Mashaal

Mashaal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mashaal, TV Channel, .

10/01/2022

کوہاٹ بڑی دشمنی دوستی میں تبدیل
تفصیلات /داؤد آفریدی و علاقہ عمائدین کی کوششیں رنگ لے آئی.
زری محمد , وزیر گروپ دوسری جانب نیاز خان,قیصر اور صوبیدار نور زمان وغیرہ کے درمیان 12 سالہ دشمنی دوستی میں تبدیل.
جس میں داؤد آفریدی کے ساتھ ڈسٹرکٹ خطیب مفتی شفیع اللہ, رضمت علی خان(عرف پتو),دوران احمد خان,سید زلی خان, احتشام,زاویر خان, اور اللہ نور آفریدی نے اہم قردار ادا کیا.
مزید تفصیلات ویڈیو میں

ہنگو۔ محلہ سنگھیڑہ سے تعلق رکھنے والا متحدہ عرب امارات ۔ عجمان جیل میں قید حبیب کی ماں کا حکومت اور صاحب حثیت لوگوں سے ا...
15/11/2021

ہنگو۔ محلہ سنگھیڑہ سے تعلق رکھنے والا متحدہ عرب امارات ۔ عجمان جیل میں قید حبیب کی ماں کا حکومت اور صاحب حثیت لوگوں سے ان کے رہائی کا مطالبہ کررہی ہیں ۔
یاد رہے کہ خبیب ماں باپ کا اکلوتا بیٹا ھے ۔ اور اس کی ماں سخت بیمار ھے ۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی بھائی اور پختون لوگوں سے درخواست ھے کہ اس کی رہائی کےلئے کچھ کریں ۔۔۔۔

22/10/2021
22/10/2021
22/10/2021
22/10/2021
نماز پڑھنے والے  اور زکوات  دینے والوں کیلیئے اللہ تعالی کی طرف سے  قران مجید میں  خوشخبری۔۔ شیئر کریں
21/10/2021

نماز پڑھنے والے اور زکوات دینے والوں کیلیئے اللہ تعالی کی طرف سے قران مجید میں خوشخبری۔۔ شیئر کریں

21/10/2021

چلو اسرائیل کا چکر لگاتے ہیں ۔۔

21/10/2021
09/10/2021
08/10/2021

کوہاٹ میں دن بھر کی جمعۃ المبارک 8 اکتوبربھر کی خبریں کوہاٹ بلیٹن پر دیکھئے

08/10/2021
08/10/2021

چلیں اپ کو پہلی بار یہودیوں کے بازار دیکھاتے ہیں۔۔

08/10/2021
08/10/2021
08/10/2021
08/10/2021

کوہاٹ پولیس کانسٹیبل حمید رضا بقضائے الٰہی وفات پا گیا ہے جنکا جنازہ بعد از نماز عصر پنڈی روڈ بالمقابل بجلی گھر سے اٹھایا جائے گا ۔نماز جنازہ بڑے قبرستان جنازہ گاہ نمبر 2 میں ادا کیا جائے گا

یہ ہے جہاز کو فرنٹ سیٹ جسے کاک پٹ کہتے ہیں۔۔۔
07/10/2021

یہ ہے جہاز کو فرنٹ سیٹ جسے کاک پٹ کہتے ہیں۔۔۔

07/10/2021
07/10/2021

یہ بھی سن لیں اور عمل کریں

*ڈی پی او چارسدہ آصف بہادر خان کا چارج سنبھالتے ہی بڑی کاروائی۔کالعدم تنظیم کا خطرناک دہشت گردکمانڈر گرفتار۔**چارسدہ: شب...
07/10/2021

*ڈی پی او چارسدہ آصف بہادر خان کا چارج سنبھالتے ہی بڑی کاروائی۔کالعدم تنظیم کا خطرناک دہشت گردکمانڈر گرفتار۔*

*چارسدہ: شبقدر پولیس نے خفیہ اطلاع پر تخریب کاری کے سنگین وارداتوں میں ملوث دہشت گردکمانڈر کوگرفتار کیا۔ گرفتار دہشت گردتھانہ شبقدر، بٹگرام اور سروکلے کوپولیس سے مقابلہ،پولیس موبائل پردھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کرنا جیسے تخریب کاری کے 5مختلف مقدمات میں مطلوب تھا دہشت کا تعلق شبقدر کے علاقہ غریب آباد سے ہے۔مزید تفتیش جاری۔*

