Awami masail Khuzdar

  • Home
  • Awami masail Khuzdar

Awami masail Khuzdar عوامی مسائل کا فیس بک پیج بنانے کا مقصد آپ کو بروقت تصدیق شدہ خبریں اور معلومات پہنچانا ہے

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَمعروف قبائلی شخصیت محترم سردار خیر محمد نتھوانی اس دار فانی سے انتقال کر گئے ہ...
01/01/2024

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

معروف قبائلی شخصیت محترم سردار خیر محمد نتھوانی اس دار فانی سے انتقال کر گئے ہیں- خاندانی ذرائع

اللہ تعالیٰ سردار صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے، آمین

بی بی عائشہ کردی نے اپنی کلاس میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرلی
14/12/2023

بی بی عائشہ کردی نے اپنی کلاس میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرلی

پانچ سال سے ویران باغوں میں بہار✒️سرفراز لہڑیانتخابی گہماگہمی تھی ہرطرف  مُحبِ وطن بے داغ ماضی کے مالک، بہادر نیک سیرت،خ...
07/12/2023

پانچ سال سے ویران باغوں میں بہار

✒️سرفراز لہڑی

انتخابی گہماگہمی تھی ہرطرف مُحبِ وطن بے داغ ماضی کے مالک، بہادر نیک سیرت،خیرخواہ ،
قوم پرست وطن دوست،
عوامی مسائل سے باخبر معتبر بھوتار وڈیرے گھوم پھر رہے تھے۔
ہمیں یقین دہانیاں کروائی جارہی تھیں کہ ہمیں ووٹ دینے سے آپ کو صحت کی سہولیات ملیں گے۔
تعلیمی نظام بہتر ہوگا روزگار ملے گا۔
معاشرے میں عدل انصاف قائم ہوگا۔
ہم آپ کے سارے مسائل مشکلات سے باخبر ہیں۔
ہم خلوصِ نیت سے عوام کی خدمت کا جذبہ لیئے میدان میں آئے ہیں،
ہماری کامیابی علاقے کی کامیابی ہوگی۔
ہم آپ کیلیئے
گُردوں کی پتھری توڑنے والوں
سڑکوں کو ریشم جیسی نرم اور ہسپتالوں میں ایڑیاں رگڑتے ہوئے مرنے والوں مریضوں کے لئے ضروریات زندگی کی تمام سہولیات فراہم کریں گے۔
بس ہمیں ایک موقع دیا جائے ۔

اندھیروں سے چھٹکارہ دلائیں گے۔
گلی کوچوں کو برقی قمقموں سے جگ مگا دیں گے۔
دل کے مریض
اور گُردوں کی تکلیف میں مبتلاء مریضوں کیلیئے ماہر معالج لائیں گے۔
آپ کے بچوں کی طرح اپنے بچوں کو بھی
لندن کے بجائے یہاں تعلیم دلائیں گے.

بس ہمیں ایک موقع دیا جائے ۔
گیس پائپ لائن بچائیں گے ۔
ہنرمندوں کو روزگار
تعلیم یافتہ افراد کو نوکریاں دلائیں گے۔
میگا پروجیکٹس ہر شہر میں لائینگے۔ سڑکیں کشادہ بنائیںنگے۔ قبرستانوں کی زمینوں سے قبضہ چھڑا دینگے۔ ترقی ایسی لائیں گے کہ لوگ عش عش کر اُٹھیں گے.
عربستان کے لوگ یہاں نوکری کے لئے اپنے ویزے لگوائیں گے ۔
اگر ہم وفاق پہنچ گئے تو بجٹ سے خطیر رقم منظور کروائیں گے.
یہ ہی نہیں دیگر سہانے سپنے اور سبز باغ دِکھائے گئے۔
ہرجوش خطابات سن سن کر
اور کامیابی کے سپنے بُن بُن کر
ہم نے بھی ووٹ کاسٹ کر ہی لیا۔
جونہی عالمی وباء کورونا وائرس آیا تو پوری قوم بلکہ کئی ممالک کو بھکاری بناکر واپس چلا گیا ۔
نہ وہ مُحِبِ وطن نظر آیا
اور نا ہی معتبر منتخب نمائندوں کا دیدار نصیب ہوا
اور نہ اُن کیئے وعدے وفا ہوئے،
سہولیات کا ملنا تو کُجا ۔
وہ خود منظر سے غائب ہوئے.

ہسپتالوں میں بہتر علاج معالجے کی سہولیات کا وعدہ کرکے گیا تھا ۔
ہسپتال میں آج سرنج تک دستیاب نہیں۔
کتوں کی کاٹنے کے بعد لگائی جانے والی انجکشن بھی میسر نہیں۔
وہ بھلا ہو کتوں کا جو ہمارے لاغر و کمزور جسم کی اُبھری ہوئی ہڈیوں کو دیکھ کر ہمیں کاٹتے نہیں۔

بہتر تعلیم کا وعدہ کرکے گیا تھا۔ تعلیم کی بہتری سے بیزار اسکول سنسان ہوگئے.
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ساٹھ فیصد سکولیں بند ہیں.
تعلیمی نظام میں بہتری آئی نہ ہی ہمیں اساتذہ کرام کی شفقت نصیب ہوئی ۔
سردار بہادر خان یونیورسٹی کے انٹرویو ہونے کے بعد کینسل ہونے کی اطلاعات بار بار ہمیں زلزلے کی آفٹر شاکس کی طرح مل رہے ہیں ۔

گیس پانی بجلی کا وعدے کرکے گیا تھا آج بھی علاقے میں گیس نہیں۔
پانی ٹینکر سے منگواتے رہتے ہیں ۔
بجلی کا تو پتہ نہیں چلتا ہے، مگر بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کو دیکھ کر ہم پر غشی طاری ہوجاتی ہے ۔

