Dera Ghazi Khan Times

  • Home
  • Dera Ghazi Khan Times

Dera Ghazi Khan Times Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dera Ghazi Khan Times, Media/News Company, .

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍 غازی یونیورسٹی طالبہ کی ویڈیو وائرل کا معاملہ۔!!طالبہ کی درخواست پر تھانہ گدائی میں غازی یونیورسٹی...
08/08/2023

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍
غازی یونیورسٹی طالبہ کی ویڈیو وائرل کا معاملہ۔!!
طالبہ کی درخواست پر تھانہ گدائی میں غازی یونیورسٹی کے پروفیسروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب کا ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کو واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروانے کا حکم۔

واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش جلد مکمل کرتے ہوئے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،

طالبات کو بلیک میل یا زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، آئی جی پنجاب

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍 ڈیرہ غازیخان۔ڈی پی او حسن افضل کی ایس ایچ اوز ضلع ہذا سے ویڈیو لنک میٹنگ۔دوران میٹنگ ڈی پی او نے ا...
07/08/2023

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍
ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او حسن افضل کی ایس ایچ اوز ضلع ہذا سے ویڈیو لنک میٹنگ۔

دوران میٹنگ ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کی کار کردگی کا جائزہ لیا۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہر ایس ایچ او کی کار کردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ اوز کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔

جبکہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو محکمانہ سزائیں دی جائیں گی۔

ایس ایچ اوز جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والے، مجرمان اشتہاریوں اور TOs کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائیاں عمل میں لائیں۔

سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کریں اور زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر بروقت یکسو کریں۔

ٹائم پریڈ کے اندر مقدمات کے اندراج کو یقینی بنائیں۔

ڈکیتی و چوری میں ملوث گینگز کے خلاف بھر پور کاروائیاں عمل میں لائیں۔

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍 ضلع ڈیرہ غازیخان*سوشل میڈیا پر سمیع نامی شخص پر تشدد کی ویڈیو وائرل ڈی پی او ڈیرہ غازیخان حسن افضل...
06/08/2023

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍
ضلع ڈیرہ غازیخان

*سوشل میڈیا پر سمیع نامی شخص پر تشدد کی ویڈیو وائرل ڈی پی او ڈیرہ غازیخان حسن افضل کا نوٹس*

امروز سوشل میڈیا پر ایک وڈیو مختلف سوشل میڈیا پر اپ لوڈ شودہ سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص کو رسی سے باندھ کر تشدد دیکھایا جارہا ہے جس کے بارے میں خفیہ طور پر پتہ جوئی کی گئی تو معلوم ہوا کہ مسمی سمیع الللہ ولد غلام سرورقوم ممدانی سکنہ بستی ڈیوالہ کو کچھ افراد نے رسی سے باندھ کر تشدد کیا۔

ویڈیو وائرل ہونے پر حسن افضل ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کا نوٹس ایس ایچ او کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے فوری گرفتاری کے لیے ہدایت جاری۔

جس پر ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ نے انتہائی قلیل وقت میں 3 ملزمان عبدالطیف، حبیب اللہ اور نعمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔

بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھر پور کوشش جاری ہے۔

کسی بھی صورت میں تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔

غیر قانونی امر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍 ڈیرہ غازیخان۔ *اپنی ہی سگی ماں کو قتل کرنے والا سفاک درندہ 72 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار۔* ملزم مح...
06/08/2023

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍
ڈیرہ غازیخان۔

*اپنی ہی سگی ماں کو قتل کرنے والا سفاک درندہ 72 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار۔*

ملزم محمد منیر ولد فیض محمد اپنی سگی ماں کو گھریلو رنجش پر قتل کر کے فرار ہو گیا تھا۔

ڈی پی او حسن افضل کی ہدایت پر تھانہ گدائی پولیس نے مقدمہ نمبر 931/23 بجرم 302 درج کر کے قانون کاروائی شروع کر دی تھی۔

ڈی پی او حسن افضل کی طرف سے ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئ۔

خصوصی ٹیم نے دن رات محنت کر کے اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے فرار ہونے والے ملزم منیر کو 72 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم منیر سے تھانہ گدائی پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍 ڈیرہ غازیخان۔علاقہ تھانہ سول لائن جناح پارک کے سامنے راہگیر خاتون سے پرس و موبائل ڈکیتی کرنے والا ...
05/08/2023

