Aman Rana Pasruri

  • Home
  • Aman Rana Pasruri

Aman Rana Pasruri Travel to know the world.

31/08/2024

شِفا تو ہر وقتــــ مانگنی چاہیے صرفــــ بیماریوں سے نہیں حد سے بڑھی ہوئی خواہشاتــــ سے، کسی کے خلاف پیدا ہونے والے بغض اور حسد سے، دل کو گرد آلود کر دینے والی سوچوں سے، ذہنی سکون چھین لینے والے انسانوں سے۔

معاشرے کو تیزاب سے غسل کی ضرورت ہے!!          ایک شادی پر جانا ھوا،ھال کے ایک کونے پر نظر گئی تو ایک جان پہچان والے شخص ...
10/12/2023

معاشرے کو تیزاب سے غسل کی ضرورت ہے!!
ایک شادی پر جانا ھوا،ھال کے ایک کونے پر نظر گئی تو ایک جان پہچان والے شخص پر نظر پڑی...جو اکیلا ھی بیٹھا تھا..اس کے ساتھ جاکر میں بھی بیٹھ گیا...بڑی گرمجوشی سے ملا وہ شخص .... اس کا گاڑیوں کے پرزے اور انجن آئل وغیرہ کاکام ہے حال احوال پوچھنے کے بعد .... وھی عام طور پر کی جانے والی باتیں شروع ھوگئیں....یعنی مہنگائی اور کاروباری مندے کا رونا. کہنے لگا . ... آج کل کام کوئی نہیں چل رھا. ابھی پرسوں کی بات ھے،ایک بندے نے گاڑی کا آئل تبدیل کروایا .....پنتیس سو بل بنا....اس نے پیسے دیئے اور چلا گیا.....بعد میں پتا چلا کہ ایک ہزار کا نوٹ جعلی دے گیا... اوہ..میرے منہ سے نکلا، پھر ؟؟؟ پھر کیا....بڑی گالیاں نکالی اسے....پتا نھیں کون تھا پہلی بار آیا تھا. وہ تو شکر ھے میں نے آئل ھی" جعلی" ڈالا اس کی گاڑی میں،،،،ورنہ میں تو مارا جاتا. اسی دوران “کھانا کھل گیا” کا نعرہ لگا اور پورے ھال میں گویا بھونچال آگیا..وہ مرغی کے قورمے کا ڈھیر پلیٹ میں لئے فاتحانہ انداز لیے واپس آگیا...میں سمجھا شاید میرے لئے بھی لے آیا کھانا..کہنے لگا،پاجی لے آو آپ بھی ....بعد میں تو شادی ھال والے خراب کھانا دینا شروع کر دیتے ھیں. میں اٹھا اور بریانی لے کر واپس آگیا. اور اس سے پوچھا،اس جعلی ہزار کے نوٹ کا کیا کیا تم نے؟؟ کرنا کیا ھے.....لڑکے والوں نے شادی پر بلایا ھے.....دلہے کے والد کو سلامی میں دے دیا وہ نوٹ.....اور میز کے نیچے چھپائی چار بوتلوں سے ایک نکال کر دو گھونٹ میں خالی کر دی... اور چھے سیکنڈ دورانیے کا لمبا ڈکار لینے کے بعد دونوں ھاتھ جوڑے....عقیدت سے آنکھیں بند کیں اور بولا.... شکر الحمداللہ

01/12/2023

بندہ ساری رات کمبل کی لمبائی اور چوڑائی میں فرق معلوم کرنے جستجو میں خوار ہو جاتا ہے مگر تعزیرات پاکستان میں کمبل بنانے والی کمپنی کے خلاف کوئی سزا ہی تجویز نہیں کی گئی جو کنفیوژن پیدا کرتی ہے۔ حیرت ہے۔

29/11/2023

اچھی تربیت گھروں سے ملتی ہے
اونچے سکول صرف تعلیم دیتے ہیں

21/11/2023

"اوباش نوجوان دراصل والدین کی ناکامی کا ثبوت ہوتے ہیں۔ جو خواتین کا پیچھا کرتا ہو، ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آبادیوں میں گاڑی دوڑاتا ہو، اس کے باپ نے یقیناً اپنی ذمہ داری ادا نہیں کی۔ قانون کی نظر میں تو شاید یہ کوئی جرم نہ ہو لیکن اخلاق اور سماج کی نگاہ میں یہ ناقابلِ معافی گناہ ہے"

خورشید ندیم صاحب کی اس بات سے مکمل اتفاق ہے۔ خاص طور پر امیر زادوں اور سرکاری افسروں کی اولادیں اس دھرتی کے لیے ناقابل برداشت بوجھ بن چکی ہیں۔ یہ خود بھی اس دھرتی کے لیے کسی بوجھ سے کم نہیں ہیں۔

