Sky24 News

Sky24 News Entertainment, Breaking News, Updates, Events

دونوں نے چھٹیاں پلان کیں لیکن جونے کو اچانک کام آن پڑا جس کی وجہ سے وہ ریمنڈ کے ساتھ نہ جاسکی اور اپنے شوہر کو اکیلے جا...
25/07/2022

دونوں نے چھٹیاں پلان کیں لیکن جونے کو اچانک کام آن پڑا جس کی وجہ سے وہ ریمنڈ کے ساتھ نہ جاسکی اور اپنے شوہر کو اکیلے جانے کا کہا

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکےمیں خاتون جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گی...
16/05/2022

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکےمیں خاتون جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ایم اے جناح روڈ پر نیومیمن مسجد کے قریب دھماکا ہوا جس کے بعد آگ لگ گئی۔ پولیس نے کہا کہ دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا تھا اور دھماکے کی جگہ پر ساری کپڑے کی دکانیں ہیں۔

دوسری جانب ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بم ڈسپوزل اسکواڈ کاعملہ بھی وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ایم ایس سول ڈاکٹر روبینا نے دھماکے میں خاتون جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے جاں بحق خاتون کی شناخت ثانیہ کے نام سے کی ہے۔

دیسی ساختہ بم موٹرسائیکل میں نصب تھا، بی ڈی ایس

دھماکے کے حوالے سے بی ڈی ایس ذرائع کا کہنا ہے کہ دیسی ساختہ ایمپروائس ایکسپلوزیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) موٹر سائیکل کی سیٹ کے نیچے نصب کی گئی تھی جس میں 2 کلو کے قریب دھماکا خیز مواد موجود تھا جبکہ اس میں بال بیرنگ بھی شامل کیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس دھماکے میں تباہ ہونے والی موٹر سائیکل کے پارٹس جمع کر کے انجن اور چیسسز نمبر چیک کر رہی ہے تاکہ اس بات کا پتہ چلایا جا سکے کہ مذکورہ موٹر سائیکل کا چوری یا چھینے جانے کا کوئی مقدمہ درج ہے یا پھر وہ کلیئر ہے۔

صدر و وزیراعظم کا اظہار مذمت

سربراہ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے جاں بحق خاتون کی بلندی درجات اور اہل خانہ کےلیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیے بھی دعا کی۔


وزیر اعظم شہباز شریف نے بولٹن مارکیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے خاتون سمیت 12 زخمی افراد اور ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کی ہے اور ملوث عناصر کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔


انہوں نے وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ تمام صوبے امن وامان کی صورتحال اور عوام کے جان و مال کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی انتظامات میں بہتری لائیں۔

وزیر اعلی سندھ کا واقعہ پر نوٹس

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے دھماکے کا نوٹس لیا ہے جبکہ سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ سید مراد علی شاہ نے دھماکے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

I can so far confirm that 7 people have been injured from the blast & they have been shifted to Trauma Centre. 4 are critically injured & are being attended to while 3 are stable. Will update once more information is available

— Murtaza Wahab Siddiqui () May 16, 2022

خیال رہے کہ کراچی میں رواں ماہ کو یہ تیسرا دھماکا ہے۔ اس سے قبل 12 مئی کو صدر کے مصروف ترین مقام کے قریب زور دار دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں تھیں۔

پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا، شرجیل میمن

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ناک واقعہ ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات دے دیے ہیں۔


شرجیل میمن نے کہا کہ تفتیشی ادارے اور سیکیورٹی ادارے دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں، حتمی بات رپورٹ آنے کے بعد بتائی جا سکتی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی کا امن دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہا، ایسی حرکتوں سے حکومت اور قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

