Aaj News Miranshah

  • Home
  • Aaj News Miranshah

Aaj News Miranshah aj nawes miranshah waziristan

صوبائی وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے آج اپنے دفتر میں شمالی وزیرستان کے جرگہ عمائدین کیساتھ تفصیلی ملا...
15/11/2021

صوبائی وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے آج اپنے دفتر میں شمالی وزیرستان کے جرگہ عمائدین کیساتھ تفصیلی ملاقات کی۔
محمد اقبال وزیر نے عمائدین کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو حل کرنے کے ہدایات جاری کئے۔

عیدک قوم کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔۔     وزیر اعلیٰ محمود خان کے ساتھ گزشتہ روز ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے عیدک میں گرلز ڈگری کا...
15/11/2021

عیدک قوم کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ محمود خان کے ساتھ گزشتہ روز ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے عیدک میں گرلز ڈگری کالج کے تعمیر کا اعلان کیا۔اور عیدک کا سابقہ عیدک تحصیل کو دوبارہ بحال کرنے کی بھی یقین دہائی کرائی۔۔۔ ان شاءاللہ جلد ہی عیدک قومی مشران کو قدیر داوڑ کے قیادتِ میں وزیر اعلیٰ محمود خان سے ملاقات کا تاریخ مقرر کرکے باقاعدہ منظوری دینگے۔ الحاج نیک محمد صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی وزیرستان۔۔

میرانشاہ سے (زین اللہ خان)شما لی وزیرستان میں  آپریشن ضربِ عضب کے دوران  وزیرستان کے لوگوں کی مسمار شدہ بارگینوں اور وزی...
14/11/2021

میرانشاہ سے (زین اللہ خان)شما لی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب کے دوران وزیرستان کے لوگوں کی مسمار شدہ بارگینوں اور وزیرستان کے لوگوں کی تباہ شدہ گاڑیوں کے معاوضے کی نقصانات کا ڈیٹا پہلے سے فائنل اور اب ضلعی انتظامیہ کے پاس جمع کیا ہے. انشاءاللہ جلد بار گینوں اور گا ڑیوں کے ملکان کو معاوضے کی خوش خبری سنا ئینگے آل وزیرستان بار گین یونین و ٹرانسپورٹ کے مر کزی صدر ملک سید جمال نے میڈ یا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ
اس وقت آل وزیرستان بارگین یونین و ٹرانسپورٹ صدر ملک سیدجمال اور انکی کابینہ نے حکومت کے سامنے3 سال پہلے جو 5 مطالبات پیش کئے گیے تھے.وہ عنقریب منظور ھونے والے ہیں. پہلا مطا لبہ یہ ہے کہ
آپریشن ضرب عضب سے تباہ شدہ بارگین اور وزیرستان کے لوگوں تباہ شدہ گاڑیوں کے معاوضے بروقت ادا کئے جائیں.اور مزید دیگر مطا لبا ت یہ ہے کہ
غلام حان کسٹم پوائنٹ اور انکے عملہ کو پرانی جگہ بکاحیل منتقل کیا جائیں.تاکہ وزیرستان کے لوگ آزادانہ طور پر افغانستان کے ساتھ کاروبار کریں.
وزیرستان کو کسٹم فری اور ٹیکس فری زون قرار دیا جائیں،

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو ایک ایسا روڈ پرمٹ یا راہداری دیا جائیں.تاکہ اس نان کسٹم گاڑیوں میں وزیرستان کے لوگ پورے حیبر پحتون نحواہ میں آزادانہ طور پر گھومنے پھرنے کی اجازت ھو.

افعانی مال بردار گاڑیوں کو میرعلی بازار تک رسائی دی جائیں.اور لوڈنگ آن لوڈنگ میں میرعلی ڈویژن کو بھی شامل کیا جائیں اس موقع پر میرانشاہ بارگین یونین کے صدر تحصیل خان بھی موجود تھے . اور
انشاءاللہ عنقریب ھمارے مطالبات کو عملی جامہ پہنایا جائے گا.. . 14 . / . . . . 11 . . . . / . . . . . . 2021 . .

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے عراق کی دینی شخصیت ڈاکٹر مالا کردستانی کی ملاقات ۔یہ مولانا صاحب ترکی سے 15 نومبر کو پشاو...
13/11/2021

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے عراق کی دینی شخصیت ڈاکٹر مالا کردستانی کی ملاقات ۔
یہ مولانا صاحب ترکی سے 15 نومبر کو پشاور آرہا ہے براے مہربانی کسی کے گھر ميں گونگا بہرہ اندھا ہو تو اس نمبر03119530304
پر رابطہ کریں ۔..7 دنوں تک پشاور میں ہوگا اعلاج کا کوئی پیسے نہیں... پشاور میں حاجی شاہ نواز کے رہائشں گاہ پر ہوگا.