17/11/2023

اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم غلامی کی زنجیروں کو توڑ سکیں

تو صرف پاکستان کی پراڈکٹ کو استعمال کریں
تاکہ ہم بھی مضبوط ہوں اور ہماری معیشت بھی

😂😂😂
06/11/2023

😂😂😂

کیسے کیسے نگینے میرے ملک کو نوچ رہے ہیں ‏قبرستان میں قالین بچھا دیا گیا،اس لیے کہ محسن نقوی اپنے سسر کی قبر پر دعا کرنے ...
03/11/2023

کیسے کیسے نگینے میرے ملک کو نوچ رہے ہیں
‏قبرستان میں قالین بچھا دیا گیا،
اس لیے کہ محسن نقوی اپنے سسر کی قبر پر دعا کرنے آیا ہے

وہ سجدہ کرنے والے تھےتھا۔ وہ کیوں رکا؟ شکریہ، جناح۔ ہمیں آزادی فراہم کرنے کے لیے۔
03/11/2023

وہ سجدہ کرنے والے تھےتھا۔ وہ کیوں رکا؟
شکریہ، جناح۔ ہمیں آزادی فراہم کرنے کے لیے۔

ایک استاد نے ہر طالب علم کو ایک غبارہ دیا، جسے اسے پھولانا تھا، اس پر اپنا نام لکھنا تھا، اور اسے صحن میں پھینکنا تھا۔ ا...
02/11/2023

ایک استاد نے ہر طالب علم کو ایک غبارہ دیا، جسے اسے پھولانا تھا، اس پر اپنا نام لکھنا تھا، اور اسے صحن میں پھینکنا تھا۔ استاد نے پھر تمام غباروں کو ملا دیا۔ اس کے بعد طلباء کو اپنا غبارہ تلاش کرنے کے لیے 5 منٹ کا وقت دیا گیا۔ کافی تلاش کے باوجود ان کا غبارہ کسی کو نہیں ملا۔

اس موقع پر، استاد نے طلباء سے کہا کہ وہ پہلا غبارہ لیں جو انہیں ملے اور اسے اس شخص کے حوالے کریں جس کا نام اس پر لکھا ہوا ہے۔ 5 منٹ کے اندر، سب کے پاس اپنا اپنا غبارہ تھا۔

استاد نے طالب علموں سے کہا: "یہ غبارے خوشی کی طرح ہیں، اگر ہر کوئی اپنی خوشی کی تلاش میں ہے تو ہمیں یہ کبھی نہیں ملیں گے۔ لیکن اگر ہم دوسروں کی خوشیوں کا خیال رکھیں گے تو ہم اپنی بھی تلاش کر لیں گے۔"

آپ کا دن خوشیوں سے بھرا رہے۔

02/11/2023

لوگوں کے ساتھ اُن کے کردار کے مطابق نہیں بلکہ اپنی تربیت کے مطابق رویہ اختیار کیجیے-

30/10/2023

امام حسن بصری فرماتے ہیں
" ریا کاری کی اصل بنیاد اور جڑ ہی یہ ہے کہ انسان اپنی تعریف کو پسند کرے "
(کتاب الاولیاء:69/1)

🌸آپریشن تھیٹر،🌸ابتدائی دور میں جب ڈاکٹر کسی مریض کا آپریشن کرتے تو اس کے ساتھ بالکونی نما چھت پر مریض کے لواحقین اور میڈ...
28/10/2023

🌸آپریشن تھیٹر،🌸
ابتدائی دور میں جب ڈاکٹر کسی مریض کا آپریشن کرتے تو اس کے ساتھ بالکونی نما چھت پر مریض کے لواحقین اور میڈیکل اسٹوڈنٹس اس آپریشن کو کسی تھیٹر کی طرح دیکھ رہے ہوتے تھے، اسی مماثلت کی بنا پر اس جگہ کا نام مستقل طور پر آپریشن تھیٹر پڑ گیا۔
آج کل ہسپتالوں میں آپریشن تھیٹر نہیں آپریشن روم ہوتے ہیں۔

ساؤتھ افریقہ کو پہلے کھیلنا چاہیے تھا، کم از کم بہتر کرکٹ  دیکھنے کو ملتی۔۔۔
27/10/2023

ساؤتھ افریقہ کو پہلے کھیلنا چاہیے تھا، کم از کم بہتر کرکٹ دیکھنے کو ملتی۔۔۔

26/10/2023

‏بدبختی کی ایک علامت یہ ہے کہ انسان اپنے عیوب بھول کر لوگوں کے نقائص تلاش کرتا رہے۔
ابن قیمؒ