12/05/2022


‏کراچی کے مرکزی علاقے صدر میں دھماکہ
پندرھ افراد زخمی اور دو شخص جاں بحق

12/05/2022

‏کراچی کے مرکزی علاقے صدر میں دھماکہ پندرۂ افراد زخمی اور دو شخص جاں بحق

گائے کے گوشت اور دودھ سے احتیاط ہی بہتر ہے
06/03/2022

گائے کے گوشت اور دودھ سے احتیاط ہی بہتر ہے

عوامی مارچ کے ٹھٹھہ پہنچنے پر عوام کا سمندر امڈ آیا، ‏‪‬ ‏‪ ‬
27/02/2022

عوامی مارچ کے ٹھٹھہ پہنچنے پر عوام کا سمندر امڈ آیا،
‏‪‬
‏‪ ‬

14/02/2022

#2022 Ka Mela Sajy Ga | Singer Megha | Pakistan Super League | PSL Song 2022 I Sky24 NewsSubscribe to view more videos ..Pakistan’s...

سابق صدر آصف زرداری کو ناسازی طبیعت کے باعث کچھ دیر میں نجی اسپتال چیک اپ کےلیے لے جایا جائے گا
13/02/2022

سابق صدر آصف زرداری کو ناسازی طبیعت کے باعث کچھ دیر میں نجی اسپتال چیک اپ کےلیے لے جایا جائے گا

06/02/2022
 لاہور کے علاقے گجومتہ میں گھر سے چار افراد کی لاشیں برآمد42سالہ ڈاکٹر ناہید، اس کے 21 سالہ بیٹے اور سترہ اور پندرہ سال ...
19/01/2022


لاہور کے علاقے گجومتہ میں گھر سے چار افراد کی لاشیں برآمد

42سالہ ڈاکٹر ناہید، اس کے 21 سالہ بیٹے اور سترہ اور پندرہ سال کی 2 بیٹیوں کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ اہل محلہ کے مطابق مقتولہ گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ اکیلی رہتی تھی اور اسی گھر میں کلینک بھی چلاتی تھیں جبکہ اس کے شوہر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں۔

ڈاکٹرناہید کا ایک بیٹا عمارت کے نچلے فلور پر سونے کی وجہ سے بچ گیا۔ پانی کی موٹر چلانے کے لئے آنے والے ہمسائے نے گھر میں لاشیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے جمع کروا دیں۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔

آئی جی پنجاب اور سی سی پی او نے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو فوری ملزم گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

 ’نصیباں والی نصیبو لال‘ بھارتی گلوکار بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکےھارت کے نامور پنجابی گلوکار ہنس راج ہنس بھی پاکستان کی...
19/01/2022


’نصیباں والی نصیبو لال‘ بھارتی گلوکار بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

ھارت کے نامور پنجابی گلوکار ہنس راج ہنس بھی پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ نصیبو لال کے مداح ہوگئے۔

میوزیکل شو کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے پہلے گانے ’تو جھوم‘ کے پاکستان سمیت بھارت میں بھی چرچے ہیں اسی حوالے سے معروف گلوکار اور لوک سبھا کے رکن ہنس راج ہنس نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔

ہنس راج ہنس نے اپنے پیغام کا آغاز سلام سے کیا اور کہا کہ دوستوں میں ایک گلوکارہ کا بڑا مداح بن گیا ہوں اور ان کا تعلق پاکستان سے ہے۔

بھارتی گلوکار نے کہا کہ ’ان کی ایک نمایاں آواز ہے جو دنیا پر چھا گئی ہے، نصیباں والی نصیبو لال۔‘

انہوں نے کہا کہ یہ واحد گلوکارہ ہیں جو بے حد ورسٹائل اور سُریلی ہیں، ہم سب ان کے مداح ہیں، میں ان کے لیے ہمیشہ دعا گو رہوں گا۔

واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں کلام ’تو جھوم‘ میں نصیبو لال اور عابدہ پروین نے اپنی آواز کا جادو جگایا جس کی دھن کو پاکستانی کمپوزر ذوالفقار جبار خان المعروف زلفی نے ترتیب دیا تھا۔

’تو جھوم‘ کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں اور صارفین کی جانب سے دونوں لیجنڈ گلوکاروں کی آواز میں اس گانے کا خوب سراہا جارہا ہے۔

