Gwadar Online

  • Home
  • Gwadar Online

Gwadar Online Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gwadar Online, Media/News Company, .

04/12/2024

بریک نئوز
شکریہ وزیر اعلیٰ بلوچستان
میر سرفراز بگٹی صاحب

وزیر اعلیٰ بلوچستان

3 دسمبر عالمی معذور ڈے 2024
کوہیٹہ و گوادر میں بلوچستان کے سب سے بڈا پروگرام ۔۔ و وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی صاحب کے طرف ایم پیش رفت بلوچستان کے افراد باہمی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کمک کارڈ وظیفہ میں شامل کروانے کوٹہ ملازمت و سی ایم افیس میں سپیشل فوکل پرسن کی تعنیاتی پہ کوہیٹہ ان لائن کے بانی ضیاء خان
ایس پی او بلوچستان کے شکیل غریب سماعلیزی ٹی ایس او کے ریاض بلوچ سمیت بلوچستان کے تمام خصوصی جہد کاروں کو سلام پیش کرکے مبارک باد دیتے ہیں۔۔۔

سپیشل پرسن آرگنائزیشن بلوچستان ۔صوباہی سکٹریٹ آفیس گوادر

*غیر قانونی ٹرالرز کا سب سے بڑا سہولت کار محکمہ فشریز و حکومت بلوچستان ہے،غیر قانونی بی نمبر کشتیاں ٹرالرز کی سہولت کاری...
25/08/2024

*غیر قانونی ٹرالرز کا سب سے بڑا سہولت کار محکمہ فشریز و حکومت بلوچستان ہے،غیر قانونی بی نمبر کشتیاں ٹرالرز کی سہولت کاری میں ملوث ہیں،حکومت پسنی فش ہاربر کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کرے،مقامی انتظامیہ غیر مقامی ناخداؤں کے پسنی آمد پر فوری نوٹس لیں.پسنی ماہی گیر ویلفئیرسوسائٹی*

پسنی نیوز : پسنی ماہیگیر ویلفیئر سوسائٹی کے رہنما *ناخدا عنایت بلوچ* اور *عزیز اسماعیل* نے دیگر ماہی گیروں کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی ٹرالنگ کی وجہ سے ہمارے سمندر کی آبی حیات کو بہت زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے یہ غیر قانونی عمل نہ صرف مچھلیوں کی نسل کو ختم کر رہا ہے بلکہ ہمارے ماہی گیروں کی روزی روٹی پر بھی منفی اثر انداز ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر غیر قانونی ترالنگ کے خلاف سخت کاروائی کرے اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف بھی قانونی اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پسنی فش ہاربر ہماری معیشت کیلئے انتہائی اہم ہے لیکن انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ یہ ادارہ گزشتہ کئی سالوں سے غیر فعال ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت فش ہاربر کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کرے اور اسکی بریک واٹر بھی بنائی جائے تاکہ پسنی کی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت بین الصوبائی B نمبر ڈھونڈا کشتیوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کرے جو کہ غیر قانونی طور پر مچھلیاں پکڑ رہی ہیں اور انکی روک تھام کے لیے پسنی کے ماہی گیروں نے پہلے بھی محکمہ فشریز کو مطلع کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پسنی کے چند بیوپاری غیر مقامی ناخداؤں کی دوبارہ آمد کی تیاریوں میں مصروف ہیں جنہیں لوکل انتظامیہ فی الفور نوٹس لیکر روکے کیونکہ اس سے دوبارہ امن و امان کا مسلہ پیدا ہوجائے گا بم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ان جائز مطالبات پر فوری طور پر عمل کرے۔
اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دی تو ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے پھر پسنی کے تمام ماہی گیر اپنا کام چھوڑ کر پسنی زیروپوائنٹ پر دھرنا دینگے۔

*داخلہ مہم کی اہمیت اور پسنی سول سوسائٹی کا کردار*پسنی سول سوسائٹی رجسٹرڈ کی جانب سے عوامی آگاہی کے لیے ایک اہم قدم اٹھا...
25/08/2024

