Deen Muhammad Razvi

  • Home
  • Deen Muhammad Razvi

Deen Muhammad Razvi قرآنی آیات واحادیث ومسائل واسلامی معلومات حاصل کریں شکریہ 🥰

19/02/2024

محمد حسن کھوکھر اور حضور بخش کھوکھر کے بھائی امام بخش کھوکھر کا انتقال ہوگیا ہے نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

14/01/2024

*🔮آخرت کی تیاری کرتے رہیں، #قیامت کا #منظر کچھ یوں ہوگا:🔮*

🔅قیامت کا دن بہت عظیم دن ہے۔
(سورة الحج:1)

🔅اس دن سنگین حادثات پیش آئیں گے۔
(سورة القارعة:3-1)

🔅وہ دن نہایت تلخ دن ہوگا۔
(سورة القمر:46)

🔅ہر طرف مصیبت چھا جائے گی۔
(سورة النازعات:34)

🔅اس دن کا شر ہر طرف پھیلا ہوگا۔
(سورة الانسان:7)

🔅بہت خوف اور گھبراہٹ کا عالم ہوگا۔
(سورة إبراهيم :42)

🔅اس دن کی ہولناکیاں دیکھ کر آنکھیں پتھرا جائیں گی۔
(سورة القيامة:7)

🔅اس دن کی شدت سے دل اور نگاہیں الٹ جائیں گے۔
(سورة النور:37)

🔅کلیجے منہ کو آجائیں گے۔
(سورة غافر:18)

🔅وہ تیوریاں چڑھانے والا دن ہوگا۔
(سورة الإنسان:10)

🔅وہ دن بچوں کو بوڑھا کرے گا۔
(سورة المزمل:17)

🔅حاملہ عورتوں کے حمل گر جائیں گے۔
(سورة الحج:2)

🔅وہ دن ٹلنے والا نہیں ہوگا۔
(سورة الشورى:47)

🔅اس دن انسان جائے پناہ تلاش کرے گا۔
(سورة القيامة:11-10)

🔅اس دن کسی کا مکر و فریب کسی کام نہں آئے گا۔
(سورة الطور:46)

🔅اس دن کوئی عہدہ اور منصب کام نہ آئے گا۔
(سورة الشعراء:88)

🔅اس دن کوئی رشتہ کام نہ آئے گا۔
(سورة لقمان:33)

🔅اس دن دنیا کی ہر چیز فنا ہوجائے گی۔
(سورة الكهف:8)

🔅آسمان لرزے گا۔
(سورة الطور:9)

🔅آسمان پھٹ جائے گا۔
(سورة المزمل:18)

🔅آسمان دروازے دروازے ہوجائے گا۔
(سورة النبا:19)

🔅آسمان پھٹ کر سرخ چمڑے کی طرح گلابی ہو جائے گا۔
(سورة الرحمن:37)

🔅آسمان کی کھال اُتاردی جائے گی۔
(سورة التكوير:11)

🔅آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہو جائے گا۔
(سورة المعارج:8)

🔅سورج لپیٹ دیا جائے گا۔
(سورة التكوير:1)

🔅چاند گہنا جائے گا۔
(سورة القيامة:8)

🔅سورج اور چاند ملا دیئے جائیں گے۔
(سورة القيامة:9)

🔅ستارے بے نور ہو کر بکھر جائیں گے۔
(سورة المرسلات:8)، (سورة الانفطار:2)

🔅زمین زور سے ہلائی جائے گی۔
(سورة الواقعة:4)

🔅زمین اور پہاڑ لرزنے لگیں گے۔
(سورة المزمل:14)

🔅زمین اور پہاڑوں کو ایک ہی چوٹ سے ریزہ ریزہ کردیا جائے گا۔
(سورة الحاقة:14)

🔅زمین اپنے اندر کا سب کچھ باہر نکال پھینکے گی۔
(سورة الانشقاق:4)

🔅زمین کسی اور زمین سے تبدیل کر دی جائے گی۔
(سورة إبراهيم:48)

🔅زمین پھیلا کر برابر کردی جائے گی۔
(سورة طه:107-106)

🔅پہاڑ دھنکی ہوئی رنگین اون کی طرح ہوجائیں گے۔
(سورة القارعة:5)

🔅پہاڑ غبار بنا دیئے جائیں گے۔
(سورة الواقعة:6-5)

🔅سمندر بھڑک اُٹھیں گے۔
(سورة التكوير:6)