 چوری کا انوکھا طریقہ،بھارت میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک چور کو بند کھڑکی سے خالی گھر میں داخل ہ...
19/01/2022


چوری کا انوکھا طریقہ،

بھارت میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک چور کو بند کھڑکی سے خالی گھر میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے

خالی گھروں میں چوری ہونا کچھ زیادہ حیران کن نہیں مگر کبھی کبھی چور چوری کے لیے ایسے انوکھے طریقے استعمال کرتے ہیں کہ جنہیں دیکھ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

بھارت کے آئی پی ایس افسر روپن شرما نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چور بند کھڑکی کی جالی کے چند انچ کے خلا سے صرف ایک منٹ چار سیکنڈ میں گھر میں داخل ہوجاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے پکڑے گئے چور کی پولیس اہلکار ہتھکڑی کھولتا ہے جس کے بعد وہ چور بند کھڑکی سے گھر میں داخل ہونے کا ڈیمو پیش کرتا ہے، چور انتہائی مہارت کے ساتھ ایک گھر کی بند کھڑکی میں لگی لوہے کی جالی کے چند انچ کے خلا سے پہلے اپنے پیر اندر داخل کرتا ہے پھر اپنے جسم کو ترچھے انداز میں حرکت دیتا ہوا مکمل طور پر گھر کے اندر داخل ہوجاتا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب تک دس ہزار سے زائد لوگ اس کو دیکھ چکے ہیں اور دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ ‘‘یہ چور ضرور جمنازیم جاتا ہوگا’’، تو دوسرے نے اسے کسی دوسرے نظریے سے دیکھا اور لکھا ‘‘میں نے واقعی ایک زیرو فگر والے پتلے شخص کو دیکھا’’۔

ایک صارف نے تو چور کی کاوش کو سراہنے والا تبصرہ کیا اور کہا کہ ‘‘یہ سب آسان نہیں اس میں بھی بہت محنت لگتی ہے’’ جب کہ کچھ صارفین نے برملا کہا کہ ‘‘اس کارنامے پر چور کو انعام دینا چاہیے’’۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی گوہاٹی میں ایک نامعلوم چور مکینوں سے خالی گھر میں داخل ہوا اور گھر کی قیمتی چیزوں کا صفایا کرنے کے بعد بھوک مٹانے کے لیے کچن میں جاگھسا تھا، لیکن گھر والوں کی غیر موجودگی سے آگاہ پڑوسیوں نے کچن سے کھانے کی خوشبو آتے دیکھ کر پولیس کو بلاکر چور کو گرفتار کرایا تھا۔

 سانحہ مری: افسران واٹس ایپ پر چلتے رہے، تحقیقاتی رپورٹ میں انکشافسانحہ مری کی تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب عثم...
19/01/2022


سانحہ مری: افسران واٹس ایپ پر چلتے رہے، تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف

سانحہ مری کی تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کردی ہے۔

سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ کے مندرجات کے مطابق تمام متعلقہ محکمو ں کی غفلت ثابت ہوئی ہے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ افسران واٹس ایپ پر چلتے رہے اور صورتحال کو سمجھ ہی نہ سکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افسران نے صورتحال کوسنجیدہ لیا نہ کسی پلان پرعمل کیا جبکہ کئی افسران نے واٹس ایپ میسج بھی تاخیر سے دیکھے۔

رپورٹ میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر سب کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سی پی او، سی ٹی او بھی ذمے داری پوری کرنے میں ناکام رہے جبکہ محکمہ جنگلات اور ریسکیو 1122 کا مقامی آفس بھی ڈلیور نہ کرسکا اور ہائی وے محکمہ بھی ذمےداری ادا کرنے میں ناکام رہا۔