*داخلہ مہم کی اہمیت اور پسنی سول سوسائٹی کا کردار*

پسنی سول سوسائٹی رجسٹرڈ کی جانب سے عوامی آگاہی کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ 26 اگست کو صبح 10 بجے نیادی سے لے کر پسنی غریب آباد ٹرانسپورٹ تک داخلہ مہم کے سلسلے میں واک کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس مہم کا مقصد تعلیمی اداروں میں داخلوں کی حوصلہ افزائی اور عوام میں تعلیم کے حوالے سے شعور پیدا کرنا ہے۔

ترجمان پسنی سول سوسائٹی نے اپنے پیغامی بیان میں تمام سیاسی جماعتوں، اساتذہ کرام، طلباء، علم دوست شخصیات، صحافی برادری اور تاجر حضرات سے اس واک میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔ یہ واک نہ صرف تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا ذریعہ ہوگی بلکہ اس کے ذریعے علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایک مثبت پیغام بھی پہنچایا جائے گا۔

واک کے اختتام پر پسنی سول سوسائٹی کے صدر پرویز سفر مجمع سے خطاب کریں گے۔ ان کا خطاب تعلیم کے فروغ کے لیے مزید اقدامات اور علاقے میں تعلیمی ماحول کی بہتری کے حوالے سے ہوگا۔ ان کا مقصد عوامی شعور کو بڑھانا اور ہر بچے کو اسکول تک پہنچانا ہے۔

اس مہم کے سلسلے میں، صدر پرویز سفر نے گورنمنٹ ہائی اسکول پسنی کے پرنسپل حاجی مولا بخش صاحب سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے پرنسپل کو داخلہ مہم کے مقاصد سے آگاہ کیا اور ان سے بھرپور تعاون کی درخواست کی۔ پرنسپل حاجی مولا بخش نے بھی مہم کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس اہم مہم کا حصہ بنیں گے۔

صدر پرویز سفر نے تمام اسکولوں کے ہیڈز سے درخواست کی کہ وہ نہ صرف خود اس مہم میں شامل ہوں بلکہ اپنے طلباء کو بھی اس میں حصہ لینے کی ترغیب دیں۔ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، اور یہ مہم اس حق کو ہر بچے تک پہنچانے کا ذریعہ بنے گی۔

پسنی سول سوسائٹی کی جانب سے کی جانے والی یہ کوشش علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اس واک کے ذریعے عوام میں تعلیم کے حوالے سے شعور بیدار کیا جائے گا اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ مہم علاقے کے بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت بنے گی۔

*پسنی اپڈیٹ/ اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی نے عیدالضحیٰ کے شام   پاک عمانی گرانٹ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا۔*...
18/06/2024

*پسنی اپڈیٹ/ اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی نے عیدالضحیٰ کے شام پاک عمانی گرانٹ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا۔*

پسنی کے علاقے شادیکور میں موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سواروں و ایمرجنسی وارڈ میں داخل مریضوں کی عیادت کی ۔۔۔
اس موقع پر سی او پاک عمان ہسپتال ڈاکٹر لعل جان بلوچ صاحب بھی موجود تھے ۔۔۔
اے سی صاحب نے عید کی پر مسرت موقع پر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایمرجنسی سٹاف و سٹینڈ باہے ایمبولینس ڈرائیوروں کی موجودگی پہ اظہار اطمینان کیا

*پسنی: جڈی عید میڑہ 2024 کی تیاریاں مکمل، اسسٹنٹ کمشنر نے موقع کا جائزہ لیا**پسنی اپڈیٹ/ 17 جون 2024*جڈی عید میڑہ 2024 ک...
17/06/2024