🔅سمندر پھاڑ دیئے جائیں گے۔
(سورة الانفطار:3)

🔅اس دن صور پھونکا جائے گا۔
(سورة المدثر:8)

🔅صور کی آواز ایک ہولناک چیخ کی طرح ہوگی ۔
(سورة ص:15)

🔅اس کی آواز سے زمین و آسمان میں موجود تمام مخلوق گھبرا جائے گی۔
(سورة النمل: 87)

🔅صور کی آواز کانوں کو بہرا کردے گی۔
(سورة عبس:33)

🔅صورکی آواز کی شدت سے زمین و آسمان کی ہر چیز بیہوش ہو کر گر پڑے گی۔
(سورة الزمر:68)

🔅جب پہلا صور پھونکا جائے گا تو ہر چیز ختم ہو جائے گی بس اللہ کی ذات باقی رہے گی۔
(سورة الرحمن:27-26)

🔅دوسرا صور لوگوں کو جمع کرنے کے لئے پھونکا جائے گا۔
(سورة الكهف :99)

🔅ایک ہی ڈانٹ سے سب کو اٹھایا جائے گا۔
(سورة الصافات:19)

🔅سب لوگ قبروں سے اٹھ کھڑے ہوں گے۔
(سورة يس:51)

🔅اس دن اولین و آخرین کو اکٹھا کیا جائے گا۔
(سورة الواقعة:50-49)

🔅کوئی ایک باقی نہیں چھوڑا جائے گا۔
(سورة الكهف:47)

🔅جانوروں کو بھی اکٹھا کیا جائے گا۔
(سورة التکویر:5)

🔅لوگ فوج در فوج جمع ہوں گے۔
(سورة النبا:18)

🔅 لوگوں پر شدید گھبراہٹ طاری ہوگی۔
(سورة یس:52)

🔅مجرموں کی آنکھیں دہشت سے نیلی ہورہی ہوں گی۔
(سورة طه:102)

دعا ہے رب کائنات! ہمیں دنیا کی رسوائی و آخرت کے عذاب سے محفوظ و مامون رکھے اور ہمیں اپنی پناہ عطا فرمائے. آمین.

*ربنا آتنا فی الدنیا حسنۃً و فی الآخرۃ حسنۃ و قنا عذاب النار.* (القرآن)
𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼
❤️ ✍🏻ㅤ 📩 📤
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ
_سب دوست ایک بار درودشریف پڑھ لیں_
_ایک بار درودشریف پڑھنے سے_
_ﷲ تعالیٰ دس مرتبہ رحمت فرماتے❤️

14/01/2024

#تفسیر قرآن
#حاجی عبدالحبیب عطاری

13/01/2024

(( #کتاب ا #لصلاۃ )) #نمازوں کے اوقات کار #مکمل پڑھیں اور #شئير کریں شکریہ 🥰
(( باب المواقیت ))

سوال :::
فجر کا وقت کب سے کب تک ہوتا ہے ؟؟؟
جواب :::
جب فجر ثانی (( یعنی فجر صادق )) طلوع ہوجاتی ہے تب اس کا وقت شروع ہوتا ہے اور یہ سورج طلوع ہونے تک رہتا ہے۔۔۔۔۔
دلیل یہ ہے کہ جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دو دن امامت کروائی ،، پہلے دن فجر صادق کے طلوع ہوتے وقت نماز پڑھائی اور دوسرے دن جب سفیدی پھیل گئی اور سورج طلوع ہونے کے قریب ہوگیا تب نماز پڑھائی اور کہا "" جو وقت ان دونوں اوقات کے درمیان ہے وہی وقت آپ کے لیے اور آپ کی امت کے لیے فجر کا وقت ہے""۔۔۔۔۔۔۔

سوال :::
فجر صادق کسے کہتے ہیں ؟؟؟
جواب :::
فجر صادق سے مراد وہ سفیدی ہے جو چوڑائی میں آسمان پہ پھیلتی ہے۔۔۔۔۔