26/10/2023

" محنت اور برداشت کامیابی کی چابی ہے اور جو اس چابی کو حاصل کر لیتا ہے وہ دنیا کے کسی بھی خرانے کو باآسانی کھول لیتا ہے''

24/10/2023

سنا ہے شادی کے 5،6 سال گزرنے کے بعد مشرقی شوہر میں ساس والے فضائل و خواص پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
😂😂😂

23/10/2023
20/10/2023

آج 400 سے اوپر

500 سے زائد لاشوں کے وسط میں تاریخ کی پہلی پریس کانفرنس۔ ڈاکٹر یوسف ابوریش ساتھی ڈاکٹروں کے ہمراہ صہیونی جرائم دنیا کو د...
18/10/2023

500 سے زائد لاشوں کے وسط میں تاریخ کی پہلی پریس کانفرنس۔ ڈاکٹر یوسف ابوریش ساتھی ڈاکٹروں کے ہمراہ صہیونی جرائم دنیا کو دکھا رہے ہیں۔

17/10/2023

: عدلیہ کی نجکاری کرو تاکہ نظام انصاف بہتر ہو دنیا میں پاکستانی عدلیہ آخری نمبر پر ہے

: پولیس کو بھی ٹھیکہ پر دو تاکہ عوام کی چوری شدہ اشیاء برآمد ہوسکیں

فوج کو ٹھیکہ پر دو تاکہ دہشت گرد صحیح جگہ سے برآمد ہوں اور بارڈروں سے سمگلنگ بھی بند ہو۔

: تعمیراتی ٹھیکے غیر ملکیوں کو دیں تاکہ ملکی مشینری رشوت لیکر غیر معیاری سڑکیں عمارتیں اور ہسپتال تعمیر نہ ہوں۔

:مجسٹریٹ اور بیوروکریسی ٹھیکہ پر دو تاکہ رشوت لیکرناجائز منافع خوری بند ہو سکے۔

:حکومت بھی ٹھیکہ پر دو جو ملک کرپٹ سیاسدانوں کی وجہ سے دیوالیہ پن کا شکار ہے اس سے باہر نکلے۔

17/10/2023

کیا ہی خوبصورت پیغام دیا گیا انتہائی خوبصورتی کے ساتھ۔۔

16/10/2023

اگر آپ ماں ہیں تو کیا کبھی آپ کے وہم وگمان میں یہ آیا کہ صورت حال ایسی اور نوبت یہاں تک پہنچ سکتی ہے کہ آپ کا 3 سالہ فرزند آپ کو اسپتال لے جانے پر مجبور ہوجائے،کیونکہ کوئی اور لے جانا والا زندہ ہی نہ بچا ہواور آپ بھی وہاں ڈیڈ باڈی ڈکلئیر ہوجائیں۔اس وقت آپ کے چھوٹے بچے پر کیا بیتے گی۔ایسا ہونا تو درکنار،یہ سوچ کر ہی آپ کی چیخ نکل سکتی ہے۔آپ ایسا خواب بھی دیکھ رہی ہوں تو آنکھ کھلنے پر اس تکلیف کے اثرات آپ کے چہرے پر عیاں ہونگے ۔جس پر یہ منظر بیت جائے،اس کے دردکے احساس کو بیان کرنے سے دنیا جہاں کےماہر لسانیات عاجر اور ڈکشنریاں اپنی کم مائیگی پر پشیمان ہوجائیں گی۔اللہ آپ کو ایسے منظر سے بچائے۔ایسا آج کی حقوق انسانی کے راگ الاپنے والی دنیا میں انسانی حقوق کے چیمپینز کی ناک کے نیچے فلسطینیوں کے ساتھ پچھلی 10 دہائیوں سے یہی کچھ ہورہاہے۔
اس وڈیو میں موجود تین سالہ بچے اسرائیلی بمباری میں شدید زخمی اور تقریبا اپنی مردہ ماں کو اسپتال لایا ہے۔اس درد کو بیان کرنے کےلئے الفاظ نہیں ہیں اور ایسا سوچتے ہوئے آنکھوں سے آنسو رواں ہوجاتے ہیں۔یہ غزہ کی پٹی پر رہنے والے ہر گھر کی یہ کہانی ہے۔اس قدر بے بسی کے باوجود ہمیں فلسطینی بچوں کے حوصلوں کی داد دینی پڑے گی کہ وہ اپنے تباہ حال گھر پر بیٹھ کر قرآن کی تلاوت کرتے ہیں۔اپنی شدید زخمی اور نیم مردہ ماں کو اسپتال لے آتے ہیں۔اور ان کے چہرے پر پھر بھی بے خوفی اور حوصلہ مندی کے آثار نظر آتے ہیں جو کہ دنیا میں صرف وہیں پایا جاتاہے اور اس 14 کروڑ مربع میل کی خشک دنیا میں کہیں نہیں۔
فلسطینی اپنی قربانیوں سے یہ پیغام دے رہے ہیں کہ جان دی ،دی ہوئی اسی کی تھی۔حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا۔
Mian Atiq Ur Rehman
🥲😭😭😭