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍
ڈیرہ غازیخان۔

علاقہ تھانہ سول لائن جناح پارک کے سامنے راہگیر خاتون سے پرس و موبائل ڈکیتی کرنے والا ملزم گرفتار۔

محمد عمران نامی شخص نے پولیس کو اطلاع دی کہ دو نامعلوم ملزمان نے اس کی بیوی سے پرس اور موبائل چھین لیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی تھانہ سول لائن پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

تعاقب کرنے موٹر سائیکل پر فرار ہونے والے ملزمان میں سے محمد ابوذر نامی ملزم گر پڑا۔

محمد ابوذر ولد علی محمد کو تھانہ سول لائن پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

جبکہ دوسرے ملزم میاں وحید کی گرفتاری کے لئے پولیس کا تحرک جاری ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر دیا گیا ہے اور گرفتار ہونے والے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍 ڈیرہ غازیخان:ملک حنظلہ خان سب انسپکٹر تھانہ گدائی ڈیرہ غازیخان تعینات۔
04/08/2023

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍
ڈیرہ غازیخان:
ملک حنظلہ خان سب انسپکٹر تھانہ گدائی ڈیرہ غازیخان تعینات۔

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍 ڈیرہ غازیخان: *تھانہ کوٹ چھٹہ مانہ احمدانی میں رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ سے بشیر نامی شخص قتل جبکہ ...
04/08/2023

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍
ڈیرہ غازیخان:
*تھانہ کوٹ چھٹہ مانہ احمدانی میں رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ سے بشیر نامی شخص قتل جبکہ دو افراد زخمی، ڈی پی او حسن افضل کا وقوعہ کا نوٹس۔*

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کر دی۔

فائرنگ سےزخمی ہونے والے اختر اور ذوالفقار کو پولیس نے ہسپتال منتقل کرا دیا ہے جبکہ مقتول بشیر کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔

ابتدائی اطلاع کے مطابق فریقین میں رشتہ کا تنازعہ تھا۔

ڈی پی او حسن افضل کی ہدایت پر ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ محمد ارشد خان رند کی سپرویژن میں وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

خصوصی ٹیم کی بھر پور کاوشوں سے فرار ہونے والے دو ملزمان کو پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے والے ملزمان سے میرٹ اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍 ڈیرہ غازیخان۔ *ڈی پی او حسن افضل کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد۔*  میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیش...
31/07/2023

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍
ڈیرہ غازیخان۔

*ڈی پی او حسن افضل کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد۔*

میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن بختیار احمد، ایس ڈی پی اوز سرکل ہائے اور ایس ایچ اوز و دیگر پولیس اہلکاران شریک ہوئے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہر تھانہ کے زیر تفتیش مقدمات، چوری و ڈکیتی شدہ مال موٹر سائیکل برآمدگی اصل مالکان کے حوالے کریں۔

اغواء، زناء، ریپ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کریں۔ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری، TOs کی گرفتاری کے لئے بھر پور اقدامات عمل میں لائیں۔

ڈی پی او نے کہا کہ قتل،اندھا قتل، اقدام قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے میرٹ پر بروقت یکسو کریں اور اپنے اپنے تھانہ کے علاقوں میں ناجائز اسلحہ, منشیات کے خلاف بھر پور آپریشن کریں۔ڈکیتی و چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائیں

تمام پینڈنگ مقدمات جتنے بھی زیر تفتیش ہیں ان کو میرٹ پر سنتے ہوئے بروقت یکسو کریں ان کامزید کہنا تھا کہ جملہ ایس ایچ اوز اپنے مقررہ وقت میں تھانہ میں موجود رہیں اور عوامی شکایات سنیں۔

معاشرتی جرائم میں منشیات کے خاتمے ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ جواریوں کے خلاف ایکشن کو مزید تیز اور موثر بنایا جائے۔

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍 ڈیرہ غازیخان: *محرم الحرام کے دوران جانفشانی سے فرائض سر انجام دینے والے پولیس آفیسران و اہلکاران ...
31/07/2023

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍
ڈیرہ غازیخان:
*محرم الحرام کے دوران جانفشانی سے فرائض سر انجام دینے والے پولیس آفیسران و اہلکاران کو ڈی پی او حسن افضل کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام سے نوازا گیا۔*