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ آصف بہادر خان نے چارج سنبھالتے ہی ضلع چارسدہ میں کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی پی او چارسدہ کو علاقہ تھانہ شبقدر کی حدود میں خطرناک دہشت گرد کی خفیہ اطلاع ملی۔اطلاع کو مصدقہ جان کر ڈی ایس پی شبقدر سبز علی خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ شبقدر گلشید خان اور دیگر افسران نے شبقدر کی حدود غریب آباد میں چھاپے کے دوران تخریب کاری میں ملوث دہشت گرد کمانڈر توصیف عرف طور ولد یوسف ساکن غریب آباد شبقدر کو گرفتار کیا۔گرفتار دہشت گردکمانڈر کے حوالے سے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان نے واضح کیا کہ دہشت گرد شبقدر، سروکلے اور بٹگرام کو تخریب کاری کے 5مختلف وارداتوں میں مطلوب خطرناک اشتہاری ہے،جس نے مورخہ 13جنوری2013کو ارنڈہ چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور پولیس پارٹی سے مقابلہ کیا تھا، مورخہ 31جنوری 2014کو پولیس کو نقصان پہنچانے کے لئے سروکلے کی حدود میں دھماکہ کیا تھا، مورخہ 4فروری 2014کو گورنمنٹ پرائمری سکول کونڑاکالونی پر دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کیا،اسی طرح مورخہ 1فروری 2016کوFCکے صوبیدار اور نائب صوبیدار کو نقصان پہنچانے کے لئے ان پر دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کیا تھا۔ جبکہ مزید تفتیش جاری ہے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ڈیرہ غازی خان کی بستی جیون جندانی میں 5 بچوں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہر...
07/10/2021

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ڈیرہ غازی خان کی بستی جیون جندانی میں 5 بچوں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیر اعلی عثمان بزدار کا جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت

وزیر اعلی نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں کمشنر ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی

غم کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔عثمان بزدار
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔عثمان بزدار

جب تاج اُچھالےجائینگے....جب تخت گراےُجائینگے...جنگ مایار.......سید احمد شہید  نے پُختونخواہ  میں اسلامی نظام کے نفاذ اور...
07/10/2021

جب تاج اُچھالےجائینگے....
جب تخت گراےُجائینگے...

جنگ مایار.......

سید احمد شہید نے پُختونخواہ میں اسلامی نظام کے نفاذ اور سکھوں کے خلاف جہاد اور مجاہدین اسلام کی مالی اعانت کیلئے مختلف علاقوں/ تپہ جات میں عشر وزکواة کو جمع کرنے کیلئے اپنے نمائندے منتخب کئے تھیں جو تمام عشر و زکواة اور صدقات کو جمع کرکے مجاہدین اسلام کے جنگی مرکز پنجتار خدوخیل پہنچاتے تھے
خادی خان (خان آف ہنڈ) بدھ سنگھ کے ساتھ مل گئے غداری کے بعد مجاہدین نے اپکو پھانسی دیکر مار دیا تو احمد ہوتی کو اپنے جان کے لالے پڑھ گئے آپ نے تمام خوانین. اور نام نہاد مولیوں اور ملکانان کا جرگہ بلا کر بہکایا کہ ایک دن یہ ہندوستانی مجاہدین ہم سب کو مار کر ہماری مال و جائیداد ضبط کر دینگے
مولیوں نے کہا کہ یہ لوگ عقیدہ وہابیت( موجودہ پنج پیری) پر یقین رکھتے ہے
مردے کے وفات پر اس کے روح کو عمل اسقاط بانٹنے پر گناہوں سے پاک کرنے کے بھی مخالف ہے
یہ لوگ اسقاط کو غریبوں اور یتیموں کے ساتھ ظلم قرار دیتے ہیں
یہ لوگ مزارات کی توہین کرتے ہے اور کہتے ہے کہ ان اولیاء/ مُردوں سے کچھ بھی نہیں ہوتا
سب کچھ زندہ خدا سے ہوتا ہے
اسقاط اور قبروں کے معاملے پر ہمارا ان لوگوں سے کئی بار مناظرہ بھی ہوا
ایک مولوی کا اعتراض تھا کہ یہ مہاجر وہابی مجاہدین عامیوں/ عام لوگوں کو قرآن مجید بمع تفصیر و پُشتوں ترجمعہ. کے ساتھ سکھاتے ہے جس کیلئے کم از کم چودہ علوم ضرور سیکھنے چاہئے

