Breaking News.pk

  • Home
  • Breaking News.pk

Breaking News.pk Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Breaking News.pk, News & Media Website, .

پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے گھر پرپولیس کی بھاری نفری کا چھاپا سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ق لیگ کے رہنما مون...
01/02/2023

پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے گھر پرپولیس کی بھاری نفری کا چھاپا
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی کے گھر پر پولیس کی بھاری نفری نے چھاپا مارا۔
ذرائع کے مطابق گجرات پولیس کی بھاری نفری نے علی الصبح سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی کے گھر کنجاہڑی ہاؤس پر چھاپا مارا۔ پولیس کی درجنوں گاڑیوں اور سیکڑوں اہل کاروں نے رہائش گاہ کو چاروں جانب سے گھیرے میں لے کر ارد گرد گشت شروع کردیا.ذرائع کے مطابق پولیس نہ کنجاہڑی ہاؤس کے آہنی گیٹ کو توڑنے کی کوشش کی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چھاپے کے وقت سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اس رہائش گاہ پر موجود تھے جب کہ مونس الٰہی گزشتہ دنوں سے بیرون ملک میں ہیں۔
پولیس سمیت دیگر اداروں نے 4 گھنٹے تک رہائش گاہ کو حصار میں لیے رکھا، تاہم داخل ہونے کی کوشش ناکام رہی۔ علی الصبح 4 بجے مارے گئے چھاپے کے بعد سورج طلوع ہوتے ہی پولیس نے رہائش گاہ کا محاصرہ ختم کردیا۔
دوسری جانب ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی لاہور میں ہیں جب کہ چوہدری برادران کی فیملی کا بھی کوئی فرد رہائش گاہ پر موجود نہیں تھا۔دریں اثنا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ظہور الٰہی ہاؤس کنجا گجرات پر غیر قانونی پولیس چھاپے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو رات کے اندھیرے میں ہراساں کیا گیا۔ 2 ماہ کی نگراں حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔ نگراں حکومت کی ان غیر قانونی حرکات پر ہم عدالت جائیں گے۔ ہمیں آزاد عدلیہ پر پورا بھروسا ہے۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ شہباز شریف چادر اور چاردیواری کے تقدس کا خیال کرے۔ اب لوگ ان کے گھروں کے سامنے بھی احتجاج کریں گے۔ محسن نقوی کا کام صاف و شفاف الیکشن کروانا ہے۔ملک میں دہشت گردی ہو رہی ہے اور حکمرانوں نے پولیس اور انتظامیہ کو انتقامی کاروائیوں پر لگا رکھا ہے۔

ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلوگرام کا بڑا اضافہحکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل ...
01/02/2023

ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلوگرام کا بڑا اضافہ
حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی بم بھی گرا دیا، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلو گرام کا اضافہ کردیا۔
پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلوگرام کا اضافہ کر دیا گیا ایل پی جی کی قیمت 204 سے بڑھ کر 264 روپے ہوگئی۔
چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈالر، پٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم گرا دیا گیا، ایل پی جی کی قیمت میں تاریخ ساز اضافہ ہوا ہے، جس سے غریب کی کم توٹ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایل پی جی مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے، بلیک قیمت پر سرکاری مہر لگا دی، اب گیس مافیا کی چاندی ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق اوگرا کی جانب سے ماہ فروری 2023 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیش جاری کر دیا ہے، اوگرہ نے ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلواضافہ کردیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر 703 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 2706 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
بیش بہا اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 3115 روپے اور کمرشل سلنڈر 11984 روپے میں فروخت ہوگا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر ہے اور من مانی قیمت پر ایل پی جی کی فروخت جاری ہے۔
چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری بحرانی حالات میں سرکاری گیس کمپنی مافیا بن گئی ہے، ملک میں یومیہ 5000 ٹن ایل پی جی فروخت ہورہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر عوام کو سستی گیس فراہم کرنی ہے تو لوکل پلانٹ JJVL چلانا ہوگا، JJVL آپریشنل کرنے سے یومیہ 550 تا 750 میٹرک ٹن ایل پی جی کی پیداوار ہوگی جس سے مافیا کا خاتمہ اور صارفین کے لیے ایل پی جی کو مقررہ سرکاری قیمت پر لایا جاسکتا ہے۔
عرفان کھوکھر نے کہا کہ جے جے وی ایل کی 31ماہ سے بندش کے باعث 157 ارب روپے ریونیو خسارہ ہوچکا ہے، سرکاری گیس کمپنی نے جے جے وی ایل کی مستقل بندش کے لیے لابنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔

شپنگ ایجنٹ نے 500 کنٹینرز غائب کر دیےکراچی میں رجسٹرڈ ایک شپنگ ایجنٹ نے 600 کنٹینرز غائب کردیے۔شپنگ سیکٹر کے ذرائع سے مع...
01/02/2023

شپنگ ایجنٹ نے 500 کنٹینرز غائب کر دیے
کراچی میں رجسٹرڈ ایک شپنگ ایجنٹ نے 600 کنٹینرز غائب کردیے۔
شپنگ سیکٹر کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کراچی میں رجسٹرڈ ایک شپنگ ایجنٹ نے 600 کنٹینرز غائب کردیے ہیں جس سے کنٹینرز کی قلت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ایکسپورٹرز کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشن نے اپنے اراکین کو مطلع کیا ہے کہ اس قسم کے جعلی شپرز سے ہوشیار رہیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں رجسٹرڈ ایک شپنگ ایجنٹ نے بندرگاہوں سے 600 خالی کنٹینرز اٹھاکر غائب کر دیے، مبینہ طور پر خالی کنٹینرز پشاور پہنچائے گئے کارگو ایجنٹ نے کنٹینر ریلیز آرڈر حاصل کرکے خالی کنٹینرز بندرگاہ سے جمع کیے۔

میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکامپنجاب کے علاقے میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیا...
01/02/2023

میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
پنجاب کے علاقے میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا تاہم پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق 20 سے 25 جدید اسلحے سے لیس حملہ آور اور دہشت گرد نے میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر حملہ کیا، جس پر پولیس ، سی ٹی ڈی اور دیگر فورسز نے جواں مردی کے ساتھ مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔
ڈی پی او میانوالی محمد نوید حملے کے فوری بعد مزید نفری کے ہمراہ تھانہ مکڑوال پہنچے جبکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ایس ایچ او مکڑ وال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بہادری و فرض شناسی پر ایس ایچ او اور محرر کو شاباش دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کا تعاقب جاری رکھتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس اور سپیشل برانچ آپریشن میں میانوالی پولیس کو بھرپور معاونت فراہم کریں۔
ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) میانوالی محمد نوید نے بتایا کہ حملے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے، پندرہ سے بیس دہشتگردوں نے تھانہ مکڑوال پر حملہ کیا اور جدید آتشیں اسلحہ استعمال کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے چند دہشتگرد زخمی بھی ہوئے تاہم اُن کے ساتھی زخمیوں کو ساتھ لے کر پہاڑوں کی طرف فرار ہوگئے۔
پولیس نے حملے کے بعد دہشت گردوں کی گرفتاری کیلیے علاقے کو گھیرے میں لے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
اُدھر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میانوالی حملے کے پیش نظر چار رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی، جس میں ایڈیشنل آئی جیز ٹریننگ ، سپیشل برانچ ، آپریشنز اور ڈی آئی جی آئی ٹی شامل ہیں۔مذکورہ کمیٹی آر پی او سرگودھا کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے تعاقب کےلیے سرچ اور کومبنگ آپریشنز پلان کرے گی۔ آئی جی پنجاب کی میانوالی بلخصوص تھانہ مکڑوال اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشنز میں تیزی کی ہدایت بھی کی ہے۔
ڈاکٹر عثمان انوار نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں اور ایجنسیوں کے ساتھ مل کر میانوالی میں بھرپور سرچ آپریشن کئے جائیں، دہشت گرد عناصر اور انکے سہولت کاروں کو زیرو ٹالرینس کے تحت کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
عیسیٰ خیل کا علاقہ صوبہ خیبرپختونخوا کی سرحد سے متصل ہے اور تھانہ مکڑوال سے 10 سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر کے پی کے شروع ہوجاتا ہے۔
تھانہ مکڑوال پر 10 بجے کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس پر تھانے میں موجود اہلکاروں نے بہادری اور دلیری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور دہشتگردوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی ضلع بھر کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری کردیا گیا جبکہ تمام اسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسرز اور دیگر اسٹاف بھی پہنچ گیا۔

ہائی کورٹ ازخود نوٹس کا اختیار استعمال نہیں کر سکتی، سپریم کورٹسپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس لینے سے متع...
31/01/2023

ہائی کورٹ ازخود نوٹس کا اختیار استعمال نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس لینے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ہائی کورٹ از خود نوٹس کا اختیار استعمال نہیں کر سکتی۔
عدالت عظمیٰ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی کورٹ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت ازخود نوٹس لینے کا اختیار نہیں رکھتی۔ صرف سپریم کورٹ کو آرٹیکل 184/3 کے تحت از خود نوٹس کا اختیار حاصل ہے۔ ہائی کورٹ کے از خود نوٹس کے اختیار سے متعلق 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے سامنے صرف اشیا کی قیمتوں کا معاملہ زیر سماعت تھا۔ ہائی کورٹ نے ایک سے زائد مرتبہ از خود نوٹس کا اختیار استعمال کیا۔ ہائی کورٹ نے پولٹری اشیا کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ دیا۔ اشیا کی درآمد و برآمد کا اختیار عدالت نہیں بلکہ صرف انتظامیہ کے پاس ہے۔ ہائی کورٹ نے نہ صرف از خود نوٹس کا اختیار استعمال کیا بلکہ انتظامی دائرہ اختیار میں دخل اندازی بھی کی۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کئی خامیاں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے لائیو اسٹاک اور پولٹری اشیا کی قیمتوں کے تعین کے لیے کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے حکومتی اہل کاروں کو معیاری دودھ و دیگر اشیاءکی فروخت یقینی بنانے کے لیے مارکیٹس کے دورے کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے صدر برقرار، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا.الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا ...
31/01/2023

چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے صدر برقرار، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا.
الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر قرار دیتے ہوئے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین ہی مسلم لیگ ق کے صدر برقرار رہیں گے۔
الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت حسین کی برطرفی پارٹی آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی کارروائی بھی غیر قانونی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں ق لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا جاری کردہ پارٹی الیکشن شیڈول بھی کالعدم قرار دے دیا۔
پارٹی صدارت سے ہٹائے جانے کے خلاف چوہدری شجاعت نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی، جس پر الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس اگست میں فیصلہ محفوظ اور حکم امتناع پر چوہدری شجاعت حسین کو بحال کیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں 26 جنوری کو مسلم لیگ ق کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا تھا، جس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹا کر چوہدری وجاہت حسین کو ق لیگ کا بلامقابلہ صدر اور طارق بشیر چیمہ کو ہٹا کر ان کی جگہ کامل علی آغا کو مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا تھا۔ اجلاس میں چوہدری پرویز الٰہی کو پارٹی کا پنجاب کا بلامقابلہ صدر بھی منتخب کیا گیا تھا۔
اس سے پہلے 16 جنوری کو ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے سے متعلق بیان پر پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت معطل کردی تھی۔

