Meri Jang News

  • Home
  • Meri Jang News

Meri Jang News ANCHOR/ANALYST/VLOGGER. SERVED IN DAILY JANG & GEO,DAILY DAWN,THE NATION,92 NEWS, A.P.P.
03228449049

ایس پی کو گیٹ آوٹ کہنے پر سیکرٹری لاہور بار اور دیگر کے خلاف ڈکیتی،پولیس مقابلہ اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج
04/10/2023

ایس پی کو گیٹ آوٹ کہنے پر سیکرٹری لاہور بار اور دیگر کے خلاف ڈکیتی،پولیس مقابلہ اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج

04/10/2023

زیر حراست ملزم کو فرار کروانے کے الزام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ننکانہ خالد محمود گرفتار۔

‏اینٹی کرپشن میں خوداحتسابی کی شاندار روایت۔ فرائض سے غفلت برتنے اور زیر حراست ملزم کو فرار کروانے کے الزام میں اینٹی کرپشن نے اپنےاسسٹنٹ ڈائریکٹر ننکانہ خالد محمود کو گرفتارکروا دیا۔
‎ ‎ ‎ ‎ ‎

21/09/2023
                                                      #1787                                                             ...
02/09/2023

#1787













Pakistan




'supdates





































02/09/2023

ایک اوباش ملزم کی اپنے گھر کے دروازے پر کھڑی 8 سالہ طالبہ کیساتھ نازیبا حرکات۔ملزم گرفتار۔
ملزم کی شناخت تقی رضا ولد ارشد حسین قوم سید سکنہ علی پارک کے نام سے ہوئی
علی پارک کے رہائشی محمد عرفان نے پولیس کو 15 پر اطلاع دی
اسکی بھتیجی 8 سالہ مسکان کیساتھ نامعلوم ملزم نے گلی سے گزرتے ہوئے زیادتی کی کوشش کی
تھانہ صدر قصور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم تقی رضا کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی۔

نصراللہ عرف سولا پاڈا،اشفاق گوگا اور شکیل کو سزائے موت جبکہ عمران پاڈا کو بری کر دیا گیا۔12/8/20 کو ملزمان نے ملاں تکنہ ...
31/08/2023

نصراللہ عرف سولا پاڈا،اشفاق گوگا اور شکیل کو سزائے موت جبکہ عمران پاڈا کو بری کر دیا گیا۔
12/8/20 کو ملزمان نے ملاں تکنہ چوک قصور کے نزدیک اندھا دھند فائرنگ کر کے اقبال گجر ایڈوکیٹ اور اس کے بھانجے سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔عدالت نے تہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم نصراللہ عرف سولا پاڈا،اشفاق گوگا اور شکیل کو تین تین مرتبہ سزائے موت اور پانچ پانچ لاکھ روپے کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم عمران پاڈا کو بری کر دیا ۔

29/08/2023

ووٹ مانگنے کے لیے آنے والے سیاستدانوں کا اس طرح گھیراؤ کریں گے تو آپ کے مسائل بھی حل ہونگے اور ان کا دماغ بھی درست ہو گا۔

سرگودھا ۔ آج صبح سالم میں نامعلوم افراد نے ایڈوکیٹ نور محمد جسپال کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
29/08/2023

سرگودھا ۔ آج صبح سالم میں نامعلوم افراد نے ایڈوکیٹ نور محمد جسپال کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