سوال :::
""فجر کاذب"" کسے کہتے ہیں ؟؟؟ نیز یہ بتائیں کیا اس کا اعتبار ہوگا ؟؟؟
جواب :::
نماز فجر کے سلسلے میں صبح کاذب کا اعتبار نہیں کیا جائے گا (( بلکہ صبح صادق کا اعتبار کیا جائے گا )) کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا "" لوگو!!! تمہیں بلال کی اذان دھوکے میں نہ ڈال دے (( کیونکہ وہ تہجد کے لیے اذان دیتے ہیں )) اور نہ فجر مستطیل دھوکے میں ڈالے ،، فجر تو وہ ہے جو افق میں پھیلی ہوتی ہے""۔۔۔۔۔
فجر کاذب وہ سفیدی ہے جو آسمان پہ لمبائی میں ظاہر ہوتی ہے اور اس کے بعد تاریکی آجاتی ہے۔۔۔۔۔

سوال :::
ظہر کا وقت کب شروع ہوتا ہے ؟؟؟
جواب :::
جب سورج زائل ہوجائے تب ظہر کا وقت شروع ہوجاتا ہے کیونکہ جبرائیل علیہ السلام نے پہلے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سورج کے زائل ہونے کے وقت نماز پڑھائی۔۔۔۔۔

سوال :::
ظہر کے آخری وقت میں اختلاف آئمہ مع دلائل بیان کریں۔۔۔۔۔
جواب :::
ظہر کے آخری وقت کے بارے میں صاحبین اور امام اعظم کا اختلاف ہے :::
صاحبین کا مؤقف اور دلیل :::
صاحبین کے نزدیک اور امام اعظم کی ایک روایت کے مطابق جب ہر چیز کا سایہ اس کی مثل ہو جائے تب تک ظہر کا وقت شمار کیا جائے گا کیونکہ جبرائیل علیہ السلام نے پہلے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز عصر اسی وقت پڑھائی تھی۔۔۔۔۔
امام اعظم کا مؤقف اور دلیل :::
امام اعظم کے نزدیک جب ہر چیز کا سایہ ""سایہ اصلی"" کے علاؤہ دو مثل ہوجائے تب تک ظہر کا وقت باقی رہے گا کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ""ظہر کو ٹھنڈا کرکے پڑھو کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی شدت کی وجہ سے ہے"" ،، اور عرب کے علاقے میں شدید گرمی اسی وقت ہوتی ہے جب سایہ ایک مثل ہو۔۔۔۔۔
اس تعارض کی وجہ سے یہ نتیجہ نکلا کہ شک کی وجہ سے ظہر کا وقت سایہ کے دو مثل ہونے کے وقت تک رہے گا۔۔۔۔۔

سوال :::
سایہ اصلی کسے کہتے ہیں ؟؟؟
جواب :::
زوال کے وقت اشیاء کا سایہ ""سایہ اصلی"" کہلاتا ہے۔۔۔۔

سوال :::
عصر کا وقت کب سے شروع ہوگا اور کب تک رہے گا ؟؟؟
جواب :::
عصر کا وقت ظہر کے وقت کے بعد شروع ہوگا اور غروب آفتاب تک رہے گا کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا "" جس نے سورج غروب ہونے سے پہلے عصر کی ایک رکعت پالی تو اس نے نماز عصر کو پا لیا۔۔۔۔۔

سوال :::
نماز مغرب کا وقت کب شروع ہوتا ہے اور کب ختم ہوتا ہے ؟؟؟ اختلاف آئمہ مع دلائل بیان کریں۔۔۔۔
جواب :::
نماز مغرب کا وقت غروب آفتاب کے بعد شروع ہوجاتا ہے۔۔۔۔
یہ وقت کب تک رہتا ہے اس میں احناف اور شوافع کا اختلاف ہے :::
شوافع کا مؤقف اور دلیل :::
امام شافعی کے نزدیک نماز مغرب کے وقت میں وسعت نہیں ہے ،، یہ شروع ہونے کے بعد اتنی مقدار تک باقی رہتا ہے کہ ایک شخص اس میں تین رکعات نماز ادا کرسکے۔۔۔ان کی دلیل یہ ہے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دونوں دن ایک ہی وقت میں نماز مغرب پڑھائی (( اگر نماز مغرب کے وقت میں توسیع ہوتی تو حضرت جبرائیل علیہ السلام حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دونوں دن ایک ہی وقت میں نماز نہ پڑھاتے ))۔۔۔۔۔۔
احناف کا مؤقف اور دلیل :::
احناف کے نزدیک مغرب کا وقت تب تک رہے گا جب تک ""شفق"" غائب نہ ہوجائے۔۔۔دلیل یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا "" نماز مغرب کا اول وقت سورج غروب ہونے کے وقت ہے اور آخری وقت شفق کے غائب ہونے تک ہے""۔۔۔۔۔۔۔
امام شافعی کی پیش کی گئی روایت مکروہ وقت سے بچنے پہ محمول ہے کیونکہ نماز مغرب میں تاخیر کرنا مکروہ ہے (( اور یہ بات احناف کو بھی تسلیم ہے ))۔۔۔۔۔۔