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے والے پولیس آفیسران و اہلکاران کو ڈی پی او حسن افضل کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام سے نوازا گیا ڈی پی او حسن افضل کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورت حال قائم رکھنے کے لئے ایس پی انوسٹی گیشن بختیار احمد خان، ڈی ایس پی سرکل ہائے، ڈی ایس پی ٹریفک اور ایس ایچ اوز، انچارج چیک پوسٹ ہائے، انچارج سیکورٹی برانچ سمیت دیگر پولیس کے جوانوں نے بہترین اور مثالی کردار ادا کیا، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امن و امان کی بہترین فضا ء قائم رہی اور ضلع بھر میں محرم الحرام میں تمام جلوس و مجلس ہائے پرامن اور بخیریت اختتام پذیر ہوئے اور میں امید کرتا ہوں کہ ڈیرہ غازیخان پولیس کے جوان عوام الناس کے تحفظ اور خدمت کے لئے ہمیشہ کی طرح بہترین، مثالی کردار ادا کریں گے اور امن و امان کی صورت حال قائم رکھنے کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑیں گے۔

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍 ڈیرہ غازیخان: تھانہ گدائی!!!ایس ایچ او تھانہ گدائی جعفر حبیب  ڈی پی او ڈیرہ غازیخان حسن افضل صاحب ...
31/07/2023

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍
ڈیرہ غازیخان: تھانہ گدائی!!!
ایس ایچ او تھانہ گدائی جعفر حبیب ڈی پی او ڈیرہ غازیخان حسن افضل صاحب سے تعریفی سرٹیفکیٹ لیتے ہوئے۔

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍 ڈیرہ غازیخان: تھانہ گدائی اور تھانہ صدر کے علاقوں میں منشیات فروشی کا مکروہ اور غلیظ دھندہ عرصہ در...
31/07/2023

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍
ڈیرہ غازیخان:
تھانہ گدائی اور تھانہ صدر کے علاقوں میں منشیات فروشی کا مکروہ اور غلیظ دھندہ عرصہ دراز سے سرعام جاری و ساری ہے،نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے،نشئیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور انتظامیہ بے بس نظر آتی ہے،

تھانہ گدائی اور تھانہ صدر کے علاقوں میں سر فہرست بستی قائم والا نزد شاکر ٹاؤن، لاری اڈا چوکی نزد وڈانی منزل امام بارگاہ، بستی مانک والا نزد شمس آباد کالونی، بستی بزدار، راجپوت کالونی، اور بستی کرہیں والا میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ عرصہ دراز سے زور و شور کے ساتھ جاری و ساری ہے،انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے،

منشیات کی وجہ سے کئی ماؤں کے لخت جگر قبر کی آغوش میں آبدی نیند سو رہے ہیں،اگر بروقت منشیات جیسے مکروہ دھندہ کا سدباب نہ کیا گیا تو مزید نوجوانوں کی زندگیاں تباہ و برباد ہو جائیں گی،

ہم ڈی پی او ڈیرہ غازیخان حسن افضل صاحب سے ، آر پی او ڈیرہ غازیخان سجاد حسن خان صاحب سے اور ڈی ایس پی سٹی سرکل عبدالرحیم لغاری صاحب سے درخواست کرتے ہیں کہ خدارا منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیں اور تھانہ گدائی کے ایس ایچ او جعفر حبیب صاحب کو،لاری اڈا چوکی انچارج طاہر سلیم کو، اور تھانہ صدر کے ایس ایچ او محمد یونس کو فی الفور کارروائی کرنے کا حکم نامہ جاری کریں اور مزید نوجوانوں کی زندگیاں تباہ و برباد ہونے سے بچائیں۔شکریہ


ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍ڈیرہ غازیخان: تھانہ گدائی،چوکی لاری اڈا کی حدود  شاکر ٹاؤن ،بستی قائم والا،وڈانی منزل امام بارگاہ ک...
30/07/2023