*پسنی: جڈی عید میڑہ 2024 کی تیاریاں مکمل، اسسٹنٹ کمشنر نے موقع کا جائزہ لیا*

*پسنی اپڈیٹ/ 17 جون 2024*

جڈی عید میڑہ 2024 کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور آج بروز پیر باقاعدہ اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی نے موقع پر جاکر تقریب کے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ادبی تنظیم ازم آزمان کے صدر میرکمبر کلمتی سے بھی ملاقات کی۔

*میرکمبر کلمتی نے اسسٹنٹ کمشنر پسنی کو ادبی تنظیم ازم آزمان کے شاندار* پروگرام جڈی عید میڑہ کے مختلف پروگرامز سے متعلق بریفننگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال کے پروگرام میں کئی نئے اور دلچسپ ثقافتی پروگرامز شامل ہیں۔

*اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی* نے پسنی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور عیدالاضحی کے موقع پر ہرسال کی طرح اس سال بھی اتنے بڑے پروگرام کے منیجمنٹ پر ادبی تنظیم ازم آزمان کے جدوجہد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام نہ صرف پسنی کے لوگوں کے لیے تفریح کا ذریعہ ہوگا بلکہ اس سے مقامی ثقافت اور ادب کو بھی فروغ ملے گا۔

جڈی عید میڑہ ہر سال عیدالاضحی کے موقع پر ادبی تنظیم ازم آزمان کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے اور یہ پسنی کا ایک مقبول ترین ثقافتی پروگرام ہے۔ اس پروگرام میں مکران ڈویژن کے ساتھ ساتھ کراچی سے بھی فنکار اور شاعر شرکت کرینگے۔

16/06/2024

منشیات سے پاک معاشرہ

ایک بچی کا مولانا ہدایت الرحمان اور اداروں کیلئے
فن کے زریعے اہم پیغام
فنکار ناخدا سخاوت اور اس کی بچی
ساحل ء پسنی

14 June World Blood Donar Day پاک عمان ہسپتال بریک نیوز سی ای او  پاک عمان ہسپتال پسنی  ڈاکٹر لعل جان بلوچ کے خصوصی ہدای...
16/06/2024

14 June World

Blood Donar Day

پاک عمان ہسپتال بریک نیوز

سی ای او پاک عمان ہسپتال پسنی ڈاکٹر لعل جان بلوچ کے خصوصی ہدایت پہ عالمی یوم عطیہ خون کی مناسبت سے پاک عمان ہسپتال پسنی میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد جہاں عید کی چھٹیوں کے مناسب پہ ہسپتال عملہ و دیگر ڈونرز نے خون عطیہ کرلیا ٹاکہ بہ وقت ضرورت خون کی کمی کا شکار مریضوں کے مشکلات کو کم کیا جاسکے اور ساتھ ساتھ پہلی بار ہسپتال لیبارٹری میں بلڈ ڈونرز رجشٹریشن کاونٹر رجسٹرڈ کا آغاز و خون عطیہ کرنے کی نیکی و انسانی جسم کی فوائد بیان کی۔ اور اہل علاقہ و نوجوانوں سے اپیل کی کہ ہسپتال کے ساتھ تعاون کرکے اپنے بلڈ گروپ رجسٹرڈ کروائیں تاکہ بہ وقت ضرورت ان کال ڈونرز سے ایمرجنسی مریضوں و تھللسیما شکار بچوں کی فوری مدد کی جاسکے ۔۔
ڈونرز ڈے کے مناسب سے حق دو تحریک پسنی کے رہنما و کونسلر عزیز اسماعیل نے اپنے کارکنوں کے ہمراہ و انسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم جان گچکی کے خصوصی ہدایت پہ لیویز جوانوں سوشل ایکٹوسٹ و ہسپتال سٹاف نے بطور بلڈ ڈونرز رجشٹریشن کروائی ۔
ایڈمن پاک عمان ہسپتال پسنی علی حسن بلوچ فوکل پرسن شکیل غریب سماعلیزی لیبارٹری انچارج نسیم بلوچ نے انے والے تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کرکے انکے احساسات کو سراپا ۔۔۔