شمالی وزیرستان؛ محمد اقبال وزیر کی فنڈ سے منظور تحصیل شیواہ کے علاقے پیپلی میں پی سی سی روڈ پر کام مکمل
12/11/2021

شمالی وزیرستان؛ محمد اقبال وزیر کی فنڈ سے منظور تحصیل شیواہ کے علاقے پیپلی میں پی سی سی روڈ پر کام مکمل

12/11/2021

کردستانی لاہور پہنچ گئے
شیئر کریں پلیززززز
گونگے، بہرے، اندھے اور لنگڑوں کا علاج صرف 3 منٹ میں بلکل فری کرنے والے
مولا علی قردستانی 14 نومبر 2021 کو پاکستان پشاور آئیں گے اور حیات آباد فیز ون، ڈینز ٹشو پیپر ملز انڈسٹریل روڈ بلمقابل مہر مارکیٹ
نوٹ

شمالی وزیرستان میں غلام خان آبائی پاس روڈ قوم بوارخیل سبزی منڈی کے مناظر  نیوبوراخیل سبزی فروٹ منڈی غلام خان بایی پاس می...
12/11/2021

شمالی وزیرستان میں غلام خان آبائی پاس روڈ قوم بوارخیل سبزی منڈی کے مناظر
نیوبوراخیل سبزی فروٹ منڈی غلام خان بایی پاس میرانشاہ میں لوڈانلوڈ کاکام شروع۔
فروٹ سبزی اور دیگر اشیاء کی امپورٹ ایکسپورٹ کیلیے بہترین لوکیشن اور سہولیات
انشاءاللہ! شمالی وزیرستان میں کاروبار کی فروغ سے خوشحالی اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا

11/11/2021

ہار جیت تو میچ کا حصہ ہے، اچھی بات یہ ہے کہ ہماری ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں بہت اچھا کھیلی
تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے۔ پاکستان ٹیم ٹی20 ورلڈکپ تو نہیں جیتی لیکن دل ضرور جیت لیے

منسٹر اقبال وزیر کا بڑا بھائی خاجی آقا خان چھوٹی کے دن بھی آپنا مھمان کے ساتھ ملاقات کرتے ہیں اور اپنی قوم کی خدمت میں د...
11/11/2021

منسٹر اقبال وزیر کا بڑا بھائی خاجی آقا خان چھوٹی کے دن بھی آپنا مھمان کے ساتھ ملاقات کرتے ہیں اور اپنی قوم کی خدمت میں دن رات آپنا کوشش جاری ہے

شمالی وزیرستان؛ محمد اقبال وزیر کی جانب سے منظور تحصیل شیوا سیفلی کابل خیل میں سمال ڈیم پر کام جاری ہے۔
11/11/2021

شمالی وزیرستان؛ محمد اقبال وزیر کی جانب سے منظور تحصیل شیوا سیفلی کابل خیل میں سمال ڈیم پر کام جاری ہے۔

میرانشاہ سے (زین اللہ خان)اسلام آباد: ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ پاکستان کسٹم ارباب قیصر حامد صاحب سے پاکستان بارڈر ٹریڈ فورم ...
11/11/2021

میرانشاہ سے (زین اللہ خان)
اسلام آباد: ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ پاکستان کسٹم ارباب قیصر حامد صاحب سے پاکستان بارڈر ٹریڈ فورم کے چیئرمین سید جواد حسین کاظمی صاحب اور شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کےصدر حاجی قدیراللہ خان وزیر صاحب سے خوشگوار ماحول میں ملاقات۔
شمالی وزیرستان چیمبر کے صدر حاجی قدیر اللہ خان وزیرنےغلام خان پاک آفغان سرحد پر تاجروں کو ٹرانزٹ ٹریڈ اور کارگو سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ آفغان روڈ پاس گاڑیوں کو میران شاہ تک آنے اور لوڈ/ان لوڈ کی اجازت دی جائے تاکہ تاجروں کی پریشانیوں کو کم کیا جاسکے اور گاڑیوں کے ڈرائیورز حضرات کے ساتھ ساتھ کلینڈر کو اجازت دی جائے کیونکہ اکثر اوقات گاڑیاں حادثات کا شکار ہوجاتی ہیں اور کلینڈر کے نہ ہونے کے باعث ڈرائیوروں کے لیئے سخت پریشانی و مشکلات کا سبب بنتی ہے جسے فی الفور حل کیا جائے جس پر ارباب قیصر صاحب نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور معاملے کو جلد از جلد حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کرم چیمبر کے صدر سید علی حماد، پاک آفغان جوائنٹ چیمبر کے ڈائریکٹر جنید مکڈا، گوادر چیمبرکے گروپ لیڈر نوید احمد، اور شہزاد خان بھی موجود تھے۔