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍
ڈیرہ غازیخان: تھانہ گدائی،چوکی لاری اڈا کی حدود شاکر ٹاؤن ،بستی قائم والا،وڈانی منزل امام بارگاہ کی اطراف و جانب منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر،
کئی بار نشاندہی کر چکے ہیں لیکن پھر بھی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی طرف سے کسی بھی قسم کی کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی جس سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں،
1-کیا یہ لادی گینگ کا علاقہ ہے جس کی وجہ سے قانون نافذ کرنیوالے ادارے یہاں کارروائی عمل میں نہیں لاتے؟
2-کیا یہ دشوار گزار راستوں پر مشتمل علاقے ہیں جہاں پولیس نہیں پہنچ سکتی؟
3-کیا یہ علاقے نو گو ایریا میں شامل ہیں جہاں پولیس کا جانا گناہ عظیم سمجھا جاتا ہے؟
4-کیا یہ کچے کے علاقے میں شامل ہیں جہاں پر پولیس کو کارروائی کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟
5-کیا یہ علاقے تھانہ گدائی کی حدود میں شامل نہیں ہیں؟
6-کیا یہ جرائم پیشہ عناصر قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے بھی زیادہ با اثر اور با اختیار ہیں؟
7-کیا قانون نافذ کرنیوالے ادارے جرائم پیشہ عناصر کا گھیرا تنگ نہیں کرسکتے؟
آخر ایسی کونسی وجہ ہے جو قانون نافذ کرنیوالے ادارے ان جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لاتے؟
کیا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نوٹس میں نہیں ہے کہ تھانہ گدائی کی حدود شاکر ٹاؤن ،بستی قائم والا،وڈانی منزل امام بارگاہ کی اطراف و جانب میں منشیات فروشی کا دھندہ زور و شور سے جاری ہے؟
کیا قانون نافذ کرنیوالے تمام اداروں نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے ساتھ ڈیل کر رکھی ہے جس کی وجہ سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی؟قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی خاموشی آخر اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندے میں ملوث ہیں اور اس گناہ میں برابر کے شریک ہیں،کیونکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے ساتھ سازباز کر رکھی ہے،انہی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی پشت پناہی کی وجہ سے معاشرے میں مختلف قسم کے جرائم پروان چڑھتے ہیں،انہی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی نااہلی کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش روز بروز با اثر ہوتے جا رہے ہیں اور معاشرے کے معزز شہری روز بروز کمزور اور کمتر ہوتے جا رہے ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ گدائی جعفر حبیب اور ڈی پی او حسن افضل صاحب نوٹس لیں۔

30/07/2023

بلڈ ایمرجنسی 🩸🩸
ڈیرہ غازی خان میں ایک مریضہ کو انتہائی ایمرجنسی میں A- نیگیٹو یا O- نیگیٹو خون کی اشد ضرورت ہے۔
بلڈ کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن نہیں ہو رہا۔

اگر کوئی اللہ کی رضا کے لئے خون عطیہ کرنا چاہتا ہے تو فوری رابطہ کرے۔
رابطہ نمبر: 03116788624

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍 ڈیرہ غازیخان:ایس ایچ او تھانہ گدائی کرم الہی صاحب کو معطل کر کے کلوز ٹو پولیس لائن کر دیا گیا ہے۔م...
24/07/2023

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍
ڈیرہ غازیخان:
ایس ایچ او تھانہ گدائی کرم الہی صاحب کو معطل کر کے کلوز ٹو پولیس لائن کر دیا گیا ہے۔

محنتی ۔ بہادر۔ فرض شناس پولیس آفیسر کرم الہی خان صاحب کو ایمانداری سے کام کرنے کی سزا دی گئی ہے، کرم الہی صاحب کو معطل کرنا زیادتی اور ناانصافی ہے، ایسے بہادر نوجوان محکمہ پولیس اور عوام کے لئے باعث فخر ہیں۔

آر پی او سجاد حسن خان اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان حسن افضل صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کرم الہی صاحب کو بحال کر کے دوبارہ تھانہ گدائی میں بطور ایس ایچ او تعینات کیا جائے۔شکریہ

ڈیرہ غازیخان:ایس ایچ او تھانہ گدائی کرم الہی صاحب کو معطل کر کے کلوز ٹو پولیس لائن کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او آفس۔کرم الہیٰ...
24/07/2023

ڈیرہ غازیخان:
ایس ایچ او تھانہ گدائی کرم الہی صاحب کو معطل کر کے کلوز ٹو پولیس لائن کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او آفس۔

کرم الہیٰ صاحب بہت ہی اچھا افسر ہے،کرم الہی صاحب کو تھانہ گدائی میں مزید کام کرنے کا موقع دیا جاتا تو زیادہ بہتر ہوتا؟کیونکہ کرم الہیٰ صاحب نے جس طریقے سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کا گھیرا تنگ کیا تھا پاکستان کی تاریخ میں پہلے کسی بھی پولیس آفسر نے تھانہ گدائی کے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف اتنی کارروائی سر انجام نہیں دی جس طرح ایس ایچ او تھانہ گدائی کرم الہیٰ صاحب نے اپنی ڈیوٹی سر انجام دی۔