16/10/2023

اپنے بچوں کے دوست بنئیے
کیونکہ " باپ " تو آپ Already ہوتے ہی ہیں۔

14/10/2023

200 وی نہیں ہوندے

ان برانڈز کی حقیقت دیکھیے!آگے آپ کی مرضی۔۔!آخر ہر شخص اپنے اعمال کا ذمہ دار ہے----اگر آپ مسلمان ہیں اور فسلطین کے ساتھ ہ...
14/10/2023

ان برانڈز کی حقیقت دیکھیے!
آگے آپ کی مرضی۔۔!
آخر ہر شخص اپنے اعمال کا ذمہ دار ہے----
اگر آپ مسلمان ہیں اور فسلطین کے ساتھ ہیں تو ان مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیجئے

#فلسطين

انڈیا کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ۔۔
14/10/2023

انڈیا کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ۔۔

میکڈونلڈ۔۔نے۔۔۔چار ہزار ٹن کھانا وقف کیا ہے برائے " اپنے۔۔۔مذہب۔۔کے۔۔مجاہدین۔۔۔یہو،د،یوں" کے لیے ، وہاں نئی عارضی برانچی...
13/10/2023

میکڈونلڈ۔۔نے۔۔۔چار ہزار ٹن کھانا وقف کیا ہے برائے

" اپنے۔۔۔مذہب۔۔کے۔۔مجاہدین۔۔۔یہو،د،یوں"

کے لیے ، وہاں نئی عارضی برانچیں قائم کی ہیں ۔

میں کہتا ہوں کہ اگر ان کے ہم مذہب ہیں تو ان کا حق ہے کہ یہی کرتے ۔۔
سوال اب یہ ہے کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے ، بعض لوگوں نے ایسا کہا کہ یہاں کی برانچوں پر دھاوا بولا جائے تو یہ بات بالکل درست نہیں ہے ، کیونکہ یہ کرنا غیر قانونی کام ہے اور اپنی جگہ الگ جرم اور گناہ ہے ۔ کیونکہ مقامی فرنچائز کے مالک مقامی لوگ ہی ہوتے ہیں ۔
اس لیے بہتر راستہ احتجاج کا ہے یعنی بائیکاٹ کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جائے ۔ نہ کہ ان کی مقامی فرنچائز کو نقصان پہنچایا جائے ۔
کیا بطور مسلم ہم اتنا بھی نہیں کر سکتے۔۔۔؟
#ابوبکرقدوسی

13/10/2023

I've received 100 reactions to my posts in the past 30 days. Thanks for your support. 🙏🤗🎉

کچھ ایسی مفت اور حیرت انگیز دوائیں ہیںجن کے استعمال سے بیماریاں سے بچا جا سکتا ہے- جیسے:1. ورزش بھی ایک دوا ہے۔2. صبح کی...
03/10/2023

کچھ ایسی مفت اور حیرت انگیز دوائیں ہیں
جن کے استعمال سے بیماریاں سے بچا جا سکتا ہے- جیسے:
1. ورزش بھی ایک دوا ہے۔
2. صبح کی سیر ایک دوا ہے۔
3. روزہ ایک دوا ہے۔
4. گھر والوں کے ساتھ کھانا بھی ایک دوا ہے۔
5۔ ہنسی ایک دوا ہے۔
6۔ گہری نیند ایک دوا ہے۔
7۔ پیاروں کے ساتھ وقت گزارنا دوا ہے۔
8 خوش رہنا ایک دوا ہے۔
9. خاموشی بھی بعض صورتوں میں دوا ہے۔
10۔ لوگوں کی مدد کرنا بھی ایک دوا ہے
11- آپکے اچھے اور مخلص دوست دوائیوں کا اسٹور ہیں۔
اور سب سے بڑھ کر #نماز سو دواؤں کی ایک دعا ہے
آزما کر دیکھ لیں۔۔۔۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aman Rana Pasruri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aman Rana Pasruri:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share