News 313

News 313 All The Local News About Rajan Pur Kalan, Can Read And Watch Here.
(1)

20/10/2023

جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز یونٹ ون جمالدین والی کے بوائلر کو آگ دے دی گئی۔

20/10/2023

چاول کی قیمتوں میں 70سے 90 روپےکلو تک کمی

20/10/2023
پنجاب میں آئندہ دنوں چکن کی فی کلو قیمت 250 ہونے کا امکانچکن میں 110روپے فی کلو کمی کردی گئی، چکن فیڈ کے بیگ میں 1000 رو...
20/10/2023

پنجاب میں آئندہ دنوں چکن کی فی کلو قیمت 250 ہونے کا امکان

چکن میں 110روپے فی کلو کمی کردی گئی، چکن فیڈ کے بیگ میں 1000 روپے کمی ہوئی تو چکن 250 روپے فی کلو پر آجائے گی، پولٹری ایسوسی ایشن کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو یقین دہانی

24/09/2023
*رحیم یار خان// تھانہ احمد پور لمہ کی حدود سے دو افراد کے لاپتہ ہونے کا معاملہ ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا واقع کا نوٹس ...
24/09/2023

*رحیم یار خان// تھانہ احمد پور لمہ کی حدود سے دو افراد کے لاپتہ ہونے کا معاملہ ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا واقع کا نوٹس پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے*

ابتدائی معلومات کے مطابق مورخہ 23-09-23 کی رات مسمیان عبدالکیم ، محمد ندیم اقوام کٹوال سکنہ میرے شاہ اپنی فصل کوپانی لگانے گئے جو صبح تک واپس نہ آئے تو صبح 8 بجے کے قریب ورثاء نےبذریعہ 15 پولیس کو اطلاع دی جس پر سی آئی اے انچارج بھونگ سرکل ،تھانہ احمد پور لمہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے موقع پر دریافت عمل میں لاتے ہوئے مزید کاروائی کا آغاز کر دیا،۔ پولیس تمام معاملہ کی ہر پہلو سے تحقیقات عمل میں لاتے ہوئے ورثاء کے ہمراہ تلاش جاری رکھتے ہوئے مزید کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے ۔

*ترجمان پولیس رحیم یار خان*

سرگودھا کے چک 126 جنوبی میں قیامت کا سماںتفصیلات کے مطابق 26 جنوبی گیمن میں ایک گھر میں فوتگی کے موقع پر کھانا تقسیم کیا...
24/09/2023

سرگودھا کے چک 126 جنوبی میں قیامت کا سماں

تفصیلات کے مطابق 26 جنوبی گیمن میں ایک گھر میں فوتگی کے موقع پر کھانا تقسیم کیا گیا ، جیسے ہی عوام نے کھانا کھایا تو لوگوں کی حالت غیر ہونے لگی

ایک کے بعد دوسرے ، دوسرے کے بعد تیسرے شخص کی حالت غیر ہونے ہونے لگی۔۔ اور لوگ گرتے چلے گئے۔۔

تھوڑی دیر میں متاثرین کی تعداد سو کے قریب پہنچ گئی، تحقیقات کی گئیں تو پتہ چلا کہ گندم کی پسپائی کے وقت گندم کی گولیاں آٹے میں پس گئی تھیں۔

جس کی وجہ سے اتنے بڑے پیمانے پر لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
درجنوں کی تعداد میں لوگوں کو ٹی ایچ کیو سلانوالی اور اسکے بعد اب ڈی ایچ کیو سرگودھا منتقل کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔

کل رات کو پاکستان انٹیلیجنس نے دو آدمیوں کو ٹرانسمیٹر کی لوکیشن معلوم ہونے پر حیدرآباد سے ان کو ثبوت کے ساتھ پکڑاجن کے پ...
24/09/2023

کل رات کو پاکستان انٹیلیجنس نے دو آدمیوں کو ٹرانسمیٹر کی لوکیشن معلوم ہونے پر حیدرآباد سے ان کو ثبوت کے ساتھ پکڑا
جن کے پاس پاکستانی جعلی شناختی کارڈ پائے گئے ہیں جس میں ایک کا نام سکندر خان لاشاری اور دوسرے کا نام اسد علی لکھا ہوا تھا
جب دونوں کے سامان کی تلاشی لی گئی تو دونوں کے پاس سے انڈین آدار کارڈ اور انڈین آرمی اور انڈین ایجنسی (Raw)کے کارڈ بھی پائے گئے ہیں
جن پر ایک کا نام کیپٹن شنکر اور دوسرے کا نام میجر آنند جوشی لکھا ہوا تھا
پاکستان انٹیلیجنس کے افسر میجر جنجوعہ کے بیان کے مطابق وہ 2.5 سال سے پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے
اور ٹرانسمیٹر کی لوکیشن معلوم ہونے پر انکو پکڑا گیا ہے
انھوں نے مزید بتایا کہ دونوں جاسوسوں نے بیان دیا ہے کہ یہ سندھی اور پٹھانوں کا جھگڑا بھی انھی کے پلان کا ایک حصہ تھا اور انھی کی وجہ سے یہ جھگڑا پوری سندھ اور مختلف جگہوں پر اتنی جلدی پھیل گیا ہے
ان جاسوسوں نے بیان میں کہا کے ان کے 6 ساتھی ابھی بھی اس کام میں ملوث ہیں جن کو بھی انشاء اللہ جلد از جلد گرفتار کرلیا جائیگا