خیال رہے کہ مری سانحے کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی پی او راولپنڈی، سی ٹی او راولپنڈی، ڈی ایس پی ٹریفک اور اے ایس پی مری کو عہدے سے ہٹاکرانضباطی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ کمشنر راولپنڈی کو عہدے سے ہٹاکر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ تمام افسران کو معطل کرکے ان کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر مری کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا جبکہ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر مری ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری، انچارج مری ریسکیو1122 اور ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے پنجاب کو معطل کردیا گیا۔

 ایک کلو سونے سے تیار کردہ سورۃ رحمٰن عالمی نمائش کیلئے پیش کی جائیگیعالمی نمائش دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین می...
19/01/2022


ایک کلو سونے سے تیار کردہ سورۃ رحمٰن عالمی نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

عالمی نمائش دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک میں شامل سورۃ رحمٰن کو بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق عالمی نمائش میں کراچی سے تعلق رکھنے والے شاہد رسام کا تیار کردہ دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کا نسخہ پیش کیا جائے گا۔

نمائش میں ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ اور یو اے ای میں مقیم پاکستانی شاہد رسام 1400 سالہ اسلامی تاریخ میں پہلی بار کینوس پر ایلومینیم اور سونے سے لکھے گئے قرآن پاک میں شامل سورۃ رحمٰن پیش کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہد رسام کا پراجیکٹ 24 جنوری کو دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کے باہر پیش کیا جائے گا۔

سورۃ رحمٰن کی تیاری سے متعلق شاہد رسام کی گفتگو
خلیج ٹائمز کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں شاہد رسام کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کے نسخے کی نمائش نہ صرف دنیا کی سب سے بڑی بلکہ اپنی نوعیت کی منفرد نمائش ہوگی، یہ اس حوالے سے زیادہ منفرد ہے کہ اس کے لفظ سیاہی سے لکھنے کے بجائے سونے سے تیار کیے گئے ہیں۔

   کراچی: 7 سالہ بچے سے بدفعلی اور قتل کی واردات کا ڈراپ سین، دو ملزمان گرفتارپولیس نے نیو کراچی میں کمسن بچے سے بدفعلی ...
19/01/2022


کراچی: 7 سالہ بچے سے بدفعلی اور قتل کی واردات کا ڈراپ سین، دو ملزمان گرفتار

پولیس نے نیو کراچی میں کمسن بچے سے بدفعلی اور قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایس ایس پی سینٹرل کی سربراہی میں ٹیم نے ملزمان کا سراغ لگایا، ملزمان کے تیسرے ساتھی کو منشیات فروشی کے مقدمے میں گرفتار کیا جاچکا ہے جو اب جیل میں ہے، ملزم ندیم کو جیل سے ہی اس مقدمے میں گرفتار کیا جائیگا۔

ناصر آفتاب کے مطابق مقتول بچے کے چچا سے گلی میں بیٹھنے پر جھگڑا ہوا، ملزم نے بدلے کی آگ میں سبق سکھانے کی منصوبہ بندی کی اور ملزم عامر اقبال اپنے دو ساتھیوں سے مل کر بچے کو اغوا کرنے پہنچا، ندیم اور جواد کے ساتھ بچے کو بہلا پھسلا کر موٹر سائیکل پر بٹھایا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ ملزمان نے ابدال شاہ مزار پہنچ کر پہلے نشہ کیا پھر نشے کی حالت میں 7 سالہ بچے سے زیادتی کی، تینوں ملزمان نے بار بار زیادتی کی پھر پکڑے جانے کے خوف سے بچے کو قتل کیا، قتل کے بعد بچے کا ٹراؤزر اس کے گلے میں باندھ دیا۔

کورونا کا بڑھتا وار، آئندہ 48 گھنٹے میں نئی پابندیوں کا فیصلہ ہوگا
17/01/2022

کورونا کا بڑھتا وار، آئندہ 48 گھنٹے میں نئی پابندیوں کا فیصلہ ہوگا

17/01/2022

افغانستان میں زلزلے سے 22 افراد جاں بحق

 ہونے والے داماد کی 365 کھانوں سے آؤ بھگت کرنے والا خاندانبھارتی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے ہون...
17/01/2022