بعض خوانین نے جرگے کو یہ بھی بتایا کہ یہ مجاہدین چار سے ذیادہ بیویوں/شادیوں کے خلاف ہے جو کہ ہماری ضرورت ہے

تمام اعتراضات جرگے کو سُنانے کے بعد احمد خان ہوتی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم مجاہدین کو عشر وزکواة نہیں دینگے اور نہ مالی اعانت کرینگے بلکہ اُن کے نمائندوں کو اپنے علاقوں سے باہر نکال دینگے

اور اس عمل میں سب سے پہل میں خود کرونگا احمد خان ہوتی نے سید احمد شہید کے نمائندے کو جس کے پاس تقریباً پچیس25 مجاہد کھیتوں اور فصلوں میں جاکر لوگوں سے عشر وکواة اکٹھا کرنے کے خدمات انجام دیتے اُس نمائندے کو شہید کردیا اور باقی مجاہدین کو ہوتی سے نکال دیا
یہ خبر سید احمد شہید اور آپ کے قاضی القضاء قاضی سید محمد خبان تک پہنچ گئی۔۔۔۔

قاضی صاحب نے اس واقع کے چند روز بعد مانیری ، شیوہ کلے، شیخ جانا، کالو خان خان ،نواں کلی، اسماعیلہ، شہباز گڑھی، گڑیالہ، سدھم رستم، تمام بائیزئی کاٹلنگ، لوند خوڑ، گوجر گھڑی امازئی، طورو، مایار ہوتی، العرض تمام معززین سمہ کا ایک جرگہ منقعد کیا اور وعظ فرمایا کہ آپ بھائیوں نے بہ رضا رغبت عُشر وزکواة و اعانت مجاہدین اسلام کو دینا منظور کیا اور پھر خود ہی موقوف کردیا، اب بتاو کیا مرضی ہے بعض لوگ جو احمد خان ہوتی کے بہکاوے میں آگئے تھیں چاہتے کہ فوراً انکار کردیں مگر اکثریت نے کہا کہ ہم مشورہ کرکے جواب دینگے جب مشورہ کیا تو سب نے فیصلہ کیا کہ ہم نے ادائے عُشر و زکواة و اعانت مجاہدین اسلام کا جو عہد کیا تھا سچھے دل سے اس کے پابندی کرینگے
اس جرگے میں احمد خان ہوتی کو بھی واقعے کی وضاحت اور جواب طلبی کیلئے بُلایا تھا مگر اُس کی طرف سے جواب آیا تھا کہ وہ قاضی سید محمد خبان اور سید احمد ( شہید) سے آٹھ دن بعد خود ملاقات کرینگے
قاضی صاحب سمجھا کہ شاید احمد خان کو کوئی ضروری کام پیش آیا ہے ایک غازی جس کا نام اخوند خیرالدین تھا اور گوجر گڑھی سے آیا تھا آپنے قاضی صاحب کو بتایا کہ احمد خان اپنے سوتیلے بھائی رسول خان ہوتی کو نائب بناکر سرداران پشاور سُلطان محمد خان وغیرہ سے مجاہدین کے خلاف لشکر اور نوشہرہ میں سکھوں سے مالی امداد اکٹھا کر رہے ہے دو تین دن بعد اس خبر کی تصدیق ہوگئی