24/09/2023

ڈی پی او رحیم یار خان سے اپیل ہے کہ سانحہ منٹھار پر نوٹس لیں
اصل حقائق سامنے لائے جائیں

رحیم یارخان کے نواحی علاقہ تھانہ منٹھار پولیس نے منٹھار کے رہائشی پٹھان کو روکنے کےلیے ٹانگ مار دی جو قریبی کھال میں جا ...
23/09/2023

رحیم یارخان کے نواحی علاقہ تھانہ منٹھار پولیس نے منٹھار کے رہائشی پٹھان کو روکنے کےلیے ٹانگ مار دی جو قریبی کھال میں جا گرا اور موقع پر دم توڑ گیا

اہل علاقہ سینکڑوں کی تعداد میں موقع پر اکھٹے ہو گئے پولیس کو نعش اٹھانے سے روک دیا پولیس کے خلاف اہل علاقہ کی شدید نعرے بازی

زرائع نے بتایا کہ پٹھان چائے والی پتی کا ڈیلر تھا جس سے پولیس بھتہ لینے کےلیے پیچھے آرہی تھی جس نے موٹر سائیکل نہ روکا تو ٹانگ دے ماری اور گرنے سے موت واقع ہو گئی

قتل کا لرزہ خیز واقعہگھوٹکی سرحد قومی شاہراہ پر ڈکیتی کی واردات دوران ڈکیتی مزاحمت پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائ...
23/09/2023

قتل کا لرزہ خیز واقعہ
گھوٹکی سرحد قومی شاہراہ پر ڈکیتی کی واردات
دوران ڈکیتی مزاحمت پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے رحیم یار خان کا رہائشی گلزار آرائیں قتل

23/09/2023

✍ کبھی نوٹ کیا ہے!
قرآن پاک پڑ ھتے ہوئے تلفظ میں اگر غلطی ہوجائے تو زبان آگے نہیں بڑھتی جب تک وہ لفظ درست نہ ادا کیا جائے..🍁

23/09/2023

‏پاکستان ریلوے کا شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ
لاہور سے کراچی چلنے والی شالیمار ایکسپریس خسارے میں چل رہی تھی
شالیمار ایکسپریس روزانہ کی بنیاد پر 20 لاکھ روپے خسارے میں تھی
مطلوبہ آمدن نہ ملنے پر انتظامیہ نے ٹرین کو بند کرنے کا فیصلہ کیا

واپڈا کی طرف سے ایف آئی آر درج کرنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔ واپڈا اہلکار ایف آئی آر درج کرنے کا اختیار نہیں ر...
23/09/2023

واپڈا کی طرف سے ایف آئی آر درج کرنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔ واپڈا اہلکار ایف آئی آر درج کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔ درج شدہ ایف آئی آر کو منسوخ کردیا

22/09/2023

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط شروع ہوتے ہی ریٹیلرز نے ایک ہزار سے دو ہزار روپے فی عورت کٹوتی شروع کر دی صادق آباد ،ماہی چوک،نواز آباد ،کوٹ سبزل ،چوک چدھڑ ،احمد پور لمہ ،سر فہرست ،،،،،،

رحیم یار خان_ماڈل ٹاؤن میں واقع معروف برانڈ کے شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے ...
22/09/2023

رحیم یار خان_ماڈل ٹاؤن میں واقع معروف برانڈ کے شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف عمل آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی

*رحیم یار خان تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود میں ڈکیتی کا معاملہ ، ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا واقع کا سخت نوٹس ،  ایس پی صدر س...
22/09/2023

*رحیم یار خان تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود میں ڈکیتی کا معاملہ ، ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا واقع کا سخت نوٹس ، ایس پی صدر سرکل کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئ ملزمان کا گھیراؤ کر کر لیا، مزید کارروائی جاری*

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی صدر سرکل کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، ملزمان کا تعاقب ، گھیراؤ جاری ۔

تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود میں ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کر ایک شخص کو زخمی کیا تھا، *ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا واقع کا سخت نوٹس ، جلد از جلد ملزمان گرفتاری کا حکم*