*پسنی: عیدالاضحیٰ پر مرغی کی قیمتوں میں اضافے پر ہاشم خان مرغ فروش کو تنبیہ**پسنی اپڈیٹ 16 جون 2024*عیدالاضحیٰ کے موقع پ...
16/06/2024

*پسنی: عیدالاضحیٰ پر مرغی کی قیمتوں میں اضافے پر ہاشم خان مرغ فروش کو تنبیہ*

*پسنی اپڈیٹ 16 جون 2024*

عیدالاضحیٰ کے موقع پر مرغی کی قیمتوں میں اضافے پر پسنی کے علاقے بنگلہ بازار میں ایک مرغ فروش، ہاشم خان کو اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی کی جانب سے سخت تنبیہ کی گئی ہے۔

ہاشم خان فی کلو مرغی 700 روپے کے بجائے 850 روپے میں بیچ رہا تھا۔ عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی کے نمائندے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرغ فروش کو سخت تنبیہ کی اور اسے حکم دیا کہ وہ سرکاری نرخ نامہ اپنی دکان کے سامنے آویزاں کرے۔

اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی نے خبردار کیا کہ اگر ہاشم خان نے سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہیں کیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

13/04/2024

*حق دو تحریک بلوچستان کے ماہیگیر سیکریٹری عزیز اسماعیل کا ضلع گوادر کے تمام ماہیگیروں کے نام پیغام اور محکمہ فشریز و صوبائی حکومت کو الٹی میٹم*

حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی ماہیگیر سکریٹری عزیز اسماعیل نے محکمہ فشریز کی بھتہ خوری کی وجہ سے بحر بلوچ میں ٹرالرز کی یلغار پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اگر تین دن کے اندر ٹرالرز کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی گئی تو تین دن بعد ہر شہر و یوسی کے ماہیگیر اپنے اپنے علاقوں میں کوسٹل ہائی وے کو بند کریں

پاک 99 نیوز پسنی:  سوشل میڈیا پر پاک عمان ہسپتال کے سی او ڈاکٹر چاکر ریاض پر بے بنیاد الزامات کی خبر سن کر حیرانی ہوئی ک...
25/03/2024

پاک 99 نیوز پسنی: سوشل میڈیا پر پاک عمان ہسپتال کے سی او ڈاکٹر چاکر ریاض پر بے بنیاد الزامات کی خبر سن کر حیرانی ہوئی کیوں کہ گزشتہ ماہ قبل پاک عمان ہسپتال پسنی میں ہونے والے ڈاکٹرز کی انٹرویو کے دن پاک 99 نیوز پسنی کی ٹیم رپورٹنگ کے لیے پہنچ گئ جہاں انھوں نے صاف شفاف طریقے سے ہونے والے انٹرویو کا جائزہ لیا اور رپورٹنگ کی بعد ازاں انھوں نے سی او ڈاکٹر چاکر ریاض کا انٹرویو لیا جس میں انھوں نے کہا کہ انٹرویو میرٹ کی بنیاد پر لیے گئے انھوں نے کہا کہ ایک ہسپتال کو چلانے کے لیے قابل تجربہ کار ڈاکٹرز کی ضرورت ہوتی ہے انھوں نے کہا کہ جن ڈاکٹرز نے ٹیسٹ پاس کیے ہیں ان کے پاس ایف سی پی ایس ڈگری تھے اس لیے ان کو سلیکٹ کیا گیا۔

پسنی و گوادر میں زیر تعمیر سپیشل پرسن پرائمری سکول کی کام کو پچھلے تین سالوں سے زیر التوا رکھنے کا  نوٹس لیا جائے ۔۔ایم ...
24/03/2024