سوال :::
شفق سے کیا مراد ہے ؟؟؟ اختلاف آئمہ مع دلائل سپرد قلم کریں۔۔۔۔۔
جواب :::
صاحبین اور امام شافعی کا مؤقف مع دلیل :::
صاحبین ، امام شافعی اور امام اعظم کی ایک روایت کے مطابق سورج غروب ہونے کے بعد جو سرخی آسمان پہ ظاہر ہوتی ہے اسے ""شفق"" کہتے ہیں ،، دلیل نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے "" شفق سرخی ہے""۔۔۔۔۔۔
امام اعظم کا مؤقف اور دلیل :::
امام اعظم کے نزدیک سورج غروب کے بعد والی سرخی کے بعد جو سفیدی آسمان پہ ظاہر ہوتی ہے اسے شفق کہتے ہیں کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ""مغرب کا آخری وقت افق کے سیاہ ہونے تک ہے "" (( سورج غروب ہونے کے بعد افق سرخ ہوگا ، پھر سفید ہوگا اور پھر سیاہ ہوگا ،، پس ثابت ہوا کہ شفق سفیدی کو کہتے ہیں ))۔۔۔۔۔
امام اعظم کی جانب سے رد :::
وہ روایت جسے صاحبین اور امام شافعی نے روایت کیا ہے وہ موقوف ہے اور اس میں صحابہ کا اختلاف ہے جبکہ امام اعظم والی روایت مرفوع ہے۔۔۔۔۔۔

سوال :::
عشاء کا اول وقت اور آخری وقت بیان کریں۔۔۔۔
جواب :::
عشاء کا اول وقت شفق کے غائب ہونے کے بعد کا ہے اور فجر صادق طلوع ہونے تک اس کا وقت باقی رہتا ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ""عشاء کا آخری وقت فجر (( صادق )) کے طلوع ہونے تک ہے""۔۔۔۔۔۔
یہ حدیث امام شافعی کے خلاف حجت ہے کیونکہ ان کے نزدیک عشاء کا آخری وقت تہائی رات تک باقی رہتا ہے۔۔۔۔۔۔

سوال :::
وتر کب سے کب تک پڑھے جاسکتے ہیں ؟؟؟ اختلاف آئمہ مع دلائل تحریر کریں۔۔۔۔۔
جواب :::
صاحبین کا مؤقف اور دلیل :::
صاحبین کے نزدیک وتر کا وقت عشاء کی نماز کے بعد سے لے کر صبح صادق کے طلوع ہونے تک ہے ،، دلیل نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے ""تم عشاء اور فجر صادق کے طلوع ہونے کے درمیان وتر پڑھو "" (( اس سے صاحبین نے استدلال کیا کہ وتر نماز عشاء کے بعد پڑھے جائیں گے ))۔۔۔۔۔۔
امام اعظم کا مؤقف :::
امام اعظم فرماتے ہیں جو عشاء کا وقت ہے وہی وتر کا وقت ہے لیکن عشاء کی نماز اور وتر میں ترتیب واجب ہے اس لیے جان بوجھ کر وتر کو عشاء کی نماز پہ مقدم نہیں کرنا چاہیے (( اس صورت میں اعادہ کرنا لازم ہوگا لیکن اگر بھول کر وتر عشاء سے پہلے پڑھ لیے تو اعادہ لازم نہیں ہوگا جبکہ صاحبین کے نزدیک اس صورت میں بھی اعادہ ہوگا ))۔۔۔۔۔۔۔

سوال :::
فجر کا مستحب وقت بیان کریں۔۔۔۔
جواب :::
فجر کو روشنی میں پڑھنا مستحب ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ""فجر کو روشن کرکے پڑھو کیونکہ وہ وقت ثواب کے اعتبار سے بڑھا ہوا ہے"" ،، یہ حدیث امام شافعی کے خلاف حجت ہے کیونکہ ان کے نزدیک ہر نماز کو جلدی ادا کرنا مستحب ہے۔۔۔۔۔