تھانہ گدائی میں ایس ایچ او کرم الہیٰ صاحب کی کارکردگی سو فیصد(٪100) رہی ہے۔اور کئی مرتبہ ایس ایچ او تھانہ گدائی کرم الہیٰ صاحب نے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان حسن افضل صاحب سے انعامی اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی وصول کیے ہیں۔

ہم ڈی پی او ڈیرہ غازیخان حسن افضل صاحب سے درخواست کرتے ہیں کہ ایس ایچ او کرم الہیٰ صاحب کو دوبارہ تھانہ گدائی میں تعینات کیا جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ کیا جاسکے۔شکریہ

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍 ڈیرہ غازیخان:ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی زیرصدارت چاروں اضلاع کی کار...
24/07/2023

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍
ڈیرہ غازیخان:
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی زیرصدارت چاروں اضلاع کی کارکردگی کے جائزہ کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد ۔
کرائم کی صورتحال، سنگین مقدمات کی یکسوئی، مفرور و اشتہاری مجرمان کی گرفتاری، منشیات فروشان، روڈ کرائم میں ملوث مجرمان کے خلاف کارروائیوں اور تمام اضلاع کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران کو دس یوم کے اندر کارکردگی بہتربنانے کے احکامات۔
1787 سے موصول ہونے والی شکایات اور درخواستوں کو مقررہ ٹائم فریم میں حل کرنے کا حکم ۔
بین الاضلاعی وبین الصوبائی چیک پوسٹوں پر سخت سکیورٹی اقدامات کرتے ہوئے سمارٹ ویری فیکیشن اینڈ الرٹ سسٹم SVAS) اور ای پولیس پوسٹ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ چیکنگ کا حکم۔
خدمت مراکز پر شہریوں کو تمام ترسہولیات کی فراہم کے احکامات ۔
Additional Igp South Punjab
Punjab Police Pakistan

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍 ڈیرہ غازیخان۔ *چوٹی پولیس کی کاروائی، چار سالہ بچی ( ف) سے زیادتی کے نامعلوم ملزم کو ٹریس کر کے گر...
24/07/2023

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍
ڈیرہ غازیخان۔
*چوٹی پولیس کی کاروائی، چار سالہ بچی ( ف) سے زیادتی کے نامعلوم ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، مزید تفتیش شروع۔*

بچی کے والد طارق نے بتایا کہ اس کی بیٹی سے نامعلوم ملزم نے زیادتی کی ہے۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان حسن افضل کے نوٹس پر ایس ایچ او چوٹی نے فورا قانونی کاروائی شروع کر دی۔

بچی کے والد کے بیان پر تھانہ چوٹی میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 439/23 درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے تحرک شروع کیا گیا۔

ڈی ایس پی سرکل کوٹ چھٹہ محمد ارشد خان کی سپرویژن میں ایس ایچ او تھانہ چوٹی فاروق احمد معہ ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش سے نامعلوم ملزم کو نہ صرف ٹریس کیا بلکہ وسیم ولد خادم نامی ملزم کو بروقت گرفتار بھی کر لیا۔

ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

*ڈی پی او حسن افضل کا کہنا تھا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اکیلا مت چھوڑیں اور بچوں کو گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کے متعلق بتائیں تاکہ معاشرے کے ناسور قانون کی گرفت سے بچ نہ سکیں۔*

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍 ضلع ڈیرہ غازیخان:*حسن افضل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان کی ہدایت پرتھانہ صدرتونسہ پولیس کا جواء...
22/07/2023

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍
ضلع ڈیرہ غازیخان:

*حسن افضل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان کی ہدایت پرتھانہ صدرتونسہ پولیس کا جواء کے اڈہ پر ریڈ*

ملزمان موضع مہندہ میں جواء کھیل رہے تھے۔
تھانہ صدرتونسہ پولیس کی زیر نگرانی علی عمران انسپکٹر ایس ایچ او نے کارروائی کرتے ہوئے جواریوں کو جواء کھلیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے داو پر لگی رقم 1،80،000روپے،موبائل فون برآمد کرکےملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔ ملزمان خالد ولد عبدالرشید قوم نتکانی سکنہ ہیرو غربی کی بیٹھک پر جوا کھیل رہے تھے گرفتار ملزمان 1.محمد سبطین ولد محمد نواز قوم بھٹہ سکنہ تونسہ شریف2. جاوید اختر ولد بشیر احمد قوم قیصرانی سکنہ تونسہ3.محمد یونس ولد غلام اکبر قوم قیصرانی سکنہ بستی ملکانی ریتڑہ۔