29/08/2023

53 سیشن ججز کے تقرروتبادلے
*1👈ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خوشاب، خالد ارشد کو خوشاب سے لاہور تبدیل کر دیا*
*2👈محمدعاشق کورحیم یارخان سےتبدیل کرکےڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خوشاب تعینات کردیاگیا*
3👈محمداکمل خان ملتان سےسیشن جج سرگودھا
4👈سیدعلی عمران نارووال سےمیانوالی
5👈اورنگزیب میانوالی سےساہیوال
6👈محمداسلم بھٹی سپیشل جج انٹی کرپشن فیصل آبادسےبھکر
7👈شاہداسلام بھکرسےلاہور
8👈شیخ خالدبشیرکوفیصل آبادسےلاہور
9👈عرفان احمدسعیدرجسٹرارلاہورہائیکورٹ کوملتان
10👈محمدتنویراکبرلاہورسےلاہور
11👈سجاداحمدلاہورسےلیہ
12👈قیصرنذیربٹ قصورسےلاہور
13👈محمدذوالفقارننکانہ صاحب سےلاہور
14👈جزیلہ اسلم سیالکوٹ سےاوکاڑہ
15👈عبدالرحمان ڈی جی خان سےلاہور
16👈محمدجاویدالحسن چشتی ساہیوال سےفیصل آباد
17👈محمداکرم خانیوال سےبہاولپور
18👈وسیم الرحمان راجن پورسےلاہور
19👈امجدنذیرچوہدری چنیوٹ سےلاہور
20👈محمداصغرخان منڈی بہاؤالدین سےلاہور
21👈محمدشبیرپاکپتن سےلاہور
22👈طارق محمودباجوہ اکاؤنٹ بلٹی کوٹ وہاڑی کوملتان سےقصور
23👈غفارمہتاب ٹوبہ ٹیک سنگھ سےلاہور
24👈محمدسرفرازاخترسرگودھاسےلاہور
25👈چوہدری محمد انوارالحق ملتان سےرحیم یارخان
26👈محمدعباس مظفرگڑھ سےلاہور
27👈ضیاءاللہ خان جہلم سےلاہور
28👈قمرسلطان جھنگ سےلاہور
29👈محمدکلیم خان اوکاڑہ سےشیخوپورہ
30👈محمداقبال چکول سےسیالکوٹ
31👈سردارمحمداقبال ڈوگرفیصل آبادسےمنڈی بہاؤالدین
32👈عتیق الرحمن سپیشل جج انٹی کرپشن ملتان سےننکانہ
33👈عارف محمودخان ساہیوال سےچنیوٹ
34👈محمدعارف حمیدشیخ ساہیوال سےراجن پور
35👈خالدمحمودبھٹی انٹی کرپشن جج لاہورسےڈی جی خان
36👈محمداعجازالرحمان گجرانوالہ سےنارووال
37👈علی نوازجج اکاؤنٹ بلٹی راولپنڈی سےلاہور
38👈عدنان مشتاق لاہورسےمظفرگڑھ
39👈صادق مسعودصابرجج دہشتگردی ملتان سےپاکپتن
40👈محمدندیم شوکت لیبرکورٹ ساہیوال سےخانیوال
41👈عبدالرحمان جج بینکنگ کورٹ لاہورسےٹوبہ ٹیک سنگھ
42👈راجہ غضنفرعلی بہاولپورسےجہلم
43👈محمدیونس عزیزسپیشل جج انٹی کرپشن راولپنڈی سےراولپنڈی
44👈بخت فخربہزادسپیشل جج سینٹرل لاہورسےلاہور
45👈تنویراحمدشیخ لیبرکورٹ ڈی جی خان سےلاہور
46👈محمدساجدعلی اکاؤنٹ بلٹی کورٹ لاہورسےجھنگ
47👈زاہداقبال دہشتگردی جج گجرانوالہ سےلاہور
48👈شوکت کمال سپیشل کورٹ راولپنڈی سےچکوال
49👈حامدحسین دہشتگردی جج راولپنڈی سےلاہور
50👈محمداسلم گوندل لاہورسےلاہور
51👈اعجازاحمدبٹردہشتگردی جج لاہورسےلاہور
52👈محمدابراہیم اصغرلیہ سےلاہور
53👈شاہدہ سعیدشیخوپورہ سےلاہورتبدیل شامل ہیں۔۔۔۔۔۔

29/08/2023

مولانا نے نعت خوانوں پر نوٹ پھینکنے کی بجائے اندھا دھند فائرنگ کر کے ان پر اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔نعت خوانوں کے تراہ نکال دیے۔

انچارج منشیات سیل، ڈی ایس پی مظہر اقبال منشیات فروش نکلا۔کروڑوں مالیت کی 12 کلو آئس،7 کروڑ کی نقدی برآمد ۔انٹی نارکوٹکس ...
28/08/2023

انچارج منشیات سیل، ڈی ایس پی مظہر اقبال منشیات فروش نکلا۔کروڑوں مالیت کی 12 کلو آئس،7 کروڑ کی نقدی برآمد ۔
انٹی نارکوٹکس اور سی آئی اے لاہور پولیس کا چھاپہ
لاہور:چھاپے کے دوران منشیات سیل کے انچارج ڈی ایس پی مظہر اقبال کے دفتر سے 12 کلو آئس اور 7 کروڑ روپے بر آمد

