Kashmir news

Kashmir news all news about kashmir

وادی نیلم نیلم کے گاؤں ہملت میں پچھلے 15 دن سے مرکزی شاہراہ بند وادیِ نیلم: ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے حاملہ خاتون اپنے بچ...
12/01/2025

وادی نیلم
نیلم کے گاؤں ہملت میں پچھلے 15 دن سے مرکزی شاہراہ بند
وادیِ نیلم: ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے حاملہ خاتون اپنے بچے سمیت وفات پا گئی
وادی نیلم:زوجہ محمد عباس کو رات گئے تکلیف ہوئی صبح انہیں اے ڈی ایس ہلمت پہنچایا گیا
وادی نیلم:ہلمت دو لیڈی ورکرز تعینات ہیں دونوں غیر حاضر تھی
وادی نیلم: مریضہ کو مظفرآباد ریفر کیا گیا سڑک بند ہونے کی وجہ سے مریضہ اور بچہ وفات پا گئے..
Kashmir news

"میں ماحول دوست ہوں "*میرا نام لیڈی بگ Ladybug 🐞 ہے۔*میں گوشت خور کیڑا ہوں اور میں سست تیلے کا دشمن ہوں۔ *میں تیلے کے تق...
12/01/2025

"میں ماحول دوست ہوں "
*میرا نام لیڈی بگ Ladybug 🐞 ہے۔
*میں گوشت خور کیڑا ہوں اور میں سست تیلے کا دشمن ہوں۔
*میں تیلے کے تقریباً 150 بالغان کو ایک دن میں کھا جاتا ہوں۔
*پھول درخت پودے میرے دوست ہیں۔میں کسی پھول پودے یا درخت کو نہیں کھاتا بلکہ دوسرے کیڑوں کو بہت شوق سے کھاتا ہوں جو آپ کی فصلوں اور پودوں کو کھانے آتے ہیں۔
*میرے بچے بھی ایک دن میں فی کس 40 سے زیادہ کیڑے کھا جاتے ہیں۔
*مجھے قدرت نے یہ کام سونپا ہے۔ لہذا میری کسانوں کچن گارڈننگ کرنے والے بہن بھائیوں سے التجا ہے کہ مجھے دشمن نہیں دوست سمجھتے ہوئے مارنے سے گریز کریں۔
*مجھے بچانے کے لیے آپ کو زہروں کا استعمال ترک کرنا ہوگا ۔ اور قدرتی کھادوں کا استعمال کرنا ہو گا
*میں ماحول دوست ہوں❤️
Kashmir news

قدرتی آفات بے شک اللہ کی طرف سے ہی آتی ہیں اور انھیں روکنا انسان کے بس کی بات نہیں تاہم اللہ تعالی کی طرف سے عطا کردہ دم...
11/01/2025

قدرتی آفات بے شک اللہ کی طرف سے ہی آتی ہیں اور انھیں روکنا انسان کے بس کی بات نہیں تاہم اللہ تعالی کی طرف سے عطا کردہ دماغ ، عقل اور علم کو استعمال کرتے ہوۓ اسکے نقصان کو کم ضرور کیا جا سکتا ہے۔
آپ نے دیکھا ہو گا کہ لاس اینجلس کا پورا شہر جل کر راکھ ہو گیا مگر صرف سات لوگوں کی موت ہوئی۔ اسکی وجہ جدید ٹیکنالوجی ، منظم ریسکیو سسٹم اور تربیت یافتہ عملہ ہے۔ زرا سوچیں کہ اگر خدانخواستہ ایسی آگ کا سامنا ہمیں کرنا پڑ جاۓ تو اس کے انجام کے تصور سے ہی آنکھیں بند ہو جاتی ہیں۔
ہمارے ہاں سیلاب میں سینکڑوں ، ہزاروں غریب جھونپڑیوں سمیت بہہ جاتے ہیں ، بیسیوں کچے مکانوں کے ملبے تلے دب کر مر جاتے ہیں اور ہم اپنی کمزوریاں دور کرنے کی بجاۓ اسے اللہ کی مرضی سے جوڑ دیتے ہیں۔
سال بعد امریکہ کا یہی شہر پہلے سے بھی بہترین بن جائے گا جبکہ ہم (دنیا بھر کی امداد حاصل کرنے کے باوجود) ابھی تک ۲۰۰۵ء کے زلزلہ کی تباہ کاری کے باعث سنبھل نہ سکے۔
توبہ استغفار اور نیک اعمال کے ساتھ حصول علم (سائنس اور ٹیکنالوجی) پر بھی دھیان دے کر اس ازلی جہالت سے نکلنا ہو گا۔
ممتاز یعقوب خان
Kashmir news