پاکستانی فنکارہ شازیہ سکندر کا بنایا مجسمہ امریکی عدالت کے باہر نصب پاکستان نژاد امریکی فنکارہ شازیہ سکندر کا بنایا ہوا ...
31/01/2023

پاکستانی فنکارہ شازیہ سکندر کا بنایا مجسمہ امریکی عدالت کے باہر نصب
پاکستان نژاد امریکی فنکارہ شازیہ سکندر کا بنایا ہوا مجسمہ ’لیڈی جسٹس‘ امریکی عدالت کے باہر نصب کیا گیا ہے۔
یہ مجسمہ ’جسٹس‘ کے متعلق خواتین کی طرف سے پہلی پیشکش ہے اور اسے مین ہٹن میں نیویارک اپیلینٹ کورٹ ہاؤس کے باہر رکھا گیا ہے۔امریکی میڈیا سے گفتگو میں شازیہ سکندر کا کہنا تھا کہ اس مجسمے کی ثقافتی سطح پر بہت ضرورت تھی کیوں کہ پوری دنیا میں طاقت کی پیشکش کے روایتی انداز میں تبدیلی آرہی ہے۔شازیہ سکندر کا مجسمہ اس حوالے سے بھی اہم ہے کہ امریکہ میں خواتین کے پیداواری حقوق پر بحث جاری ہے کیوں کہ امریکی سپریم کورٹ نے ایبورشن کے آئینی حق کو ختم کردیا تھا۔فنکارہ نے اپنے بیان میں لکھا کہ بطور انصاف خواتین کے تصور کو صدیوں سے پیش کیا جارہا ہے لیکن اسے اپنے حق میں بولنے کی آواز پچھلی صدی میں ملی ہے۔

اردو زبان بولنے پر طالبعلم کے ساتھ بدسلوکی؛ اسکول کی رجسٹریشن معطل، جرمانہ عائد صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ کی ہدایت...
31/01/2023

اردو زبان بولنے پر طالبعلم کے ساتھ بدسلوکی؛ اسکول کی رجسٹریشن معطل، جرمانہ عائد
صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ کی ہدایت پر کراچی کے نجی اسکول میں اُردو زبان بولنے والے طالب علم کے ساتھ بدسلوکی پر ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز نے اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی اور بد سلوکی کرنے والی ٹیچر کو فارغ کروادیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار شاہ نے نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں قائم سویلائزیشن اسکول میں بچے کے ساتھ بد سلوکی اور سزا دینے پر واقعے کا نوٹس لے کر انکوائری کے احکامات جاری کیے تھے۔نجی اسکولوں کے ڈائریکٹوریٹ کی پانچ رکنی کمیٹی نے انکوائری کے بعد رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد انہوں نے نجی اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی اور اسکول پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ کمیٹی کی جانب سے اسکول پرنسپل اور والدین کے بیان قلم بند کیے گئے۔
وزیر تعلیم سردار شاہ نے اس حوالے سے کہا کہ سیکھنے کے عمل میں مادری زبانیں بولنے پر کسی بھی بچے پر جبر نہیں کیا جا سکتا مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنا صوبے کے بچوں کا قانونی حق ہے۔
اس حوالے سے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز سویلائزیشن پبلک اسکول سبطین نقوی نے اپنے وضاحتی بیان میں بتایا کہ 27 جنوری کو پیش آنے والا واقعہ ہمارے فلسفے اور سوچ کے خلاف ہے، واقعے کی مرتکب خاتون ٹیچر کا استعفی منظور کر لیا گیا ہے وہ اب اسکول کا حصہ نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سویلائزیشن اسکول اردو کی ترویج میں اپنا واضح کردار ادا کرتا رہا ہے اسکول ماضی میں نامور شعرا کے مشاعرے بھی منعقد کرچکا ہے جس میں افتخار عارف، فہمیدہ ریاض، امجد اسلام امجد جیسے شعرا مشاعروں میں شریک ہوئے ہیں سویلائزیشن اسکول کسی صورت انگریزی کو اردو پر ترجیح نہیں دیتا۔

زرداری پر قتل کا الزام، شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے، مقدمہ درج ہونے کا امکان سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل ...
31/01/2023

