18/04/2022
محبت کی اک عظیم داستان۔
یہ بندہ رات کے اس پہر تقریباً 1:30 بجے کا ٹائم ہے اور ہاسپٹل میں اپنے چھوٹے سے بچے کا ہاتھ پکڑے ہوئے ہے کہیں میرا بچہ اپنے ہاتھ سے اپنا کوئی نقصان نہ کر لے حالانکہ یہ بچہ 18 دن سے بےہوش ہے اور یہ بندہ 18 دن سے ایسے ہی دن رات اپنے بیٹے کے اوپر بیٹھا ہے اور یہ ننھا سا بچہ بے ہوشی کی حالت میں لیٹا ہوا ہے۔اسکا باپ دن رات اسی امید پہ بیٹھا ہے کہ کب میرا بیٹا آنکھے کھول کے مجھے دیکھے مجھے پکارے۔
میرے نزدیک محبت کی یہ آخری حد ہے کہ ایک بے بس باپ اپنے بیٹے کی اک نظر دیکھنے کو ترس رہا ہو اور اسے دن رات کا خیال ہی نہ ہو۔نہ اسے اپنی فکر نہ اپنی نیند کی فکر نہ اپنی صحت کی فکر۔۔۔بس فکر ہے تو اپنے ننھے سے بیٹے کی فکر ہے جو بے بس لیٹا ہوا ہے۔
کیا آپ کے نزدیک اس سے بڑھ کر بھی کوئ محبت ہوتی ہے؟
اللہ پاک سے دعا ہے کہ اس ننھے سی جان کو جلد صحت یاب کرے اور اس کے والدین کو اسکا اجر عطا فرمائے۔آمین