اے ایس پی صدر سرکل کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے گھیراؤ جاری رکھے ہوئے ہے، پولیس اور ملزمان کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری ۔
جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاتے ہوئے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

*ترجمان پولیس رحیم یار خان*

22/09/2023

حکومت کا
بجلی چوری کی اطلاع دینے والے کو انعام دینے کا فیصلہ

22/09/2023

پنجاب حکومت نے مزدور کی کم از کم اجرت 32000 روپے ماہانہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

رحیم یارخان میں گیس کے بڑے ذخائر دریافترحیم یار خان: آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے رحیم یار خا...
22/09/2023

رحیم یارخان میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

رحیم یار خان: آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے رحیم یار خان میں گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت کااعلان کردیا ، ترجمان کے مطابق رحیم یار خان میں واقع ایکسپلوریٹری کنویں سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ، ترجمان کے مطابق 29 جون 2023ء کو کنویں میں 1851 میٹر تک کھدائی کی گئی تھی جس کے بعد گیس کے ذخائر برآمد ہوئے۔

‏بریکنگ نیوزالیکشن کمیشن کا جنوری 2024 کے آخری میں الیکشن کروانے کا اعلان۔
22/09/2023

‏بریکنگ نیوز
الیکشن کمیشن کا جنوری 2024 کے آخری میں الیکشن کروانے کا اعلان۔

رحیم یارخانشیخ زید ہسپتال میں بننے والے "سرجیکل ٹاور" بنانے والی کمپنی کا معاہدہ "سرکار" نےکینسل کر دیا“ ڈی بلوچ نامی سن...
22/09/2023

رحیم یارخان
شیخ زید ہسپتال میں بننے والے "سرجیکل ٹاور" بنانے والی کمپنی کا معاہدہ "سرکار" نےکینسل کر دیا“

ڈی بلوچ نامی سندھ کی کنسٹرکشن کمپنی نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کام مکمل نہ کیا بلکہ صرف بمشکل 5 فیصد کام ہو سکا جبکہ معاہدے کے مطابق ایک سال میں مکمل کرنا تھا۔

آئی ڈپ (I-Dap) سرکاری ادارے نے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر ٹھیکہ منسوخ کردیا

رحیم یارخان میڈیا اور شیخ زید انتظامیہ کی طرف سے اس مسئلےکو کئی بار اعلی حکام کے سامنے اٹھایا گیا جس پر "سرکار" حرکت میں آ گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک خط لکھا ہے خودکشی سے پہلے جس میں اپنی کسی بیماری کا ذکر کیا ہے خط ابھی پولیس کے پاس ہے میڈیا کو...
06/07/2023

پولیس ذرائع کے مطابق ایک خط لکھا ہے خودکشی سے پہلے جس میں اپنی کسی بیماری کا ذکر کیا ہے خط ابھی پولیس کے پاس ہے میڈیا کو ارسال نہیں کیا گیا
عالمگیر خان 63 برس کے تھے اور ابھی تک شادی نہیں کی تھی کچھ عرصہ قبل منگنی کی تھی
سابق ڈی آئ جی اللہ نواز خان ترین کے صاحبزادے. جہانگیر خان ترین کے بھائی عالمگیر خان ترین ملتان سلطان اور پیپسی باٹلرز ساوتھ پنجاب کے مالک تھے انکی موت اور وہ بھی خودکشی کرکے خود کو مارنا. بہت حیران کن ہے
انکا شمار اس خطہ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرانے والے امیر لوگوں میں رجسٹرڈ ہے
اپنے والد مرحوم کے نقش قدم پر ورکرز.
غریب فیملیز کے لئے آمدن کا بڑا حصہ مختص کررکھا تھا
سینکڑوں فیملیز کو ماہانہ امداد مستقل جاری رکھی ہوئ ہے
امریکہ کی ممتاز یونیورسٹیز سے اعلی تعلیم یافتہ خوشحال شخصیت کا 63 سال کی عمر میں غیر شادی شدہ رہنا انکی خاص منفرد سوچ کا عکاس تھا
لاھور میں بیٹھ کر ملتان میں بزنس کے معاملات دیکھتے تھے
عامر حمید اور کامران ظفر انکے بہت بااعتماد ساتھیوں میں شمار ہیں
جو انکی ہدایات پر خلق خدا کی خدمت کے لئے بہت کام کرتے ہیں
اللہ سبحان تعالی انکی مغفرت فرمائے. .

06/07/2023

جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی، عالمگیر ترین نے پستول سےسر پر خود گولی مار کر خودکشی کی۔۔!!!

18/06/2023

ایل پی جی کی قیمت میں 140 روپے فی کلو حیرت انگیز کمی 350 سے کم ہوکر 210 روپے فی کلو ہوگئی

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News 313 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share