زرداری پر قتل کا الزام، شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے، مقدمہ درج ہونے کا امکان
سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے کے خلاف شکایت پر پولیس نے شیخ رشید کو تھانے طلب کرلیا۔
وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آبپارہ میں شہری کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست جمع کروائی گئی ہے، جس میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے کی شکایت کی گئی ہےشہری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک انٹرویو میں سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کو قتل کرانے کی سازش کا الزام لگایا ہے۔ شیخ رشید نے ایک سازش کے تحت آصف زرداری پر یہ الزام لگایا ہے، جس سے سابق صدر اور ان کے خاندان کو مستقل خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔
شہری راجا عنایت کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے لیے دی گئی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الزام کے ذریعے سازش کرنے پر شیخ رشید سمیت دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، جس پر پولیس نے شیخ رشید کو آج شام تھانے طلب کیا تاہم وہ نہیں گئے۔
اطلاعات ہیں کہ شیخ رشید کی جانب سے کوئی نمائندہ پیش نہ ہوا، شیخ رشید کو پانچ بجے تھانہ آب پارہ طلب کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے خلاف درخواست پر رپٹ درج کرلی ہے، عدم حاضری پر انہیں الزامات کا جواب دینے کے لیے مزید ایک نوٹس دیا جائےگا اور ان سے ثبوت مانگا جائے گا، ثبوت فراہم کرنے میں ناکامی پر اعلیٰ افسران کی اجازت سے مقدمہ درج کرنے کی کارروائی کو آگے بڑھایا جائےگا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے اگر ثبوت فراہم نہ کیے تو ان کے خلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ پانچ سو پانچ کے تحت مقدمہ درج ہوگا، دفعہ پانچ سو پانچ کا مطلب کسی کے بارے میں جان بوجھ کرجھوٹی افواہ پھیلانا، کسی کونقصان پہنچانے کی نیت سے لوگوں کو اس کے خلاف ورغلانا، سنگین نوعیت جھوٹے الزامات سے کسی کی شہرت کو داغ دار کرنا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دفعہ پانچ سو پانچ کے تحت جرم ثابت ہونے کی سزا سات سال ہے اور یہ ناقابل ضمانت جرم ہے، شیخ رشید کو آصف زرداری کے خلاف ثبوت فراہم کرنے کا ایک اورموقع دیا جائے گا جس میں ناکامی پر پرچہ کاٹ دیں گے۔

عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہپاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ کر لی...
31/01/2023

عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان آئندہ چند روز میں بنی گالہ منتقل ہونگے۔ عمران خان کی اسلام آباد میں بنی گالہ رہائشگاہ کی سیکیورٹی بڑھانے کی تیاریاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کے لیے دو خصوصی بلٹ پروف کمرے تیار کرلیے گیے ہیں۔ کمروں کی کھڑکیوں کو بلٹ پروف شیشوں سے تبدیل کردیا ہے، جبکہ نجی سیکیورٹی کمپنی کی مزید نفری بھی عمران خان کی رہائشگاہ پر تعینات کی جائے گی۔
عمران خان کی ٹانگ کا زخم مکمل طور پر ٹھیک ہونے میں مزید چند روز درکار ہیں۔ ٹانگ ٹھیک ہوتے ہی عمران خان زمان پارک لاہور سے بنی گالہ اسلام آباد منتقل ہو جائیں گے۔

توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس،عمران خان پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہتوشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کیخلاف فوجداری کاررو...
31/01/2023

توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس،عمران خان پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کیس میں عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کے کیس کی سماعت کی۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس عدالت کو بھیجا تھا۔
عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔ عمران خان پر فرد جرم آئندہ سماعت میں 7 فروری کوعائد کی جائے گی۔
توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں عدالت نے آج عمران خان کو طلب کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔
عدالت نے وکیل علی بخاری سے استفسار کیا کہ عمران خان کا وکالت نامہ کدھر ہے جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ وکالت نامہ اس وقت تک نہیں آ سکتا جب تک عمران خان خود نا آئیں۔
وکیل علی بخاری کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ سماعت پر عمران خان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا۔ عدالت نے وکیل کو آج وکالت نامہ جمع کرانے کی ہدایت کی۔ وکیل کا موقف تھا کہ جب تک شورٹی بانڈز نہیں آ جاتے تب تک یہ وکالت نامہ نہیں دے سکتے۔

زرداری پر عمران خان قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید تھانے طلبسابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگا...
30/01/2023

زرداری پر عمران خان قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید تھانے طلب
سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے کے خلاف شکایت پر پولیس نے شیخ رشید کو تھانے طلب کرلیا۔
وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آبپارہ میں شہری کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست جمع کروائی گئی ہے، جس میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے کی شکایت کی گئی ہے۔
شہری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک انٹرویو میں سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کو قتل کرانے کی سازش کا الزام لگایا ہے۔ شیخ رشید نے ایک سازش کے تحت آصف زرداری پر یہ الزام لگایا ہے، جس سے سابق صدر اور ان کے خاندان کو مستقل خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔
شہری راجا عنایت کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے لیے دی گئی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الزام کے ذریعے سازش کرنے پر شیخ رشید سمیت دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، جس پر پولیس نے شیخ رشید کو آج شام تھانے طلب کرلیا

صوابی میں سی ٹی ڈی آپریشن، خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اُڑالیاصوابی میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 2 خودکش حمل...
30/01/2023

صوابی میں سی ٹی ڈی آپریشن، خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا
صوابی میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 2 خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔
پولیس کے مطابق صوابی میں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں شرپسندوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ ہنڈ کے علاقے میں ہونے والے آپریشن کے دوران کافی دیر تک فائرنگ کاتبادلہ جاری رہا، اس دوران پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔
آپریشن کے دوران خودکش حملہ آوروں نے راہ فرار نہ پاتے ہوئے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جب کہ ایک شرپسند کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شرپسندوں کے خلاف رات گئے ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں خودکش حملہ آوروں کی ہلاکت اور ایک شرپسند کی گرفتاری سے تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

پشاور پولیس لائن کی مسجد میں خودکش دھماکے میں 2 افراد شہید، 50 زخمی تھانہ پولیس لائن کی مسجد کے اندر خود کش دھماکے کے با...
30/01/2023