جرگہ ختم ہونے کے بعد سید صاحب نے احمد خان کو سبق سکھانے کیلئے غازیوں کو جمع کرنا شروع کیا
احمد خان کی غیر موجودگی میں ھوتی پر شبخون مارنے کیلئے قاضی صاحب کی قیادت میں لگ بھگ دوسو200 غازیوں کو روانہ کیا جن میں اکثریت پیادہ تھیں
احمد خان ہوتی کے دو2 قلعہ نما گھر تھیں جس کو مقامی لوگ " ھوتی گڑھی" اور "مردان گڑھی" کہتے تھیں
ھوتی گڑھی آپ کا آبائی/ پدری گھر تھا اس میں آپ کے چار بھائی محمد خان ہوتی ، رسول خان ہوتی، میرباز خان ہوتی ، اور منصور خان ہوتی رہتے تھے جبکہ مردان گڑھی جو ہوتی سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر تھا اُس میں آپ کی زوجہ جو سرداران پشاور درانی خاندان سُلطان محمد خان وغیرہ کی بہن تھی رہتی تھی
آپ کبھی اُدھر کبھی اِدھر رہ کر دونوں علاقوں کو کنٹرول کرتے تھے مگر ہوتی کو خاص مقام حاصل کیونکہ یہ کشران زئی/ کمال زئیوں کا گڑھ اور ریاست کا صدر مقام تھا،

جب ہوتی سے ۲ کلو میٹر کا فاصلہ رہ گیا تو ڈمامہ/ ڈول کی آوازیں بلند ہونے لگی رسول خان اور اُس کے بھائیوں کو حملے کی اطلاع مل چکی تھی اب شبخون مارنے کی صورت باقی نہ رہی کیونکہ دشمن ہوشیار اور تیار بیٹھا تھا
قاضی صاحب نے شاہ ڈھنڈ کے مقام پر رُک کر دو2 مقامی پختون جاسوسوں کو ہوتی کی دفاعی اور جنگی معلومات حاصل کرنے کیلئے بھیج دیئے

اور خود ننگے سر ہوکر زار و قطار روکر اللہ سے دعا مانگنے لگے کہ اے اللہ یہ تھوڑا سا لشکر آپ کے دین کی سربلندی اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے نکلا ہے اسے رسواء مت کرے اسے کامیابی دیں,

# سید احمد (شہید) نے مختلف تپہ جات سے مجاہدین کو اکٹھا کر کے گھڑی آمازئی کے راستے طورو پہنچ گئے
کیونکہ کہ احمد خان اور درانیوں کے لشکر کا رُخ سید احمد ( شہید) کے تعاوب میں ہوتی کے راستے مایار اور طورو کی طرف تھا اور وہ لڑائی پر تُلے ہوئے تھے طورو مردان سے چار میل جنوب کی طرف ہے
سید صاحب خود تو غازیوں کے بڑے جتھےکے ساتھ طورو میں مقیم ہوئے جبکہ قندھاری و اور ننگرہاریوں کی ایک جماعت کو گھڑی مایار میں بٹھا دیا تاکہ احمد خان اگر ہوتی مردان کی طرف سے طورو پر پیش قدمی کرتے تو مایار کے غازی انہیں روک سکتے تھے,جا بجا پہروں کا انتظام بھی کر دیا گیا,
شاہ اسماعیل کے پہنچنے کے دوسرے دن جاسوسوں کے سواروں نے اطلاع دی کہ درانیوں کی فوج مایار گاوں پر حملے کے ارادے سے نکلی ہے جس کی قیادت خود احمد خان ہوتی کر رہے ہے سید صاحب اس وقت مسجد میں بیٹھے تھے,

اور مجاہدوں سے مشاورت کر رہے تھے کہ اللہ تعالی کا نظام دیکھئے ہم ہندوستان سے ہجرت کرکے آئیں ہے کہ ہم مسلمانوں کو متفق کرکے کافروں سے جنگ کریں مجھے بڑا افسوس ہوا کہ کفار تو درکنار یہ مسلمان ہیں جو ہمارے مخالف اور دشمن بن گئے ہیں ہیں اور ہم سے لڑنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں ہم تو ہرگز نہیں چاہتے کہ ان سے لڑے جبکہ آپ نے سلطان محمد خان اور احمد خان ہوتی کو بارہاں سمجھایا لیکن وہ نفس و شیطان کے بہکاوے میں آئے شیطان نے شر پر اس قدر آمادہ کیا تھا کہ اس کے ذہن میں کوئی خیر پیدا نہیں ہوا,

