26/09/2021
کوئٹہ۔ بی ایس او کے کارکن کامریڈ ھانی بلوچ انتقال کرگئے۔
گزشتہ دنوں سے ان کی طبعیت خراب تھی۔
کامریڈ ھانی بلوچ مسنگ پرسنز سمیت پی ایم سی کے تحت میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے خلاف جاری طلبہ تحریک کا حصہ تھے۔
بی ایس او کے چیئرمین ظریف رند نے کامریڈ ھانی بلوچ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ڈیلی ایگل کیچ کو بتایا کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں پولیس کی جانب سے آنسو گیس لگنے اور تشدد سے ان کی طبعیت خراب ہوگئی تھی۔
کامریڈ ھانی بلوچ کو پولیس تشدد کے بعد ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ زیادہ آنسو گیس لگنے اور سخت تشدد کے باعث جاں بر نہ ہوسکے