11/11/2021
اسلام آباد: شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی قدیر اللہ خان وزیر کی آفغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ ا...
10/11/2021

اسلام آباد: شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی قدیر اللہ خان وزیر کی آفغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انویسمنٹ (اے سی سی آئی )کے صدر اور معروف تاجر خان جان الکوزئی سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور غلام خان بارڈر سے پاک آفغان باہمی تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا اور آفغانستان حکومت کی جانب سے گردیز گمرک پر میڈیسن کی پابندی کے بارے میں بات چیت کی جسے خان جان الکوزئی نے حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

شمالی وزیرستان میں درپہ خیل سبزی منڈی کے مناظر ،،، محمد اقبال وزیر نے جنوری میں بس سٹینڈ افتتاح کے موقع پر میرانشاہ درپہ...
10/11/2021

شمالی وزیرستان میں درپہ خیل سبزی منڈی کے مناظر ،،، محمد اقبال وزیر نے جنوری میں بس سٹینڈ افتتاح کے موقع پر میرانشاہ درپہ خیل سبزی منڈی کیلئے ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
انشاءاللہ! شمالی وزیرستان میں کاروبار کی فروغ سے خوشحالی اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمدخان وزیر کی نگرانی میں  آج تحصیل میریان ضلع بنوں کے مئیرشپ ک...
10/11/2021

خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمدخان وزیر کی نگرانی میں آج تحصیل میریان ضلع بنوں کے مئیرشپ کیلئے ایک اہم بیٹھک ہوا جس میں علمائے کرام، علاقہ کے مشران اور پی ٹی آئی ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس اہم میٹنگ میں باہمی اتفاق رائے سے فیصلہ کیاگیا کہ صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان وزیر نے میریان کے عوام کو اسکی شناخت/پہچان دینے کےلئے تحصیل میریان تحفہ میں دے دیا تو منسٹر صاحب جو بھی پی ٹی آئی امیدوار تحصیل مئیر کیلئے کے لئے منتخب کریگا اس پر ہم سب کی رضامندی ہوگی۔
صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ میں میریان کے عوام کا بے حد مشکور ہو جنہوں نے مجھے اتنی عزت دی لیکن میریان کے عوام اپنے انتخاب کیلئے یہ فیصلہ اپنے مشران کے مشورے سے کرےگی۔ تاہم انہوں نے تحصیل میریان کے ہر یونین کونسل سے دو مشران پر مبنی ایک کیٹی تشکیل دی تاکہ ان مشران کی باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے میریان کی مئیر کیلئے امیدوار کو نامزد کرسکے جس پر تمام شرکاء نے اتفاق کیا۔

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی سربراہی میں خسرہ روبیلا کمپین اور کورونا ویکسینیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ میٹنگ م...
09/11/2021

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی سربراہی میں خسرہ روبیلا کمپین اور کورونا ویکسینیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈسٹرکٹ پولیس افسر ڈی او سی کور کمیٹی ممبران اور پارٹنر اسٹاف نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر اور این سٹاپ افسر نے خسرہ اور روبیلا کمپین کی تیاریوں پر بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے ہدایت کی کے کمپین کی تیاریوں کو فی الفور مکمل کی جائیں ۔ اور اس کے ساتھ ساتھ کمپین کے دوران ٹیموں کے لیے بہترین سیکورٹی کی انتظامات کی جائے۔ اور والدین سے التجاء کی جاتی ہے ۔کہ 15 نومبر سے 27 نومبر تک جاری رہنے والے مہم میں اپنے بچوں کو خسرہ اور روبیلا کے ٹیکے لگا کر ان موذی امراض سے ہمیشہ کے لئے محفوظ بنائیں ۔

صوبائی وزیر برائے ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر آج اپنے دفتر میں شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور...
09/11/2021

صوبائی وزیر برائے ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر آج اپنے دفتر میں شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور لوگوں کیساتھ ملے اور ان کے مسائل سنے،
محمد اقبال وزیر مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کئے۔

09/11/2021
آج  ڈی پی او صاحب کے حکم پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سید جلال وزیر صاحب  نے ہمراہ جی او سی سیون ڈویژن نعیم اختر اور اے ڈی سی...
09/11/2021