ہم سے روزگار کا وعدہ کرکے گیا تھا اور ہمارے ہی علاقائی آسامیوں پر دیگر علاقوں کے افراد تعینات ہوکر برسرِ روزگار ہیں۔
یہ وعدہ وفا ہوچکا ہے ۔
ہم سے بہترین سڑکیں بنانے کا وعدہ تھا۔
اُن کی سڑکیں بن بھی گئی۔
مگر کچھ کو رم جھم بارش نے بہا دیا ۔
کچھ کو موٹر سائیکل سواروں کے ٹھوس بریکوں نے توڑ دیا ۔

اب ہمارے شہر میں گُردوں میں پتھری نہیں ہوتا بلکہ بازار سے گھر تک جاتے ہوئے دہی لسی بن جاتا اور گھر سے بازار آتے ہوئے کپڑوں پر ایک مٹی کی تہہ جم جاتی ہے ۔
جس سے صَرف بنانے والی کمپنیوں کے کاروبار میں اضافہ ہوگیا ۔

ہمیں کہا گیا تھا
گلی کوچوں کو روشن کردیں گے۔
بلکل ایسا ہی آج ہر نکڑ پر ایک نہ ایک نشئی بیٹھ کر سگریٹ سلگا رہا ہوتا ہے۔
گلی میں روشنی پھیلی ہوئی ہے۔۔

مسائل مشکلات حد درجہ زیادہ ہیں۔
جن کو قلم بند کرنا اس وقت ناممکن ہے۔
پانچ سال سے ویران باغوں میں عارضی بہار آچکا ہے۔
لہذا عوام سوچ سمجھ کر ووٹ کا صحیح استعمال کریں:

*الیکشن سے قبل کئے گئے وعدوں کو ہوائی فائرنگ کہتے ہیں اور ہوائی فائرنگ سے محفوظ رہنے کا طریقہ یہ ہے۔ نمائندوں کا صحیح انتخاب کریں تاکہ آپ کے بچوں کا مستقبل بہتر ہو اور آپ کی باقی زندگی راحت سکون و آرام سے بسر یوسکے۔۔۔*

وسلام

15/11/2023

بلوچستان کے اہم شخصیات کی موجودگی میں نوازشریف نے بلوچ قوم کی پہچان دستار پہننے سے انکار کردیا ۔واضح رہے ان اہم شخصیات نے بعدازاں ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

تربت فٹبال میچ میں مین آف دی میچ کو ایک کلو ٹماٹر اور ایک مرغی بطورِ انعام دیا گیا
15/11/2023

تربت فٹبال میچ میں مین آف دی میچ کو ایک کلو ٹماٹر اور ایک مرغی بطورِ انعام دیا گیا

انا للہ وإنا إلیہ راجعون ڈاکٹر عبدالقادر بارانزئی علالت کے باعث انتقال کرگئے
05/11/2023

انا للہ وإنا إلیہ راجعون
ڈاکٹر عبدالقادر بارانزئی علالت کے باعث انتقال کرگئے

اطلاع عام اگاہی ہیلتھ کارڈ بلوچستان
04/11/2023

اطلاع عام اگاہی ہیلتھ کارڈ بلوچستان

04/11/2023

عجیب کیفیت ہے

بلوچستان کے نواب سردار چیف شدید پریشان
ویگن لاہور کا کرنا ہے یا لاڈکانہ کا

جب پرنٹنگ پریس والا خود نشی نکلے
28/10/2023

جب پرنٹنگ پریس والا خود نشی نکلے

26/10/2023

سول ہسپتال خضدار میں ایک مریضہ کو+ B خون کی اشد ضرورت ہے ۔
03333550950

26/10/2023

SBK🚫
ایس پی کے کی بدعنوانی ظاہر ہوگئی۔ ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم کو ٹیچرز بھرتی ٹیسٹ ایچ ای سی سے کرانے کا حکم جاری کردیا

26/10/2023

بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیر تعلیم بلوچستان کو ایس بی کے ٹیچرز بھرتی کے ٹیسٹ ہائیر ایجوکیشن سے دوبارہ کرانے کا حکم دے دیا۔

سرداد اختر جان مینگل کے گاڑی پر خواتین گل پاشی کررہے ہیں
22/10/2023

سرداد اختر جان مینگل کے گاڑی پر خواتین گل پاشی کررہے ہیں

22/10/2023

سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں لانگ مارچ وڈھ سے کوئٹہ کے لئے روانہ

22/10/2023

وڈھ: کاکا ہیر کے مقام پر خواتین لانگ مارچ کی استقبال میں کھڑی ہے

15/10/2023

وڈھ: مختلف مقامات پر قائم دونوں فریقین سے مورچے خالی کروا دیئے گئے فورسیز اہم مقامات پر تعینات

12/10/2023

اے جی آفس خضدار میں ملازمین اپنے جی پی فنڈز و دیگر کاموں کے لیے مہینوں خوار ۔ حیلے بہانوں سے ملازمین کی مشکلات کو بڑھائی جاتی ہے

12/10/2023

وڈھ فائرنگ سے دو مسافر انتہائی غریب زخمی ہوچکے ہیں ایک مریض کو دو بلڈ ضرورت ہیں بمعہ بیگ او ٹی ٹیچنگ ہسپتال میں داخل ہے بلڈ گروپ او پازیٹو فوری انسانیت کی بقاء کی خاطر بھرپور تعاون کرکے اللہ کی رضامندی حاصل کریں شکریہ

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami masail Khuzdar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share