05/12/2023
*نوشہرہ:-تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کی کامیاب کاروائی۔کم عمر سوتیلی بیٹی کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والا سوتیلا باپ گرفتار۔ملزم سے 500 گرام آئس برآمد۔مزید تفتیش جاری۔*
*گزشتہ روز نوشہرہ کلاں کی رہائشی 11 سالہ (م) نے والدہ (ف) کے ہمراہ پولیس کو رپورٹ درج کی کہ اُسکے سوتیلے باپ نے اُس کیساتھ کئی دفعہ بدفعلی کی کوشش کی ہے۔لیکن میں ڈر کی وجہ سے چُپ رہتی ۔جمشید خان SHO نوشہرہ کلاں نے رپورٹ پر فوری طور پر مقدمہ درج کرکے بچی کو میڈیکل چیک اپ کیلئے ہسپتال بھیج دیا۔بچی کے سوتیلے باپ کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دئیے گئے۔مختلف مقامات پر چھاپے لگائے گئے۔چند گھنٹوں کی محنت سے ملزم تک رسائی حاصل کر لی گئ۔ملزم عبداللہ ولد نسیم خان ساکن کھنڈر حال مثل آباد نوشہرہ کلاں کو 500 گرام آئس سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا۔*