KPKNews.com

KPKNews.com The Facebook offical Page of Kpknews.com which is the leading news Tv Network of Khyber Pakhtunkhwa Covering National news,international news
(4)

یہ سفید داڑھی ٹوپی والے بابا جی فقیر گل صاحب ہیں، آج صوابی کی عدالت میں بابا جی نے فائرنگ کر کے اپنے بیٹے کے قاتلوں کو ق...
06/10/2022

یہ سفید داڑھی ٹوپی والے بابا جی فقیر گل صاحب ہیں، آج صوابی کی عدالت میں بابا جی نے فائرنگ کر کے اپنے بیٹے کے قاتلوں کو قتل کر دیا.
فقیر گل قتل نہ کرتا تو اور کیا کرتا؟ پانچ سال پہلے دو افراد نے اس کے جوان بیٹے کو سب کے سامنے قتل کیا. فقیر گل پچھلے پانچ سال سے تھانے کچہریوں عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہے. شدید سردی اور سخت دھوپ میں ذلیل و خوار ہو رہا ہے اور عدالتی نظام میں انصاف کی امید اگلے دس سال تک نہیں.. ہر مہینے پیشی کی تاریخ ملتی ہے اور ہر مہینے قاتل فقیر گل کا مذاق اڑاتے جاتے ہیں.
آج فقیر گل نے دونوں قاتلوں کو عدالت میں گولی مار کر قانون انصاف کا مذاق اڑا دیا..
سپریم کورٹ سے لے کر نیچے بیٹھے تمام ججوں کو فقیر گل کا یہ تھپڑ اپنے منہ پر محسوس کرنا چاہیے، اگر تھوڑی سی غیرت بچی ہو.
فقیر گل نے جو کیا عین پاکستانی قانون و ائین کے اندر کیا کیونکہ جب عدالتیں اور قانون اپ کو تحفظ و انصاف نا دے سکے تو یہ آپ کا حق ھے کہ اپ اپنے لئے انصاف اور اپنا حق چھین سکے۔
یااللہ پاکستان کی حفاظت فرما اللہ عزت دے

پشاور : تھانہ فقیر آباد پولیس نے جعلی سرکاری اہلکار کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کا تعلق ضلع چارسدہ شبقدر سے ہے جوجعلی ...
13/09/2022

پشاور : تھانہ فقیر آباد پولیس نے جعلی سرکاری اہلکار کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کا تعلق ضلع چارسدہ شبقدر سے ہے جوجعلی ایف سی اہلکار بن کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھا، ملزم جعلی ایف سی اہلکار بن کر مختلف افراد کو ڈرانے دھمکانے اور بلیک میلنگ کے زریعے شہریوں سے بھاری رقوم ہتھیانے میں بھی ملوث رہا ہے، ملزم کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد نے فوری کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتھانہ فقیر آباد پولیس کو اطلا ع ملی تھی کہ تھانہ فقیر آباد کی حدود شالیمار پارک اور اس کے اطراف میں ایک مشکوک جعلی ایف سی اہلکارموجود ہے اور سادہ لوح شہریوں کو بلیک میل کر رہا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد ظفر خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ملزم ضیاء ولد زرشاد کو گرفتار کر لیا جس کا تعلق ضلع چارسدہ شبقدر سے ہے، ملزم جعلی ایف سی اہلکار بن کر سادہ لوح شہریوں کو بھی لوٹنے میں ملوث ہے جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

بورڈز اصلاحات کے خلاف پرائیویٹ سکولز مالکان بھی میدان میں آگئے، بچوں کو حکومتی پالیسی کے خلاف سڑکوں پر لے آئے،عام آدمی ک...
13/09/2022

بورڈز اصلاحات کے خلاف پرائیویٹ سکولز مالکان بھی میدان میں آگئے، بچوں کو حکومتی پالیسی کے خلاف سڑکوں پر لے آئے،
عام آدمی کے ذہن میں ایک سوال پیدا ہوتا ہے، کہ بورڈ اتھارٹی میں اصلاحات سے پرائیویٹ سکولز مالکان کو کیا مسلہ ہے؟؟؟