زیتون دنیا کے تین کما کر دینے والے پھلوں سے ایک ھے🌿 منفی 10 ڈگری سردی برداشت  اور سروائیو کرنے والی زیتون کی اقسام 🌿سرد ...
08/01/2025

زیتون دنیا کے تین کما کر دینے والے پھلوں سے ایک ھے
🌿 منفی 10 ڈگری سردی برداشت اور سروائیو کرنے والی زیتون کی اقسام 🌿

سرد علاقوں میں زیتون کی کاشت کے لیے ایسی اقسام کا انتخاب ضروری ہے جو سخت موسم کو برداشت کر سکیں۔ منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک سروائیو کرنے والی اقسام درج ذیل ہیں:

---

🌱 1. کورونیکی (Koroneiki)
✅ سرد موسم میں بہترین کارکردگی۔
✅ زیادہ پیداوار دینے والی قسم۔
✅ مائنَس 10 ڈگری تک برداشت کی صلاحیت۔

🌱 2. آربیقینا (Arbequina)
✅ اسپین کی مشہور قسم۔
✅ سخت سردی میں اچھی بقا۔
✅ کم پانی والے علاقوں میں بھی موزوں۔

🌱 3. پِکوال (Picual)
✅ اسپین کی اعلیٰ معیار کی قسم۔
✅ سخت سردی کے خلاف مزاحمت۔
✅ تیل کی زیادہ پیداوار کے لیے مشہور۔

🌱 4. فرانتوئیو (Frantoio)
✅ اٹلی کی مشہور قسم۔
✅ سرد اور پہاڑی علاقوں کے لیے موزوں۔
✅ مائنَس 10 ڈگری کے قریب موسم میں بہترین سروائیو۔

🌱 5. جیم لک (Gemlik)
✅ ترکی کی قسم۔
✅ سخت سرد علاقوں میں بقا کی صلاحیت۔
✅ زیادہ تیل کے لیے مشہور۔

🌱 6. ہوجی بلانکا (Hojiblanca)
✅ اسپین کی ایک اور مقبول قسم۔
✅ سخت سردی کے موسم میں مزاحم۔
✅ تیل اور میز پر استعمال کے لیے موزوں۔

---

🎯 اہم سفارشات

ان اقسام کو خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، اور شمالی بلوچستان کے سرد علاقوں میں لگایا جا سکتا ہے۔

درخت لگانے سے پہلے مٹی، پانی، اور آب و ہوا کی مکمل جانچ کروائیں۔
SS Plants. .Pk
03111755628

کیا سٹارلنک پاکستان میں انٹرنیٹ کے مسائل کا حل ثابت ہو سکتی ہے؟پاکستان میں انٹرنیٹ کی غیراعلانیہ بندش اور سوشل میڈیا کی ...
07/01/2025

کیا سٹارلنک پاکستان میں انٹرنیٹ کے مسائل کا حل ثابت ہو سکتی ہے؟

پاکستان میں انٹرنیٹ کی غیراعلانیہ بندش اور سوشل میڈیا کی معطلی سے آئی ٹی سیکٹر کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ گھریلو اور کمرشل صارفین کسی ایسے متبادل نظام کی تلاش میں تھے جو بلاتعطل انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

سٹارلنک، جو ایلون مسک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنی ہے، اب پاکستان میں رجسٹر ہو چکی ہے۔ یہ سیٹلائٹ کے ذریعے تیز انٹرنیٹ فراہم کرتی ہے، خاص طور پر دور دراز علاقوں کے لیے۔ تاہم، سروس مہنگی ہے، جس کی ماہانہ فیس $99 اور ڈِش کی قیمت $549 ہے۔

وزیر برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے تصدیق کی کہ سٹارلنک کی سروسز چند مہینوں میں دستیاب ہو سکتی ہیں، لیکن ریگولیٹری قواعد وضوابط طے کرنا ضروری ہے تاکہ یہ مقامی فری کوئنسی میں مداخلت نہ کرے۔