لاہور:منشیات سیل سے سب انسپکٹر محمود ،اے ایس آئی کاشف،ہیڈ کانسٹیبل شکیل اور پرائیوٹ کارخاص سمیت چار افراد گرفتار۔

لاہور : ڈی ایس پی مظہر اقبال فرار ہونے میں کامیاب

لاہور:محکمہ انٹی نارکوٹکس کو سابق آئی جی پنجاب جاوید امجد سلیمی کا خانساماں داؤد بھی مطلوب
لاہور: داؤد نامی پولیس ملازم ڈیفنس کے تعلیمی داروں اور ہوٹلز میں ڈی ایس پی حاجی مظہر کی آئس سلائی کرتا ہے، ذرائع
ڈی ایس پی مظہر اقبال اور ان کی ٹیم پر آٹھ کروڑ روپے مالیت کی منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے۔
مزید تحقیقات جاری۔سنسنی خیز انکشافات کی توقع

28/08/2023

صندوق سے 38 سالہ حاملہ خاتون کی سر کٹی نعش برآمد ۔علاقے میں خوف و ہراس،ملزم گرفتار ،مقدمہ درج۔

سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے محلہ معراج پورہ میں 38 سالہ حاملہ خاتون کی لاش برامد

اطلاعات کے مطابق 38 سالہ خاتون جو کہ محلہ معراج پورہ میں کرائے کے گھر میں رہتی تھی اس کی اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ محلے کے قریبی ڈاکٹر رحیم اللہ کے پاس گئی اور ڈاکٹر کے غلط انجیکشن لگانے کی وجہ سے اس کی طبیعت خراب ہو گئی اور اس کی موت واقع ہو گئی۔ عطائی ڈاکٹر رحیم اللہ نے محلے کی عورت کے ساتھ مل کر اس کی لاش کو صندوق میں بند کر کے اس کے گھر میں رکھ دیا اور تین دن تک جب عورت کے ورثاء نے پتہ کیا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جائے وقوعہ پر پہنچی تو گھر میں تالا لگا ہوا تھا تالا توڑ کر پولیس اندرداخل ہوئی اور ایک صندوق سے 38 سالہ خاتون کی سرکٹی لاش برامد ہوئی ۔
پولیس نے عطائی ڈاکٹر رحیم اللہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

28/08/2023

یہ کیسا ملک ہے جہاں پر بہنیں،بہو،بیٹیاں بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں۔ان ڈاکوؤں کو پکڑ کر سرعام پھانسی دینی چاہیے۔
تھانہ وارث خان راولپنڈی کے علاقہ محلہ حکمداد میں خاتون کے ساتھ رابری اور تشدد کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس

ایس پی راول سے رپورٹ طلب، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت،

واقعہ کا مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا ہے،

ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام ذرائع استعمال کرتے ہوئے ٹریس کیا جا رہا ہے، ایس پی راول

ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں، ایس پی راول

ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، ایس پی راولپنڈی

27/08/2023

پنجاب پولیس نے صدیوں سے اپاہج چلے آنے والے پیشہ ور بھکاریوں کو چند منٹ میں تندرست کر دیا۔ویل ڈن پنجاب پولیس

27/08/2023

آئی جی پنجاب صاحب۔اس اہلکار کی خوش زبانی اور خوش اخلاقی ملاحظہ فرمائیں۔اگر یہ بھی نفسیاتی مریض یا ذہنی بیمار ہے تو پھر پنجاب پولیس کے 80 فی صد اہلکاروں کا رویہ عوام کے ساتھ ایسا ہی ہے۔
اس وڈیو میں پولیس اہلکار نے تھانے میں کسی سائل کو غلیظ گالیاں دیں جس پر اس سائل نے موبائل کیمرہ آن کر کے پولیس اہلکار سے کہا کہ اب گالی دیکر دکھاؤ۔ تو پولیس اہلکار کی دیدہ دلیری ملاحظہ فرمائیں اس نے پھر بڑے دھڑلے سے پھر وہی گالی دیتا دی۔شاید پنجاب پولیس کو اپنے احتساب کا ڈر نہیں رہ گیا۔