تونسہ شریف پولیس ہمیشہ جرائم پیشہ اشخاص اور معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والوں کے خلاف اپنی جدوجہدکو جاری رکھے گی۔ امن و امان کا قیام،منشیات کا خاتمہ،جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی،لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور بروقت انصاف کی فراہمی تونسہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍 ڈیرہ غازی خان: پل ہدیانی چوٹی زیریں ائیرپورٹ روڈ پر تشدد زدہ نامعلوم نعش برآمد، پولیس نے موقع پر پ...
22/07/2023

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍
ڈیرہ غازی خان: پل ہدیانی چوٹی زیریں ائیرپورٹ روڈ پر تشدد زدہ نامعلوم نعش برآمد،
پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی.

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍ڈیرہ غازیخان:تھانہ گدائی کے علاقے لاری اڈا چوکی کی حدود بستی قائم والا نزد شاکر ٹاؤن میں منشیات فرو...
20/07/2023

ڈیرہ غازی خان ٹائمز 🌍
ڈیرہ غازیخان:
تھانہ گدائی کے علاقے لاری اڈا چوکی کی حدود بستی قائم والا نزد شاکر ٹاؤن میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ عرصہ دراز سے سرعام جاری و ساری ہے،انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے،

حیرت کی بات یہ ہے کہ تھانہ گدائی کے علاقے میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں نشئی تو پہنچ جاتے ہیں لیکن تھانہ گدائی کی پولیس نہیں پہنچ سکتی،

تھانہ گدائی کی پولیس رات کے اندھیرے میں ریڈ کرکے صرف بے گناہ لوگوں کو گرفتار کرسکتی ہے اور من گھڑت اور سفید جھوٹ پر مبنی ایف آئی آر درج کرسکتی ہے اور جو اصل منشیات فروش ہیں ان کو گرفتار نہیں کرسکتی کیونکہ تھانہ گدائی کی پولیس اصل منشیات فروشوں سے منتھلی لیتی ہے اس لیے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی،

تھانہ گدائی پولیس کے پاس اصل منشیات فروشوں کا لسٹ بھی موجود ہے لیکن پھر بھی تھانہ گدائی کی پولیس بے گناہ لوگوں کو گرفتار کرتی ہےاور ان پر جھوٹے ایف آئی آر درج کر دیتی ہے۔

پھر آخر میں پولیس والوں کی طرف سے شناخت نہ کر سکنے کا بہانہ بنایا جاتا ہے لیکن اصل بات یہ ہے کہ تھانہ گدائی پولیس اصل منشیات فروشوں کو گرفتار نہیں کرنا چاہتی ورنہ پولیس والوں کی منتھلی بند ہو جاۓ گی،

تھانہ گدائی کے علاقے لاری اڈا چوکی کی حدود بستی قائم والا نزد شاکر ٹاؤن کے اصل منشیات فروشوں کی لسٹ اور تصاویر درج ذیل ہیں اس سے شناخت پریڈ میں کافی زیادہ آسانی ہوگی۔

محمد ایوب ولد اعجاز حسین وڈانی۔ ثاقب ولد احمد بخش وڈانی۔ وہاب حسین ولد خادم حسین وڈانی۔ محمد فرحان ولد اکرم وڈانی۔ حسن ولد فدا حسین وڈانی۔ سبطین علی ولد غلام اصغر وڈانی۔ ماجد علی ولد امیر حسین وڈانی۔ محمد آکاش ولد اعجاز حسین وڈانی۔ محمد آصف ولد اللّٰہ وسایا وڈانی۔ ارباز خان ولد گامن خان وڈانی۔ فرحان علی ولد ساون خان وڈانی۔ سجاول خان ولد غلام رسول وڈانی۔ فہد علی ولد ساون خان وڈانی۔ سہیل عباس ولد غلام رسول وڈانی۔ شاہ زمان ولد کمال خان وڈانی۔ غلام اصغر ولد غلام سرور وڈانی۔ شیر زمان ولد کمال خان وڈانی۔ طاہر ولد احمد بخش وڈانی۔ شہزاد عرف کالا ولد ساون خان وڈانی۔ وقاص احمد ولد اعجاز حسین وڈانی۔ شمس الاسلام کھوسہ۔ مزمل ولد محمد اسحاق وڈانی۔صداقت ولد مقبول خان عرف پٹھانہ خان وڈانی۔ مدثر حسن ولد محمد اسحاق وڈانی۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dera Ghazi Khan Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share