سوال :::
ظہر کا مستحب وقت کیا ہے ؟؟؟
جواب :::
گرمیوں میں ظہر کو ٹھنڈا کرکے پڑھنا اور سردیوں میں جلدی پڑھنا مستحب ہے کیونکہ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ""نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سردی میں ظہر جلدی ادا فرماتے تھے جبکہ گرمی میں ٹھنڈا کرکے ادا فرماتے تھے""۔۔۔۔۔۔۔

سوال :::
عصر کو کب تک موخر کرنا مستحب ہے ؟؟؟
جواب :::
سردیوں اور گرمیوں دونوں موسموں میں جب تک سورج نہ بدلے تب تک عصر کو مؤخر کرنا مستحب ہے کیونکہ عصر کے بعد نوافل ادا کرنا مکروہ ہے لہذا عصر کو جتنا مؤخر کیا جائے گا اتنے زیادہ نوافل پڑھنے کا موقع ملے گا۔۔۔۔لیکن خیال رہے کہ عصر کو مکروہ وقت تک مؤخر نہیں کرنا چاہیے ،، عصر کا مکروہ وقت تب شروع ہوتا ہے جب سورج کی ٹکیا میں تبدیلی واقع ہو اور آنکھ اس پہ ٹھہر سکے۔۔۔۔۔

سوال :::
مغرب کا مستحب وقت کون سا ہے ؟؟؟
جواب :::
مغرب کو جلدی ادا کرنا مستحب ہے کیونکہ یہودیوں کی تشبیہ کی وجہ سے اس کو مؤخر کرنا مکروہ ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان بھی ہے "" میری امت ہمیشہ خیر پہ قائم رہے گی جب تک وہ مغرب کو جلدی اور عشاء کو مؤخر کرکے ادا کرتے رہیں گے""۔۔۔۔۔۔

سوال :::
عشاء کا مستحب وقت کون سا ہے ؟؟؟
جواب :::
عشاء کو تہائی رات تک موخر کرنا مستحب ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ""اگر مجھے اپنی امت پہ مشقت کا خوف نہ ہوتا تو میں عشاء کو تہائی رات تک موقوف کرتا""۔۔۔۔۔۔عشاء کو مؤخر کرنے کی دوسری وجہ یہ ہے کہ عشاء کے بعد فضول گوئی سے بچنے کا حکم دیا گیا ہے تو جب عشاء کو مؤخر کرکے ادا کیا جائے گا تو لوگ جلدی جلدی گھر چلے جائیں گے اور فضول گوئی سے بچ سکیں گے۔۔۔۔۔۔۔
ایک قول یہ ہے کہ عشاء میں جلدی کی جائے تاکہ جماعت میں کمی نہ ہوجائے۔۔۔۔

سوال :::
کیا نماز عشاء کو نصف رات تک مؤخر کیا جاسکتا ہے ؟؟؟
جواب :::
پیچھے ہم نے نماز عشاء کو جلدی پڑھنے اور مؤخر کرنے کے بارے میں پڑھا اور دونوں دلائل میں تعارض تھا کہ ایک قول کے مطابق عشاء کو جلدی پڑھا جائے تاکہ جماعت میں کمی نہ ہو اور دوسرے قول کے مطابق مؤخر کرکے پڑھا جائے تاکہ بعد میں فضول باتوں سے بچ سکیں ،، پس ان دونوں چیزوں کو مد نظر رکھ کر فقہاء نے یہ حکم لگایا کہ نماز عشاء کو نصف رات تک مؤخر کرنا جائز ہے ہاں آخری نصف تک مؤخر کرنا مکروہ ہے کیونکہ اس میں جماعت کی کمی پائی جائے گی۔۔۔۔۔

سوال :::
کیا نماز تہجد کے ساتھ وتر کو ادا کیا جاسکتا ہے ؟؟؟
جواب :::
جی ہاں ،، جو شخص نماز تہجد ادا کرتا ہے تو اسے چاہیے کہ وتر تہجد کے ساتھ پڑھے لیکن اگر کسی اپنے جاگنے کا یقین نہیں تو وہ وتر پڑھ کر سوئے۔۔۔۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ""جسے اس بات کا خوف ہو کہ وہ رات کے آخری حصے میں نہیں اٹھ سکے گا پس اسے چاہیے کہ رات کے پہلے حصے میں وتر پڑھ لے اور جسے امید ہو کہ رات کے آخر میں بیدار ہوجائے گا تو وہ رات کے آخری حصے میں وتر ادا کرے۔۔۔۔۔۔