پشاور پولیس لائن کی مسجد میں خودکش دھماکے میں 2 افراد شہید، 50 زخمی
تھانہ پولیس لائن کی مسجد کے اندر خود کش دھماکے کے باعث دو افراد شہید اور 50 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا عین ظہر کی نماز کے وقت ہوا جس کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
دھماکے کے بعد پشاور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، زخمیوں اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اسپتال ترجمان محمد عاصم کے مطابق دھماکے کے تقریباً 50زخمیوں کو ایل آر ایچ لایا گیا ہے جبکہ دو افراد کی لاشیں بھی منتقل کی گئی ہیں۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک ہے البتہ زیادہ تر کی حالت تسلی بخش ہے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
دھماکے کی شدت کے باعث مسجد کا ایک حصہ بھی شہید ہوگیا ہے۔
حملہ آور نمازیوں کے ساتھ ساتھ تھانے کے مرکزی دروازے سے داخل ہوکر تین سے چار حفاظتی لائن عبور کرکے مسجد میں داخل ہوا۔ دھماکے کے بعد تھانہ پولیس لائن کے مرکزی دروازے کو بند کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا اسٹار نے اسلام کیلئے لاکھوں فالوورز والے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیئے پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار اور ماڈل حسن عابد نے...
30/01/2023

سوشل میڈیا اسٹار نے اسلام کیلئے لاکھوں فالوورز والے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیئے
پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار اور ماڈل حسن عابد نے اسلام کیلئے اپنے لاکھوں فالوورز والے ٹک ٹاک اور یوٹیوب کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیئے۔
حسن عابد کو انسٹاگرام پر ڈھائی لاکھ سے زائد افراد فالو کرتے ہیں اور یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر ان کے لاکھوں فالوورز اور سبسکرائبر تھے۔اپنی انسٹاگرام پر پوسٹ پر حسن عابد نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی وڈیوز کو ڈیلیٹ کردیں کیوں کہ وہ نہیں چاہتے کہ وڈیوز کی گردش ان کے گناہوں میں مزید اضافہ کرے۔انہوں نے ایک تفصیلی نوٹ تحریر کیا جس میں اسلام سے متعلق اپنی رغبت کو بیان کیا ہے، ایک موٹیویشنل وڈیو شیئر کرکے حسن عابد نے لکھا کہ اس وڈیو نے مجھے بہت متاثر کیا ہے اور مجھے درست راستہ دکھایا ہے۔حسن عابد نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ میں نے لاکھوں فالوورز والے اپنے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیئے ہیں اور مجھے اس کا کوئی افسوس نہیں ہے اور نہ کبھی افسوس ہوگا۔

امارات کے صدر کا اسلام آباد کا دورہ منسوخمتحدہ عرب امارات کےصدر شیخ محمد بن زید ال نہیان نے اسلام آباد کا ایک روزہ سرکار...
30/01/2023

امارات کے صدر کا اسلام آباد کا دورہ منسوخ
متحدہ عرب امارات کےصدر شیخ محمد بن زید ال نہیان نے اسلام آباد کا ایک روزہ سرکاری دورہ موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کردیا۔
وہ صبح ساڑھے سات بجے سے ٹیک آف کے منتظر تھے مگر بہاولپور میں شدید بارش اور موسم کی صورتحال کے باعث اسلام آباد نہیں آسکے۔ سکیورٹی نے موسم کی خرابی کی وجہ سے انہیں اڑان کی اجازت نہیں دی۔
صدر شیخ محمد بن زید ال نہیان کے دورہ اسلام آباد کی تاریخوں کا دوبارہ اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے دورے کی منسوخی پر اپنے افسوس کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ جلد دو دن کے دورے پر اسلام آباد آؤں گا، ان شاءاللہ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی سلامتی و حفاظت ہمیں زیادہ عزیز ہے، موسم کی شدت میں پرواز کا خطرہ نہیں لے سکتے۔
آئی جی اسلام آباد و سکیورٹی ڈویژن نے نفری ہٹادی اور اسلام آباد کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئیں۔
ان کے دورے کے پیش نظر آج وفاقی دارالحکومت میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا گیا۔
ان کے دورے کی تمام تیاری مکمل تھی۔ انہیں جے ایف 17 طیاروں کے حفاظتی حصار میں پی اے ایف نور خان ائر بیس پہنچنا تھا جہاں 21 توپوں کی سلامی دی جانی تھی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے اہم اراکین ان کے استقبال کے لیے تیار تھے لیکن تمام تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔
شیخ محمد بن زید ال نہیان 25 جنوری کو نجی دورے پر پاکستان پہنچے تھے , وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رحیم یار خان کے ہوائی اڈے پران کا استقبال کیا تھا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان رحیم یار خان میں ملاقات بھی ہوئی تھی جہاں شیخ محمد بن زید ال نہیان کا گھر بھی ہے۔

لال حویلی سیل کرنا سیاسی دہشتگردی اور فاشزم ہے، شیخ رشیدعوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ لال حویلی سیل کرنا...
30/01/2023

لال حویلی سیل کرنا سیاسی دہشتگردی اور فاشزم ہے، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ لال حویلی سیل کرنا سیاسی دہشتگردی اور فاشزم ہے۔
شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ رات کےاندھیرے میں حکومت پرشب خون مارنےوالوں نےلال حویلی پرشب خون مارا ۔ پانچ مرلہ سےکم لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت ہےاورعوامی خدمت کا مرکزی سیکریٹریٹ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رینجرز اور ایف سی سے مدد مانگی ان کے انکار کرنے پر ایف آئی اے اور پولیس کی مدد سے لال حویلی کو سیل کردیا۔ لال حویلی سیل کرنا فاشزم اور سیاسی دہشتگردی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی اگر ہماری ذاتی ملکیت نہیں تو ہم قومی مجرم ہیں۔ ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا۔ سولہ وزارتوں کی چھان بین سے کچھ نہ ملا تو لال حویلی پر چڑھائی کردی جس کی پہلے ہی 15 فروری عدالت میں تاریخ ہے۔ برطانوی کمپنی لال حویلی پر فلم بنانے جا رہی ہے جو ان کو برداشت نہیں ہوا۔