27/08/2023

پاکپتن۔ جائیداد کی خاطر اپنے والد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والا بدبخت بیٹا اپنے بہنوئی سمیت گرفتار ۔مقدمہ درج۔خون سفید ہو گیا۔بیٹے نے بیوی سے مل کر باپ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔باپ کے چہرے پر جوتے مارتا رہا۔تشدد کے دوران بیوی بھی اپنے سسر کو غلیظ گالیاں دیتی رہی۔باپ دہائیاں دیتا رہا کہ مجھے مار ہی ڈالو۔
پاکپتن کے علاقے گلشن فرید کالونی میں چار کنال زمین کے معمولی ٹکڑے کی خاطر بدبخت بیٹے فہد رسول کا بوڑھے باپ غلام رسول پر بہیمانہ تشدد۔

27/08/2023

عام فہم لیکن سبق آموز واقعہ۔
‏ایک بھٹے والا یعنی سٹے بیچنے والا ٹھیلا چلاتا تھا۔ روزانہ اس کے پاس ایک اجنبی بچہ آتا تھا اسکے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے اور وہ اسکو روزانہ ایک سٹا یعنی بھٹا فری دے دیا کرتا تھا۔

ایک دن ایک لمبی سی گاڑی اس بھٹے والے کے پاس آئی اور اسے 20 بھٹوں کا آڈر دیا. بھٹے والا بہت خوش ہوا، اس نے اسے اچھا اچھا سا بنا کر دے دیا۔ اگلے دن پھر وہی گاڑی دوبارہ آئی اور پھر 20 بھٹوں کا آڑد دیا۔ ایسے وہ گاڑی والا روز اپنے بچوں اور گھر والوں کے لئے 20 بھٹے لے جانے لگا۔ بھٹے والے کا کاروبار بھی اسی طرح اچھا ہونے لگا۔

ایک دن بھٹے والا بڑا مصروف تھا اسی لمبی گاڑی والے کے بھٹے تیار کرنے میں، اتنے میں وہی بچہ آیا جو روز اتا تھا اور کہا؛ ”چاچا ایک بھٹہ تو دے دو”. تو بھٹے والے نے کہا “ابھی جاؤ یہاں سے، میرے پاس وقت نہیں، میں مصروف ہوں. بار بار آ جاتے ہیں بھٹہ مانگنے”! بچہ چلا گیا.

بھٹے والا بھٹے تیار کر کے انتظار کرتا رہا، وہ لمبی سی گاڑی اس دن نہ آئی ، بھٹے والے نے قدرت کے ماجرے کا نوٹس نہ لیا۔ اگلے دن پھر وہ انتظار کرتے رہا، وہ لمبی گاڑی پھر نہیں آئی. اس کے اگلے روز دوبارہ انتظار کے باوجود گاڑی نہ آئی۔ ایسے ایک ہفتہ گزر گیا، اب تک بھٹے والے کو سمجھ نہ ایا کہ قدرت کا ماجرا ہے کیا؟ پھر وہ بچہ آیا بھٹے والے کے پاس “چاچا ایک بھٹہ تو دے دو۔” بھٹے والے نے بچے کی طرف دیکھا اور پھر بھی نہ سمجھا کہ قدرت کا ماجرا کیا ہے. بہرحال اس کو ایک بھٹہ دے ہی دیا. یہاں اس نے بھٹہ دیا گھنٹے دو گھنٹے کے بعد وہ لمبی گاڑی آ گئی کہ “بھائی 20 بھٹے دے دو۔” اس نے جلدی جلدی بھٹے بنائے اور گاڑی والے کو دے دیا۔ گاڑی کے مالک سے پوچھا “سرکار آپ ایک ہفتے سے کہاں تھے؟ “ تو مالک نے کہا “یہ میرے دفتر سے گھر جانے کا رستہ ہے، یہاں رستے میں ایک پٹرول پمپ ہے، اس پمپ سے میں گاڑی میں تیل بھرواتا ہوں۔ ایک بار اس کے پٹرول میں کچرا آ گیا تو میں نے وہاں سے اپنا رستہ بدل لیا۔ اب میں دوسرے رستے سے جاتا ہوں اور دوسرے پمپ سے تیل بھرواتا ہوں۔ لیکن اس پمپ کے مالک نے مجھے رابطہ کیا اور کہا میرے ملازمین کی غلطی ہے۔ اگلی بار سے ایسا نہیں ہو گا. تو میں نے اسے معاف کر دیا۔ اور اپنا یہ رستہ واپس اختیار کر لیا”.

