26/11/2020
عرق النساء / رنگڑوا کا نسخہ ۔
#ثواب کی #نیت سے #شئیر کریں ۔
مغرب کی نماز سے قبل ایک دوست قریب آیا اور بولا۔۔۔
"نماز کے بعد رکنا ,تھوڑا کام ہے".
میں نے جی بہتر کہہ دیا.
کام کیا تھا۔؟
ان کے والد کو رنگڑوا ہوا ہے اور رنگڑوے کا نسخہ میرے والد صاحب سے لکھوا چکے تھے لیکن پرچی کہیں گم کردی تھی. اب وہ دوبارہ لکھوانے کے لیے مجھے کہہ رہا تھا.
رنگڑوا کیا ہے۔؟
انگلش میں اسے شیاٹیکا sciatica pain اردو میں عرق النساء اور لنگڑی کا درد جبکہ پشتو میں اسے رگ نساء اور رنگڑوا کہتے ہیں۔
یہ درد کمر یعنی پیٹھ میں ہوتا ہے۔کبھی کبھار ان ڈسکس کی خرابی کی وجہ یہ رگ کمر ، ران، پنڈلی یا ٹخنہ کے آگے پیچھے بند ہو جاتی ہے یا اس میں خون کی روانی مشکل سے ہوتی ہے. جہاں پر یہ رگ بند ہو جاتی ہے وہاں پر شدید درد شروع ہو جاتا ہے ... کبھی کبھار ٹانگ شل جاتی ہے۔ بہت پہلے ہمارے گھر کسی کو ہوا تھا تب حجامہ کا علاج کسی نے تجویز کیا تھا. آپریشن اس کے لیے نقصاندہ ثابت ہو سکتا ہے.
کئی سال پہلے میرے والد صاحب کو بھی ہوا تھا.ہر طرح کا علاج ڈھونڈا لیکن بےسود. پھر کسی نے میرے والد صاحب کو ایک نسخہ دیا. ان صاحب کو وانا میں کسی ڈاکٹر نے لکھ کر دیا تھا . والد صاحب نے جیسے اس نسخہ کو آزمایا ... اللہ کے فضل سے فوراً ٹھیک ہوگئے.
اس نسخہ کو 20 سال ہوگئے ہیں. اب تک والد صاحب , بلامبالغہ سینکڑوں مریضوں کو یہ نسخہ لکھوا چکے ہیں. جس کو لکھوایا اس نے آگے بھی لوگوں کو بتایا ہے. اور یقین مانیں آج تک کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ اس دیوائی کے ساتھ میں ٹھیک نہیں ہوا ہوں. جس نے بھی استعمال کیا ہے شفا پائی ہے. جبھی تو جس کو پتا چلتا ہے آکر والد صاحب سے نسخہ لکھواتا ہے۔
اصل شفا تو قدرت دیتی ہے لیکن سبب کے دائرے میں یہ ایک بہترین نسخہ ثابت ہوا ہے۔ آج خیال آیا کہ کیوں نہ فیس بک پر شئیر کردوں ... ہو سکتا ہے کسی کو رنگڑوا ہوا ہو اور علاج نہیں ہورہا ہو۔ جس کو ہوا ہے یا کسی جاننے والے کو تو ان سے گزارش ہے کہ ایک بار یہ نسخہ ضرور استعمال کریں . نہ بھی ہو تو اس کو اپنے پاس محفوظ کریں... کبھی کام آجائے گا.
نسخہ کیا ہے :
1) فیلڈین —— 10 گولیاں
2) موٹی وال —— 10 گولیاں
3) وائی ٹیرا —— 10 گولیاں
4) جی . ڈی پلکس —— 1 بوتل
(وائی ٹیرا اور جی. ڈی پلکس میں ایک دوا مارکیٹ میں بہت مشکل سے دستیاب ہوتی ہے. اگر وہ نہ ملے تو اس کی جگہ
(ویلٹرال —— 10 گولیاں)
استعمال کریں.
طریقہ استعمال : صبح شام روٹی کے بعد ایک ایک گولی. ( پہلی بار/کورس... میں ختم ہوجائے گا. ختم ہونے کے بعد بھی ایک کورس/بار استعمال کریں.
تین گولیاں ہیں. دو چمچ بوتل کے ۔۔ دن میں دو بار کھانے کے بعد)
پرہیز : بڑا گوشت اور لسی .
Wonder ajooba
اس پوسٹ کو اپنی وال سے نیکی کی نیت سےشئیر کریں