ہونے والے داماد کی 365 کھانوں سے آؤ بھگت کرنے والا خاندان

بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے ہونے والے داماد کی خاطر مدارت کی مثال قائم کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خاندان نے مکر سنکرانتی نامی تہوار کے روز اپنے ہونے والے داماد کو مدعو کیا اور اس کے آگے انواع و اقسام کے کھانے پیش کیے جس میں ڈشز کی تعداد 365 تھی۔

خاندان کے ایک فرد نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اتنی ڈشز رکھنے کا مقصد ہماری فیملی سے جڑنے والے نئے فرد کو اپنی محبت کا احساس دلانا تھا، ہم نے ڈشز کی تعداد ایک سال کے دنوں کے حساب سے رکھی جو کہ 365 ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس دعوت میں 30 قسم کے مختلف سالن تھے، اس کے علاوہ سادے چاول، بریانی سمیت میٹھے کی بھی بے شمار ڈشز تھیں۔

اس شاہانہ دعوت کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں لڑکی سمیت اُس کے پورے خاندان کو ہونے والے دلہے کی تواضع کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

     ابوظبی میں حوثی باغیوں کے مشتبہ ڈرون حملے، ایک پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاکمتحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں ...
17/01/2022



ابوظبی میں حوثی باغیوں کے مشتبہ ڈرون حملے، ایک پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں آگ لگنے کے دو واقعات میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جبکہ یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ڈرون کے ذریعے حملہ کیا جس سے یہ تباہی ہوئی۔

اماراتی پولیس کے مطابق ابوظبی میں مصفح کے علاقے میں ICAD3 اور ADNOC کے اسٹوریج ایریا میں 3 فیول ٹینکرز میں آگ لگی جبکہ ابوظبی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نئے تعمیراتی ایریا میں بھی ایک مقام پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا اور ان دونوں مقامات پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈرونز کی وجہ سے ان دونوں مقامات پر آگ لگی، یہ ڈرونز اس علاقے میں گرے جس کے بعد آگ لگی۔

اماراتی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مصفح کے مقام پر تین فیول ٹینکر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ہیں جبکہ ائیرپورٹ کنسٹرکشن ایریا میں لگنے والی آگ میں اب تک کوئی نقصان سامنے نہیں آیا۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں دو بھارتی اور ایک پاکستانی شہری شامل ہے۔

حوثیوں باغیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
دوسری جانب یمن کے حوثی باغیوں نے ابوظبی میں ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثی ملیشیا کے ترجمان کے مطابق امارات کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے اور جلد حملوں کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

جنوبی کورین صدر اور دبئی کے ولی عہد کی ملاقات ملتوی
یہ واقع ایسے وقت ہوا ہے جب جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن کی دبئی کے ولی عہد سے ملاقات طے تھی لیکن غیر معمولی حالات کی وجہ سے اس ملاقات کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

 شراب سے بچنے کی ویڈیو: عثمان خواجہ کا اہم بیان آگیاآسٹریلیا کے مسلمان بلے باز عثمان خواجہ کا جیت کے جشن میں شراب کی بوچ...
17/01/2022


شراب سے بچنے کی ویڈیو: عثمان خواجہ کا اہم بیان آگیا

آسٹریلیا کے مسلمان بلے باز عثمان خواجہ کا جیت کے جشن میں شراب کی بوچھاڑ سے بچنے لیے ‏گروپ فوٹو سے باہر ہونے پر بیان آگیا۔

ایشیز سیریز کی فتح کے جشن کے دوران شراب کی بوچھاڑ سے بچنے کیلئے پاکستانی نژاد عثمان ‏‏خواجہ بچ بچا کر نکل گئے۔

چند ہی لمحوں بعد کپتان کو اہم کھلاڑی کے اسٹیج سے اتر جانے کا احساس ہوا تو انہوں نے فوری ‏‏طور ایکشن لیا۔