سو خیر...!!
اب جو کچھ بھی ہو گا اللہ ہی کی طرف سے ہوگا,,
احمد خان ہوتی کے لشکر کے نکلنے کی خبر سنتے ہی سید صاحب نے شُتری نقارہ بجا کر مجاہدوں کو کوچ کرنے کا حکم دے دیا جنگ کیلئے میدان میں پہنچے تو حضرخان مایار سے یہ خبر لایا کہ احمد خان کے کچھ آدمیوں نے مایار گاوں پر گولیاں چلوائی تھی جب گاوں سے جواب میں بھاڑھیں ماری گئیں ماری گئی تو احمد خان کی فوج واپس بھاگ گئی سید صاحب دیر تک میدان میں ٹھہرے رہے کہ ممکن ہے ہے درانیوں کی مراجعت جنگی چال پر مبنی ہوں ہو اور وہ بے خبر ہوکر دوبارہ حملہ کردیں مگر جب یقینی طور پر اطلاع مل گئی کہ فوری حملے کا کوئی اندیشہ نہیں تو سید صاحب صاحب پہروں کا انتظام کر کے دوبارہ مایار سے طورو چلے گئے,
*صبح جنگ کا آغاز*
آپ نے حکم دیا تھا کہ پیادوں اور سواروں میں باری باری سوئے اور اور آدھی مجاہد جاگتے رہے اس حکم پر پورے اہتمام سے عمل ہوا
*دُعا*
دوسرے روز نماز فجر ادائیگی کے بعد سید صاحب نے ننگے سر ہو کر دعا مانگی,
مجاہدین کھانا پکانے میں لگ گئے عین اسی حالت میں مایار سے ایک آدمی آگیا اور اطلاع دی کہ احمد خان کے فوج نے دوسرا نقارہ بھی بجا دیا ہے اور جنگ کرنے کے لئے نکل چکے ہیں,غازیوں نے کھانا چھوڑ کر جنگ کی تیاریوں میں لگ گئیں اس وقت سید صاحب کے پاس مندرجہ ذیل ملکی خوانین وہ علماء موجود تھیں,

۱(فتح خان پنجتار)
۲(منصور خان گھڑیالہ)
۳( آنند خان شیوہ)
٤(مشکار خان شیوہ)
۵(اسماعیل خان کلابٹ)
٦(سرور خان امازئی)
۷(خواص خان اکوڑہ خٹک)
۸(شہبازخان اکوڑہ خٹک
برادر خواص خان)
۹(فتح خان زیدہ)
۱٠(دلیل خان طورو)
۱۱(نسیم خان لونڈ خوڑ)
۱۲(قاضی سیدامیر کوٹھا)
۱۳(ملا بہاوالدین ٹوپی)
۱٤(ملا باقی دا گئی)

جاری.... منتظر رہے..
*شکیل پرویز پار ھوتی مردان*

سوات بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ نے اپنے آفس میں اردلی روم کا انعقادکیامنعقدہ اردلی روم میں پولیس جوانوں کو عز...
07/10/2021

سوات بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ نے اپنے آفس میں اردلی روم کا انعقادکیا
منعقدہ اردلی روم میں پولیس جوانوں کو عزت کیساتھ کرسیوں پر بٹھا کر ان کی جائز عرض معروض سن کر ڈی پی او شانگلہ رحیم شاہ خان نے بروقت حل کرنے کی احکامات جاری کئے
اس اردلی روم میں ہر رینک کے پولیس جوانان یکے بعد دیگرے پیش ہوئے ان کی عرض معروضات سن کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم شاہ خان نے بر موقع احکامات صادر فرماکر ان کی مشکلات کا ازالہ کیا نیز جو پولیس افسران اپنے ڈیوٹی کے دوران غفلت کے مرتکب ہوتے ہیں یا جن کے خلاف شکایات موصول ہوتی ہیں اور ان کی پولیس رول کے مطابق انکوائری مکمل ہوتی ہے ان کے خلاف سزاؤں کا فیصلہ بھی اس اردلی روم میں کیا جاتا ہے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رحیم شاہ خان نے جوانوں کو کہا کہ پولیس ایکٹ 2017 کی روشنی میں اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دیں، عوامی خدمات کو فرض عین سمجھ کر شہریوں کیساتھ بہترین اخلاق اور اچھے رویئے کا مظاہرہ کریں
عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پولیس فورس کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر روایتی تھانہ کلچر اور عوام کیساتھ پولیس کے طرز عمل میں واضح تبدیلی رونما ہوئی ہے

07/10/2021
06/10/2021

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mashaal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share