Burewala Fast News

  • Home
  • Burewala Fast News

Burewala Fast News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Burewala Fast News, Media/News Company, .

یہ جو حال اس ہیلمٹ کا ہوا اس سے کئی گنا زیادہ برا حال اس بھائی کے سر کا ہونا تھا اور شائد اب تک اس کے معصوم بچوں کی زندگ...
14/07/2023

یہ جو حال اس ہیلمٹ کا ہوا اس سے کئی گنا زیادہ برا حال اس بھائی کے سر کا ہونا تھا اور شائد اب تک اس کے معصوم بچوں کی زندگیاں تباہ ہو چکی ہوتیں اجڑ چکی ہوتیں اس کی جواں بیوی بیوہ ہو چکی ہوتی ایک مشکل ترین زندگی میں پھنس چکی ہوتی مگر شکر الحمدللہ اس بھائی نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا اور اللہ تعالیٰ نے اس کو محفوظ رکھا معمولی زخموں کے بعد اب یہ اپنے بچوں کے ساتھ ہے اور بچے خوش ہیں ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں محفوظ رہیں تاکہ آپ کے بچے خوش گوار زندگی جی سکیں❤️

23/06/2023
بورےوالا چیچہ وطنی روڈ پر آج صبح زیر تعمیر روڈ پر سڑک کے درمیان میں لگے درخت سے کار سے ٹکرا گئی جس نتیجہ میں تین افراد ش...
23/06/2023

بورےوالا چیچہ وطنی روڈ پر آج صبح زیر تعمیر روڈ پر سڑک کے درمیان میں لگے درخت سے کار سے ٹکرا گئی جس نتیجہ میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔تینوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کار تیز رفتاری کے باعث سڑک کے درمیان میں لگے درخت سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوئی جس سے کار کو بھی کافی نقصان پہنچا۔مذکورہ روڈ زیر تعمیر ہے جہاں پر سے درختوں سمیت دیگر رکاوٹوں کو تاحال نہیں ہٹایا گیا۔۔۔

بورےوالا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا کے آفس میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پ...
04/08/2021

بورےوالا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا کے آفس میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا محمد عمر فاروق ، فاریسٹ آفیسر تنویر خان ، صدر بار سلمان یوسف گھمن ، سابق سیکرٹری بار چوہدری کاشف مقبول جٹھول ، سیکرٹری پی ٹی آئی جنوبی پنجاب ملک فاروق اعوان ایڈووکیٹ ، رہنما پی ٹی آئی اعجاز اسلم چوہدری ، سینئر صحافی سفیان گجر ، سینئر صحافی سید ساجد حسین نقوی اور اجمل سیال نے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر صدر بار سلمان یوسف گھمن کا کہنا تھا کہ درخت لگانا سنت نبوی ہے اور ہم سب کو مل جل کر بھرپور پودے لگانے چاہئیں تا کہ ہمارا علاقہ سرسبز و شاداب نظر آئے۔مزید انہوں نے کہا کہ درخت لگانا سنت نبوی ہے اور صدقہ جاریہ ہے۔ درخت لگانے سے اجر عظیم کے ساتھ ساتھ انسانی زندگی کا لازمی جزو آکسیجن کا حصول بھی ممکن ہوتا ہے۔ ملک میں حالیہ شجر کاری مہم کے دوررس فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا عمر فاروق نے کہا کہ میں اپنی تعیناتی میں انشاء اللہ کوشش کروں گا کہ شہر کی ترقی خوشحالی اور خوبصورتی میں کوئی بھی کسر نہ چھوڑوں۔بورےوالا میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ان کی نگرانی کرائی جائیگی تاکہ وہ تنا آور درخت بن کر خوبصورتی میں اضافہ کی وجہ بن سکیں۔ تقریب کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا عمر فاروق نے شہر اور ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کروائی۔اس تقریب میں فاریسٹ آفیسر تنویر خان ، صدر بار سلمان یوسف گھمن ، سابق سیکرٹری بار چوہدری کاشف مقبول جٹھول ، سیکرٹری پی ٹی آئی جنوبی پنجاب ملک فاروق اعوان ایڈووکیٹ ، رہنما پی ٹی آئی اعجاز اسلم چوہدری ، سفیان گجر ، سید ساجد حسین نقوی ، اجمل سیال ، وکلاء حضرات ، میڈیا نمائندگان سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔۔۔

04/08/2021

بورے والا : لاہور روڈ مانا موڑ کے قریب موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے ۔موٹر سائیکل سوار طلباء زخمی ۔۔دوطلباء کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا

*بورے والاگگو منڈی**مین بازار گن مین نے اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔۔۔۔۔ زرائع۔۔۔۔۔۔۔*
29/07/2021

*بورے والاگگو منڈی*

*مین بازار گن مین نے اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔۔۔۔۔ زرائع۔۔۔۔۔۔۔*

بورےوالا مورخہ 28 جولائی 2021 عالمی دن برائے آگاہی و انسداد ہیپاٹائیٹس کے سلسلے میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا میں...
28/07/2021

بورےوالا مورخہ 28 جولائی 2021 عالمی دن برائے آگاہی و انسداد ہیپاٹائیٹس کے سلسلے میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا میں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ جناب ڈاکٹر عمران احمد اور انچارج ہیپاٹائٹس کلینک ڈاکٹر راؤ افتخار کے زیر اہتمام ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا
جس میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، سپورٹنگ سٹاف، میڈیا کے نمائندگان اور سول سوسائٹی بورے والا کے اراکین نے شرکت کی۔ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال بورے والا نے حاضرین کو ہیپاٹائیٹس کے علاج و بچاؤ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ
ذاتی نگہداشت کے اصول اور احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اس مر ض سے بچا جا سکتا ہے۔
نیز ہیپاٹائیٹس بی۔ سی کی تشخیص و علاج اور ہیپاٹائٹس بی کی مفت ویکسینیشن کی سہولت تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال بورے والا میں دستیاب ہے۔

28/07/2021

*وہاڑی۔۔۔۔۔۔*

*ڈپٹی کمشنر نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضلع وہاڑی کے 3 شعلہ بیاں مقررین پر 2 ماہ کے لیے زبان بندی کے احکامات جاری کر دیئے....*
*ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی تجویز پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پابندی لگائی*
*گجر کالونی وہاڑی کے مولانا جمشید اقبال، چاہ پنجے والا میلسی کے مشتاق احمد ساقی اور چک نمبر 128/WB*
*میلسی کے محمد افضل حسینی شامل ہیں....*
*ان شعلہ بیاں مقررین کی تقاریر سے نقص امن کا خطرہ ہو سکتا تھا. ڈپٹی کمشنر*
*ان پر پہلے سے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں. ڈپٹی کمشنر وھاڑی۔۔۔۔*

31/10/2019

*ڈکیتی معہ قتل کی وارداتوں میں ملوث خطرناک مجرم اشتہاری ساجد عرف ساجی قاضی پولیس مقابلہ میں ہلاک.تین ساتھی فرار.. ملزمان موضع غفور واہ میں واردات کر رہے تھے کہ ریسکیو15کی کال پر پولیس موقع پر پہنچ گئی*

وہاڑی ( )تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ لڈن کو بذریعہ ریسکیو 15موضع غفورواہ میں واردات کی کال موصول ہوئی جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی پولیس کو آتا دیکھ کر ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی جب کہ پولیس کی جانب سے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت کراس فائرنگ کے دوران 1ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ 3رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے. ہلاک شدہ ملزم کی شناخت بدنام زمانہ ڈکیت ساجد عرف ساجی قاضی سے ہوئی جو کہ قتل معہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا اور پولیس مقابلہ میں کراس فائرنگ کے نتیجہ میں ہلاک ہو گیا. ملزم 19اکتوبر کو لڈن میں ہونے والی ڈکیتی معہ قتل کی واردات میں بھی ملوث اور ضلع وہاڑی سمیت پاکپتن, بہاولپور اور بہاولنگر کے اضلاع کے مختلف مقدمات میں مجرم اشتہاری تھا. ملزم کا مزید سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ باقی تینوں مفرور ساتھیوں کو ٹریس کرنے کے لئے تحرک جاری ہے. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے سفاک ڈاکو کو منطقی انجام تک پہنچانے والی پوری ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شاباش دی جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعام کا اعلان بھی کیا

30/10/2019

#بورےوالا علاقہ تھانہ ماڈل ٹاون کی حدود میں ڈکیتی کی وردات۔ تفصیل کے مطابق محمد کاشف سکنہ مرضی پورہ شو بوکس دوکان سے روپے جمع کرانے کے لئے HBL بینک جا رہا تھا کہ جب وہ لنک روڈ بلمقابل کالج کی باہر والی گراونڈ کے قریب پہنچا تو 2 نامعلوم مسلح افراد بسواری موٹر سائیکل آئے اور اسلحہ کے زور پر 70 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔۔۔۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Burewala Fast News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share