گروپ تصویر لیتے وقت آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ساتھی کھلاڑیوں کو مزید شراب کےجشن ‏‏سےروکا اورعثمان خواجہ کو دوبارہ بلایا۔

وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے عثمان خواجہ نے لکھا کہ ویڈیو میں آپ نے دیکھا کہ کس طرح ‏ٹیم نے میرا ساتھ دیا، کھلاڑیوں نے جیت کے لیے شیمپین کا جشن چھوڑ دیا تاکہ میں دوبارہ سے ‏شامل ہو سکوں۔

 عابدہ پروین زار و قطار رو پڑیںقومی معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین گلوکارہ نصیبو لال سے ملنے کا احوال بتاتے ہوئے زارو قط...
17/01/2022



عابدہ پروین زار و قطار رو پڑیں

قومی معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین گلوکارہ نصیبو لال سے ملنے کا احوال بتاتے ہوئے زارو قطار رو پڑیں۔

پاکستان کے معروف میوزیکل پروگرام کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا آغاز کلام ‘تو جھوم’ سے ہوا جس میں لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

تو جھوم کی ریکارڈنگ سے قبل گلوکارہ عابدہ پروین اور گلوکارہ نصیبو لال کے باہمی احترام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کس طرح عابدہ پروین نصیبو لال سے عاجزی سے مل رہی ہیں۔

ویڈیو پر صارفین کی بڑی تعداد نے دونوں گلوکاراؤں کی خوب تعریف کی تاہم ان کے ذہنوں میں یہ سوال بھی تھا کہ عابدہ پروین کی اس عاجزی کی کیا وجہ تھی۔

عابدہ پروین نے یہ بھی کہا کہ ہم انسان ہیں اور ہماری حیثیت کچھ نہیں ہے، ساتھ ہی گلوکارہ یہ قصہ سناتے ہوئے زارو قطار روتی رہیں۔

28/12/2021

رانيپور لڳ شاھ جي مشن تي يوٽيلٽي اسٽور خلاف روڊ بلاڪ

حکومتی رابطے کے باوجود پیٹرول ڈیلرز کا ہڑتال کرنے کا اعلان  پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت ...
24/11/2021

حکومتی رابطے کے باوجود پیٹرول ڈیلرز کا ہڑتال کرنے کا اعلان


پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت نے پہلا رابطہ کر لیا۔

سیکریٹری پیٹرولیم ارشد محمود نے چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز عبدالسمیع کو فون کیا اور مطالبات کے ‏حوالے سے صورتحال سے آگاہ کیا۔

سیکریٹری پیٹرولیم ارشد محمود نے کہا کہ پیٹرولیم مارجن سے متعلق سمری پیٹرولیم ڈویڑن کو بھیج دی ہے ‏سمری کے نکات ابھی نہیں بتائے جاسکتے۔

چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز عبدالسمیع خان نے کہا کہ سمری کے نکات معلوم نہ ہونےتک ہڑتال واپس نہیں ‏لیں گے کل ہڑتال ہر صورت میں ہوگی۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے کل سے ملک بھر میں صبح 6بجےسے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان ‏کردیا اور کہا ڈیلر مارجن 6 فیصد کرنے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے، ڈیلر مارجن 6 فیصد ‏کرنے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

24/11/2021

نمرتا کے بعد چانڈکا ہاسپٹل میں ایک اور شاگرد کی موت
ذرائع

ایک چھوٹی بچی کا اپنے باب کی  برتھ ڈے منانے کا منفرد انداز خوشیاں وسائل کی محتاج نہیں ہوتیں. 🥀❤
21/11/2021

ایک چھوٹی بچی کا اپنے باب کی برتھ ڈے منانے کا منفرد انداز
خوشیاں وسائل کی محتاج نہیں ہوتیں. 🥀❤

17/11/2021

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ’میں اتنی حساس باتیں اُن (رانا شمیم) کے سامنے کیسے کر سکتا ہوں۔۔۔‘ دوسری جانب سابق...
15/11/2021