تاہم، سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا سیٹلائٹ انٹرنیٹ عوامی کنٹرول سے آزاد ہوگا؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی معاہدوں کی شفافیت اور ممکنہ پابندیوں پر غور کرنا ضروری ہے۔ سٹارلنک غریب طبقے کے لیے مہنگا اور ڈیجیٹل تقسیم کو مزید گہرا کر سکتا ہے۔ اس کے باوجود، یہ دور دراز علاقوں کے اسکولوں اور ہسپتالوں کے لیے ایک مؤثر حل ثابت ہو سکتا ہے۔
Kashmir news

Elon Musk Fans

25/12/2024

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے افغانستان کے صوبے پکتیکا کے اس علاقے کی وڈیو جاری کی ہے جہاں پاکستان کی فورسز نے گزشتہ روز کاروائی کی تھی۔ اس وڈیو میں ملبے کے گرد لوگوں کو اور گرے ہوئے درختوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اے ایف پی ہی کی ایک اور وڈیو میں زخمیوں کو ، بالخصوص کم عمر افراد کو ایمبولینس میں بٹھاتے اور اسپتال میں زیر علاج دیکھا جا سکتا ہے۔

افغان طالبان حکومت کے مطابق پاکستانی فوج کے ان حملوں میں 46 عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ پاکستان کے سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں کی گئی فضائی کارروائیوں میں اہم عسکریت پسند کمانڈروں سمیت 42 افراد مارے گئے ہیں۔
Kashmir news


23دسمبر سے سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا
20/12/2024

23دسمبر سے
سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

20/12/2024

بریکنگ نیوز ۔۔۔۔۔۔۔

ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ خرم اقبال کی ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران

سی آئی اے پولیس راولاکوٹ کی تگڑی کارروائی
چودہ کلو (14000گرام) سے زائد چرس برآمد ملزمان گرفتار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔تفصیل کچھ دیر میں

ترجمان پولیس ضلع پونچھ راولاکوٹ


Kashmir news
Kashmir news
AJK Police

18/12/2024

جب تمہیں اپنا غم بڑا لگنے لگے، تو تم ان بے گھر بچوں کو دیکھ لینا 🥺💔
فلسطینی بچے


عوام کہتی ہے کہ ریاستی باشندوں کو روزگار فراہم کریں ، انھیں علاج معالجے کے لیے ہسپتال بنوا کر دیں ، اچھی اور میعاری تعلی...
15/12/2024

عوام کہتی ہے کہ ریاستی باشندوں کو روزگار فراہم کریں ، انھیں علاج معالجے کے لیے ہسپتال بنوا کر دیں ، اچھی اور میعاری تعلیم کے لیے سہولیات سے بھرپور اسکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز تعمیر کروائیں ، سفری مشکلات کو کم کرنے کے لیے شاہرات اوربایک آدھ ائیرپورٹ بنوائیں ، طبقہ اشرافیہ کی مراعات ختم کرکے اداروں کو مضبوط اور فعال بنائیں۔ راشی ، سفارشی نظام کا خاتمہ کریں ، عدالتوں میں انصاف فراہم کریں اور 45 لاکھ عوام کو عزت کے ساتھ جینے کا موقع دیں۔
مذکورہ بالا مطالبات کے جواب میں (سرکاری اسکول کے بچوں کی طرح) ہمارا پوسٹر کس نے پھاڑا ، ہمارا جھنڈا کس نے اتارا ، ہمارے فلانے کی تصویر پر بٹہ کس نے مارا؟ یاد رہے! جائز مطالبات کے جواب میں انتقامی سوچ اور کاروائیاں باشعور اور ذمہ دار ریاست کی سیاسی جماعتوں اور حکمرانوں کا شیوا نہیں ہوا کرتیں۔
اس ناقص صورت حال میں کھینچا تانی اور چینا جھپٹی ہمیں مزید پسماندگی کی طرف لے جاۓ گی۔ عوام اور حکومت مل کر اپنے لوگوں کو معاشرے کے ہنرمند افراد بنائیں ، اپنے اداروں کو فعال اور مضبوط بنائیں ، اپنی معیشت مضبوط کریں اور سب مل کر عیاشیاں کریں۔
ممتاز یعقوب خان
Kashmir news