شیخ رشید کی آبائی رہائشگاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی راولپنڈی میں آبائی رہائشگاہ لال حویلی...
30/01/2023

شیخ رشید کی آبائی رہائشگاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی راولپنڈی میں آبائی رہائشگاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا، محکمہ متروکہ وقف املاک نے علی الصبح پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کارروائی کی۔
ایڈمنسٹریٹر محکمہ متروکہ وقف املاک آصف محمود نے بتایا کہ محکمہ نے راولپنڈی میں شیخ رشید کی لال حویلی سمیت 7 یونٹس کو سیل کیا ہے جبکہ لال حویلی کے ایک یونٹ کی رجسٹری کی تصدیق کے لیے حکام کو لکھ دیا ہے، رجسٹری تصدیق پر سیل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا
آصف محمود نے کہا کہ لال حویلی سرکاری اراضی ہے جس پر عرصہ دراز سے قبضہ کیا گیا ہے۔
لال حویلی سیل کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری اور ضلعی انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔ محکمہ اوقاف نے لال حویلی کے تمام داخلی دروازوں پر سرکاری تالے لگا کر سیل کر دیے ہیں، محکمہ مزید قانونی کارروائی آج سے شروع کرے گا۔
دوسری جانب، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی کو سیل کرنے کا قدم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وکلاء کو پٹیشن تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور دو گھنٹے میں اقدام چیلنج کیا جائے گا۔ درخواست میں لال حویلی ڈی سیل کرنے کی استدعا کی جائے گی اور سینیر جج جسٹس صداقت علی خان سماعت کریں گے۔
شیخ رشید احمد کے وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے کہا کہ لال حویلی سیل کرنے کی فوٹیج اور تصاویر حاصل کر لی ہیں۔
متروکہ وقف املاک کی جانب سے کارروائی پر صدر ایپکا نے کہا کہ محکمے نے ایجوکیشن دفاتر، اسکولز ایجوکیشن اور کالجز ڈائریکٹوریٹ بھی سیل کر دیا، اگر ڈی سیل نا کیا تو سخت احتجاج ہوگا۔
محکمہ لٹریسی دفتر اور چیف ایگزیکٹو افسر تعلیم کا دفتر بھی سیل کیا گیا ہے۔
محکمہ وقف متروکہ املاک کا کہنا ہے کہ کالج ڈائریکٹوریٹ، لٹریسی اور اسکولز ایجوکیشن ہماری ملکیت ہیں، یہ بلڈنگز اب ہم ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو نہیں دیں گے۔
لال حویلی سیل کارروائی میں کسی بھی قسم کی مزاحمت نہیں ہوئی جبکہ کارروائی کے وقت شیخ رشید اور سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق حویلی میں موجود نہیں تھے، حویلی میں موجود ملازمین نے بھی کوئی مزاحمت نہیں کی

قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصافپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ ق...
30/01/2023

قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی 33 نشستوں پر عمران خان ہی ضمنی الیکشن لڑیں گے۔
عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور فواد چوہدری کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔اجلاس میں پنجاب کی نگراں حکومت اور دونوں صوبوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن سمیت قومی اسمبلی کے 33 حلقوں پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات ہوئی۔اجلاس کے بعد پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے مشترکہ پریس میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے 33 حلقوں پر ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور تمام نشستوں پر عمران خان ہی امیدواقر ہوں گے.پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کے اجلاس میں ملکی صورت حال اور ضمنی الیکشن پر بھی غور کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئین کے تحت 90 دن کے اندر تحلیل اسمبلیوں پر انتخابات کروائے جائیں پولیٹیکل انجینرنگ سے ضمنی انتخابات کروائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو پولیس کے بل بوتے پر الیکشن کروائے گئے تھے لیکن عوام نے انکو مسترد کیا اور بلے کے نشان پر مہر لگائی، امید کرتے ہیں 16 مارچ کو بھی قوم واضح جواب دے گی۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں قوم ایک بار پھر بتائے گی کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہے کیونکہ اُسے معاشی تباہی پھیلانے والے امپورٹڈ ٹولے سے اب نجات چاہیے، عمران خان کو ہٹانے کی کوشش ایک طبقے کے ذہن میں ہے مگر چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ اللہ کی طاقت ہے اور وہ عوام کی کچہری میں سرخرو ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے بعد ہم نے عوام کا اعتماد پایا ہے جبکہ حکومت نے اپنی ساکھ کھوئی ہے، اقتدار میں آنے والوں کی ترجیح اپنے کیسز سے فرار ہے وہ اپنی کرپشن پر پردہ چاہتے ہیں جبکہ ہم چاہتے ہیں عوام فیصلہ کرے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فواد چودھری کے ساتھ ہونے والا سلوک سب دیکھ رہے ہیں، ماضی میں جو فواد پر تنقید کرتے تھے آج وہ بھی اس روپے پر انکے ساتھ ہیں سب نے ان کے ساتھ سلوک کہ مذمت کی ہے ۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہمارا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، صدر کی خواہش تھی کہ ہمیں آئین پر عملدرآمد کیلیے کوئی راستہ نکالنا چاہیے، سیاسی انجینئرنگ سے ضمنی الیکشن کروائے جارہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا کی بیان کہ الیکشن کی تاریخ ایجنسیوں اور الیکشن کمیشن طے کرے گی کے خلاف صدر مملکت سے نوٹس لینے کی قرار داد منظور بھی منظور کی گئی جبکہ معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور بگڑتی معاشی صورتحال پر بھی قرار داد منظور کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی نے اجلاس میں مہنگائی اور بگڑتی معاشی صورت حال کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی جسے اراکین نے کثرت رائے سے منظور کیا۔ جبکہ تحریک انصاف نے چیف جسٹس سے فواد چوہدری کے ساتھ ناانصافی کا نوٹس لینے کی اپیل کی اور صدر مملکت سے بھی گورنر خیبرپختونخوا کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد اضافہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد آل پاکستان پبلک ٹ...
30/01/2023

پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد اضافہ
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کرایوں میں 10 فیصد تک اضافہ کر دیا۔
ترجمان کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرزفیڈریشن کے اجلاس میں کہا گیا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے ٹرانسپورٹ سسٹم تباہ کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق لاہور سے راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے کرائے میں 100 روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لاہور سے گوجرانوالہ 50، پشاور اور صادق آباد کے لیے کرائے میں 200 روپے جبکہ لاہور سے کراچی کے لیے کرائے میں 600 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرزفیڈریشن نے تنبیہ کیا ہے کہ انتقامی کارروائی ہوئی تو پبلک ٹرانسپورٹ کھڑی کر دیں گے۔
دریں اثنا صدر آل پاکستان ریسٹورنٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فاروق چوہدری اور چیئرمین ممتاز احمد نے آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ہوٹلز اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن نے ڈالر اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو مہنگائی بم قرار دیتے ہوئے ملک گیر ہڑتال اور وزیر اعظم ہاوس کے سامنے بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ فوڈ انڈسٹری سے منسلک لوگ اس وقت انتہائی اذیت کا شکار ہیں، ملک بھر میں اس وقت گیس کی قلت ہے جس کے باعث ریسٹورنٹ ہوٹلز اور بیکرز سمیت دیگر فوڈ انڈسٹری سے منسلک لوگ ایل پی جی کے مہنگے ترین سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحقلاہور کے نواحی علاقے کالا شاہ کاکو میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما بھتیج...
30/01/2023

پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
لاہور کے نواحی علاقے کالا شاہ کاکو میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما بھتیجے سمیت قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل عرف نکا پہلوان اپنے بھتیجے کے ساتھ لاہور جارہے تھے کہ کالا شاہ کاکو کے مقام پر چار مسلح افراد نے اُن کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں شیر افضل اور بھتیجا ارسلان موقع پر ہی دم توڑ گئے جن کی لاشوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ وقوعہ کو بھی سیل کردیا ہے۔دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی اور ملزمان کی فوری گرفتار کی ہدایت کردی ہے۔

مجھے اور بچیوں کو فواد سے ملنے نہیں دیا گیا، حبہ چوہدری فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ چوہدری کا کہنا ہے کہ انہیں فیملی سے ملن...
28/01/2023

مجھے اور بچیوں کو فواد سے ملنے نہیں دیا گیا، حبہ چوہدری
فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ چوہدری کا کہنا ہے کہ انہیں فیملی سے ملنے نہیں دیا گیا۔
فواد چوہدری کی عدالت میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو میں حبہ چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری کو ایسے عدالت لایا گیا جیسے کسی دہشت گرد کو لایا جاتا ہے۔ عدالت نے بخشی خانے میں فیملی سے ملوانے کو کہا لیکن مجھ سے اوردونوں بچیوں سے ملنے نہیں دیا گیا۔
حبہ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں نہیں پتا کہ فواد چوہدری کو کہاں لے کر گئے ہیں۔ چیف جسٹس اور وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ ہمیں ان سے ملوایا جائے۔

شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارجراولپنڈی کی عدالت نے شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے ...
28/01/2023

شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج
راولپنڈی کی عدالت نے شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج کردی۔
راولپنڈی کے سول جج نوید اخترکی عدالت نے شیخ رشید کی حکم امتناع کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کسی بھی ادارے کوقانون کے مطابق کسی بھی قسم کی کارروائی کی کارروائی کرنے سے نہیں روک سکتی۔ عدالت نے 15 فروری کو آئندہ سماعت مقرر کرتےہوئے فریقین کو طلب کرلیا۔
شیخ رشید کی جانب سے دائر حکم امتناع کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لال حویلی کیس اور محکمہ وقف متروکہ املاک فیصلے خلاف اپیلیں زیر سماعت ہیں۔ لال حویلی جبری خالی کرانا غیر قانونی اور سیاسی انتقام ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ محکمہ وقف متروکہ املاک سیاسی انتقامی کارروائی کر رھا ہے اس لیے حکم امتناع جارج کر کے لال حویلی خالی کرانے سے روکا جائے۔

17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواستڈاکٹر عاصم حسین نے 17 ارب کی کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس سے بر...
28/01/2023