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ’میں اتنی حساس باتیں اُن (رانا شمیم) کے سامنے کیسے کر سکتا ہوں۔۔۔‘ دوسری جانب سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کا کہنا ہے کہ وہ بڑے عرصے سے اس بات کا بوجھ اپنے ضمیر پر لے کر چل رہے تھے لیکن اب مذید اس بوجھ کو اٹھانے کی ہمت نہیں تھی اس لیے انھوں نے اس واقعہ سے متعلق بیان حلفی پر سارا کچھ کہہ دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے  News
13/11/2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے

News

https://youtu.be/l9RKRYLRw3I
09/11/2021

https://youtu.be/l9RKRYLRw3I

Ghambat I عورت کے وارثوں کا ڈاکٹر کی لاپرواہی کا سبب دے کر لوگ ہاسپیٹل عملے پر ٹوٹ پڑے I Sky24 News ’s first HD Plus news c...

09/11/2021
      راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال سے 31 اکتوبر کو اغوا ہونے والے نومولود کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ پولیس نے بچے کو والد...
08/11/2021


راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال سے 31 اکتوبر کو اغوا ہونے والے نومولود کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ پولیس نے بچے کو والدین کے حوالے کردیا

06/11/2021

‏چینی ڈالر اور پیٹرول کی قیمتوں میں دوڑ جاری۔
کون پہلے 200 کراس کریگا؟

    چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے پاکستان کے معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔عمر ش...
02/10/2021



چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے پاکستان کے معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔

عمر شریف کے خاندانی ذرائع نے اداکار کی جرمنی کے اسپتال میں انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

اداکار عمرشریف جرمنی میں نمونیہ کا شکار، امریکا روانگی مؤخر ہونے کا خدشہ

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے عمر شریف کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کی رحلت پر دل انتہائی رنجیدہ ہے، اللّٰہ تعالیٰ عمر شریف کو غریقِ رحمت کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

شہباز گل کا کہنا تھا عمر شریف کو اپنے کام کے باعث کامیڈی کی دنیا میں منفرد مقام حاصل رہا اور انہوں نے اپنی شاندار کام سے نسل در نسل ناظرین کے دِل جیتے، عمر شریف عوام کےدلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

29/09/2021

I Johi I گاؤں ولی محمد گنڈہو کے علائیقہ مکینوں کا بنیادی سھولتے نہ ملنے پر احتجاج I Sky24 NewsPakistan’s first HD Plus news channel ...

27/09/2021

I Hero khan I 5 Sal Guzar Gy Road Tameer Naa Ho Saka I Sky24 NewsPakistan’s first HD Plus news channel brings you the crispiest ...

26/09/2021


دادو .امان اللہ مستوئی

جوہی: ہیلتھ ورکر نے پولیو کی ڈیوٹی کے دوراں بچے کو جنم دے دیا

تفصیلات کے مطابق یونین کائونسل ٹنڈو رحیم کی لیڈی ہیلتھ ورکر پولیو مہم کی ڈیوٹی میں تھی
لیڈی ہیلتھ ورکر شمعہ برہمانی بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی تھی تو ڈیلیورے کے لئے ضرورت علاج پڑی فرض شناس لیڈی ہیلتھ ورکر شمعہ کو قریبی صحت مرکز پہچایا گیا لیڈی ہیلتھ ورکر نے بچے کو جنم دیا ماں اور بچے دونوں صحتیاب ہیں. ڈاکٹر۔ طبعیت ٹھیک نا تھی پولیو مہم کو قومی فرض سمجھ کر ڈیوٹی کی. لیڈی ہیلتھ ورکر شمعہ برہمانی نے مزید کہا کے میں اپنی صحت اور زندگی سے زیادہ اپنے فرض کو اہمیت دیتی ہوں

24/09/2021
24/09/2021

Hayat Iمہوش حیات نے اپنے فینز کو خبر دار I Sky24 NewsPakistan’s first HD Plus news channel brings you the crispiest live news I ...

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sky24 News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share