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی ضلع صوابی میں کاروائی، مختلف کریانہ سٹورز اور بیکری شاپس کی انسپکشن فوڈ سیفٹی خلاف کی ...
13/09/2022

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی ضلع صوابی میں کاروائی، مختلف کریانہ سٹورز اور بیکری شاپس کی انسپکشن
فوڈ سیفٹی خلاف کی خلاف ورزی پر اور لائسنس نہ ہونے پر کئی دکانداروں کو وارننگ جاری، جرمانہ بھی عائد

نوشہرہ : عوامی نیشنل پارٹی کےصوبائی رہنماانجنیئر حامد علی خان ، خیشگی بالا کے سابقہ صدر فریخان,ویلج کونسل کلنجر کے چئیرم...
13/09/2022

نوشہرہ : عوامی نیشنل پارٹی کےصوبائی رہنماانجنیئر حامد علی خان ، خیشگی بالا کے سابقہ صدر فریخان,ویلج کونسل کلنجر کے چئیرمین اعجاز حسین ، خیشگی پایان کے جنرل سیکرٹری ارشد خان , خیشگی پایان کے سابقہ صدر میر علی شاہ, پیرحامد ، نورل استاذ اورخادم خٹک سعادت آباد میں شمولیتی جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔۔۔

بنوں کی بیٹی سندس اسحاق نے ناکام شادی کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا۔CSSسندس اسحاق کا تعلق کے پی کے کے ایک شہر بنوں...
13/09/2022

بنوں کی بیٹی سندس اسحاق نے ناکام شادی کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا۔CSS
سندس اسحاق کا تعلق کے پی کے کے ایک شہر بنوں سے ہے۔ ناکام شادی کے بعد مایوسی ظاہر کرنے کے بجائے اس نے پاکستان کا اعلی ترین امتحان پاس کرکے کامیابی حاصل کی۔ وہ نہ صرف لڑکیوں بلکہ ان لڑکوں کے لئے بھی محرک بن جاتی ہے جو اپنی زندگی میں ناکامی کے بعد مایوس ہوجاتے ہیں۔

سندس اسحاق رول نمبر 13032 کے تحت سی ایس ایس امتحان 2020 میں appear ہوئی اور پی ایس پی پولیس سروس آف پاکستان گروپ میں شامل ہوئی۔ وہ محکمہ پولیس میں شامل ہونے سے قبل لازمی تربیت پاس کرنے کے بعد اے ایس پی ASP بن جائے گی۔ وہ 26 سال کی ہے۔ انسان اپنی زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرسکتا ہے لیکن سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ان مشکلات کو کیسے دور کیا جائے۔ وہ دوسری خواتین کے لئے بھی تحریک کی کہانی ہے جو پاکستان کے اعلی ترین امتحانات پاس کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں۔

2023 کے عام انتخابات میں اپ ان چار سیاسی شخصیات میں کس کو وزیراعلی خیبرپختونحواہ منتخب کرینگے۔۔اپنی رائے دے
02/09/2022

2023 کے عام انتخابات میں اپ ان چار سیاسی شخصیات میں کس کو وزیراعلی خیبرپختونحواہ منتخب کرینگے۔۔اپنی رائے دے

02/09/2022
01/09/2022

خیبرپختونحواہ 2010 میں جب سیلاب آیا تو اس وقت کے وزیراعلی نے عوام کی کس طرح خدمت کی!!
سنئیں ان کی زبانی

بٹگرام پھگوڑہ کا عمر رسیدہ شخص عمر علی 18 سال بعد زمین کے تنازع کا مقدمہ جیت کر خوشی سے زندگی کی بازی ہار گیا۔وکیل صاحب ...
01/09/2022