سوال :::
جس دن بادل چھائے ہوں اس دن نمازوں کے مستحب اوقات کیا ہوں گے ؟؟؟
جواب :::
بادل والے دن فجر ، ظہر اور مغرب کو مؤخر کرنا مستحب ہے جبکہ عشاء اور عصر کو جلدی پڑھنا مستحب ہے کیونکہ عشاء کو مؤخر کرنے میں بارش کی وجہ سے جماعت کی کمی کا خطرہ ہے اور عصر کو مؤخر کرنے میں اس بات کا خطرہ ہے کہ کہیں مکروہ وقت شروع نہ ہوجائے جبکہ فجر میں یہ وہم نہیں کیونکہ اس کی مدت دراز ہوتی ہے۔۔۔۔۔
امام اعظم فرماتے ہیں کہ احتیاط کی وجہ سے تمام نمازوں میں تاخیر کرنی چاہیے کیونکہ نماز وقت کے بعد ادا کی جاسکتی ہے وقت سے پہلے نہیں۔۔۔۔۔

13/01/2024

13/01/2024

تلاوت #قرآن پاک #بھترین #آواز

13/01/2024

16/11/2023

کل فیس بک کا نیا اصول شروع ہوگا جہاں وہ آپ کی تصاویر استعمال کر سکتے ہیں۔ مت بھولنا آج آخری تاریخ ہے!! اسے آپ کے خلاف قانونی کارروائی میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ نے جو کچھ بھی پوسٹ کیا ہے وہ آج سے عوامی ہو جائے گا - حتیٰ کہ وہ پیغامات بھی جو حذف کر دیے گئے ہیں۔ ایک سادہ کاپی اور پیسٹ کے لیے اس کی کوئی قیمت نہیں ہے، بہتر ہے کہ آپ محفوظ رہیں۔
---
میں Facebook یا Facebook سے وابستہ کسی بھی ادارے کو اپنی تصاویر، معلومات، پیغامات یا پوسٹس، ماضی یا مستقبل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہوں۔ اس بیان کے ساتھ، میں فیس بک کو مطلع کرتا ہوں کہ اس پروفائل اور/یا اس کے مواد کی بنیاد پر میرے خلاف انکشاف، کاپی، تقسیم یا کوئی اور کارروائی کرنا سختی سے ممنوع ہے۔ رازداری کی خلاف ورزی پر قانون کے ذریعے سزا دی جا سکتی ہے۔

نوٹ: فیس بک اب ایک عوامی ادارہ ہے۔ تمام ممبرز ایسی وضاحت ضرور پوسٹ کریں۔

اگر آپ چاہیں تو اس ورژن کو کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کم از کم ایک بار بیان شائع نہیں کرتے ہیں، تو پروفائل اسٹیٹس اپ ڈیٹس میں آپ کی تصاویر اور معلومات کے استعمال کی اجازت ہوگی۔
شیئر نہ کریں۔ صرف متن کو کاپی کریں اور پیسٹ کریں۔

ان کا نیا الگورتھم انہی چند لوگوں کو منتخب کرتا ہے - تقریباً 25 - جو پوسٹس پڑھیں گے۔
یہ نظام کو نظرانداز کرے گا۔

میں فیس بک کو اپنے بارے میں کچھ شیئر کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔Copy

غیر مسلم کو انکے تہوار کی مبارکباد دینا کیسا؟؟؟🤔🤔🤔 ضرور سماعت فرمائیں شکریہ جناب 🥰 اھم نوٹ ضرور شئیر کریں شکریہ جناب 🥰ht...
12/11/2023

غیر مسلم کو انکے تہوار کی مبارکباد دینا کیسا؟؟؟🤔🤔🤔 ضرور سماعت فرمائیں شکریہ جناب 🥰 ا
ھم نوٹ ضرور شئیر کریں شکریہ جناب 🥰
https://fb.watch/ogFcn3AFT3/?mibextid=9R9pXO

08/11/2023

*حضرت ذوالقرنین رضی اللّٰہ عنہ اللّٰہ پاک کے ولی ہیں یا نبی ؟*

پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی کتنی صاحب زادیاں تھیں؟؟
08/11/2023

پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی کتنی صاحب زادیاں تھیں؟؟

08/11/2023

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deen Muhammad Razvi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share