فوڈ اتھارٹی راولاکوٹ نے البدر ہوٹل واقع بلمقابل جوڈیشل کمپلیکس کو سیل کرتے ہوۓ مالک البدر ہوٹل کامران جلیل کے خلاف ایف ا...
17/10/2024

فوڈ اتھارٹی راولاکوٹ نے البدر ہوٹل واقع بلمقابل جوڈیشل کمپلیکس کو سیل کرتے ہوۓ مالک البدر ہوٹل کامران جلیل کے خلاف ایف ائ ار درج کروا دی
Kashmir news

17/10/2024

آج 17 اکتوبر 2024 کو رات تقریباً 10 بجے شمالی پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ان علاقوں میں راولپنڈی، اسلام آباد، ہزارہ ڈویژن، خیبر پختونخواہ کے کچھ حصے، اور آزاد کشمیر شامل تھے۔ آزاد کشمیر کے اہم شہروں میں مظفرآباد اور وادی نیلم کے ساتھ راولاکوٹ میں بھی زلزلے کے اثرات محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز اسلام آباد کے شمال میں تھا۔ زلزلے کا دورانیہ 3 سے 5 سیکنڈز تک رہا۔ ابھی تک کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Kashmir news



بے حس معاشرے کے بے حس افراد۔بحیثیت مجموعی ہم سب تقریباً بےحسی کی بہترین مثال ہیں۔سپیشل افراد این ٹی ایس امتحانات پاس کرن...
12/10/2024

بے حس معاشرے کے بے حس افراد۔
بحیثیت مجموعی ہم سب تقریباً بےحسی کی بہترین مثال ہیں۔
سپیشل افراد این ٹی ایس امتحانات پاس کرنے کے بعد در در کی ٹھوکریں کھا رہے۔ مال افسر سے لے کر وزیراعظم تک سب سے ملاقاتیں ہوئیں۔ سب نے ہفتہ، دس دن ، پندرہ دن کی کہانی سنائی اور پھر گم۔۔۔ مسلسل دو ماہ سے ہر محکمہ اور ہر افسر کے پاس اپنی فریاد سناتے سناتے اب تھک کر پریس کلب کے سامنے دھرنا دے کر بیٹھ گئے
احتجاج کرتے کرتے تھک گئے اور تھک کر ، مایوس ہو کر ان سپیشل افراد کی آنکھوں میں آنسو اور دلوں میں بد دعا ہے۔ لیکن محکمہ تعلیم، انتظامیہ اور حکمران نالائقی، نااہلی اور ۔۔۔ کی عملی تصویر بنے ہوئے۔۔ اہل راولاکوٹ ان مظلوموں کا ساتھ دینے پریس کلب راولاکوٹ آئیں اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔۔ ایسا نہ ہو کل خدانخواستہ سپیشل بچے آپ کے گھر میں بھی ہو۔ اور اس وقت لڑائی شروع کرنا پڑے۔۔

اٹھو میرے دیس کہ غیورو ساتھ دو ان کا
Kashmir news

11/10/2024

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے متعارف کرائی ہے ایک ایسی سیلف ڈرائیونگ کار جس میں کوئی اسٹیئرنگ وہیل یا پیڈلز نہیں ہیں۔ ٹیسلا کی اس گاڑی کے بارے میں مزید جانیے اس ویڈیو میں۔
•⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣
•⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣
•⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣
•⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣⁣


Kashmir news

08/10/2024

08 اکتوبر 2005 زلزلہ😭
صبح 8 بج کر 52 منٹ
آپ کہاں تھے اور کیا کر رہے تھے ؟؟
Kashmir news


آزاد کشمیر کی تمام مساجد میں فری بجلی کی فراہمی کا نوٹیفئکیشن جاری Kashmir news
08/10/2024

آزاد کشمیر کی تمام مساجد میں فری بجلی کی فراہمی کا نوٹیفئکیشن جاری

Kashmir news

01/10/2024

بریکنگ | اسرائیل ہوم: جفا حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی

01/10/2024

بریکنگ نیوز:
ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغ دیے: اسرائیلی فوج
https://urdu.alarabiya.net/


Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kashmir news:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share