Aamir Dilawar

  • Home
  • Aamir Dilawar

Aamir Dilawar Aamir Dilawar

“معذرت کے ساتھ”جو مقصد زندگی کا ہے بتائیںحسین ع ابنِ علی ع کا غم منائیں۔۔۔عزا کا فرش ہے بے شک بچھائیںاسے شادی کی طرح مت ...
17/07/2023

“معذرت کے ساتھ”

جو مقصد زندگی کا ہے بتائیں
حسین ع ابنِ علی ع کا غم منائیں
۔۔۔
عزا کا فرش ہے بے شک بچھائیں
اسے شادی کی طرح مت سجائیں
۔۔۔
خدا کا واسطہ اپنے عمل سے
جنابِ سیدہ ع کو مت رلائیں
۔۔۔
قسم کلثوم و زینب ع کی ردا کی
سرِ فرشِ عزا پردے میں آئیں
۔۔۔

یہ غم تو ہے غریبِ کربلا کا
کہا کس نے نیا جوڑا بنائیں

۔۔۔
جو تھا مولا ع کی قربانی کا مقصد
کہیں ہم لوگ وہ نہ بھول جائیں
۔۔۔
عزاداری میں جدت ہے تباہی
چلو اس کو تباہی سے بچائیں
۔۔۔
ہمیں سونپی گئی ہے یہ امانت
امانت میں خیانت کیوں دکھائیں
۔۔۔
تقابل نہ کریں اک دوسرے سے
تبرک کا تقدس مت گھٹائیں
۔۔۔
گزارش ہے یہی از دلاور کی بس
عزاداری کو میلہ مت بنائیں

از خود عامر دلاور حسین سومرو

اُگتے ہوئے نہ روند، لگے مت خراب  کر تو زرد ہے تو سب کے ہَرے مت خراب کر جو  فطرتاً  خراب  ہیں  اُن  کا  تو  حل  نہیں جو ٹ...
17/06/2023

اُگتے ہوئے نہ روند، لگے مت خراب کر
تو زرد ہے تو سب کے ہَرے مت خراب کر

جو فطرتاً خراب ہیں اُن کا تو حل نہیں
جو ٹھیک مل گئے ہیں تجھے مت خراب کر۔🖤

حضور ﷺ ایسا کوئی انتظام ہو جائےسلام کیلئے حاضر غلام ہو جائےمیں صرف دیکھ لوں اک بار صبح طیبہ کوبلا سے پھر مری دنیا میں شا...
17/06/2023

حضور ﷺ ایسا کوئی انتظام ہو جائے
سلام کیلئے حاضر غلام ہو جائے

میں صرف دیکھ لوں اک بار صبح طیبہ کو
بلا سے پھر مری دنیا میں شام ہو جائے

تجلیات سے بھر لوں میں کاسئہ دل و جاں
کبھی جو ان کی گلی میں قیام ہو جائے

حضور ﷺ آپ جو سن لیں تو بات بن جائے
حضور ﷺ آپ جو کہہ دیں تو کام ہو جائے

حضور ﷺ آپ جو چاہیں تو کچھ نہیں مشکل
سمٹ کے فاصلہ یہ چند گام ہو جائے

ملے مجھے بھی زبان ِ بو صیری و جامی
مرا کلام بھی مقبول عام ہو جائے

مزہ تو جب ہے فرشتے یہ قبر میں کہہ دیں
صبیح! مدحت خیر الانام ہو جائے

السلام اے سبز گنبد کے مکین
السلام یا رحمتہ العالمین
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔

11/09/2022
ہم مصیبت کے ٹاٹ پر بیٹھے اور پشیمانی کی خاک ہم نے  اپنے سروں پر ڈالی ۔
07/04/2022

ہم مصیبت کے ٹاٹ پر بیٹھے اور پشیمانی کی خاک ہم نے اپنے سروں پر ڈالی ۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aamir Dilawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share