17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست
ڈاکٹر عاصم حسین نے 17 ارب کی کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست کردی۔
سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر جے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جہاں انہوں نے ریفرنس سے بریت کے لیے درخواست دائر کردی۔
ریفرنس سے بریت کی درخواست پر عدالت نے آئندہ سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی، جس میں وکلا بریت کی درخواست پر اپنے دلائل دیں گے۔
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ ملک سخت ترین حالات سے گزر رہا ہے، اب وہ وقت آگیا ہے کہ سیاسی مصلحتوں سے بالا تر ہوکر فیصلے لیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ معاملہ منی بجٹ سے حل نہیں ہوگا، ہمیں اپنے اخراجات کم کرنے ہوں گے۔ عوام کو سمجھنا پڑے گا کہ ہم کس مشکل کا سامنا کر رہے ہیں۔ ملک بہت ہی سخت حالات کی طرف جا رہا ہے۔ ہم نے ٹھیک اقدامات نہ کیے تو حالات سنگین ہوں گے۔ اب وہ وقت آگیا ہے کہ سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہوکر فیصلے لیے جائیں۔

مریم نواز ابوظبی سے پاکستان کیلئے روانہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ابوظبی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئیں۔پارٹی ذرائ...
28/01/2023

مریم نواز ابوظبی سے پاکستان کیلئے روانہ
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ابوظبی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج ہفتے کے روز سہ پہر 3 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کریں گی جبکہ انکے استقبال کیلئے لیگی کارکنان ائیر پورٹ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

ڈالرریٹ بے قابو ہونے سے پاکستانی کرکٹرز کی تجوریاں مزید بھر گئیں جب کہ پی ایس ایل کے معاوضوں میں بیٹھے بٹھائے اضافہ ہو گ...
28/01/2023

ڈالرریٹ بے قابو ہونے سے پاکستانی کرکٹرز کی تجوریاں مزید بھر گئیں جب کہ پی ایس ایل کے معاوضوں میں بیٹھے بٹھائے اضافہ ہو گیا۔

پاکستان سپر لیگ کاآٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے ملتان میں شروع ہو گا،گذشتہ کچھ عرصے سے ملک میں ڈالر کا ریٹ مسلسل بڑھتے چلے جا رہا ہے، اس کا اثر کرکٹ پر بھی پڑنے لگا، پی سی بی کو یقین ہے کہ اسے ایونٹ میں ڈالرز کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، اس حوالے سے حکومت سے یقین دہانی بھی لی جا چکی، البتہ فرنچائزز کو خسارے کا سامنا ہے۔

پی ایس ایل میں پلاٹینیم کرکٹرز کی فیس ایک لاکھ 70 ہزار سے ایک لاکھ30 ہزار ڈالر تک ہے، ڈائمنڈ کو85 سے60 ہزار جبکہ گولڈ کو 50سے 40 ہزار ڈالرز دیے جاتے ہیں، سلور پلیئرز25 سے15 ہزار جبکہ ایمرجنگ ساڑھے 7 ہزار ڈالرز وصول کرتے ہیں۔
2021 میں غیرملکی کرکٹرز اور پروڈکشن وغیرہ کے سوا دیگر ادائیگیاں روپے میں کی گئی تھیں مگر گذشتہ برس رمیز راجہ نے دوبارہ ڈالرز رائج کر دیے، پاکستانی روپیہ ان دنوں تاریخی بے قدری کا شکار ہے۔

گزشتہ روز تک ریٹ 262 سے زائد ہو چکا، پی ایس ایل فرنچائزز کھلاڑیوں کو معاوضہ ڈالرز میں دینے کی پابند ہیں، اس سال ڈرافٹ کے دن 15 دسمبر والے ریٹ 225 کے حساب سے ادائیگی کرنا ہوگی۔

اس حوالے سے ایک ٹیم آفیشل نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی بات تو سمجھ آتی ہے پاکستانی کرکٹرز کو ڈالرز میں ادائیگی کی تو کوئی منطق نہیں بنتی۔

گزشتہ برس ہم نے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بہت کہا لیکن وہ نہ مانے، ہم خود پاکستانی کرکٹرز کا معاوضہ روپے میں طے کریں تو وہ ناراض ہو جائیں گے، یہ پی سی بی کا کام ہے کہ اس مسئلے کو حل کرے، اس سال ڈالر کی وجہ سے ہماریاخراجات 30 فیصد تک بڑھ جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ فرنچائز اونرز نے مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے بات کی تھی مگر وقت کی کمی کے سبب کوئی فیصلہ نہ ہو سکا، امید ہے کہ اگلے سال کوئی بہتر سسٹم بن جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ادائیگی ڈالر کو روپے میں تبدیل کرکے ہوتی ہے،70 فیصد رقم پہلے جبکہ بقیہ30فیصد ایونٹ کے بعد ملتی ہے،البتہ ساتویں ایڈیشن کی پہلی ادائیگی ٹورنامنٹ شروع ہونے کے کئی روز بعد ہوئی تھی۔

گزشتہ برس فروری میں ڈالر کا ریٹ 175سے زائد تھا، آٹھویں ایڈیشن میں ڈرافٹ والے دن15دسمبر کو 225 رہا، یعنی 50 روپے کا اضافہ ہو گیا، ساتویں ایڈیشن میں اگر کسی پلاٹینیم کرکٹر کو 3 کروڑ روپے معاوضہ ملا تھا تو اب اسے 82 لاکھ روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

اس حوالے سے رابطے پر پی سی بی کے ایک آفیشل نے کہا کہ ہم بھی اس بات سے متفق ہیں کہ پاکستانی کرکٹرز کو ادائیگی روپے میں ہی ہونی چاہیے،البتہ چونکہ یہ سابقہ انتظامیہ کا فیصلہ تھا اس لیے فی الحال کچھ نہیں کر سکتے، بعد میں یقینا غور کیا جائے گا۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Breaking News.pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share

Breaking News

Breaking News is a Social Media National News Channel presenting the Authentic News, Reports and Analysis.