بھٹے والا گھر گیا رات بھر سوچتآ رہا۔ پھر اسے سمجھ آیا کہ جب اس نے بچے کو بھٹہ دینا بند کیا تو اللہ نے اس لمبی گاڑی والے کے پٹرول میں بھی کچرا ڈال دیا اور جب اس نے بچے کو بھٹہ دینا شروع کیا تو اللہ نے اس گاڑی والے کا معافی نامہ اس پمپ والے سے کروا دی۔ گویا اس کا اپنا رزق اس بچے کے پیٹ سے جڑا ہوا تھا جو نہ تو اس کا ملازم تھا، نہ ہی اولاد تھی، نہ ہی جاننے والا تھا۔ بس اللہ کا ایک بندہ تھا، پھر وہ یہ سمجھ گیا کہ کسی کو رزق پہنچانے کے لئے اللە کسی کو رزق دیتا ہے اور جب ہم وہ رزق نہیں پہنچاتے تو اللہ ہمارا رزق بھی روک دیتا ہے اور وہ بندہ کون ہوتا ہے یہ ہم کبھی نہیں جان سکتے...

26/08/2023

سٹیل باغ چوک قصور کے نزدیک بجلی کے زائد بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔ بجلی کے بلز نذر آتش ۔ واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی۔ٹریفک جام۔

مدینہ سٹیل ملز فیروزپور روڈ کے نزدیک ٹریفک حادثہ۔دو افراد ہلاک۔دس زخمی۔تین کی حالت تشویشناک ۔مزدا ٹرک اور بس کے درمیان ت...
26/08/2023

مدینہ سٹیل ملز فیروزپور روڈ کے نزدیک ٹریفک حادثہ۔دو افراد ہلاک۔دس زخمی۔تین کی حالت تشویشناک ۔
مزدا ٹرک اور بس کے درمیان تصادم ہوا۔

26/08/2023

ڈسکہ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کے مالکان اور گارڈز نے ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

26/08/2023

سسر نے معمولی تکرار پر اپنے داماد پر پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا۔ زخمی نوجوان کا ہلاک ہونے سے قبل نزاعی بیان۔سب حقائق بیان کر دیے۔
ڈیرہ غازی خان تھانہ گدائی کی حدود شہزاد کالونی میں نوجوان کو آگ لگانے کا واقعہ،
نوجوان دوران علاج ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔
حارث کا پولیس کو دیا گیا ویڈیو بیان۔

26/08/2023

ڈکیتی تو آخر ڈکیتی ہی ہوتی ہے لیکن اس ڈکیتی نے تو دل چیر کر رکھ دیا۔ ایک محنت کش سے اس کے پورے دن کی خون پسینے کی کمائی چھین لی گئی۔

25/08/2023

قصور۔ حضرت بابا بلھے شاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر سائیں ظہور اور دیگر عارفانہ کلام پیش کر رہے ہیں۔

25/08/2023

لڑکیوں کو چھیڑنے کے الزام میں نوجوان کے بال کاٹنے،اسے تشدد کا نشانہ بنانے والے چھ نامعلوم ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور نےمقدمہ درج کر لیا۔

25/08/2023

صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے 266 ویں عرس مبارک کی تقریبات،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قصور آمد
وزیر اعلی محسن نقوی نے مزار حضرت بابا بلھے شاہؒ پر حاضری دی اور مزار پر چادرپوشی کی، پھول رکھے
وزیر اعلی محسن نقوی نے فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے مزارکے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا
توسیعی منصوبہ کے تحت مزار کی تزئین و آرائش کی جائے گی
وضو خانہ، لنگر خانہ، پارکنگ، لائبریری، کانفرنس روم بنایا جائے گا
حضرت بابا بلھے شاہؒ کی تعلیمات ہمارے لئے روشن باب ہیں - محسن نقوی
حضرت بابا بلھے شاہ ؒ نے امن و آشتی اور انسانیت کی عظمت کا درس دیا۔محسن نقوی
آج ہمیں امن، رواداری اور برداشت کے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔محسن نقوی
حضرت بابا بلھے شاہ ؒ نے رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر رواداری، اخوت اور انسان دوستی کا پیغام دیا ہے۔ محسن نقوی

چیف سیکرٹری۔سیکرٹری اوقاف، کمشنر لاہور، آر پی او، ڈپٹی کمشنر قصور۔ معروف آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی

Address


Telephone

+923228449049

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Meri Jang News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Meri Jang News:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share