا ہوں گے اور ٹیکس آمدنی بڑھانا ہوگی۔

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کو مارکیٹ کی بنیاد پر ایکسچینج ریٹ یقینی بنانا ہو گا،کاروبار کرنے کا ماحول بہتر بنا کر پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ بہتر اقدام ہے۔

آئی ایم ایف اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو سماجی شعبے میں تحفظ اور حکومتی ملکیتی اداروں کی کارکردگی کوبہتربنانا ہوگا۔

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان نے بگڑتے مالی اور بیرونی حالات بہتر کرنے کیلئے اہم اقدامات کیے،حال ہی میں منظور کردہ بجٹ پر عمل درآمد ترجیح ہونی چاہیے۔
آئی ایم ایف کی رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنےکی پیش گوئی
اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ پالیسی پر عمل درآمد جاری رکھنے پرزور دیا اور رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنےکی پیش گوئی کی۔

آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال میں پاکستان میں بیروزگاری میں 6 فیصد اضافےکا امکان ہے جبکہ اس دوران حکومتی اخراجات جی ڈی پی کا 17.1 فیصد رہ سکتےہیں۔

آئی ایم ایف اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 22 کروڑ تک ہوسکتے ہیں جبکہ اس دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح 19.9 فیصد تک رہ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی تھی۔

آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو قرض کے اجرا کی منظوری دے دی

عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی گئی۔

آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو تقریباً ایک ارب 17 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی اور قرض کی یہ رقم آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں سیلاب زدگان کی اموات اور زخمیوں کی تعداد
28/08/2022

پچھلے 24 گھنٹوں میں سیلاب زدگان کی اموات اور زخمیوں کی تعداد

ملک میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی  اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (...
28/08/2022

ملک میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق14 جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک ایک ہزار 33 افراد جاں بحق اور1527 زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 456 مرد 207 خواتین اور 348 بچے شامل ہیں۔

سیلاب سے ہرطرف تباہی، دریائے کابل کے پشتے ٹوٹ گئے، کمراٹ میں تمام رابطہ پل دریا برد، شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بند

24 گھنٹے میں بارش اور سیلاب سے ملک میں 119 افراد جاں بحق 71 زخمی ہوئے ہیں، 24گھنٹوں میں 56 مرد، 9 خواتین اور 32 بچے بارشوں سے جاں بحق ہوئے ہیں، آزادکشمیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، بلوچستان میں 24گھنٹوں میں 4 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوئے ہیں، گلگت بلستان میں سیلاب سے 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 بچے لاپتہ ہوئے ہیں، 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا میں 31 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے ہیں، پنجاب (راجن پور) میں سیلاب میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹےکے دوران بلوچستان میں 209 کلومیٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا، ملک بھر میں 2 لاکھ 67 ہزار 719 گھروں کو نقصان پہنچا، 2 لاکھ 7 ہزار گھروں کو جزوی اور 60 ہزار گھروں کو مکمل نقصان پہنچا، گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں 83 ہزار مویشی مارے گئے، مون سون کے دوران 9 لاکھ 49 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے

دریائے سوات میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں کمی، اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاںدریائے سوات میں سیلابی صورتحال کے بعد ...
28/08/2022

دریائے سوات میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں کمی، اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں

دریائے سوات میں سیلابی صورتحال کے بعد کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں اور راستے دریا برد ہوگئے ہیں، سیلابی پانی سے بحرین اور کالام کے درمیان بھی زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے —
دریائے سوات میں سیلابی صورتحال کے بعد کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں اور راستے دریا برد ہوگئے ہیں، سیلابی پانی سے بحرین اور کالام کے درمیان بھی زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے —
دریائے سوات میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں کمی آنے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے خیبر پختونخوا کے تیرہ اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ سیلاب سے متاثر ہوکر ایک لاکھ 80 ہزار افراد نے نقل مکانی کی ہے۔

سیلابی پانی اورسڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث درجنوں سیاح کالام میں پھنسے ہوئے ہیں، کمراٹ میں سو سے زائد سیاح پھنس گئے ہیں۔

لوئر دیر، شب قدر، چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر مقامات پر متاثرین تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب دریائے سوات میں سیلابی پانی کے بہاو میں کمی آنے کے بعد بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے، حکام کے مطابق بجلی کی مکمل بحالی میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

سوات: سیلاب ہر شے تنکوں کی طرح بہا لے گیا، سینکڑوں مکان اور درجنوں ہوٹلز تباہ

سوات میں سیلابی صورتحال کے بعد کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں اور راستے دریا برد ہوگئے ہیں، سیلابی پانی سے بحرین اور کالام کے درمیان بھی زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کے باعث متعدد سیاح پھنس گئے ہیں۔

وزیراعلی محمود خان کے آبائی گاوں مٹہ کا بائی پاس رود بھی سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے، حالیہ سیلاب میں وادی سوات میں 15 رابطہ پُلوں کو مکمل اور جزوی طور پر نقصان ہوا

بلوچستان کے علاقے بولان کے قریب مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحقبلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ہون...
28/08/2022

بلوچستان کے علاقے بولان کے قریب مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق
بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں اموات کا سلسلہ نہ رک سکا، بولان کے قریب مچ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مچ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مکان کی چھت بارش کے باعث خستہ حال ہوگئی تھی جس کے وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا جس میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

دادو : میہڑ کے شہریوں نے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر نقل مکانی کی تیاری شروع کردی

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں مزید 9 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق کے بعد اموات کی تعداد 247 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبے بھر میں مجموعی طور پر 61 ہزار 488 مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 1000 کلو میٹرز پر مشتمل مختلف شاہراہیں بھی حالیہ بارشوں اورسیلاب سے شدید متاثر ہوئیں ہیں۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Online News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share