بٹگرام پھگوڑہ کا عمر رسیدہ شخص عمر علی 18 سال بعد زمین کے تنازع کا مقدمہ جیت کر خوشی سے زندگی کی بازی ہار گیا۔
وکیل صاحب کیا فیصلہ ہوا ۔۔باباجی آپ کے حق میں فیصلہ ہو گیا یہ سننا تھا کہ سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر تین کے سامنے بٹگرام کے عمر رسیدہ شخص عمر علی نے خوشی سے بھر آنے والی آنکھوں میں حیرت لیے اپنے وکیل ثنااللہ زاہد کی طرف دیکھتے ہوئے فرط جذبات سے کہا ’وکیل صاحب میرے حق میں فیصلہ ہو گیا؟‘
وکیل نے جواب دیا کہ’ہاں جی آپ کے حق میں ہوگیا‘ اور یہ کہہ کر وکیل آگے بڑھ گئے تو یکدم لوگوں نے انہیں آواز دے کر کہا آپ کا موکل گر گیا ہے۔
’میرے حق میں فیصلہ ہو گیا‘ یہ وہ آخری الفاظ تھے جس کے بعد بٹگرام کے رہائشی کو دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گیا، انہیں طبی امداد دی گئی ایمبولینس منگوائی گئی لیکن پولی کلینک اسپتال کے ڈاکٹرز نے کہا عمر علی اس دنیا میں نہیں رہا۔
عمر علی نے 2003 میں بٹگرام میں تین کنال اراضی خریدی تو ہمسائیوں نے مقدمہ کر دیا اور عمر علی ماتحت عدالت سے عدالت عالیہ تک پہنچا لیکن ہائیکورٹ نے بھی اس کے خلاف فیصلہ دیا۔
2017 میں عمر علی نے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی جس کی 5 سال بعد پہلی سماعت پر ہی جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے دلائل سننے کے بعد عمر علی کی اپیل منظور کر لی اور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم کر دیا ۔
یوں 18 سال بعد عمر علی کو ملنے والے انصاف کی خوشی نے اس کی ہی جان لے لی.

.com

تورڈھیر ۔جلبئی سٹاپ کے قریب یو ٹرن ھونے کے باوجود اکثر جہانگیرہ جانے والی چھوٹی بڑی گاڑی شارٹ کٹ کے لیے روڈ کے الٹے سائی...
31/08/2022

تورڈھیر ۔جلبئی سٹاپ کے قریب یو ٹرن ھونے کے باوجود اکثر جہانگیرہ جانے والی چھوٹی بڑی گاڑی شارٹ کٹ کے لیے روڈ کے الٹے سائیڈ (رانگ روڈ )کا استعمال کرتے جسکی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ھوتے اور بہت سے لوگ زخمی ھوتے۔ عوامی شکایات پر ٹریفک پولیس کے انچارج جناب علی خان نے خصوصی طور پر عملہ بھیجا اور انھوں نے آج بہت سے گاڑیوں کو جرمانہ اور ساتھ سخت وارننگ دے کر چھوڑ اور آیندہ کے لیے غلط راستے کو استعمال کرنے والی گاڑیوں کو پولیس سٹیشن میں بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ اھلیان علاقے نے انچارج ٹریفک پولیس جناب علی خان اور انکے عملے کو خراج تحسین پیش کیا کہ انھوں نے انکے شکایت پر فوری کارروائی کی اور غیر قانونی روڈ کراس کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی۔

.com

صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا ایمل ولی خان نے پارٹی ٹوپیاں پہنا کر نئے شامل ساتھیوں کو خوش آمدید کہا۔ ایم پ...
31/08/2022

صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا ایمل ولی خان نے پارٹی ٹوپیاں پہنا کر نئے شامل ساتھیوں کو خوش آمدید کہا۔ ایم پی اے نثار مومند اور دیگر ذمہ داران بھی موجود
.com

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KPKNews.com posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share