آج ڈی پی او صاحب کے حکم پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سید جلال وزیر صاحب نے ہمراہ جی او سی سیون ڈویژن نعیم اختر اور اے ڈی سی دولت خان کا گڑیوم دوسلی میں کھلی کچہری
گڑیوم کے عوام نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا
وہاں کے عوام نے اپنے مسائل سامنے رکھ دئیے ہیں
ڈی ایس پی صاحب ہیڈ کوارٹر نے پولیس کے متعلق مسائل کو متعلقہ تھانے کے افسران فوری حل کرنے کا حکم دے دیا
ڈی ایس پی صاحب ہیڈ کوارٹر نے عوام کو حطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے لیے پولیس تھانے کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں
ہم عوام کی حدمت کیلئے تن من سب قربان کر دے گے
وہاں کے عوام نے وزیرستان پولیس کو عوام دوست پولیس قرار دے دیا اور وزیرستان پولیس زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
ڈی ایس پی دوسلی ، ایس ایچ او دوسلی ، ایس ایچ او رزمک،
ایس ایچ او گڑیوم ، ایل او،ایڈیشنل ایل او بھی موجود تھے
ترجمان ضلع شمالی وزیرستان پولیس

بلدیاتی انتخابات ضلع بنوں تحصیل بکاخیل مئیرشپ کیلئے وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر کی سربراہی میں وزیر ہاؤس بنوں م...
09/11/2021

بلدیاتی انتخابات ضلع بنوں تحصیل بکاخیل مئیرشپ کیلئے وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر کی سربراہی میں وزیر ہاؤس بنوں میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں بکاخیل، جانی خیل، ممندخیل کے مشران، علماءکرام پی ٹی آئی کارکنان اور علاقہ عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد شرکاء نے متفقہ طور پر فرزند منسٹر ملک مامون خان کو بکاخیل پی ٹی ائی مئیرشپ کیلئے نامزد کر لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ تحریک انصاف ہمیشہ میرٹ ، شفافیت اور باہمی مشاورت پر فیصلے کرتی ہیں جوکہ جمہوریت کی حسن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج جو فیصلہ ہوا ہے وہ تمام شرکاء کی اتفاق رائے سے ہوا ہے ۔اور انشاءاللہ پارٹی کیلئے مفید اور بہترثابت ہوگا۔

راحیداللہ بھائی کی شہادت کا سن کر بہت دکھ پہنچا۔۔۔اللہ تعالی جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے آمین ثم آمین۔راحیدالل...
08/11/2021

راحیداللہ بھائی کی شہادت کا سن کر بہت دکھ پہنچا۔۔۔اللہ تعالی جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے آمین ثم آمین۔راحیداللہ بھائی مظلوم کی آواز بلند کرنے والا بہت ہی عاجز اور ملنسار شخصیت تھے۔۔۔لھذا ہم سب سوشل میڈیا فرینڈ کو چاہیئے کہ آئیے ہم سب راحیداللہ بھائی کے فیملی کی غربت کو مدنظر رکھ آواز بلند کرے۔
نوٹ:راحیداللہ خان سپین ٹل کے مقام پر ٹرک کی ٹکر سے شہید ہوگئے ہیں مرحوم کو ٹل میرعلی زیرتعمیر سڑک پر حادثہ آیا۔ مذکورہ سڑک چونکہ ایف ڈبلیو او تعمیر کررہا ہے۔۔ایف ڈبلیو والے سے اکثر اس جیسے غلطیاں سرزد ہوتی نظر ارہی ہیں جسکی روک تھام ابھی تک نہیں ہوئی ہیں۔۔۔ اور حادثہ بھی سڑک کی تعمیر ہی کی وجہ سے پیش آیا ہے لہذا لواحقین اور اہلیان شیواہ ایف ڈبلیو او کے حکام سے متاثرہ خاندان کے ساتھ بھرپور مالی امداد کا مطالبہ کرتے ہیں۔کیونکہ مرحوم کا خاندان مالی لحاظ سے انتہائی کمزور ہے۔ہم صوبائی وزیر برائے ریلیف منسٹر اقبال وزیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید کے فیملی کیساتھ اسپیشل تعاون کی جائے کیونکہ منسٹر صاحب کی حلقہ اور ہوم گراؤنڈ میں حادثہ پیش آئی ہے اور اس سڑک میں آئی ہیں جسکا ذکر باربار منسٹر صاحب سوشل میڈیا پر کرتے ہیں۔۔۔

منجانب:سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی یوتھ ضلع شمالی وزیرستان

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aaj News Miranshah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aaj News Miranshah:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share