پسنی و گوادر میں زیر تعمیر سپیشل پرسن پرائمری سکول کی کام کو پچھلے تین سالوں سے زیر التوا رکھنے کا نوٹس لیا جائے ۔۔
ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان سے ایس پی او بلوچستان کوآرڈینیٹر شکیل غریب سماعلیزی کا ملاقات ۔۔۔
جام کمال صاحب کے دور حکومت میں گوادر و پسنی کے لیے منظور شدہ سپیشل پرسن پرائمری اسکول کی زیر التوا کاموں کا نوٹس لینے کا درخواست۔۔ بلوچستان سمیت ضلع گوادر میں 5 فیصد بایمی معزور کوٹہ ملازمت کی حق تلفی و لیبر ڈیپارٹمنٹ کو پاپند کیا جائے کہ صنعتی اداروں میں 2 فیصد خصوصی کوٹہ ملازمت پہ عمل در آمد کروائے جس میں صرف ضلع گوادر میں 100 سے زائد خصوصی لوگ روزگار ہوسکتے ہیں ۔
ضلع گوادر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خصوصی فیملی کو رمضان المبارک کا خصوصی پیکج دیا جائے ۔
ایم پی اے صاحب کے طرف نہ صرف اپنے انتخابی حلقہ بلکے اسمبلی میں بلوچستان بھر کی خصوصی فیملی کی روزگار و انکے حقوق کے لیے اواز اٹھانے کی یقین دہانی پہ شکریہ ۔۔۔
بعد ازاں لوکل سطح پہ فلاحی کاموں میں پسنی کے لیے جنازہ بس ۔ ۔ پسنی سٹی سے پاک عمان ہسپتال کے لئے مریضوں کو سرکاری سطح پہ فری شٹل سرویس دینے ۔ بخشی بیدل چک پوسٹ و عمان ہسپتال کے باہر گیٹ پہ مریضوں و عام عوام کے سہولت کے لئے انتظار گاہ تعمیر کروانے کی درخواست ۔۔۔
مولانا ہدایت الرحمان صاحب نے پاک عمان ہسپتال میں تحصیل پسنی کے عوام الناس کو بہترین علاج و معالجے کی سہولیات سمیت انتطار گاہ کی تعمیر پہ زاتی دلچسپی و پسنی کے لیے جنازہ بس و عمان ہسپتال کو شٹل سرویس دینے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پہ شکریہ ادا کرتے ہیں

04/03/2024

ایمرجنسی

دو روزہ تھیلیسیمیا بلڈ ڈونیشن کیمپ پسنی
7 مارچ بروزِ جمرات
پاک عمان ہسپتال پسنی
اور
8 مارچ سول ہسپتال پسنی

اہلیان پسنی کے طرف ھوپ فاؤنڈیشن گوادر کے درخواست پہ گوادر میں سیلابی صورتحال
میں ضلع بھر سے 206 رجسٹرڈ تھیلسمیا بچوں کے لیے خون کی شدید قلّت کا سامنا ہے ۔۔۔۔۔۔
آمد ماہ مبارک رمضان شریف سے پہلے اگر ان بچوں کے لیے خون کی انتظام نہیں کیا گیا تو یقیناً انکی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہوگا ۔۔۔۔۔
سی ای او پاک عمان ہسپتال پسنی ڈاکٹر چاکر ریاض صاحب اورایم ایس سول ہسپتال پسنی ڈاکٹر عبدالروف بلوچ صاحب کے خصوصی تعاون سے دو روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔
تمام انسان دوست ساتھیوں سے گذارش ہے کہ وہ 7 مارچ صبح نو بجے سے شام 5 بجے پاک عمان ہسپتال پسنی
اور
8 مارچ کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے سول ہسپتال پسنی میں
خون کی عطیہ دیکر انسانیت دوستی کی مثال قائم کریں
شکریہ
ھوپ فاؤنڈیشن گوادر
انور عیسیٰ
رابطہ محمد عارف انچارج تھیلسمیا سنٹر گوادر
فون۔03222633791
کوآرڈینیٹر ھوپ فاؤنڈیشن پسنی کیمپ شکیل غریب سماعلیزی 03219713035
03329713035

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gwadar Online posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share